دعائے ندبہ

فاقد خانہ معلومات
ویکی شیعہ سے
(دعا ندبہ سے رجوع مکرر)
دعائے نُدبہ
کوائف
موضوع:امام زمانہؑ سے استغاثہ
مأثور/غیرمأثور:مأثور
شیعہ منابع:المزار الکبیر
مخصوص وقت:عید فطرعید قربانعید غدیرروز جمعہ
مشہور دعائیں اور زیارات
دعائے توسلدعائے کمیلدعائے ندبہدعائے سماتدعائے فرجدعائے عہددعائے ابوحمزہ ثمالیزیارت عاشورازیارت جامعہ کبیرہزیارت وارثزیارت امین‌اللہزیارت اربعین


دعا و مناجات

دعائے نُدبہ، امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقولہ معتبر ترین دعاؤں میں سے ایک ہے اور مستحب ہے کہ چار عیدوں یعنی فطر، ضحی، غدیر اور جمعہ میں پڑھی جائے۔ اس دعا کو سید بن طاؤس نے اپنی کتاب اقبال الاعمال میں نقل کیا ہے۔ شیعیان اہل بیتؑ عام طور پر جمعہ کے روز طلوع آفتاب سے قبل امام زمانہؑ کے فراق میں اس دعا کی قرائت کا اہتمام کرتے ہیں۔

یہ دعا امام زمانہؑ سے استغاثہ (فریاد و مدد طلب کرنے)، آپ کی غیبت پر اظہار تاسف اور آپؑ کے فراق میں گریہ و بکاء پر مشتمل ہے اور ندبہ کے معنی بھی یہی ہیں۔

وجۂ تسمیہ

ندبہ کے معنی بلانے نیز گریہ و بکاء کرنے کے ہیں اور یہ دعا امام زمانہؑ سے استغاثے، مدد طلب کرنے اور آنحضرتؑ کی غیبت پر اظہار تاسف اور آپؑ کے فراق میں گریہ و بکاء پر مشتمل ہے؛ چنانچہ دعائے ندبہ کے عنوان سے مشہور ہوئی ہے۔[1]

سند

یہ دعا سید رضی الدین علی بن طاؤس (متوفیٰ سنہ 664ھ‍)، نے اپنی کتاب "اقبال" میں،[2] اور کتاب مصباح الزائر (قلمی نسخہ) کی ساتویں فصل میں اور (چھٹی صدی ہجری کے ایک عالم دین) محمّد بن جعفر بن مشہدی حائری حائری نے اپنی کتاب مزار المعروف بہ مزار ابن مشہدی،[3] میں نقل کی ہیں۔

علامہ مجلسی نے دعائے ندبہ کو اپنی کتابوں بحار الانوار[4] اور تحفۃ الزائر میں نقل کیا ہے اور بحار کے دیباچے میں اس کی سند کے معتبر ہونے کی شہادت دی ہے۔ نیز علامہ مجلسی نے بطور خاص دعائے ندبہ کی سند کے اعتبار کی تصدیق کی ہے جس کا سلسلہ امام جعفر صادق علیہ السلام تک پہنچتا ہے۔ ان ہی کی کتاب زاد المعاد میں اس دعا کے بارے میں ان کی عبارت کچھ یوں ہے: "اور دعائے ندبہ، جو عقائد حقہ کے اظہار، غیبتِ حضرت قائم ؑ پر اظہارِ تاسف، معتبر سند سے امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے، اور سنت ہے کہ یہ دعا چار عیدوں میں پڑھ لو"۔[5]

مخصوص اوقات

دعائے ندبہ کی قرائت چار عیدوں عید الفطر، عید الضحی، عید غدیر اور روز جمعہ مستحب ہے۔[6]

مضامین و مندرجات

اس دعا کا آغاز اللہ کی حمد و ثنا اور محمد ؐ اور آل محمد صلی اللہ علیہم اجمعین پر درود و سلام سے ہوتا ہے، بعد از آں انبیاء اور اولیاء کے منتخب ہونے اور برگزیدگی کا فلسفہ بیان کیا گیا ہے اور اس حقیقت پر تاکید ہوئی ہے کہ وہ سب بارگاہ الہی میں قبول ہوئے ہیں۔ اس دعا میں اولو العزم پیغمبروں اور سب سے پہلے حضرت آدم ؑ کی زندگی کے اہم ترین واقعات کی طرف بھی اشارہ ہوا ہے اور تاکید ہوئی ہے کہ "اس لئے کہ حقّ قائم و دائم رہے، خداوند متعال نے ہر پیغمبر کے لئے وصی اور جانشین متعین کیا ہے، تاکہ باطل اہل حق پر غلبہ نہ پا لے اور کوئی بھی خدا کے سامنے یہ عذر و بہانہ نہ لا سکے کہ تو نے پیغمبر کیوں نہیں بھیجے، اور کیوں کوئی رسول تیری طرف سے نہیں آیا، اور کوئی متنبہ کرنے والا راہنما نہیں پہنچا، تا کہ ہم تیری آیات کی پیروی کرتے"۔

اس کے بعد حضرت علیؑ کی جانشینی کے موضوع کو زیر بحث لایا جاتا ہے اور آپؑ کے بعض فضائل بیان کرتے ہوئے دشمنان دین کی بے وفائی اور بدبختی و سنگ دلی کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے جنہوں نے پیغمبر اکرمؐ کے صریح حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امام علی ؑ اور آپؑ کے راہنما فرزندوں کو یکے بعد دیگرے شہید کیا؛ اور اس کے بعد خاندان رسالت کے آخری معصوم امام زمانہ ؑ کے حضور استغاثہ اور اظہارِ اشتیاق کیا جاتا ہے اور پھر محمد و آل محمدؐ پر صلوات خاصہ بھیجنے کے بعد چند التجاؤں کے ضمن میں آپؑ کے امام زمانہ کے ظہور میں تعجیل، حکومت حقہ کے بر سر اقتدار آنے، باطل کے مٹ جانے اور امام زمانہؑ کے ساتھ تعلق اور پیوند کے استحکام کے لئے دعا پر اس کا اختتام ہوتا ہے۔[7]

شرحیں

  1. شرح دعائے ندبہ، بقلم: صدر الدین محمد حسنی مدرس یزدی؛
  2. عقد الجمان لندبۃ صاحب الزمان، بقلم: میرزا عبدالرحیم تبریزی؛
  3. وسیلہ القربۃ قی شرح دعاء الندبۃ بقلم: شیخ علی خوئی؛
  4. شرح دعائے ندبہ، بقلم: ملا حسن تربتی سبزواری؛
  5. النخبۃ فی شرح دعاء الندبۃ، بقلم: سید محمود مرعشی؛
  6. شرح یا ترجمہ دعائے ندبہ، بقلم: سردار کابلی؛
  7. معالم القربۃ قی شرح دعاء الندبۃ، بقلم: محدث ارموی؛
  8. وظائف الشیعۃ فی شرح دعاء الندبۃ، بقلم: ادیب اصفہانی؛
  9. کشف الکربۃ، بقلم: محدث ارموی؛
  10. نوید بامداد پیروزی، بقلم: موسوی خرم آبادی؛
  11. شرح و ترجمہ دعائے ندبہ، بقلم: محب الاسلام؛
  12. نصرۃ المسلمین، بقلم: عبدالرضا خان ابراہیمی؛
  13. فروغ الولایۃ، بقلم: آیت اللہ صافی؛
  14. الکلمات النخبۃ، بقلم: عطایی اصفہانی؛
  15. رسالہ حول دعاء الندبۃ، بقلم: محمد تقی تستری؛
  16. رسالہ حول دعاء الندبۃ، بقلم: میر جہانی اصفہانی؛
  17. سند دعائے الندبۃ، بقلم: سید یاسین الموسوی؛
  18. شرحی بر دعائے ندبہ، بقلم: علوی طالقانی.

دعا کا متن و ترجمہ

دعائے ندبہ
ترجمہ
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّ‌حْمَـٰنِ الرَّ‌حِيمِ

الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِینَ وَ صَلَّى اللَّهُ عَلَى سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ نَبِیِّهِ وَ آلِهِ وَ سَلَّمَ تَسْلِیما اللَّهُمَّ لَکَ الْحَمْدُ عَلَى مَا جَرَى بِهِ قَضَاؤُکَ فِی أَوْلِیَائِکَ الَّذِینَ اسْتَخْلَصْتَهُمْ لِنَفْسِکَ وَ دِینِکَ إِذِ اخْتَرْتَ لَهُمْ جَزِیلَ مَا عِنْدَکَ مِنَ النَّعِیمِ الْمُقِیمِ الَّذِی لا زَوَالَ لَهُ وَ لا اضْمِحْلالَ بَعْدَ أَنْ شَرَطْتَ عَلَیْهِمُ الزُّهْدَ فِی دَرَجَاتِ هَذِهِ الدُّنْیَا الدَّنِیَّهِ وَ زُخْرُفِهَا وَ زِبْرِجِهَا فَشَرَطُوا لَکَ ذَلِکَ وَ عَلِمْتَ مِنْهُمُ الْوَفَاءَ بِهِ فَقَبِلْتَهُمْ وَ قَرَّبْتَهُمْ وَ قَدَّمْتَ لَهُمُ الذِّکْرَ الْعَلِیَّ وَ الثَّنَاءَ الْجَلِیَا وَ أَهْبَطْتَ عَلَیْهِمْ مَلائِکَتَکَ وَ کَرَّمْتَهُمْ بِوَحْیِکَ وَ رَفَدْتَهُمْ بِعِلْمِکَ وَ جَعَلْتَهُمُ الذَّرِیعَهَ [الذَّرَائِعَ‏] إِلَیْکَ وَ الْوَسِیلَهَ إِلَى رِضْوَانِکَ فَبَعْضٌ أَسْکَنْتَهُ جَنَّتَکَ إِلَى أَنْ أَخْرَجْتَهُ مِنْهَا وَ بَعْضٌ حَمَلْتَهُ فِی فُلْکِکَ وَ نَجَّیْتَهُ وَ [مَعَ‏] مَنْ آمَنَ مَعَهُ مِنَ الْهَلَکَهِ بِرَحْمَتِکَ وَ بَعْضٌ اتَّخَذْتَهُ لِنَفْسِکَ خَلِیلا وَ سَأَلَکَ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْآخِرِینَ فَأَجَبْتَهُ وَ جَعَلْتَ ذَلِکَ عَلِیّا وَ بَعْضٌ کَلَّمْتَهُ مِنْ شَجَرَهٍ تَکْلِیما وَ جَعَلْتَ لَهُ مِنْ أَخِیهِ رِدْءا وَ وَزِیرا وَ بَعْضٌ أَوْلَدْتَهُ مِنْ غَیْرِ أَبٍ وَ آتَیْتَهُ الْبَیِّنَاتِ وَ أَیَّدْتَهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ وَ کُلٌّ [وَ کُلا] شَرَعْتَ لَهُ شَرِیعَهً وَ نَهَجْتَ لَهُ مِنْهَاجا وَ تَخَیَّرْتَ لَهُ أَوْصِیَاءَ [أَوْصِیَاءَهُ‏] مُسْتَحْفِظا بَعْدَ مُسْتَحْفِظٍ [مُسْتَحْفَظا بَعْدَ مُسْتَحْفَظٍ] مِنْ مُدَّهٍ إِلَى مُدَّهٍ إِقَامَهً لِدِینِکَ وَ حُجَّهً عَلَى عِبَادِکَ وَ لِئَلا یَزُولَ الْحَقُّ عَنْ مَقَرِّهِ وَ یَغْلِبَ الْبَاطِلُ عَلَى أَهْلِهِ وَ لا [لِئَلا] یَقُولَ أَحَدٌ لَوْ لا أَرْسَلْتَ إِلَیْنَا رَسُولا مُنْذِرا وَ أَقَمْتَ لَنَا عَلَما هَادِیا فَنَتَّبِعَ آیَاتِکَ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَذِلَّ وَ نَخْزَى إِلَى أَنِ انْتَهَیْتَ بِالْأَمْرِ إِلَى حَبِیبِکَ وَ نَجِیبِکَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ، فَکَانَ کَمَا انْتَجَبْتَهُ سَیِّدَ مَنْ خَلَقْتَهُ وَ صَفْوَهَ مَنِ اصْطَفَیْتَهُ وَ أَفْضَلَ مَنِ اجْتَبَیْتَهُ وَ أَکْرَمَ مَنِ اعْتَمَدْتَهُ قَدَّمْتَهُ عَلَى أَنْبِیَائِکَ وَ بَعَثْتَهُ إِلَى الثَّقَلَیْنِ مِنْ عِبَادِکَ وَ أَوْطَأْتَهُ مَشَارِقَکَ وَ مَغَارِبَکَ وَ سَخَّرْتَ لَهُ الْبُرَاقَ وَ عَرَجْتَ بِرُوحِهِ [بِهِ‏] إِلَى سَمَائِکَ وَ أَوْدَعْتَهُ عِلْمَ مَا کَانَ وَ مَا یَکُونُ إِلَى انْقِضَاءِ خَلْقِکَ ثُمَّ نَصَرْتَهُ بِالرُّعْبِ وَ حَفَفْتَهُ بِجَبْرَئِیلَ وَ مِیکَائِیلَ وَ الْمُسَوِّمِینَ مِنْ مَلائِکَتِکَ وَ وَعَدْتَهُ أَنْ تُظْهِرَ دِینَهُ عَلَى الدِّینِ کُلِّهِ وَ لَوْ کَرِهَ الْمُشْرِکُونَ وَ ذَلِکَ بَعْدَ أَنْ بَوَّأْتَهُ مُبَوَّأَ صِدْقٍ مِنْ أَهْلِهِ وَ جَعَلْتَ لَهُ وَ لَهُمْ أَوَّلَ بَیْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ ، لَلَّذِی بِبَکَّهَ مُبَارَکا وَ هُدًى لِلْعَالَمِینَ فِیهِ آیَاتٌ بَیِّنَاتٌ مَقَامُ إِبْرَاهِیمَ وَ مَنْ دَخَلَهُ کَانَ آمِنا وَ قُلْتَ إِنَّمَا یُرِیدُ اللَّهُ لِیُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَیْتِ وَ یُطَهِّرَکُمْ تَطْهِیرا ثُمَّ جَعَلْتَ أَجْرَ مُحَمَّدٍ صَلَوَاتُکَ عَلَیْهِ وَ آلِهِ مَوَدَّتَهُمْ فِی کِتَابِکَ فَقُلْتَ قُلْ لا أَسْئَلُکُمْ عَلَیْهِ أَجْرا إِلا الْمَوَدَّهَ فِی الْقُرْبَى وَ قُلْتَ مَا سَأَلْتُکُمْ مِنْ أَجْرٍ فَهُوَ لَکُمْ وَ قُلْتَ مَا أَسْئَلُکُمْ عَلَیْهِ مِنْ أَجْرٍ إِلا مَنْ شَاءَ أَنْ یَتَّخِذَ إِلَى رَبِّهِ سَبِیلا فَکَانُوا هُمُ السَّبِیلَ إِلَیْکَ ، وَ الْمَسْلَکَ إِلَى رِضْوَانِکَ فَلَمَّا انْقَضَتْ أَیَّامُهُ أَقَامَ وَلِیَّهُ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ صَلَوَاتُکَ عَلَیْهِمَا وَ آلِهِمَا هَادِیا إِذْ کَانَ هُوَ الْمُنْذِرَ وَ لِکُلِّ قَوْمٍ هَادٍ فَقَالَ وَ الْمَلَأُ أَمَامَهُ مَنْ کُنْتُ مَوْلاهُ فَعَلِیٌّ مَوْلاهُ اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالاهُ وَ عَادِ مَنْ عَادَاهُ وَ انْصُرْ مَنْ نَصَرَهُ وَ اخْذُلْ مَنْ خَذَلَهُ وَ قَالَ مَنْ کُنْتُ أَنَا نَبِیَّهُ فَعَلِیٌّ أَمِیرُهُ وَ قَالَ أَنَا وَ عَلِیٌّ مِنْ شَجَرَهٍ وَاحِدَهٍ وَ سَائِرُ النَّاسِ مِنْ شَجَرٍ شَتَّى وَ أَحَلَّهُ مَحَلَّ هَارُونَ مِنْ مُوسَى فَقَالَ لَهُ أَنْتَ مِنِّی بِمَنْزِلَهِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى إِلا أَنَّهُ لا نَبِیَّ بَعْدِی وَ زَوَّجَهُ ابْنَتَهُ سَیِّدَهَ نِسَاءِ الْعَالَمِینَ وَ أَحَلَّ لَهُ مِنْ مَسْجِدِهِ مَا حَلَّ لَهُ وَ سَدَّ الْأَبْوَابَ إِلا بَابَهُ ثُمَّ أَوْدَعَهُ عِلْمَهُ وَ حِکْمَتَهُ فَقَالَ: أَنَا مَدِینَهُ الْعِلْمِ وَ عَلِیٌّ بَابُهَا فَمَنْ أَرَادَ الْمَدِینَهَ وَ الْحِکْمَهَ فَلْیَأْتِهَا مِنْ بَابِهَا ثُمَّ قَالَ أَنْتَ أَخِی وَ وَصِیِّی وَ وَارِثِی لَحْمُکَ مِنْ لَحْمِی وَ دَمُکَ مِنْ دَمِی وَ سِلْمُکَ سِلْمِی وَ حَرْبُکَ حَرْبِی وَ الْإِیمَانُ مُخَالِطٌ لَحْمَکَ وَ دَمَکَ کَمَا خَالَطَ لَحْمِی وَ دَمِی وَ أَنْتَ غَدا عَلَى الْحَوْضِ خَلِیفَتِی وَ أَنْتَ تَقْضِی دَیْنِی وَ تُنْجِزُ عِدَاتِی وَ شِیعَتُکَ عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ مُبْیَضَّهً وُجُوهُهُمْ حَوْلِی فِی الْجَنَّهِ وَ هُمْ جِیرَانِی وَ لَوْ لا أَنْتَ یَا عَلِیُّ لَمْ یُعْرَفِ الْمُؤْمِنُونَ بَعْدِی وَ کَانَ بَعْدَهُ هُدًى مِنَ الضَّلالِ وَ نُورا مِنَ الْعَمَى وَ حَبْلَ اللَّهِ الْمَتِینَ وَ صِرَاطَهُ الْمُسْتَقِیمَ، لا یُسْبَقُ بِقَرَابَهٍ فِی رَحِمٍ وَ لا بِسَابِقَهٍ فِی دِینٍ وَ لا یُلْحَقُ فِی مَنْقَبَهٍ مِنْ مَنَاقِبِهِ یَحْذُو حَذْوَ الرَّسُولِ صَلَّى اللَّهُ عَلَیْهِمَا وَ آلِهِمَا وَ یُقَاتِلُ عَلَى التَّأْوِیلِ وَ لا تَأْخُذُهُ فِی اللَّهِ لَوْمَهُ لائِمٍ قَدْ وَتَرَ فِیهِ صَنَادِیدَ الْعَرَبِ وَ قَتَلَ أَبْطَالَهُمْ وَ نَاوَشَ [نَاهَشَ‏] ذُؤْبَانَهُمْ فَأَوْدَعَ قُلُوبَهُمْ أَحْقَادا بَدْرِیَّهً وَ خَیْبَرِیَّهً وَ حُنَیْنِیَّهً وَ غَیْرَهُنَّ فَأَضَبَّتْ [فَأَصَنَّتْ‏] [فَأَصَنَ‏] عَلَى عَدَاوَتِهِ وَ أَکَبَّتْ عَلَى مُنَابَذَتِهِ حَتَّى قَتَلَ النَّاکِثِینَ وَ الْقَاسِطِینَ وَ الْمَارِقِینَ وَ لَمَّا قَضَى نَحْبَهُ وَ قَتَلَهُ أَشْقَى [الْأَشْقِیَاءِ مِنَ الْأَوَّلِینَ وَ الْآخِرِینَ‏] الْآخِرِینَ یَتْبَعُ أَشْقَى الْأَوَّلِینَ لَمْ یُمْتَثَلْ أَمْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ فِی الْهَادِینَ بَعْدَ الْهَادِینَ وَ الْأُمَّهُ مُصِرَّهٌ عَلَى مَقْتِهِ مُجْتَمِعَهٌ عَلَى قَطِیعَهِ رَحِمِهِ وَ إِقْصَاءِ وَلَدِهِ إِلا الْقَلِیلَ مِمَّنْ وَفَى لِرِعَایَهِ الْحَقِّ فِیهِمْ ، فَقُتِلَ مَنْ قُتِلَ وَ سُبِیَ مَنْ سُبِیَ وَ أُقْصِیَ مَنْ أُقْصِیَ وَ جَرَى الْقَضَاءُ لَهُمْ بِمَا یُرْجَى لَهُ حُسْنُ الْمَثُوبَهِ إِذْ کَانَتِ الْأَرْضُ لِلَّهِ یُورِثُهَا مَنْ یَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَ الْعَاقِبَهُ لِلْمُتَّقِینَ وَ سُبْحَانَ رَبِّنَا إِنْ کَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُولا وَ لَنْ یُخْلِفَ اللَّهُ وَعْدَهُ وَ هُوَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ فَعَلَى الْأَطَائِبِ مِنْ أَهْلِ بَیْتِ مُحَمَّدٍ وَ عَلِیٍّ صَلَّى اللَّهُ عَلَیْهِمَا وَ آلِهِمَا فَلْیَبْکِ الْبَاکُونَ وَ إِیَّاهُمْ فَلْیَنْدُبِ النَّادِبُونَ وَ لِمِثْلِهِمْ فَلْتُذْرَفِ [فَلْتَدُرَّ] الدُّمُوعُ وَ لْیَصْرُخِ الصَّارِخُونَ وَ یَضِجُّ [یَضِجَ‏] الضَّاجُّونَ وَ یَعِجُّ [یَعِجَ‏] الْعَاجُّونَ أَیْنَ الْحَسَنُ أَیْنَ الْحُسَیْنُ أَیْنَ أَبْنَاءُ الْحُسَیْنِ صَالِحٌ بَعْدَ صَالِحٍ وَ صَادِقٌ بَعْدَ صَادِقٍ أَیْنَ السَّبِیلُ بَعْدَ السَّبِیلِ ، أَیْنَ الْخِیَرَهُ بَعْدَ الْخِیَرَهِ أَیْنَ الشُّمُوسُ الطَّالِعَهُ أَیْنَ الْأَقْمَارُ الْمُنِیرَهُ أَیْنَ الْأَنْجُمُ الزَّاهِرَهُ أَیْنَ أَعْلامُ الدِّینِ وَ قَوَاعِدُ الْعِلْمِ أَیْنَ بَقِیَّهُ اللَّهِ الَّتِی لا تَخْلُو مِنَ الْعِتْرَهِ الْهَادِیَهِ أَیْنَ الْمُعَدُّ لِقَطْعِ دَابِرِ الظَّلَمَهِ أَیْنَ الْمُنْتَظَرُ لِإِقَامَهِ الْأَمْتِ وَ الْعِوَجِ أَیْنَ الْمُرْتَجَى لِإِزَالَهِ الْجَوْرِ وَ الْعُدْوَانِ أَیْنَ الْمُدَّخَرُ لِتَجْدِیدِ الْفَرَائِضِ وَ السُّنَنِ أَیْنَ الْمُتَخَیَّرُ [الْمُتَّخَذُ] لِإِعَادَهِ الْمِلَّهِ وَ الشَّرِیعَهِ أَیْنَ الْمُؤَمَّلُ لِإِحْیَاءِ الْکِتَابِ وَ حُدُودِهِ أَیْنَ مُحْیِی مَعَالِمِ الدِّینِ وَ أَهْلِهِ أَیْنَ قَاصِمُ شَوْکَهِ الْمُعْتَدِینَ أَیْنَ هَادِمُ أَبْنِیَهِ الشِّرْکِ وَ النِّفَاقِ أَیْنَ مُبِیدُ أَهْلِ الْفُسُوقِ وَ الْعِصْیَانِ وَ الطُّغْیَانِ أَیْنَ حَاصِدُ فُرُوعِ الْغَیِّ وَ الشِّقَاقِ [النِّفَاقِ‏]، أَیْنَ طَامِسُ آثَارِ الزَّیْغِ وَ الْأَهْوَاءِ أَیْنَ قَاطِعُ حَبَائِلِ الْکِذْبِ [الْکَذِبِ‏] وَ الافْتِرَاءِ أَیْنَ مُبِیدُ الْعُتَاهِ وَ الْمَرَدَهِ أَیْنَ مُسْتَأْصِلُ أَهْلِ الْعِنَادِ وَ التَّضْلِیلِ وَ الْإِلْحَادِ أَیْنَ مُعِزُّ الْأَوْلِیَاءِ وَ مُذِلُّ الْأَعْدَاءِ أَیْنَ جَامِعُ الْکَلِمَهِ [الْکَلِمِ‏] عَلَى التَّقْوَى أَیْنَ بَابُ اللَّهِ الَّذِی مِنْهُ یُؤْتَى أَیْنَ وَجْهُ اللَّهِ الَّذِی إِلَیْهِ یَتَوَجَّهُ الْأَوْلِیَاءُ أَیْنَ السَّبَبُ الْمُتَّصِلُ بَیْنَ الْأَرْضِ وَ السَّمَاءِ أَیْنَ صَاحِبُ یَوْمِ الْفَتْحِ وَ نَاشِرُ رَایَهِ الْهُدَى أَیْنَ مُؤَلِّفُ شَمْلِ الصَّلاحِ وَ الرِّضَا، أَیْنَ الطَّالِبُ بِذُحُولِ الْأَنْبِیَاءِ وَ أَبْنَاءِ الْأَنْبِیَاءِ أَیْنَ الطَّالِبُ [الْمُطَالِبُ‏] بِدَمِ الْمَقْتُولِ بِکَرْبَلاءَ أَیْنَ الْمَنْصُورُ عَلَى مَنِ اعْتَدَى عَلَیْهِ وَ افْتَرَى أَیْنَ الْمُضْطَرُّ الَّذِی یُجَابُ إِذَا دَعَا أَیْنَ صَدْرُ الْخَلائِقِ [الْخَلائِفِ‏] ذُو الْبِرِّ وَ التَّقْوَى أَیْنَ ابْنُ النَّبِیِّ الْمُصْطَفَى وَ ابْنُ عَلِیٍّ الْمُرْتَضَى وَ ابْنُ خَدِیجَهَ الْغَرَّاءِ وَ ابْنُ فَاطِمَهَ الْکُبْرَى بِأَبِی أَنْتَ وَ أُمِّی وَ نَفْسِی لَکَ الْوِقَاءُ وَ الْحِمَى یَا ابْنَ السَّادَهِ الْمُقَرَّبِینَ یَا ابْنَ النُّجَبَاءِ الْأَکْرَمِینَ یَا ابْنَ الْهُدَاهِ الْمَهْدِیِّینَ [الْمُهْتَدِینَ‏] یَا ابْنَ الْخِیَرَهِ الْمُهَذَّبِینَ یَا ابْنَ الْغَطَارِفَهِ الْأَنْجَبِینَ یَا ابْنَ الْأَطَائبِ الْمُطَهَّرِینَ [الْمُسْتَظْهَرِینَ‏] یَا ابْنَ الْخَضَارِمَهِ الْمُنْتَجَبِینَ یَا ابْنَ الْقَمَاقِمَهِ الْأَکْرَمِینَ [الْأَکْبَرِینَ‏] یَا ابْنَ الْبُدُورِ الْمُنِیرَهِ یَا ابْنَ السُّرُجِ الْمُضِیئَهِ یَا ابْنَ الشُّهُبِ الثَّاقِبَهِ یَا ابْنَ الْأَنْجُمِ الزَّاهِرَهِ، یَا ابْنَ السُّبُلِ الْوَاضِحَهِ یَا ابْنَ الْأَعْلامِ اللائِحَهِ یَا ابْنَ الْعُلُومِ الْکَامِلَهِ یَا ابْنَ السُّنَنِ الْمَشْهُورَهِ یَا ابْنَ الْمَعَالِمِ الْمَأْثُورَهِ یَا ابْنَ الْمُعْجِزَاتِ الْمَوْجُودَهِ یَا ابْنَ الدَّلائِلِ الْمَشْهُودَهِ [الْمَشْهُورَهِ] یَا ابْنَ الصِّرَاطِ الْمُسْتَقِیمِ یَا ابْنَ النَّبَإِ الْعَظِیمِ یَا ابْنَ مَنْ هُوَ فِی أُمِّ الْکِتَابِ لَدَى اللَّهِ عَلِیٌّ حَکِیمٌ یَا ابْنَ الْآیَاتِ وَ الْبَیِّنَاتِ یَا ابْنَ الدَّلائِلِ الظَّاهِرَاتِ یَا ابْنَ الْبَرَاهِینِ الْوَاضِحَاتِ الْبَاهِرَاتِ یَا ابْنَ الْحُجَجِ الْبَالِغَاتِ یَا ابْنَ النِّعَمِ السَّابِغَاتِ یَا ابْنَ طه وَ الْمُحْکَمَاتِ، یَا ابْنَ یس وَ الذَّارِیَاتِ یَا ابْنَ الطُّورِ وَ الْعَادِیَاتِ یَا ابْنَ مَنْ دَنَا فَتَدَلَّى فَکَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ أَوْ أَدْنَى دُنُوّا وَ اقْتِرَابا مِنَ الْعَلِیِّ الْأَعْلَى لَیْتَ شِعْرِی أَیْنَ اسْتَقَرَّتْ بِکَ النَّوَى بَلْ أَیُّ أَرْضٍ تُقِلُّکَ أَوْ ثَرَى أَ بِرَضْوَى أَوْ غَیْرِهَا أَمْ ذِی طُوًى عَزِیزٌ عَلَیَّ أَنْ أَرَى الْخَلْقَ وَ لا تُرَى وَ لا أَسْمَعَ [أَسْمَعُ‏] لَکَ حَسِیسا وَ لا نَجْوَى عَزِیزٌ عَلَیَّ أَنْ تُحِیطَ بِکَ دُونِیَ [لا تُحِیطَ بِی دُونَکَ‏] الْبَلْوَى وَ لا یَنَالَکَ مِنِّی ضَجِیجٌ وَ لا شَکْوَى بِنَفْسِی أَنْتَ مِنْ مُغَیَّبٍ لَمْ یَخْلُ مِنَّا بِنَفْسِی أَنْتَ مِنْ نَازِحٍ مَا نَزَحَ [یَنْزَحُ‏] عَنَّا بِنَفْسِی أَنْتَ أُمْنِیَّهُ شَائِقٍ یَتَمَنَّى مِنْ مُؤْمِنٍ وَ مُؤْمِنَهٍ ذَکَرَا فَحَنَّا بِنَفْسِی أَنْتَ مِنْ عَقِیدِ عِزٍّ لا یُسَامَى، بِنَفْسِی أَنْتَ مِنْ أَثِیلِ مَجْدٍ لا یُجَارَى [یُحَاذَى‏] بِنَفْسِی أَنْتَ مِنْ تِلادِ نِعَمٍ لا تُضَاهَى بِنَفْسِی أَنْتَ مِنْ نَصِیفِ شَرَفٍ لا یُسَاوَى إِلَى مَتَى أَحَارُ [أَجْأَرُ] فِیکَ یَا مَوْلایَ وَ إِلَى مَتَى وَ أَیَّ خِطَابٍ أَصِفُ فِیکَ وَ أَیَّ نَجْوَى عَزِیزٌ عَلَیَّ أَنْ أُجَابَ دُونَکَ وَ [أَوْ] أُنَاغَى عَزِیزٌ عَلَیَّ أَنْ أَبْکِیَکَ وَ یَخْذُلَکَ الْوَرَى عَزِیزٌ عَلَیَّ أَنْ یَجْرِیَ عَلَیْکَ دُونَهُمْ مَا جَرَى هَلْ مِنْ مُعِینٍ فَأُطِیلَ مَعَهُ الْعَوِیلَ وَ الْبُکَاءَ هَلْ مِنْ جَزُوعٍ فَأُسَاعِدَ جَزَعَهُ إِذَا خَلا هَلْ قَذِیَتْ عَیْنٌ فَسَاعَدَتْهَا عَیْنِی عَلَى الْقَذَى ، هَلْ إِلَیْکَ یَا ابْنَ أَحْمَدَ سَبِیلٌ فَتُلْقَى هَلْ یَتَّصِلُ یَوْمُنَا مِنْکَ بِعِدَهٍ [بِغَدِهِ‏] فَنَحْظَى مَتَى نَرِدُ مَنَاهِلَکَ الرَّوِیَّهَ فَنَرْوَى مَتَى نَنْتَقِعُ مِنْ عَذْبِ مَائِکَ فَقَدْ طَالَ الصَّدَى مَتَى نُغَادِیکَ وَ نُرَاوِحُکَ فَنَقِرَّ عَیْنا [فَتَقَرَّ عُیُونُنَا] مَتَى تَرَانَا [وَ] نَرَاکَ وَ قَدْ نَشَرْتَ لِوَاءَ النَّصْرِ تُرَى أَ تَرَانَا نَحُفُّ بِکَ وَ أَنْتَ تَؤُمُّ الْمَلَأَ وَ قَدْ مَلَأْتَ الْأَرْضَ عَدْلا وَ أَذَقْتَ أَعْدَاءَکَ هَوَانا وَ عِقَابا وَ أَبَرْتَ الْعُتَاهَ وَ جَحَدَهَ الْحَقِّ وَ قَطَعْتَ دَابِرَ الْمُتَکَبِّرِینَ وَ اجْتَثَثْتَ أُصُولَ الظَّالِمِینَ، وَ نَحْنُ نَقُولُ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِینَ اللَّهُمَّ أَنْتَ کَشَّافُ الْکُرَبِ وَ الْبَلْوَى وَ إِلَیْکَ أَسْتَعْدِی فَعِنْدَکَ الْعَدْوَى وَ أَنْتَ رَبُّ الْآخِرَهِ وَ الدُّنْیَا [الْأُولَى‏] فَأَغِثْ یَا غِیَاثَ الْمُسْتَغِیثِینَ عُبَیْدَکَ الْمُبْتَلَى وَ أَرِهِ سَیِّدَهُ یَا شَدِیدَ الْقُوَى وَ أَزِلْ عَنْهُ بِهِ الْأَسَى وَ الْجَوَى وَ بَرِّدْ غَلِیلَهُ یَا مَنْ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَى وَ مَنْ إِلَیْهِ الرُّجْعَى وَ الْمُنْتَهَى اللَّهُمَّ وَ نَحْنُ عَبِیدُکَ التَّائِقُونَ [الشَّائِقُونَ‏] إِلَى وَلِیِّکَ الْمُذَکِّرِ بِکَ وَ بِنَبِیِّکَ خَلَقْتَهُ لَنَا عِصْمَهً وَ مَلاذا وَ أَقَمْتَهُ لَنَا قِوَاما وَ مَعَاذا وَ جَعَلْتَهُ لِلْمُؤْمِنِینَ مِنَّا إِمَاما فَبَلِّغْهُ مِنَّا تَحِیَّهً وَ سَلاما، وَ زِدْنَا بِذَلِکَ یَا رَبِّ إِکْرَاما وَ اجْعَلْ مُسْتَقَرَّهُ لَنَا مُسْتَقَرّا وَ مُقَاما وَ أَتْمِمْ نِعْمَتَکَ بِتَقْدِیمِکَ إِیَّاهُ أَمَامَنَا حَتَّى تُوردَنَا جِنَانَکَ [جَنَّاتِکَ‏] وَ مُرَافَقَهَ الشُّهَدَاءِ مِنْ خُلَصَائِکَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ جَدِّهِ [وَ] رَسُولِکَ السَّیِّدِ الْأَکْبَرِ وَ عَلَى [عَلِیٍ‏] أَبِیهِ السَّیِّدِ الْأَصْغَرِ وَ جَدَّتِهِ الصِّدِّیقَهِ الْکُبْرَى فَاطِمَهَ بِنْتِ مُحَمَّدٍ وَ عَلَى مَنِ اصْطَفَیْتَ مِنْ آبَائِهِ الْبَرَرَهِ وَ عَلَیْهِ أَفْضَلَ وَ أَکْمَلَ وَ أَتَمَّ وَ أَدْوَمَ وَ أَکْثَرَ وَ أَوْفَرَ مَا صَلَّیْتَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَصْفِیَائِکَ وَ خِیَرَتِکَ مِنْ خَلْقِکَ ، وَ صَلِّ عَلَیْهِ صَلاهً لا غَایَهَ لِعَدَدِهَا وَ لا نِهَایَهَ لِمَدَدِهَا وَ لا نَفَادَ لِأَمَدِهَا اللَّهُمَّ وَ أَقِمْ بِهِ الْحَقَّ وَ أَدْحِضْ بِهِ الْبَاطِلَ وَ أَدِلْ بِهِ أَوْلِیَاءَکَ وَ أَذْلِلْ بِهِ أَعْدَاءَکَ وَ صِلِ اللَّهُمَّ بَیْنَنَا وَ بَیْنَهُ وُصْلَهً تُؤَدِّی إِلَى مُرَافَقَهِ سَلَفِهِ وَ اجْعَلْنَا مِمَّنْ یَأْخُذُ بِحُجْزَتِهِمْ وَ یَمْکُثُ فِی ظِلِّهِمْ وَ أَعِنَّا عَلَى تَأْدِیَهِ حُقُوقِهِ إِلَیْهِ وَ الاجْتِهَادِ فِی طَاعَتِهِ وَ اجْتِنَابِ مَعْصِیَتِهِ وَ امْنُنْ عَلَیْنَا بِرِضَاهُ وَ هَبْ لَنَا رَأْفَتَهُ وَ رَحْمَتَهُ وَ دُعَاءَهُ وَ خَیْرَهُ مَا نَنَالُ بِهِ سَعَهً مِنْ رَحْمَتِکَ وَ فَوْزا عِنْدَکَ وَ اجْعَلْ صَلاتَنَا بِهِ مَقْبُولَهً وَ ذُنُوبَنَا بِهِ مَغْفُورَهً ، وَ دُعَاءَنَا بِهِ مُسْتَجَابا وَ اجْعَلْ أَرْزَاقَنَا بِهِ مَبْسُوطَهً وَ هُمُومَنَا بِهِ مَکْفِیَّهً وَ حَوَائِجَنَا بِهِ مَقْضِیَّهً وَ أَقْبِلْ إِلَیْنَا بِوَجْهِکَ الْکَرِیمِ وَ اقْبَلْ تَقَرُّبَنَا إِلَیْکَ وَ انْظُرْ إِلَیْنَا نَظْرَهً رَحِیمَهً نَسْتَکْمِلْ بِهَا الْکَرَامَهَ عِنْدَکَ ثُمَّ لا تَصْرِفْهَا عَنَّا بِجُودِکَ وَ اسْقِنَا مِنْ حَوْضِ جَدِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ بِکَأْسِهِ وَ بِیَدِهِ رَیّا رَوِیّا هَنِیئا سَائِغا لا ظَمَأَ بَعْدَهُ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ ۔

اللہ کے نام سے جو بہت رحم والا نہایت مہربان ہے

تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو جہانوں کا پروردگار ہے، اور درود و سلام ہو ہمارے آقا و سرور جناب محمدؐ پر جو اس کے پیغمبر ہیں، اور آپ(ص‏) کے خاندان پر، سلام کامل ہو ان پر خداوندا! تیرے لئے ہیں، تمام تعریفیں، اس قضا و قدر کے لئے جو جاری ہوئی تیرے مقرب بندوں پر، جنہیں تو نے خالص کردیا اپنے لئے اور اپنے دین کے لئے، جب تو نے اختیار کیا اپنے ہاں سے ان کے لئے اس عظیم اور دائمی نعمت کو، جو تیرے پاس ہے، وہی نعمیت جس زوال نا پذیر اور فنا ناپذیر ہے، اور (یہ) اس کے بعد (تھا جب) تو نے ان کے ساتھ مشروط کیا کہ وہ اجتناب کریں اور زہد اختیار کریں اس پست دنیا کے درجات (اور دنیاوی منزلتوں) سے اور اس کے زیب و زیور سے، تو انھوں نے بھی تیری اس شرط کو قبول کیا، اور تو نے ان کی وفا کو اس شرط کے بموجب جان لیا اور انہیں قبول کیا اور اپنی درگاہ کے مقربین میں شامل کیا اور عطا کیا ان کو بلند چرچا، اور ان کی ثناء کو ظاہر و آشکار کیا اور بھیجے تو نے اپنے فرشتے ان کی طرف اور ان کی تکریم کی اپنی وحی سے، اور ان کو مدد پہنچا دی اپنے علم سے اور انہیں قرار دیا واسطہ اپنی درگاہ کا اور وسیلہ اپنی خوشنودی کی جانب، تو بعض کو تو نے اپنے بہشت میں بسایا یہاں تک کہ انہیں وہاں سے نکال دیا اور بعض کو اپنی کشتی میں سوار کیا اور انہیں اور ان کے ساتھ ایمان لانے والوں کو ہلاکت سے نجات دلائی، اپنی مہربانی سے، اور بعض کو تو نے اپنے لئے دوست اور خليل قرار دیا اور انھوں نے تجھ سے اگلی امتوں میں نیک نام کی درخواست کی، تو تو نے استجابت کردی اور بلند قرار دیا ان کے نام کو، اور بعض کے ساتھ تو نے خاص طور پر درخت کے ذریعے کلام کیا اور ان کے بھائی کو قرار دیا ان کے لئے ناصر و مددگار اور وزیر، اور بعض کو تو نے باپ کے بغیر پیدا کیا اور انہیں آشکار نشانیاں عطا کیں اور روح القدس کے واسطے سے اور ان میں سے ہر ایک کے لئے دین اور قانون مقرر کیا اور طریقہ و منہاج قرار دیا، اور منتخب کیا ان کے لئے، ایسے اوصیاء اور جانشینوں کو، تاکہ حافظ و نگہبان رہیں یکے بعد دیگرے، ایک زمانے سے دوسرے زمانے تک، تاکہ قائم رہے تیرا دین، اور وہ اور حجت ہوں تیرے بندوں پر، تاکہ زوال پذیر نہ ہو (دین) حق اپنے مقام سے اور تاکہ کامیاب نہ ہو باطل اہل حق پر، اور کوئی بھی یہ نہ کہہ سکے کہ تو نے کیوں نہیں بھیجا جو ہمیں ڈرائے اور تو نے قائم کیوں نہیں کیا ایسا راہنما پرچم جس کی ہم پیروی کریں تیری نشانیوں کی، قبل اس کے کہ ہم خوار و رسوا ہوجاتے؛ حتی کہ تو نے پہنچا دیا کام کو پہنچا دیا اپنے حیبب اور برگزیدہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ تک، تو آپؐ ویسے ہی تھے جس طرح کہ تو نے چن لیا آپؐ کو بطور آقا اپنی مخلوقات کے، بطور برگزیدہ اپنے برگزیدوں کے، اور افضل قرار دیا ان لوگوں میں جنہیں تو نے پسند فرمایا، اور آپؐ تیرے بہترین اور معتمد برگزیدہ تھے جنہیں تو نے مقدّم کیا اپنے انبیاء پر اور آپؐ کو مبعوث فرمایا جنّ و انس میں سے سے، اپنے بندوں کی جانب، اور عالَم کے مشرقوں اور مغربوں کو آپؐ کے قدموں کے لئے ہموار کردیا اور بُرّاق کو ان کے لئے مسخّر کیا اور آپؐ کو معراج کرائی اپنے آسمان کی اور آپؐ کو عطا کیا اپنی مخلوقات کے ماضی و مستقبل کا علم، خلقت کے خاتمے تک؛ اور پھر آپؐ کی نصرت فرمائی (آپؐ کے دشمنوں کے دلوں میں) رعب اور خوف کے ذریعے اور آپؐ کو گھیر دیا جبرائیل و میکائیل اور اپنے نشان زدہ فرشتوں سے، اور آپؐ کو وعدہ دیا کہ آپؐ کا دین غالب آئے گا تمام ادیان پر، خواہ یہ مشرک لوگوں کو ناپسند ہی کیوں نہ ہو[8]، اور یہ سب اس کے بعد تھا جب تو نے آپؐ کے خاندان سے آپؐ کو صداقت کے مقام پر جگہ دی (یعنی آپؑ کے خاندان کو آپؐ کے دین کے تحفظ کے لئے متعین فرمایا)، اور قرار دیا آپؐ کے لئے اور آپؐکے خاندان کے لئے جو مقرر ہوا تمام لوگوں کے لئے، سب سے پہلا گھر جو تمام لوگوں کے لیے مقرر ہوا، وہی ہے جو مکہ میں ہے، بابرکت اور سرمایہ ہدایت تمام جہانوں کے لیے، اس میں کھلی ہوئی نشانیاں ہیں، خصوصیت سے مقام ابرہیم اور جو اس کے اندر پہنچ جائے وہ امن میں ہے[9]، اور تو نے فرمایا: اللہ کا بس یہ ارادہ ہے کہ تم لوگوں سے ہر گناہ کو دور رکھے اے اس گھر والو! اللہ تمہیں پاک رکھے جو پاک رکھنے کا حق ہے[10]؛ اور پھر تو نے اپنی کتاب میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ کے اجر (رسالت) کو ان (اہل بیتؑ کی مودت قرار دیا، پس تو نے اپنی کتاب میں فرمایا: کہئے (اے میرے حبیب کہ)! میں تم سے اس (رسالت) کے عوض کوئی معاوضہ نہیں مانگتا سوا قرابت داروں کی محبت کے،[11] اور تو نے فرمایا: کہئے کہ میں نے تم سے جو اجر طلب کیا ہے، وہ تو تمہارے ہی لئے ہے[12]؛ اور فرمایا: کہہ دیجئے کہ میں تم سے اس (رسالت) پر کوئی معاوضہ نہیں مانگتا مگر جو چاہے کہ اپنے پروردگار کی طرف راستہ بنائے[13]؛ اور یہی اہل بیت ہی تھے وہی راستہ جو تیری طرف آتا ہے، اور تیری خوشنودی حاصل کرنے کی طرف سلوک کا رستہ اور جب آپؐ کا زمانہ اختتام کو پہنچا تو آپؐ نے اپنے جانشین علی بن ابی طالب کو اپنا ولی اور جانشین متعین فرمایا ـ کہ تیرا درود ہو ان دونوں پر ـ اور ان دونوں کے خاندان پر کیونکہ آپؐ متنبہ کرنے والے اور تیرے عذاب سے ڈرانے والے تھے اور ہر قوم کا ایک راہنما ہوتا ہے[14]، تو آپؐ نے فرمایا اور لوگ آپؐ کے سامنے تھے کہ میں جس جس کا مولا اور سرپرست ہوں یہ علی اس کے مولا اور سرپرست ہیں، خداوندا تو دوست رکھ اسے جو انہیں دوست رکھے اور دشمنی رکھ اس سے جو ان سے دشمنی کرے، اور مدد کر اس کی جو ان کی مدد کرے اور چھوڑ دے اسے جو انہیں تنہا چھوڑ دے؛ اور فرمایا: میں جس جس کا پیغمبر ہوں تو علیؑ بھی اس کے امیر اور فرمانروا ہیں، اور فرمایا: میں اور علیؑ ایک ہی درخت سے ہیں اور دوسرے لوگ مختلف دوسرے درختوں سے ہیں، اور آپؐ نے اپنی نسبت علیؑ کو وہی رتبہ عطا کیا جو موسیؑ کے نزدیک ہارونؑ کو حاصل تھا اور آپؑ سے مخاطب ہوکر فرمایا: اے علی! تمہاری منزلت میرے نزدیک وہی ہے جو موسیؑ کے نزدیک ہارونؑ کو حاصل تھی، سوا اس کے کہ میرے بعد کوئی پیغمبر نہیں ہے، اور اپنی بیٹی ـ جہانوں کی خواتین کی سردار ـ کا نکاح علیؑ سے کرایا، اور اپنی مسجد میں علیؑ کے لئے وہ سب کچھ حلال کیا جو آپؐ کے لئے حلال تھا، اور مسجد کی طرف کھلنے والے تمام دروازوں کو بند کردیا سوائے علیؑ کے گھر کے دروازے کے، پھر اپنی دانش و حکمت کو علیؑ کے سپرد کیا اور فرمایا: میں علم کا شہر ہوں اور علیؑ اس کا دروازہ ہیں، تو جو اس شہر کی حدود نیز حدودِ حکمت میں داخل ہونا چاہے، تو اسے شہر کے دروازے سے آنا چاہئے، اور فرمایا: پھر فرمایا: اے علیؑ! تم میرے بھائی اور جانشین اور وارث ہو، تمہارا گوشت میرے گوشت سے ہے، تمہارا خون میرے خون سے ہے اور تمہاری صلح میری صلح ہے، تمہاری جنگ میری جنگ ہے اور ایمان تمہارے گوشت اور خون میں گھل مل گیا ہے، جس طرح کہ وہ میرے گوشت اور خون میں میں شامل ہے، اور تم کل (بروز قیامت) حوض کوثر پر میرے جانشین ہو، اور تم ہی میرے قرض اتارو گے اور میرے وعدے نبھاؤگے، اور تمہارے شیعہ جنت میں میرے مقامِ قرب میں، سفید (اور نورانی) چہروں کے ساتھ، نور کے منبروں پر رونق افروز ہونگے، اور وہ میرے پڑوسی ہیں اور اگر تم نہ ہوتے اے علی! تو میرے بعد اہل ایمان کی پہچان ممکن نہ ہوتی، اور علیؑ آپؐ کے بعد راہنما تھے گمراہی سے، وہ ہدایت دلانے والے اور اندھیرے سے اجالے میں لانے والے اور اللہ کی مضبوط رسی، اور اس کا سیدھا راستہ تھے، نہ تو صاحبان قرابت میں آپؑ سے کوئی بڑھ کر تھا نہ ہی دین میں آپؑ سے کوئی سابق، اور نہ ہی کوئی آپؑ کی کسی منقبت میں آپؑ تک پہنچ سکا؛ آپؑ رسول خداؐ کی مانند تھے ـ درود و سلام ہو ان دونوں پر اور ان کی آل پر ـ اور علیؑ ہی تھے جو تأویل قرآن پر لڑے اور اللہ کی راہ میں کبھی کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہ کی، اور اس راہ میں آپؑ نے عرب کے سرداروں کو ہلاک کر ڈالا اور ان کے دلیروں کو قتل کیا اور ان کے بھیڑیوں سے لڑے، تو آپؑ نے کینہ بھر دیا ان کے دلوں میں، بدر، و خیبر اور حنین کا؛ چنانچہ عرب آپؑ کی دشمنی پر اکٹھے ہوئے، اور آپؑ کے خلاف جنگ و مخالفت کا سلسلہ شروع کیا، حتی کہ قتل کیا آپؑ نے ناکثین (عہد شکنوں = طلحہ و زبیر اور ان کے ساتھیوں) کو اور جابروں و ستمگروں کو اور (دین سے) باہر جانے والے (مارقین = اصحاب نہروان اور خوارج) کو، اور جب آپؑ نے اپنا وقت پورا کر لیا اور بعد والوں کے بدبخت ترین شخص نے آپؑ کو قتل کیا پہلے والوں کے بدبخت ترین شخص کی پیروی کرتے ہوئے، چنانچہ فرمانبرداری نہیں ہوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ کے فرمان کی، جو آپؐ نے یکے بعد دیگرے آنے والے راہنماؤں کے بارے میں جاری کیا تھا، اور امت نے آپؑ کی دشمنی اور عداوت پر ہٹ دھرمی دکھائی، اور آپؑ کی قطع رحمی، اور آپؑ کی اولاد کو خانہ و کاشانہ چھوڑنے پر مجبور کرنے پر مجتمع ہوئی، سوائے ان کے حق کی رعایت کرنے کی خاطر (مختلف موقف اختیار کرنے والے) بہت تھوڑے سے لوگوں کے، پس آپؑ کی اولاد میں سے کچھ لوگ قتل ہوئے، اور کچھ کو اسیر کیا گیا اور کچھ کو وطن چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، اور قضا و تقدیر اس طرح سے ان پر جاری ہوئی جس میں اجر و ثواب کی امید کی جاتی ہے، کیونکہ یقینا زمین اللہ کی ہے، وہ اس پر تسلط عطا کرتا ہے اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اور آخرت کی بہتری پرہیز گاروں ہی کا حصہ ہے[15] اور پاک ہے ہمارا پروردگار بے شک ہمارے پروردگار کا وعدہ پورا ہو کر رہتا ہے[16] اور اللہ ہرگز اپنے وعدے کے خلاف نہ کرے گا، اور ۔ یقینا وہ عزت والا ہے، حکمت والا[17]، چنانچہ محمد و علی ـ درود و سلام ہو ان دونوں پر اور ان کی آل پر ـ کے خاندان کی پاکیزہ ہستیوں کے لئے روئیں رونے والے، اور ان ہی مظلوموں کے لئے گریہ و ندبہ کریں گریہ کرنے والے، اور ان جیسے بزرگواروں کے لئے اپنے اشکوں کو رواں کریں، اور آہ و فغاں کریں اور اپنے آپ کو وقفِ نالہ و شیون کریں اور آہ و فریاد کرنے والے آہ و فریاد کریں، کہ: کہاں ہے حسن، کہاں ہے حسین؟، کہاں ہیں فرزندانِ حسین جو صالح تھے یکے بعد دیگرے، سچے تھے یکے بعد دیگرے؟، کہاں ہے حق کا وہ راستہ، پچھلے راہ حق کے بعد، کہاں ہیں وہ برگزیدہ ہستیاں، برگزیدہ ہستیوں کے بعد، کہاں ہیں وہ تابندہ سورج، کہاں ہیں دمکتے ہوئے چاند؟ کہاں ہیں درخشندہ ستارے؟ کہاں ہیں دین کے نشانات اور علم و دانش کے ستون؟ کہاں ہے خدا کا با قی ماندہ (حضرت مہدیؑ، جو رہبروں کے اس خاندان سے کہیں باہر نہیں ہے، کہاں ہیں ستمگروں کی جڑیں قطع کرنے کے لئے تیار کئے جانے والے؟ کہاں ہیں جن کا انتظار کیا جارہا ہے کجیوں کو راست کرنے اور ناہمواریوں کو ہموار کرنے کے لئے؟ کہاں ہیں وہ جن کی آنے کی امید کی جارہی ہے ظلم و جارحیت و تجاوز کے خاتمے کے لئے؟ کہاں ہے وہ جسے ذخیرہ کیا گیا ہے فرائض اور سنن کی تجدید و احیاء کے لئے؟ کہاں ہے وہ جس کو منتخب کیا گیا ہے دین و شریعت کو پلٹا کر لانے کے لئے؟ کہاں ہے جس کے آنے کی آرزو ہے کتاب اور اس کے حدود کے احیاء کے لئے؟ کہاں ہے دین کے آثار و نشانات نیز اہل دین کو زندہ کرنے والا؟ کہاں ہے جابروں کی شوکت کو توڑ کر رکھنے والا؟ کہاں ہے شرک اور منافقت کی عمارتیں ڈھانے والا؛ کہاں ہے بدکاروں، نافرمانوں اور سرکشوں کی کو تباہ کرنے والا؟ کہاں ہے گمراہی اور انتشار کی ٹہنیاں کاٹ دینے والا؟ کہاں ہے کجرویوں اور ہویٰ و ہوس کے اثرات کو مٹانے والا؟ کہاں ہے جھوٹ اور بہتان کے پھندے کاٹ دینے والا؟ کہاں ہے سرکشوں اور باغیوں کو نیست و نابود کردینے والا؟ کہاں ہے عناد اور دشمنی برتنے والا، گمراہ کرنے والوں اور بے دین گمراہوں کی جڑیں اکھاڑنے والا؟ کہاں ہے دوستوں کو عزت دینے والا اور دشمنوں کو خوار و ذلیل کرنے والا؟ کہاں ہیں پرہیزگاری کی بات کو جمع کردینے والے؟ کہاں ہے اللہ کی وہ درگاہ جس سے مؤمنین وارد ہوں؟ کہاں ہے خدا کا وہ آئینہ جس کی طرف متوجہ ہوں اولیاء؟ کہاں ہے وہ جو زمین و آسمان کے درمیان متصل ہے؟ کہاں ہے یوم فتح کا فرمانروا اور پرچم ہدایت لہرانے والا؟ کہاں ہے نیکی اور رضائے الہی کو اکٹھا کرنے والا؟ کہاں ہے انبیاء اور اولاد انبیاء کا خون (ناحق) طلب کرنے والا؟ کہاں ہے شہید کربلا کا خون طلب کرنے والا؟ کہاں ہے وہ نصرت یافتہ جو اپنے اوپر ظلم کرنے والے اور جھوٹ باندھنے والے پر غلبہ پائے گا؟ کہاں ہے وہ درماندہ اور پریشان حال جو اگر دعا کرے تو قبول ہوتی ہے؟ کہاں ہے مخلوقات کا سربرآوردہ نیک اور پرہیزگار بزرگ؟ کہاں ہے برگزیدہ پیغمبر کا فرزند اور علی مرتضی کا فرزند اور روشن جبیں خدیجہ اور فاطمۂ کبری کا فرزند حضرت مہدیؑ؟ میرے ماں بات فدا ہوں آپ پر، اور میری جان ڈھال ہو آپ پر آنے والی ہر ناگواری کے سامنے، اے آقاؤں کے فرزند، اے بہترین نسب کے کثیر الخیر ترین پاک نہادوں کے فرزند، اے راہ یافتہ راہنماؤں کے فرزند، اے پاکیزہ نیک سرداروں کے فرزند، اے نیک اور برگزیدہ ترین بزرگوں کے فرزند، اے طیب اور پاک اور پاک کئے جانے والوں کے فرزند، اے برگزیدہ سروروں کے فرزند، اے بہت زیادہ بخشش و عطاء کے مالک سیدوں کے فرزند، اے درخشندہ چاندوں کے فرزند، اے ضوء فشاں چراغوں کے فرزند، اے تابناک تاروں کے فرزند، اے بصارت افررز انجم کے فرزند، اے روشن راستوں کے فرزند، اے آشکار نشانوں کے فرزند اے علوم کاملہ کے فرزند، اے مشہور و معروف سنتوں کے فرزند، اے موصولہ معالم اور نشانیوں کے فرزند، اے موجودہ معجزوں کے فرزند، اے دلائل مشہودہ کے فرزند، اے سیدھے راستے کے فرزند، اے نبأِ عظیم (عظیم خبر) کے فرزند، اے اس ہستی کے فرزند جو اصل نوشتے میں خدا کے ہاں "علی" اور صاحب حکمت ہے، اے واضح آیتوں کے فرزند، اے ہویدا دلیلوں کے فرزند، اے آشکار اور ضیاء بخش برہانوں کے فرزند، اے کامل اور بامعنی حجتوں کے فرزند، اے وسیع نعمتوں کے فرزند، اے طہ اور حکمات قرآن کے فرزند، اے یس اور ذاریات کے فرزند، اے طور اور عادیات کے فرزند، اے اس بزرگوار کے فرزند جو (شب معراج) قریب ہوا اور زیادہ قریب ہوا، پس دو کمانوں جتنا فاصلہ رہ گیا یا اس سے بھی کم[18]، مقام قرب پر علی الاعلیٰ کے نزدیک، کاش میں جانتا کہ کس مقام پر آپ نے منزل اختیار کی ہے، اور کس جگہ اور کس سرزمین اور کس مٹی نے آپ کو اپنے ہاں روک رکھا ہے، کیا رضویٰ میں ہیں یا پھر ذی طُویٰ میں، بہت دشوار ہے میرے لئے کہ لوگوں کو تو دیکھتا رہوں لیکن آپ نہ دیکھے جائیں، اور میں نہ سنوں آپ کی طرف سے کوئی صدا، اور نہ ہی کوئی سرگوشی، دشوار ہے میرے لئے میرے بغیر آپ کو تنہائی میں آزمائشیں گھیر لیں اور میری طرف سے کوئی زاری اور شکوہ آپ تک نہ پہنچنے پائے، میری جان آپ پر فدا ہو، کہ آپ ایسے غائب ہیں جو ہم سے باہر نہیں ہے، میری جان قربان ہو آپ پر، آپ اس طرح سے دور ہیں جو ہم سے دور نہیں، میری جان فدا ہو آپ پر، آپ ہر مشتاق کی تمنا ہیں، ان صاحب ایمان مردوں اور عورتوں میں سے، جو آپ کو یاد کرکے آپ کے فراق میں آہ و نالہ کرتے ہیں، میری جان فدا ہو آپ پر، آپ وہ صاحب عزت ہیں جس کا کوئی ہم رتبہ نہیں، میری جان فدا ہو آپ پر، آپ مجد و عظمت کا وہ ریشہ دار درخت ہیں جس کی کوئی برابری نہیں کرسکتا، میری جان فدا ہو آپ پر، آپ وہ دیرینہ نعمت ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ہے، میری جان قربان ہو آپ پر، آپ اس شرف کے مالک ہیں وہ صاحب شرف ہیں جس کا کوئی معادل نہیں، اے میرے مولا! کب تک میں آپ کے لئے بےچین اور حیرت زدہ رہوں گا، اور کب تک اور کس خطاب سے آپ کا وصف کروں اور کس قسم کی سرگوشی سے؟ دشوار اور ناگوار ہے میرے لئے کہ جواب آپ کے سوا کسی اور سے سنوں اور کوئی اور مجھے مسرت بخش باتیں سنائے، دشوار ہے میرے لئے کہ آپ کے لئے رؤوں لیکن لوگ آپ کو چھوڑے رہیں، گراں ہے میرے لئے کہ گذرے آپ پر، جو گذرے اور دوسروں پر نہ گذرے، کیا کوئی مددگار ہے جس کے ساتھ مل کر طویل آہ و بکاء کروں؟ کیا ہے کوئی بےچین کہ جب وہ خلوتوں میں جاتا ہے تو بےچینی میں اس کی مساعدت کروں؟ کیا ایسی کوئی آنکھ ہے جس میں فراق کا کانٹا چبھ گیا ہو اور میں اس کے ساتھ مل کر غم کے آنسو بہاؤں؟ کیا کوئی راستہ ہے آپ کی طرف اے فرزند احمد! ہے کوئی راستہ کہ میں آپ کا دیدار کروں؟ کیا ہمارا جدائی کا دن آپ کے وعدے سے متصل ہوسکے گا جس سے ہم بہرہ ور ہوجائیں؟ کب ہوگا وہ وقت جب ہم آپ کے پر آب چشمے میں داخل ہوکر سیراب ہوجائیں؟ وہ وقت کب ہوگا جب ہم آپ کے وصل کے پانی سے سیراب ہوں، بےشک تشنگی طویل ہوگئی ہے ہم اپنی صبح و شام آپ کے ساتھ گذاریں تاکہ ہماری انکھوں کو ٹھنڈک ملے، کب دیکھیں گے ہمیں آپ اور کب دیکھیں گے ہم آپ کو، جبکہ آپ فتح و نصرت کا پرچم لہرا چکے ہوں اور لوگ اس کا مشاہدہ کررہے ہوں؟ کیا وہ دن آئے گا جب آپ ہمیں دیکھ لیں کہ آپ کے ارد گرد جمع ہوئے ہیں اور آپ خلق خدا کی امامت کررہے ہوں، اور زمین کو عدل و انصاف سے بھر چکے ہوں، اور اپنے دشمنوں کو ذلت اور اور سزا کا مزہ چکھا دیا ہو، اور سرکشوں اور منکرین حق کو نابود کرچکے ہوں، اور متکبرین اور گردن کشوں کی پشت پناہیوں کو منقطع کرچکے ہوں، اور ہم کہہ رہے ہوں: "حمد و تعریف مختص ہے اللہ کے لئے جو پروردگار ہے جہانوں کا"۔ اے معبود تو ہے دکھوں اور مصیبتوں کو دور کرنے والا میں تیرے حضور شکایت لایا ہوں کہ تو مداوا کرتا ہے اور توہی دنیا و آخرت کا پروردگار ہے پس میری فریاد سن اے فریادیوں کی فریاد سننے والے، اے میرے خدا تو ہی ہے مصیبتوں اور دکھوں کو برطرف کرنے والا، اور میں اپنا شکوہ تیری بارگاہ میں لے کر آیا ہوں کیونکہ مدد صرف تیرے پاس ہے، اور تو آخرت اور دنیا کا پروردگار ہے ، تو فریاد رسی فرما اے فریادیوں کے فریاد رس، اپنے آزمایشوں میں مبتلا حقیر بندے کی، اور دیدار کرا دے اس کو اس کے آقا و سید کا، اے مضبوط طاقتوں والے صاحب قدرت، اور ان کے ذریعے اس سے اس کے دل کا سوز اور غم زائل کردے، اور اس کی پیاس بجھا دے اے وہ جس کا اقتدار عرش پر قائم ہے، اور اسی کی طرف پلٹنا ہے اور آخر میں پہنچنا اسی ہی تک ہے، اے معبود! ہم تیرے ولی (امام مہدیؑ کے شیدائی ہیں وہی جو لوگوں کو تیری اور تیرے پیغمبرؐ کی یاد دلائیں گے، جن کو تو نے خلق فرمایا ہمارے لئے بطور حافظ و نجات، اور قرار دیا ان کو ہمارے لئے اور سہارا اور پناہ، اور قرار دیا ان کو ہم میں سے مؤمنوں کے لئے امام پس پہنچا دے ہماری طرف سے اس کو تحیت اور سلام، اور ان کے ذریعے اے پروردگار ہماری عزت افزائی فرما، اور ان کا ٹھکانا ہمارے لئے ٹہرنے کی جگہ اور قیامگاہ قرار دے، اور کامل کردے اپنی نعمت کو ہمارے لئے یوں کہ مقدم کردے ان کو ہمارے آگے، تا کہ وہ ہمیں داخل کردے تیرے بہشتوں اور اپنے خالص و مخلص شہداء کی رفاقت اور ہم نشینی میں، اے معبود! دورد و رحمت نازل فرما محمدؐ اور آل محمدؐ پر، جو ان کے جد امجد اور تیرے رسولؐ، جو بڑے سردار ہیں، اور علیؑ پر جو (آپؐ سے) چھوٹے سردار ہیں، اور ان کی نانی صدیقۂ کبری (حضرت فاطمہ(س) بنت محمدؐ پر، اور ان کے آباء و اجداد میں ان برگزیدہ ہستیوں پر جنہیں تو نے چنا ہے، اور اس امام پر درود و سلام بھیج دے، بہترین، کامل ترین، مکمل ترین، مُدام ترین، اور بیش ترین، درود و سلام جو بھیجا ہو تو نے اپنے کسی برگزیدہ پر، اور اپنی مخلوقات کی بہترین ہستیوں پر، درود و سلام بھیج دے آن جنابؑ پر بھیج دے ایسا درود و سلام جو شمار نہ کیا جاسکے اور اس کی مدت لامتناہی اور تمام نہ ہونے والی ہو، اے معبود! اور ان کے ہاتھوں حق کو بپا کردے اور باطل کو ان کے ذریعے نیست و نابود فرما اور اپنے دوستوں کو ان کے توسط سے غلبہ عطا کر اور ذلیل فرما ان کے وسیلے سے اپنے دشمنوں کو، اور ہمارے اور ان کے درمیان پیوند برقرار کردے ایسا پیوند جو ہمیں ان کے گذشتہ آباء و اجدا کی معیت و رفاقت تک پہنچا دے، اور قرار دے ہمیں ان لوگوں میں سے جو ان کا دامن تھامتے ہیں اور ان کے لطف کے سائے میں قیام کرتے ہیں، اور ہماری مدد فرما کہ ہم ان کے حقوق ان کو ادا کریں، اور توفیق دے کہ ہم ان کی فرمانبرداری میں کوشاں رہیں اور ان کی فرمانبرداری سے پرہیز کریں، اور ان کی خوشنودی عطا کرکے ہم پر احسان فرما، اور ان کی شفقت و مہربانی اور رحمت و دعا اور خیر و برکت عطا فرما یہاں تک کہ ہم اس کے وسیلے سے تیری وسیع رحمت اور تیری بارگاہ قرب میں کامیابی حاصل کرسکیں، اور ہماری نمازوں کو ان کے وسیلے سے مقبول کر، ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہماری دعاؤں کو مستجاب فرما، اور ہماری روزياں ان کے وسیلے سے کشادہ کر دے اور ہماری پریشانیاں دور کر، ہمیں ان کے ذریعے سے حاجت روا فرما، اور اپنے جلوۂِ کریمانہ سے ہماری طرف توجہ فرما، اور اپنی درگاہ میں ہمارا تقرب قبول فرما، اور ہم پر نظر فرما، رحمت سے بھری نظر، وہی جس کے ذریعے ہم تیری بارگاہ میں اپنی منزلت کو کمال تک پہنچا دیں، اور اپنے جود و کرم کے واسطے، اس مہربانانہ نظر کو ہم سے نہ پلٹا، اور ہمیں ان کے جد امجد صلی اللہ علیہ و آلہ کے حوض سے اور آپؐ کے پیالے اور آپؐ کے ہاتھ سے، سیر و سیراب فرما، کامل اور لذت بخش و سیرابی سے، جس کے بعد کوئی پیاس نہ ہو؛ اے رحم والوں میں سے سے بڑے رحم والے۔

حوالہ جات

  1. صدر جوادی، دایرة المعارف تشیع، ج 7 ص535۔
  2. سید ابن طاؤس، اقبال، ص609 ـ 604۔
  3. مزار ابن مشهدی، ص584 ـ 537۔
  4. مجلسی، بحار، ج 99، ص104۔
  5. مجلسی، زاد المعاد، ص303۔
  6. سید بن طاووس، اقبال، ص609 ـ 604۔
  7. صدر جوادی، دایرة المعارف تشیع، ج 7 ص535۔
  8. سورہ صف، آیت 9
  9. سورہ آل عمران، آیات 96-97۔
  10. سورہ احزاب، آیت 33۔
  11. سورہ شوری، آیت 23۔
  12. سورہ سبا، آیت 47۔
  13. سورہ فرقان، آیت 47۔
  14. سورہ رعد، آیت 7۔
  15. سورہ اعراف، آیت 148۔
  16. سورہ اسراء، آیت 108۔
  17. سورہ حج، آیت 47۔
  18. سورہ نجم، آیت 8-9۔

مآخذ

  • ابن طاووس، سید رضی الدین، اقبال الاعمال، بیروت، موسسہ الاعلمی للمطبوعات، 1417ھ ق
  • مجلسی، محمد باقر، بحار الانوار، بیروت، دار احیاء التراث العربی، 1403ھ ق
  • مجلسی، محمد باقر، زاد المعاد، بیروت، چاپ علاءالدین اعلمی، 1423ھ ق/ 2003ع‍
  • صدر حاج جوادی، احمد، دائرۃ المعارف تشیع، ج7، تہران، نشر شہید حسن محبی، 1380ھ ش
  • ابن مشہدی، محمد بن جعفر، المزار الکبیر، جامعہ مدرسین، 1419ھ ق

بیرونی روابط