محمد بن جعفر المشہدی

ویکی شیعہ سے
(ابن المشہدی سے رجوع مکرر)
محمد بن جعفر مشہدی
کوائف
مکمل نامابو عبد اللّه محمد بن جعفر بن علی مشہدی حائری
لقب/کنیتابن مشہدی
تاریخ وفاتسنہ 610ھ
علمی معلومات
اساتذہابن شہر آشوب، شاذان بن جبرئیل قمی، یحیی بن حسن بطریق، ورام بن ابی فراس
شاگردفخار بن معد موسوی، محمد بن جعفر بن نما حلی
تالیفاتالمزار الکبیر، بغیة الطالب، ایضاح المناسک
خدمات


ابو عبداللّہ محمد بن جعفر بن على المشہدى الحائرى محمد بن مشہدی اور ابن مشہدى کے نام سے معروف چھٹی صدی ہجری کے شیعہ علماء میں سے ہیں۔ وہ حدیث کے مشہور مشائخ میں سے ہیں اور ان کا نام بہت سی اجازات میں دیکھا جا سکتا ہے ہرچند ان کی شخصیت کے بارے میں کافی و شافی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ اصحاب امامیہ (علمائے شیعہ) نے ان کی کتاب المزار الکبیر پر اعتماد اور اس کے مندرجات سے استناد کیا ہے۔

ابن المشہدی کی شخصیت

وہ جلیل القدر شیعہ علماء میں سے ہیں جو چھٹی صدی ہجری میں گذرے ہیں لیکن اس کے سوا ان کے بارے میں مزید معلومات دستیاب نہیں ہیں اور ان کی شخصیت ہمارے لئے تقریبا مجہول و غیر معروف ہے حتی کہ سید ابوالقاسم خوئی کہتے ہیں: محمد بن مشہدی کی شخصیت ہمارے لئے نامعلوم ہے۔[1]

مشائخ

ان کے بعض مشائخ اور اساتذہ کے نام:

کتاب المزار الکبیر

شاگرد

ان کے بعض راویوں اور شاگردوں کے نام حسب ذیل ہیں:

مشاہیر کی نظر میں

شیخ حر عاملی ان کے بارے میں کہتے ہیں: شیخ محمد بن جعفر مشہدی، فاضل، محدث اور بہت سچے ہیں جن کی کئی تالیفات ہیں اور شاذان بن جبرئیل قمی سے روایت کرتے ہیں۔

شہید اول جو ابن المشہدی کی تمام کتب سے روایت کرتے ہیں، ان کے بارے میں تحریر کرتے ہیں: وہ اپنے زمانے کے نامی گرامی اور مشہور عالم دین ہیں۔[4]

آثار و تالیفات

  1. المزار الكبير، محمد بن جعفر مشہدی کی مشہور ترین کاوش ہے جو ائمۂ معصومین علیہم السلام کی زیارات کا مجموعہ ہے اور بہت سے شیعہ علماء نے ان پر اعتماد کیا ہے۔
  2. بغية الطالب
  3. ايضاح المناسک
  4. محدث نورى ان کی تالیفات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ المصباح نامی کتاب بھی ان کی تالیفات میں سے ہے۔[5]

حوالہ جات

  1. المزار الکبیر، ص7۔
  2. المزار الکبیر، ص12 – 14۔
  3. المزار الکبیر، ص 16.
  4. المزار الکبیر، ص5 و 6۔
  5. المزار الکبیر، ص 18 – 20. نرم افزار سیرہ معصومان۔

مآخذ

  • مشہدی، محمد بن جعفر، المزار الکبیر، تحقیق جواد قیومی، قم، نشر قیوم، 1412ھ۔
  • مرکز تحقیقات علوم اسلامی، نرم افزار سیرہ معصومان.