عمر بن حسن بن علی

ویکی شیعہ سے
(عمر بن حسن سے رجوع مکرر)
عمر بن حسن (ع)
نامعمر بن حسن (ع)
وجہ شہرتاسیر کربلا، واقعہ کربلا
جائے پیدائشمدینہ
والدامام حسن مجتبی علیہ السلام
مشہور اقاربامام حسین علیہ السلام، قاسم بن حسن
مشہور امام زادے
حضرت عباس، حضرت زینب، حضرت معصومہ، علی اکبر، علی اصغر، عبد العظیم حسنی، احمد بن موسی، سید محمد، سیدہ نفیسہ


عُمَر بن حسن بن علی بن ابی طالب، امام حسن مجتبی علیہ السلام کے فرزند ہیں کہ جو کربلا میں موجود تھے اور واقعہ کربلا کے بعد اسیر ہوئے۔

نام و نسب

بعض نے ان کا نام عَمْرو لکھا ہے۔[1] بعض انہیں امام حسین علیہ السلام کا بیٹا سمجھتے ہیں [2] لیکن مشہور یہ ہے کہ وہ حضرت امام حسن کے بیٹوں میں سے ہیں اور ان کی ماں ام‌ ولد تھیں۔[3]

کربلا میں حضور

بعض مورخین کے نزدیک وہ کم سنی میں ہی کربلا میں شہید ہوئے ہیں [4] لیکن بعض ان کی شہادت کو تردید کے ساتھ نقل کرتے ہیں۔[5]

اکثر مؤرخین ان کی کربلا میں اسیری کے قائل ہیں جیسا کہ مقاتل الطالبیین میں آیا ہے: امام حسین علیہ السلام کے اہل بیت اسیر ہوئے اس میں عمر، زید اور حسن بن علی کے فرزند حسن بھی شامل تھے۔[6]

طبری کے بقول یزید نے کم سن عمر بن حسن کو طلب کیا اور کہا: میرے بیٹے کے ساتھ کشتی کرو گے؟ عمر نے جواب دیا: اس طرح خالی ہاتھ نہیں بلکہ دونوں کے ہاتھوں میں تیز دھار تلوار دو تا کہ باہم جنگ کریں اگر میں مارا جاؤں تو اپنے جد محمد مصطفے سے ملحق ہو جاؤں اور اگر میں نے اسے قتل کر دیا تو وہ اپنے اجداد معاویہ و ابو سفیان سے ملحق ہو جائے گا۔[7]

اس بات کے پیش نظر دیگر مؤرخین نے انہیں کربلا کے شہیدوں میں سے شمار نہیں کیا لہذا ان کا شہید ہونا بعید نظر آتا ہے۔

حوالہ جات

  1. ابن حبان، الثقات، ج۲، ص۳۱۱.
  2. ابن شہر آشوب، محمد بن علی، مناقب آل ابی طالب علیہم‌ السلام، ج۳، ص۲۵۹.
  3. تاریخ یعقوبی، ج۲، ص۲۲۸.
  4. خوارزمی، مقتل الحسین علیہ السلام، ج۲، ص۴۸.
  5. ابن شہر آشوب، محمد بن علی، مناقب آل ابی طالب علیہم‌السلام، ج۳، ص۲۵۹.
  6. ابو الفرج اصفہانی، مقاتل الطالبیین، ص۱۱۹.
  7. طبری، ابو جعفر، تاریخ طبری، ج۵، ص۴۶۲.

مآخذ

  • ابن‌ حبان‌ محمد، کتاب‌ الثقات‌، ج۱، ص۱۳، بہ کوشش‌ عزیز بیگ‌ و دیگران‌، حیدر آباد دکن‌، ۱۳۹۳ق‌.
  • مازندرانی، محمد بن علی؛ ابن شہر آشوب، مناقب آل ابی طالب. نجف: المکتبہ الحیدریہ، ۱۳۷۶ق.
  • يعقوبی، احمد بن اسحاق، ترجمہ محمد ابراہیم آیتی، تہران، ۱۳۶۲ش.
  • خوارزمی، محمد بن احمد، مقتل الحسین علیہ السلام، قم، انوار الہدی، ۱۴۲۳ق.
  • مازندرانی، محمد بن علی؛ ابن شہر آشوب، مناقب آل ابی طالب. نجف: المکتبہ الحیدریہ، ۱۳۷۶ق.
  • اصفہانی، ابو الفرج، مقاتل الطالبیین، تحقيق سيد احمد صقر، بيروت، دار المعرفہ، بى تا.
  • تاریخ الامم و الملوک، طبری، موسسہ الاعلمی، بیروت، ۱۴۰۳ق.