مندرجات کا رخ کریں

مسودہ:نماز ظہر عاشورا (رسم)

ویکی شیعہ سے
نماز ظہر عاشورا
زمان‌عاشورا کے دن
مکانمساجد، عمومی مقامات اور سڑکیں
اہم مذہبی تہواریں
سینہ‌زنی، زنجیرزنی، اعتکاف، شب بیداری، تشییع جنازہ،
متفرق رسومات


نماز ظہر عاشورا (رسم) سے مراد عاشورا کے دن ظہرین کی وہ نماز ہے جو جماعت کے ساتھ ادا کی جاتی ہے۔[1] یہ نماز ایران اور کچھ دوسرے ممالک جیسے عراق،[2] روس،[3] برطانیہ [4] نیدرلینڈز،[5] اور پاکستان کے بڑے شہروں [6] میں بھی جماعت کے ساتھ ادا کی جاتی ہے۔

ایران میں، ہر سال امام حسین علیہ السلام کے عاشورا کے دن ظہر کی نماز کی یاد میں[7] عاشورا کے دن ظہرین کی نماز مساجد اور عوامی مقامات پر ادا کی جاتی ہے۔[8] اخباری اطلاعات کے مطابق یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ایران-عراق جنگ کے دوران، بعض ایرانی مجاہدین جنگی حالات میں بھی عاشورا کے دن نماز ظہرین جماعت کے ساتھ ادا کرتے تھے۔[9]

ایران کی انجمن برای اقامہ نماز کے مرکزی دفتر کی رپورٹ کے مطابق، ماضی میں کچھ عزا داری کے جلوسوں میں عاشورا کے دن مرکزی توجہ صرف عزا داری پر ہوتی تھی اور نماز ظہرین پر کم توجہ دی جاتی تھی۔ اس سلسلے میں ایران کے شیعہ عالم دین محسن قرآتی کی تجویز پر عاشورا کے دن ظہرین کے موقع پر منظم طور پر نماز جماعت ادا کرنے کا اہتمام کیا گیا جس کا ماتمی انجمنوں نے خیرمقدم کیا۔[10]


بعض شیعہ مراجع کی رائے کے مطابق، عاشورا کے دن ظہرین کی جماعت کی نماز سڑکوں پر ادا کرنے میں کوئی شرعی حرج نہیں ہے[11] بشرطیکہ لوگوں کی ضرورت کے پیش نظر آمد و رفت کا راستہ کھلا رہے۔[12] اس کے علاوہ یہ بھی تاکید کی جاتی ہے کہ عاشورا کے دن کی عزا داری کی مجلسیں اس طرح ترتیب دی جائیں کہ عزادار نماز ظہرین کی جماعت میں شریک ہوسکیں۔[13] شیعہ مرجع تقلید ناصر مکارم شیرازی کے مطابق، عاشورا کے دن بہتر یہ ہے کہ وسیع پیمانے پر عزادار حضرات ظہرین کی نماز میں شرکت کریں۔[14]

حوالہ جات

  1. «نماز ظہر عاشورا»،آیت اللہ مکارم شیرازی کے دفتر کی جانب سے شرعی مسائل کے جوابات کی ویب سائٹ۔
  2. «نمایی دیدنی از نماز ظہر عاشورا در کربلای معلی + فیلم»(کربلائے معلیٰ میں عاشورا کے دن باجماعت نماز ظہرین کا قابل دید منظر)، ہمشہری آنلاین ویسب سائٹ؛ «فوٹو/حرم حضرت ابا الفضل(ع) میں عاشورا کے دن با جماعت نماز ظہرین کی ادائیگی»، مشرق نیوز۔
  3. «روز عاشورا در مناطق مسلمان‌نشین روسیہ +فیلم»(روس کے شیعہ نشین علاقوں میں روز عاشورا کا منظر+ویڈیو)، مشرق نیوز۔
  4. «اقامہ نماز ظہر عاشورا در لندن»(لندن میں عاشورا کے دن نماز ظہرین کی ادائیگی)، مشرق نیوز۔
  5. «بسامد جہانی محرم | از علم‌کشی در لس‌آنجلس تا عزاداری قایقی در کشمیر»(محرم کی عالمی آواز| لاس اینجلس میں علم اٹھانے سے لے کر کشمیر میں کشتیوں پر عزاداری تک)، ہمشہری آنلاین ویب سائٹ، تاریخ درج مطلب: 20 جولائی 2024ء، تاریخ مشاہدہ: 11 جنوری 2026ء۔
  6. [1]
  7. ابومخنف، وقعة الطفّ، 1375شمسی، ص229-230؛ ابن‌طاووس، اللہوف، 1348شمسی، ص110؛
  8. «رویکرد ستاد اقامہ نماز در برگزاری نماز ظہر عاشورا»، ستاد اقامہ نماز ویب سائٹ۔
  9. «شہید محققی چگونہ وارد کارہای اطلاعاتی شد؟»(شہید محققی کیسے اطلاعاتی امور میں داخل ہوئے؟)، مشرق نیوز۔
  10. «رویکرد ستاد اقامہ نماز در برگزاری نماز ظہر عاشورا»(اقامہ نماز مرکزی کمیٹی کا باجماعت نمازِ ظہرِ عاشورا کے انعقاد کے بارے میں نقطہ نظر)، ستاد اقامہ نماز ویب سائٹ؛ یہ بھی ملاحظہ کیجیے: صنعت‌پور امیری، نیم قرن تدریس و تبلیغ،(نصف صدی تدریس و تبلیغ) 1395شمسی، ص28۔
  11. تبریزی، استفتائات جدید، 1427ھ، ج2، ص103۔
  12. «برپایی نماز ظہر عاشورا در خیابان»(سڑکوں پر نماز ظہر عاشورا کا انعقاد)، دفتر آیت اللہ مکارم شیرازی ویب سائٹ۔
  13. «رویکرد ستاد اقامہ نماز در برگزاری نماز ظہر عاشورا»(اقامہ نماز مرکزی کمیٹی کا باجماعت نمازِ ظہرِ عاشورا کے انعقاد کے بارے میں نقطہ نظر)، ستاد اقامہ نماز ویب سائٹ۔
  14. «نماز ظہر عاشورا»،آیت اللہ مکارم شیرازی کے دفتر کی جانب سے شرعی مسائل کے جوابات کی ویب سائٹ۔

مآخذ

  • ابن‌طاووس، على بن موسى، اللہوف على قتلى الطفوف، ترجمہ احمد فہرى زنجانى، تہران، جہان، پہلی اشاعت‏، 1348ہجری شمسی۔
  • «اقامہ نماز ظہر عاشورا در لندن»(لندن میں عاشورا کے دن باجماعت نماز ظہر کا انعقاد)، مشرق نیوز، تاریخ درج مطلب: 17 جولائی 2024ء، تاریخ مشاہدہ: 11 جنوری 2026ء۔
  • ابومخنف، لوط بن یحیى، وقعة الطفّ، تحقیق محمدہادی یوسفى غروى، قم، جامعہ مدرسین، تیسری اشاعت، 1375ہجری شمسی۔
  • «برپایی نماز ظہر عاشورا در خیابان»(سڑکوں پر نماز باجماعت نماز ظہر کا انعقاد)، دفتر آیت اللہ مکارم شیرازی ویب سائٹ، تاریخ مشاہدہ: 4 جنوری 2026ء۔
  • «بسامد جہانی محرم | از علم‌کشی در لس‌آنجلس تا عزاداری قایقی در کشمیر»(محرم کی عالمی آواز| لاس اینجلس میں علم اٹھانے سے لے کر کشمیر میں کشتیوں پر عزاداری تک)، ہمشہری آنلاین ویب سائٹ، تاریخ درج مطلب: 21 جولائی 2024ء، تاریخ مشاہدہ: 11 جنوری 2026ء۔
  • تبریزی، جواد، استفتائات جدید، قم، پہلی اشاعت، 1427ھ۔
  • «روز عاشورا در مناطق مسلمان‌نشین روسیہ +فیلم»(روس کے شیعہ نشین علاقوں میں روز عاشورا کا منظر+ویڈیو)، مشرق نیوز، تاریخ درج مطلب: 17 جولائی 2024ء، تاریخ مشاہدہ: 11 جنوری 2026ء۔
  • «رویکرد ستاد اقامہ نماز در برگزاری نماز ظہر عاشورا»(اقامہ نماز مرکزی کمیٹی کا باجماعت نمازِ ظہرِ عاشورا کے انعقاد کے بارے میں نقطہ نظر)، ستاد اقامہ نماز ویب سائٹ، تاریخ مشاہدہ: 6 جنوری 2026ء۔
  • «شہید محققی چگونہ وارد کارہای اطلاعاتی شد؟»(شہید محققی کیسے اطلاعاتی امور میں داخل ہوئے؟)، مشرق نیوز، تاریخ درج مطلب: 16 اگست 2025ء، تاریخ مشاہدہ: 11 جنوری 2026ء۔
  • صنعت‌پور امیری، حسین، نیم قرن تدریس و تبلیغ حجت الاسلام محسن قرائتی،(حجت الاسلام محسن قرائتی کی نصف صدی پر مشتمل تدریس و تبلیغ) تہران، مرکز فرہنگی درسہایی از قرآن، 1395ہجری شمسی۔
  • «فوٹو/ عاشورا کے دن حرم حضرت عباسؑ میں اقامہ نماز جماعت»، مشرق نیوز، تاریخ درج مطلب: 18 جولائی 2024ء، تاریخ مشاہدہ: 11 جنوری 2026ء۔
  • «نماز ظہر عاشورا»، آیت اللہ مکارم شیرازی کے دفتر کی جانب سے شرعی مسائل کے جوابات کی ویب سائٹ، تاریخ مشاہدہ: 7 جنوری 2026ء۔«نمایی دیدنی از نماز ظہر عاشورا در کربلای معلی + فیلم»(کربلائے معلیٰ میں باجماعت نماز ظہرین کا قابل دید منظر)، ہمشہری آنلاین ویب سائٹ، تاریخ درج مطلب: 6 جولائی 2025ء، تاریخ مشاہدہ: 11 جنوری 2026ء۔