مسودہ:اسلامی عقود
| بعض عملی اور فقہی احکام |
|---|
اسلامی عقود یا شرعی عقود ان معاہدوں[1] اور دو طرفہ عہدو پیمان کو کہا جاتا ہے[2] جو فقہی لحاظ سے مستحکم اور غیر مشروط ہوں[3] اور مالی اور غیر مالی دونوں طرح کے معاملات کو شامل ہوں۔[4] اسلامی فقہ میں ان عقود کو امضائی احکام کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے۔[5] نئے معاہدوں کے شرعی جواز کے بارے میں فقہاء کے درمیان مختلف نظریات پائی جاتے ہیں۔ بعض فقہاء کے نزدیک نئے عقود کی صحت اس بات پر موقوف ہے کہ وہ معصومینؑ کے زمانے میں رائج معاہدوں کے مطابق ہوں،[6] جبکہ دوسرے گروہ کا خیال ہے کہ نئے عقود کی شرعی منظوری کے لئے عمومی شرعی قواعد کی رعایت کافی ہے۔[7]
عقود کے تین ارکان ہیں: پہلا رکن طرفین عقد، دوسرا رکن «صیغہ عقد» جس میں ایجاب و قبول شامل ہیں اور تیسرا رکن «موضوع عقد یعنی وہ چیز یا معاملہ جس پر عقد واقع ہوتا ہے» مثلاً خرید و فروخت کے معاملے میں فروخت ہونے والی چیز۔[8] ان میں سے ہر رکن کی کچھ شرائط ہیں؛ بعض شرائط کا تعلق عقد کی خارجی حقیقت سے ہوتا ہے، جبکہ بعض کا تعلق خود عقد کے اندرونی امور سے ہے۔[9] طرفین عقد سے متعلق شرائط میں بلوغ، عقل[10] اختیار اور حقیقی قصد و ارادہ شامل ہیں۔[11] اسی طرح «ملکیت» اور اس میں تصرف کا اختیار رکھنا بھی ان شرائط میں شمار ہوتا ہے۔[12]
صیغۂ عقد سے متعلق شرائط میں ایجاب و قبول کا ہونا ضروری ہے؛ مثلاً عقدِ بیع میں ’’میں نے خریدا‘‘ اور ’’میں نے فروخت کیا‘‘ جیسے الفاظ استعمال کرنا۔[13] اکثر فقہاء کے نزدیک یہ ضروری نہیں کہ ایجاب لازماً قبول سے پہلے ہو،[14] البتہ ایجاب و قبول کے درمیان فاصلہ نہیں ہونا چاہیے،[15] اگرچہ بعض فقہاء اس شرط کو تسلیم نہیں کرتے۔[16] صیغۂ عقد میں مخصوص الفاظ کی صراحت بھی ایک شرط سمجھی گئی ہے۔[17] عقدِ نکاح کے علاوہ دیگر عقود میں صیغے کا عربی زبان میں ہونا ضروری نہیں ہے۔[18] اسی طرح صیغہ ماضی کے صیغے میں ادا کیا جانا چاہیے۔[19] صیغۂ عقد کی ایک اور شرط ’’تنجیز‘‘ ہے، یعنی عقد کو کسی دوسرے شرط یا وصف کے تحقق سے معلق نہ کیا جائے۔[20] عقد کے تیسرے رکن، یعنی موضوعِ عقد کے لیے بھی کچھ شرائط ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ معاملے کا موضوع مالی قدر و قیمت رکھتا ہو۔[21] اسی طرح اجارہ جیسے عقود میں، جن کا تعلق کسی خاص کام یا خدمت سے ہوتا ہے، اس کام یا خدمت میں منفعت اور فائدہ ہونا ضروری ہے۔[22]
| نمبر شمار | تقسیم بندی کی نوعیت | وضاحت / فرق |
|---|---|---|
| 1 | عقد صحیح اور عقد فاسد | صحیح: عقد کی تمام شرطوں کی رعایت کی گئی ہے۔ فاسد: عقد کی تمام شرطوں کی رعایت نہیں کی گئ۔[23] |
| 2 | عقد جائز اور عقد لازم | جائز: فسخ کی گنجائش ہے۔ لازم: فسخ کی گنجائش نہیں۔[24] |
| 3 | اذنی اور عہدی | اذنی: دونوں طرف کے درمیان الزام و التزام کا ہونا ضروری ہے۔ عہدی: الزام و التزام ضروری نہیں۔[25] |
| 4 | مالی اور غیر مالی | مالی: عقد کا موضوع مال ہے (مثلاً خرید و فروخت)۔ غیر مالی: موضوع عقد منافع یا غیر مالی امر ہے (مثلاً شادی بیاہ)۔[26] |
| 5 | تنجیزی اور تعلیقی | تعلیقی: عقد کا اجرا کسی چیز کے تحقق پر منحصر ہے۔ تنجیزی: نہ کسی چیز پر منحصر ہے اور نہ کسی چیز سے مشروط۔[27] |
| 6 | معاوضی اور غیر معاوضی (بلا معاوضہ) | معاوضی: عوض اور مُعوَّض کا تبادلہ موجود ہے۔ غیر معاوضی: بلا معاوضہ ہے کسی چیز کے بدلے نہیں۔[28] |
| 7 | تملیکی اور غیر تملیکی | عقد میں ملکیت منتقل ہونے کی خصوصیت کے پائے جانے یا نہ پائے جانے کی بنیاد پر۔[29] |
| 8 | قولی یا فعلی | قولی: صیغہ اور لفظ کے ذریعے انجام دینا۔ فعلی: محض عمل کے ذریعے انجام دینا (مثلاً معاملہ معاطاتی)۔[30] |
حوالہ جات
- ↑ مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی، فرہنگ فقہ، ج5، ص421۔
- ↑ حائری، فقہ العقود، ج1، ص184۔
- ↑ خوئی، مصباح الفقاہۃ، انصاریان، ج3، ص68۔
- ↑ سلار، المراسم، منشورات حرمین، ص143؛ شہید اول، القواعد والفوائد، مکتبہ المفید، ج1، ص35؛ حائری، فقہ العقود، 1423ھ، ج1، ص193۔
- ↑ خوئی، معتمد العروۃ، لطفی، ج1، ص147۔
- ↑ حلی، بحوث فقہیہ، المنار، ص38۔
- ↑ سبزواری، مہذب الاحکام، دارالتفسیر، ج18، ص221۔
- ↑ مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی، فرہنگ فقہ، ج5، ص412۔
- ↑ مدرسی، احکام معاملات، ص241۔
- ↑ نجفی، جواہر الکلام، دار إحیاء التراث العربی، ج22، ص265۔
- ↑ نجفی، جواہر الکلام، دار إحیاء التراث العربی، ج22، ص260۔
- ↑ سبزواری، مہذب الاحکام، دار التفسیر، ج16، ص296۔
- ↑ مدرسی، احکام معاملات، ص241۔
- ↑ حسینی، العناوین الفقہیۃ، جامعہ مدرسین، ج2، ص168؛ حلی، تحریر الأحکام، مؤسسہ آل البیت، ج1، ص164۔
- ↑ انصاری، کتاب المکاسب، تراث الشیخ الأعظم، ج3، ص157۔
- ↑ خوئی، مصباح الفقاہۃ، انصاریان، ج3، ص58۔
- ↑ خوئی، مصباح الفقاہۃ، انصاریان، ج3، ص11؛ انصاری، مکاسب، تراث الشیخ الأعظم، ج3، ص117 و 119۔
- ↑ بحرانی، الحدائق الناضرۃ، مؤسسہ نشر اسلامی، ج23، ص169۔
- ↑ انصاری، مکاسب، تراث الشیخ الأعظم، ج3، ص138 و 139۔
- ↑ انصاری، مکاسب، تراث الشیخ الأعظم، ج3، ص162۔
- ↑ حسینی، العناوین الفقہیۃ، جامعہ مدرسین، ج2، ص209۔
- ↑ حسینی، العناوین الفقہیۃ، جامعہ مدرسین، ج2، ص210۔
- ↑ حسینی، العناوین الفقہیۃ، جامعہ مدرسین، ج2، ص458۔
- ↑ حسینی، العناوین الفقہیۃ، جامعہ مدرسین، ج2، ص41۔
- ↑ خوانساری، منیۃ الطالب، جامعہ مدرسین، ج1، ص89۔
- ↑ آملی، کتاب المکاسب والبیع، جامعہ مدرسین، ج1، ص82۔
- ↑ آملی، کتاب المکاسب والبیع، جامعہ مدرسین، ج1، ص82۔
- ↑ آملی، کتاب المکاسب والبیع، جامعہ مدرسین، ج1، ص82۔
- ↑ آملی، کتاب المکاسب والبیع، جامعہ مدرسین، ج1، ص82۔
- ↑ آملی، کتاب المکاسب والبیع، جامعہ مدرسین، ج1، ص82۔
مآخذ
- آملی، محمدتقی، کتاب المکاسب والبیع، قم، جامعہ مدرسین، بے تا۔
- انصاری، مرتضی، مکاسب، قم، تراث الشیخ الأعظم، بے تا۔
- بحرانی، یوسف، الحدائق الناضرۃ فی أحکام العترۃ الطاہرۃ، قم، مؤسسہ نشر اسلامی، بے تا۔
- حسینی حائری، سید کاظم، فقہ العقود، قم، مجمع الفکر الاسلامی، 1423ھ۔
- حسینی، سید میر عبد الفتاح، العناوین الفقہیۃ، قم، جامعہ مدرسین، بے تا۔
- حلی، محمدحسین، بحوث فقہیہ، نجف، المنار، بے تا۔
- خوئی، سید ابوالقاسم، مصباح الفقاہۃ، قم، انصاریان، بے تا۔
- خوئی، سید ابوالقاسم، معتمد العروہ، لطفی، بے تا۔
- سبزواری، سید عبدالاعلی، مہذب الاحکام فی بیان حلال و الحرام، قم، دار التفسیر، بے تا۔
- سلار، حمزہ بن عبدالعزیز، المراسم، قم، منشورات حرمین، بے تا۔
- شہید اول، محمد بن مکی، القواعد والفوائد، قم، مکتبہ المفید، بے تا۔
- مؤسسہ دائرۃالمعارف فقہ اسلامی، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل بیت(ع)، زیرنظر: سید محمود ہاشمی شاہرودی، قم، مؤسسہ دائرۃالمعارف فقہ اسلامی، 1387ہجری شمسی۔
- مدرسی، سید محمدتقی، احکام معاملات، قم، محبان الحسین، 1390ہجری شمسی۔
- نجفی خوانساری، موسی بن محمد، منیۃ الطالب، قم، جامعہ مدرسین، بے تا۔
- نجفی، محمدحسن، جَواہر الکلام فی شرحِ شرائعِ الاسلام، تصحیح عباس قوچانی و علی آخوندی، بیروت، دارُ اِحیاء التُّراثِ العربی، ساتویں اشاعت، 1404ھ۔