سید ہاشم صفی‌ الدین

ویکی شیعہ سے
سید ہاشم صفی‌ الدین
کوائف
تاریخ پیدائشسنہ 1964ء
آبائی شہردیر قانون النہر
ملکلبنان
تاریخ/مقام شہادتاکتوبر 2024ء، ضاحیہ بیروت
اولادسید رضا
دیناسلام
مذہبشیعہ
پیشہعالم دین اور سیاستدان
سیاسی کوائف
مناصبحزب‌ اللہ لبنان کے ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین
علمی و دینی معلومات


سید ہاشم صفی‌ الدین ( 1964- 2024ء)، حزب‌اللہ لبنان کے ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین[1] تھے جنہیں سید حسن نصر اللہ کے بعد حزب‌ اللہ کے سینئر رہنما،[2] اور ان کا جانشین مانا جاتا تھا۔[3]

صفی‌ الدین سنہ 1982ء کو حزب‌ اللہ لبنان کی تأسیس سے لے کر شہادت تک اس کے ممبر رہے اور سنہ 1994ء کو انہیں حزب‌ اللہ کے ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین منتخب کیا گیا تھا۔[4] صفی‌ الدین حزب‌ اللہ لبنان کے ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے حزب‌ اللہ کی اقتصادی اور سماجی سرگرمیوں کے نگران اعلیٰ بھی تھے۔[5] سنہ 2017ء سے ان پر امریکہ کی جانب سے پابندیاں عائد گئی تھیں۔[6]

بعض خبررساں اداروں نے 27 ستمبر سنہ 2024ء کو سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد سید ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا نیا جنرل سیکریٹری متعارف کیا تھا؛[7] لیکن حزب‌ اللہ نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔[8] حزب اللہ نے 23 اکتوبر 2024ء کو باقاعدہ طور پر سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تأیید کی ہے۔[9]

صفی‌ الدین سید حسن نصر اللہ کے ساتھ خاندانی رشتہ داربھی تھے۔[10] صفی الدین ایک عرصے تک لبنان کی سیاسی سرگرمیوں میں گمنام رہے یہاں تک کہ سید حسن نصر اللہ کے لئے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وہ حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری کے نمائندے کی حیثیت سے مختلف مراسم من‌ جملہ شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ میں ظاہر ہونے لگے۔[11]

زندگی‌ نامہ اور نظریات

سید ہاشم صفی‌ الدین اور سید حسن نصر اللہ کی ملاقات

سید ہاشم صفی‌ الدین سنہ 1964ء کو لبنان کے جنوبی گاؤں[12] میں ایک با اثر اور مشہور خاندان میں پیدا ہوئے۔[13] وہ جوانی کے دوران ہی دینی علوم سے وابستہ ہوئے۔[14] صفی‌ الدین نے دینی تعلیم کے لئے ایران کے شہر قم جانے سے پہلے مجلس اعلی اسلامی شیعیان لبنان کے رکن سید محمد علی امین کی بیٹی سے شادی کی۔[15]

سید ہاشم صفی‌ الدین:

جو کچھ ہم نے غزہ کی پٹی میں دیکھا ہے(نابودی اور لوگوں کا قتل عام) اس سے لبنان میں مزاحمتی ہتھیاروں کی اہمیت واضح ہو جاتی ہے۔[16]

ان کے بھائی عبد اللہ صفی‌ الدین ایران میں حزب‌ اللہ کے نمائندے ہیں۔ ان کے بیٹے رضا صفی‌ الدین شہید قاسم سلیمانی کے داماد ہیں۔[17]

صفی‌ الدین قم میں تحصیل کے دوران امام خمینی سے آشنائی کے بعد ان کے نظریہ ولایت فقیہ سے متأثر ہوئے۔ انہوں نے اپنی ایک کتاب‌ میں اس نظریے پر بحث بھی کی ہے۔[18]

اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی پر کئے گئے حملے کے بارے میں صفی الدین کا خیال ہے کہ مسلمان بالعموم اور علمائے اسلام بالخصوص مظلوموں کے دفاع کے ذمہ دار ہیں۔ ان کے مطابق اگر علمائے اسلام اور فقہاء کو ان کے حاصل کردہ علوم غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کا احساس نہ دلائے تو انہیں سجھ لینا چاہیے کہ ان کے علوم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔[19] سید‌ ہاشم صفی‌ الدین نے شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ ایصال ثواب کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاج‌ قاسم کی شہادت مشرق وسطی سے امریکہ کے انخلاء اور اس منطقے کے عوام کی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔[20]

حوالہ جات

  1. سید ہاشم صفی الدین کیست!؟، صراط۔
  2. «شبيہ نصر اللہ۔۔ ہاشم صفي الدين المرشح لقيادۃ "حزب اللہ"»،‌ سایت RT
  3. «صہر قاسم سليماني۔۔۔ من ہو ہاشم صفي الدين أبرز مرشح لخلافۃ نصر اللہ؟»،‌ الشرق الوسط۔
  4. «من ہو ہاشم صفي الدين۔۔ الخليفۃ المحتمل لحسن نصر اللہ؟»،‌ یورونیوز۔
  5. بیوگرافی سید ہاشم صفی الدین، وبگاہ حرف تازہ۔
  6. «من ہو ہاشم صفي الدين۔۔ الخليفۃ المحتمل لحسن نصر اللہ؟»،‌ یورونیوز۔
  7. «منابع العربیه: هاشم صفی‌الدین به عنوان جانشین نصرالله انتخاب شد»، خبرگزاری العربیه فارسی؛ «سید هاشم صفی الدین دبیرکل جدید حزب‌الله شد»، خبرگزاری تابناک.
  8. «حزب‌الله انتخاب دبیرکل جدید را تکذیب کرد»، خبرگزاری آناتولی.
  9. «حزب الله يزف السيد هاشم صفي الدين شهيداً على طريق القدس»، وبگاه المنار.
  10. «صہر قاسم سليماني۔۔۔ من ہو ہاشم صفي الدين أبرز مرشح لخلافۃ نصر اللہ؟»،‌ الشرق الوسط۔
  11. «صہر قاسم سليماني۔۔۔ من ہو ہاشم صفي الدين أبرز مرشح لخلافۃ نصر اللہ؟»،‌ الشرق الوسط۔
  12. «شبيہ نصر اللہ۔۔ ہاشم صفي الدين المرشح لقيادۃ "حزب اللہ"»،‌ سایت RT
  13. «صہر قاسم سليماني۔۔۔ من ہو ہاشم صفي الدين أبرز مرشح لخلافۃ نصر اللہ؟»،‌ الشرق الوسط۔
  14. «من ہو ہاشم صفي الدين۔۔ الخليفۃ المحتمل لحسن نصر اللہ؟»،‌ یورونیوز۔
  15. «من ہو ہاشم صفي الدين۔۔ الخليفۃ المحتمل لحسن نصر اللہ؟»،‌ یورونیوز۔
  16. «السيد صفي الدين: ما شاہدناہ في غزۃ يثبت أہميۃ سلاح المقاومۃ في لبنان»، المیادین۔
  17. بیوگرافی سید ہاشم صفی الدین، وبگاہ حرف تازہ۔
  18. «من ہو ہاشم صفي الدين۔۔ الخليفۃ المحتمل لحسن نصر اللہ؟» یورو نیوز۔
  19. «السيد صفي الدين: اليمن الذي ترك وحيداً لسنوات لم يترك فلسطين»، المیادین۔
  20. رئیس شورای اجرایی حزب‌اللہ لبنان با آیت اللہ مصباح یزدی دیدار کرد، خبرگزاری تسنیم۔

مآخذ