سنہ 38 ہجری
(سن 38 ہجری سے رجوع مکرر)
سال 38 ہجری قمری، ہجرت سے شروع ہونے والے کیلنڈر کا اڑتیسواں سال ہے۔ اس سال کے مہم ترین واقعات میں جنگ نہروان کا پیش آنا ہے۔
اس سال کا پہلا دن 1 محرم شنبہ بمطابق 22 جون 658 عیسوی اور آخری دن منگل 29 ذی الحجہ بمطابق 31 مئی 659 عیسوی ہے۔[1]
سال 38 ہجری قمری کے واقعات
- ماہ صفر میں جنگ نہروان کا واقع ہونا۔[2]
- ایک قول کے مطابق 15 رمضان میں محمد بن ابی بکر کا مصر میں وارد ہونا۔
ولادت
- 5 شعبان یا 15 جمادی الاول میں امام سجاد (ع) کی ولادت۔[3]
وفات
- 14 صفر میں محمد بن ابی بکر کی شہادت۔
- صہیب بن سنان صحابی رسول (ع) کی وفات، قول مشہور کی بنیاد پر۔[4]
- بزرگ انصار و صحابی پیغمبر (ص) ابو قتادہ انصاری کی وفات ۔
حوالہ جات
مآخذ
- بلاذری، انساب الاشراف، تحقیق محمد باقر محمودی، موسسہ اعلمی، بیروت
- مسعودی، مروج الذیب، ترجمہ ابو القاسم پاینده، انتشارات علمی و فرہنگی، تہران