مسودہ:جعالہ
| یہ مقالہ ایک فقہی موضوع کے بارے میں توصیفی تحریر ہے اور دینی اعمال کے لئے معیار نہیں بن سکتا۔ دینی اعمال کے لئے دیگر مصادر کی طرف رجوع کریں۔ |
| بعض عملی اور فقہی احکام |
|---|
جُعالہ ایک فقہی اصطلاح ہے، جس سے مراد ایسا معاہدہ ہے جس کے تحت کسی جائز اور حلال کام کے انجام دینے کے بدلے ایک متعین انعام یا اجرت دینے کا وعدہ کیا جاتا ہے۔ اس کا دائرۂ کار گم شدہ اشیاء تلاش کرنے[1] سے لے کر مختلف خدمات فراہم کرنے تک وسیع ہے۔[2] فقہاء کے مطابق[3] جُعالہ کی دو صورتیں ہیں: خاص، یعنی کسی معین شخص کو کام کی دعوت دینا، اور عام، یعنی عام لوگوں کو کام کی انجام دہی کے لیے دعوت دینا۔[4] فقہی نقطۂ نظر سے جُعالہ کے صحیح ہونے کے لیے کسی مخصوص لفظ یا صیغے کا ہونا ضروری نہیں، بلکہ کسی بھی طریقے سے ارادے کا اظہار، مثلاً ذرائع ابلاغ یا عوامی اجتماعات کے ذریعے ایسا اعلان کرنا جو اجرت کے بدلے کام انجام دینے کے معاہدے پر دلالت کرے، جعالے کے تحقق کے لیے کافی ہے۔[5]
جعالہ اور اجارہ کے درمیان فرق[6] بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اجارہ میں کام انجام دینے والا معاہدہ طے پاتے ہی اجرت کا مالک بن جاتا ہے، جبکہ جُعالہ میں کام مکمل کرنے کے بعد اجرت کا حق دار بنتا ہے۔[7] اسی طرح جُعالہ میں کام کی مقدار یا تلاش کے لئے طے کی جانے والی مسافت کا پہلے سے معلوم ہونا ضروری نہیں اور اس سے معاہدے کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا، جبکہ اجارہ میں ان امور کا معلوم ہونا ضروری ہے۔[8]
شیعہ فقہاء کے مطابق[9] جعالہ کی درخواست کرنے والے شخص کا عاقل، رشید اور بااختیار ہونا ضروری ہے،[10] جبکہ کام انجام دینے والے میں اس کام کو انجام دینے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔[11] اس کے علاوہ، اجرت کا معلوم ہونا بھی ضروری ہے۔[12] اگر کئی افراد مل کر کام انجام دیں تو اجرت ان کے درمیان کام انجام دینے کی مقدار کے تناسب سے تقسیم کی جائے گی۔[13]
فقہاء کے مطابق[14] جُعالہ ایک شرعی اور قانونی معاملہ ہے۔ اس کی مشروعیت کی بنیاد اجماع، قرآنی آیات[15] اور متعدد روایات پر ہے، جو معتبر شیعہ اور اہل سنت کی کتابوں میں نقل ہوئی ہیں۔[16] ذرائع میں درج ہیں۔[17] تاہم شیعہ فقہاء کے درمیان جُعالہ کی فقہی ماہیت کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔[18] بعض فقہاء اسے ایقاع کی ایک قسم قرار دیتے ہیں،[19] کیونکہ ان کے نزدیک صرف "ایجاب"، یعنی کام کی انجام دہی کے بدلے اجرت دینے کا اعلان، کافی ہے۔[20] اس کے مقابلے میں، بعض فقہاء اسے عقد قرار دیتے ہیں،[21] کیونکہ ان کے نزدیک کام انجام دینے والے کی جانب سے کام کی انجام دہی کو "قبول" کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔[22] بعض محققین نے اس کے تعہد یا التزام ہونے کا احتمال بھی پیش کیا ہے۔[23]
اسی طرح اس معاہدے کا عملی استعمال بیمہ، تعمیرات، طبی خدمات اور کھیلوں کے مقابلوں سمیت مختلف شعبوں میں ہوتا ہے۔[24]
حوالہ جات
- ↑ مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت(ع)، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہلبیت(ع)، ج3، ص91۔
- ↑ نجفی، جواہر الکلام، ج18، ص141۔
- ↑ علامہ حلی، تذکرۃ الفقہاء، ج17، ص430۔
- ↑ علامہ حلی، تذکرۃ الفقہاء، ج17، ص430؛ سیستانی، منہاج الصالحین، ج2، ص153۔
- ↑ مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت(ع)، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہلبیت(ع)، ج3، ص91۔
- ↑ سیستانی، منہاج الصالحین، ج2، ص154؛ احمدی و دیگران، «ماہیت جعالہ»، ص38۔
- ↑ احمدی و دیگران، «ماہیت جعالہ»، ص38۔
- ↑ سیستانی، منہاج الصالحین، ج2، ص154۔
- ↑ مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت(ع)، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہلبیت(ع)، ج3، ص91۔
- ↑ سیستانی، منہاج الصالحین، ج2، ص153۔
- ↑ مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت(ع)، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہلبیت(ع)، ج3، ص92۔
- ↑ علامہ حلی، تذکرۃ الفقہاء، ج17، ص435۔
- ↑ مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت(ع)، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہلبیت(ع)، ج3، ص93۔
- ↑ علامہ حلی، تذکرۃ الفقہاء، ج17، ص423؛ نجفی، جواہر الکلام، ج18، ص141۔
- ↑ سورہ نساء آیہ 29؛ سورہ مائدہ آیہ 1؛ سورہ یوسف آیہ 72۔
- ↑ علامہ حلی، تذکرۃ الفقہاء، ج17، ص423
- ↑ نجفی، جواہر الکلام، ج18، ص141۔
- ↑ شہید ثانی، مسالک الافہام، ج11، ص149۔
- ↑ نجفی، جواہر الکلام، ج18، ص142؛ امام خمینی، تحریر الوسیلۃ، ج1، ص623؛ سیستانی، منہاج الصالحین، ج2، ص153۔
- ↑ مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت(ع)، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہلبیت(ع)، ج3، ص91۔
- ↑ علامہ حلی، تبصرۃ المتعلمین، ص107؛ طوسی، المبسوط فی فقہ الامامیہ، ج3، ص332۔
- ↑ مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت(ع)، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہلبیت(ع)، ج3، ص91۔
- ↑ احمدی و دیگران، «ماہیت جعالہ»، ص40-42۔
- ↑ دیباجی، «کارآیی جعالہ در معاملات روز»، ص101-123۔
مآخذ
- احمدی، امینی و دیگران، «ماہیت جعالہ»، مجلہ پژوہشہای فقہ و حقوق اسلامی میں، شمارہ 49، خزاں 2017ء۔
- امام خمینی، سید روحاللہ، تحریر الوسیلۃ، تہران، موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی، 1434ھ۔
- دیباجی، سید جعفر، «کارآیی جعالہ در معاملات روز»، مجلہ پژوہہہای فقہی تا اجتہاد میں، پیش شمارہ 10، بہار 2014ء۔
- سیستانی، سید علی، منہاج الصالحین، قم، مکتب آیۃاللہ السید العظمی السیستانی، 1415ق (1994ء)۔
- شہید ثانی، زینالدین بن علی، مسالک الافہام الی تنقیح شرائع الاسلام، قم، مؤسسۃ المعارف الاسلامیۃ، 1413ھ۔
- طوسی، محمد بن حسن، المبسوط فی فقہ الامامیہ، تہران، مکتبۃ المرتضویۃ، 1387ھ۔
- علامہ حلی، حسن بن یوسف، تبصرۃ المتعلمین فی احکام الدین، تہران، وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی، 1411ھ۔
- علامہ حلی، حسن بن یوسف، تذکرۃ الفقہاء، قم، موسسۃ آل البیت(ع) لاحیاء التراث، 1414ھ۔
- مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت(ع)، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہلبیت(ع)، قم، مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہلبيت (ع)، 1382ھ۔
- نجفی، محمدحسن، جَواہر الکلام فی شرحِ شرائعِ الاسلام، قم، مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت(ع)، 1421ھ۔