مسودہ:صادق عفیف النابلسی
| لبنان کے شہر صیدا میں حزب اللہ کے نمائندے | |
| کوائف | |
|---|---|
| تاریخ پیدائش | 1975ء |
| ملک | لبنان |
| تاریخ/مقام شہادت | صیدا7 اپریل 2026ء |
| مدفن | قبرستان الزہراء کمپلکس |
| مشہور اقارب | عفیف النابلسی (والد) محمد عفیف النابلسی (بھائی) |
| مذہب | شیعہ |
| پیشہ | عالم دین اور سیاسی تجزیہ کار • امام جماعت الزہراء کمپلس صیدا |
| سیاسی کوائف | |
| مناصب | مجلس اعلی اسلامی شیعیان لبنان کے رکن |
| علمی و دینی معلومات | |
صادق عفیف النابلسی (1975 – 2026ء) لبنانی شیعہ عالم دین اور سیاسی اور میڈیا تجزیہ کار تھے، جو 7 اپریل 2026ء کی شام کو لبنان کے شہر صیدا میں السیدہ زہرا کمپلیکس پر اسرائیلی فضائی حملے کے دوران شہید ہوگئے۔[1] اس حملے میں دیگر نمازی بھی شہید اور زخمی ہوئے۔[2]
کہا جاتا ہے کہ نابلسی مستقل طور پر لبنانی میڈیا سے انٹرویو دیتے تھے اور اسٹریٹجک امور پر حزب اللہ لبنان کے نقطہ نظر کا تجزیہ پیش کرتے تھے۔ شہادت سے قبل سوشل میڈیا پر اپنی آخری پوسٹ میں انہوں نے رمضان جنگ میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر تبصرہ کیا تھا اور ان کا ماننا تھا کہ یہ معاہدہ واضح افراتفری اور ممکنہ طور پر لبنان کی اسرائیل کے سامنے تسلیم ہونے کے خدشے کے پیش نظر مزاحمتی محاذ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔[3]
نابلسی شہرصیدا میں حزب اللہ لبنان کے نمائندے اور لبنان کی اعلیٰ شیعہ کونسل کے رکن تھے۔[4] انہیں شہر صیدا میں ایک مذہبی اور ثقافتی شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا جو لبنان میں متعدد شیعہ مذہبی اور تعلیمی اداروں کے علمی اور انتظامی بورڈز میں سرگرم تھے۔[5]
شیخ صادق النابلسی 1975ء میں لبنان میں پیدا ہوئے۔[6] ان کے والد شیخ عفیف النابلسی لبنان کے شیعہ علماء میں سے تھے، جبل عامل لبنان کے علماء کونسل کے سربراہ اور صیدا شہر کے امام جمعہ تھے،[7] اور ان کے بھائی محمد عفیف النابلسی مزاحمتی میڈیا کے رکن اور حزب اللہ کے سابق ترجمان تھے، جو نومبر 2024ء کو شہید ہو گئے تھے۔[8]
صادق نابلسی جامعہ لبنان سے سیاسیات میں بیچلر اور جامعہ اسلامی بیروت سے بین الاقوامی تعلقات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حامل تھے۔[9] انہوں نے اپنے والد کے بعد صیدا میں السیدہ زہرا (س) کمپلکس کی امامت سنبھالی اور شہادت کے مقام پر فائز ہونے تک تین سال اس مذہبی مرکز میں انتظامی اور تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔[10]
شیخ صادق النابلسی کو الزہراء کمپلکس کے قبرستان میں جہاں ان کی شہادت واقع ہوئی تھی ان کے والد اور بھائی کے پہلو میں دفن کیا گیا۔[11]
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شیخ صادق النابلسی کی شہادت پر تعزیت پیش کی[12] اور جبل عامل کے علماء کی انجمن نے بھی تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے مزاحمت کے راستے کو جاری رکھنے پر زور دیا۔[13]
حوالہ جات
- ↑ «شیخ صادق النابلسی فرزند آیتاللہ النابلسی بہ شہادت رسید»، حوزہ نیوز ایجنسی؛ «Who was Sheikh Sadek Naboulsi, assassinated by Israel in Saida»?، سایت روزنامہ لبنانی شرق امروز۔
- ↑ «علمائے جبل عامل نے شیخ صادق النابلسی کی شہادت پر تعزیت پیش کی»، ابنا نیوز ایجنسی۔
- ↑ «Who was Sheikh Sadek Naboulsi, assassinated by Israel in Saida»?، سایت روزنامہ لبنانی شرق امروز۔
- ↑ «اسرائیل کے ہاتھوں شیخ صادق النابلسی کا قتل»، ہمشہری آنلاین۔
- ↑ «اسرائیل نے شیخ صادق النابلسی کو شہید کر دیا»، فارس نیوز ایجنسی۔
- ↑ «Who was Sheikh Sadek Naboulsi, assassinated by Israel in Saida»?، سایت روزنامہ لبنانی شرق امروز۔
- ↑ «شیخ صادق النابلسی فرزند آیتاللہ النابلسی بہ شہادت رسید»، حوزہ نیوز ایجنسی؛ «آیتاللہ عفیف نابلسی امام موسی صدر کے درینہ ساتھی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے»، ابنا نیوز ایجنسی۔
- ↑ «Who was Sheikh Sadek Naboulsi, assassinated by Israel in Saida»?، سایت روزنامہ لبنانی شرق امروز۔
- ↑ «Who was Sheikh Sadek Naboulsi, assassinated by Israel in Saida»?، سایت روزنامہ لبنانی شرق امروز۔
- ↑ «Who was Sheikh Sadek Naboulsi, assassinated by Israel in Saida»?، سایت روزنامہ لبنانی شرق امروز؛ «علمائے جبل عامل نے شیخ صادق النابلسی کی شہادت پر تعزیت پیش کی»، ابنا نیوز ایجنسی۔
- ↑ «شہر صيدا میں شہيد شيخ صادق النابلسی کی تشییع جنازہ»، العہد نیوز ایجنسی۔
- ↑ «اسرائیل کے ہاتھوں شیخ صادق النابلسی کا قتل»، ہمشہری آنلاین۔
- ↑ «علمائے جبل عامل نے شیخ صادق النابلسی کی شہادت پر تعزیت پیش کی»، ابنا نیوز ایجنسی۔
مآخذ
- «اسرائیل نے شیخ صادق النابلسی کو شہید کر دیا»، فارس نیوز ایجنسی، تاریخ انتشار: 8 اپریل سن 2026ء، تاریخ اخذ: 2 مئی سن 2026ء۔
- «آیتاللہ عفیف نابلسی امام موسی صدر کے درینہ ساتھی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے»، ابنا نیوز ایجنسی، تاریخ انتشار: 8 اپریل سن 2026ء، تاریخ اخذ: 2 مئی سن 2026ء۔
- «علمائے جبل عامل نے شیخ صادق النابلسی کی شہادت پر تعزیت پیش کی»، ابنا نیوز ایجنسی، تاریخ انتشار: 9 اپریل سن 2026ء، تاریخ اخذ: 2 مئی سن 2026ء۔
- «اسرائیل کے ہاتھوں شیخ صادق النابلسی کا قتل»، ہمشہری آنلاین، تاریخ انتشار: 8 اپریل سن 2026ء، تاریخ اخذ: 2 مئی سن 2026ء۔
- «شیخ صادق النابلسی فرزند آیتاللہ النابلسی بہ شہادت رسید»، حوزہ نیوز ایجنسی تاریخ انتشار: 8 اپریل سن 2026ء، تاریخ اخذ: 2 مئی سن 2026ء۔
- «شہر صيدا میں شہيد شيخ صادق النابلسی کی تشییع جنازہ»، العہد نیوز ایجنسی، تاریخ انتشار: 10 اپریل 2026ء، تاریخ اخذ: 2 مئی سن 2026ء۔
- «Who was Sheikh Sadek Naboulsi, assassinated by Israel in Saida»?، سایٹ روزنامہ لبنانی شرق امروز، تاریخ اخذ: 2 مئی سن 2026ء۔