مندرجات کا رخ کریں

المعہد الشرعی الاسلامی

ویکی شیعہ سے
المَعہد الشرعی الاسلامی
ابتدائی معلومات
بانیسید محمد حسین فضل اللہ
تاسیس1966ء
محل وقوعلبنان
مشخصات
موجودہ حالتفعال
معماری
ویب سائٹhttps://almaahd.org


المَعْہَد الشَّرعی الاسلامی لبنان میں اسلامی علوم کا ایک تعلیمی مرکز ہے۔[1] اس مرکز کا تعلیمی طریقہ دیگر شیعہ مدارس کی طرح ہے؛ اس فرق کے ساتھ کہ طلباء کو زیادہ قابل بنانے کے لیے نئے قواعد قائم کیے گئے ہیں۔[2] یہ مدرسہ سنہ 1966ء (1387ھ) میں شیعہ مرجع تقلید سید محمد حسین فضل اللہ کے ہاتھوں قائم ہوا۔[3]

المعہد الشرعی الاسلامی کا مرکز لبنانی عوام، معاشرہ اور دیگر ممالک کے مسلمانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد سے تشکیل دیا گیا۔[4] اس مرکز میں طلبہ کی تربیت - معاشرے میں علما کے مقام کو مدنظر رکھتے ہوئے - بطور منتظم، مفکر اور دانشمند کی جاتی ہے۔[5] لبنانی اسلامی مزاحمت کے ارکان کی ایک بڑی تعداد اس مرکز کے فارغ التحصیل ہیں جن میں راغب حرب بھی شامل ہیں۔[6]

جبل عامل میں پرانے شیعہ دینی مدارس تقریباً ختم ہونے کے بعد المعہد الشرعی الاسلامی کا قیام عمل میں آیا۔[7] اس لیے اس مرکز کو لبنان کا پہلا مدرسہ سمجھا جاتا ہے۔[8] اس ادارے کے قیام کا مقصد اسلامی علوم کے ماہر طلباء کو تعلیم دینا اور انہیں اسلامی ثقافت سے آشنا کرنا اور انہیں تبلیغ، تحقیق اور تألیف کے قابل بنانا تھا۔[9] یہ مرکز سیاسی سرگرمیوں جیسی ضمنی سرگرمیوں سے بھی دور نہیں رہا ہے۔[10]

یہ تعلیمی ادارہ سید محمد حسین فضل اللہ انسٹی ٹیوٹ کی شاخوں میں سے ایک ہے[11] اور لبنانی عالم دین زُہیر قَوصان اس مرکز کے انچارج ہیں۔[12] تبلیغی مرکز، شرعی امور کا دفتر، دارالملک پبلیکیشنز اور الایمان سیٹلائٹ نیٹ ورک اس ادارے کے دیگر ذیلی اداروں میں شامل ہیں۔[13]

حوالہ جات

  1. ↑ «الحوزات العلمیہ: اعداد الاجیال من المبلغین والعلماء»، وبگاہ مؤسسہ سید محمد حسین فضل اللہ.
  2. ↑ «الحوزات العلمیہ: اعداد الاجیال من المبلغین والعلماء»، وبگاہ مؤسسہ سید محمد حسین فضل اللہ.
  3. ↑ «الحوزات العلمیہ: اعداد الاجیال من المبلغین والعلماء»، وبگاہ مؤسسہ سید محمد حسین فضل‌اللہ.
  4. ↑ «عن المؤسسہ»، وبگاہ مؤسسہ علامہ سید محمد حسین فضل اللہ.
  5. ↑ «الحوزات العلمیہ: اعداد الاجیال من المبلغین والعلماء»، وبگاہ مؤسسہ سید محمد حسین فضل اللہ.
  6. ↑ «فعالیت‌ہای فرہنگی و علمی»، پایگاہ اطلاع‌رسانی حوزہ.
  7. ↑ محمد ابراہیم، «الحوزۃ الدینیہ المعاصرہ فی لبنان اسہامات فی تعزیز اللغۃ العربیہ و آدابہا»، وبگاہ اوراق ثقافیہ.
  8. ↑ شاکر سلماسی، «معرفی حوزہ‌ہای علمیہ معاصر شیعہ لبنان»، ص22.
  9. ↑ «المعہد الشرعی الاسلامی»، وبگاہ وب‌آرشیو.
  10. ↑ ملاحظہ کریں: «وقفہ تضامنیہ مع فلسطین فی المعہد الشرعی الاسلامی»، خبرگزاری شفقنا.
  11. ↑ «المؤ‌سسات التابعہ»، وبگاہ مؤسسہ سید محمد حسین فضل اللہ.
  12. ↑ «محاضرۃ لمدیر المعہد الشرعی الاسلامی فی مجمع الامامین الحسنین»، وبگاہ مؤسسۃ علامہ سید محمدحسین فضل اللہ.
  13. ↑ «المؤ‌سسات التابعہ»، وبگاہ مؤسسہ سید محمد حسین فضل اللہ.

مآخذ