لیلی بنت ابی مرۃ
کوائف | |
---|---|
نام: | لَیلیٰ بنت أبی مُرَّة بن عُروَة بن مسعود الثَقَفی |
والد: | ابی مُرَّه بن عُروَه بن مسعود بن مُعَتِّب |
والدہ: | میمونہ بنت ابی سفیان |
اولاد: | حضرت علی اکبرؑ |
مشہور اقارب: | امام حسینؑ (شوہر) و علی اکبر (فرزند) |
وجہ شہرت: | زوجہ امام حسین علیہ السلام |
محل زندگی: | مدینہ |
وفات: | نامعلوم |
مدفن: | نا معلوم |
لَیلیٰ بنت أبی مُرَّة بن عُروَة بن مسعود الثَقَفی، امام حسین علیہ السلام کی زوجہ اور حضرت علی اکبرؑ کی والدہ ہیں۔ لیلیٰ کا نسب باپ کی طرف سے قبیلۂ ثقیف اور ماں کی طرف سے بنی امیہ تک پہنچتا ہے۔ بعض شان و منزلت کے لحاظ سے انہیں اپنے زمانے کی مشہور ترین خواتین میں سمجھتے ہیں۔ لیلا (لیلیٰ) کا نام شیعہ معاشرے میں معروف ہے اور حضرت علی اکبر کی والدہ کا نام لیلی ہونے کی وجہ سے یہ نام معروف ہے۔ لیلیٰ کے کربلا میں موجود ہونے میں اختلاف نظر پایا جاتا ہے۔
نام
اکثر منابع نے ان کا نام لیلی ذکر کیا ہے۔ لیکن ابن سعد نے طبقات کبری میں ان کا نام آمنہ ذکر کیا ہے۔[1] معاصرین میں سے بعض نے ان کا نام ام لیلیٰ ذکر کیا ہے۔[2] اسی وجہ بعض اوقات مجالس امام حسین میں انہیں ام لیلیٰ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
نسب
لیلیٰ کے باپ کا نام ابی مُرَّه بن عُروَه بن مسعود بن مُعَتِّب ہے جو قبیلۂ ثقیف سے تھا۔[3] ابی مُرَّه پیامبر(ص) کے زمانے میں پیدا ہوا۔ ابی مره اور اس کا باپ عروه بن مسعود دونوں رسول اللہ کے صحابہ میں سے تھے۔ ابو مره نے اپنے بھائی کے ہمراہ رسول خدا کی خدمت میں اسلام قبول کیا۔[4] عروة بن مسعود اسلام کے سادات اربعہ میں سے ایک تھا اور عرب کے بزرگوں میں سے گنا جاتا ہے۔ اسے صاحب یس کی مانند اور ابن مریم کے مشابہ افراد میں شمار کرتے ہیں۔[5] لیلیٰ کی والدہ میمونہ بنی امیہ میں سے ابو سفیان کی بیٹی تھی۔[6] وہ ام شیبہ کے نام سے معروف تھی۔[7]
ازدواج اور فرزند
امام حسین (ع) نے لیلیٰ سے ازدواج کی اور علی اکبر (ع) اس شادی کا ثمرہ تھے۔[8]
واقعہ کربلا میں موجودگی
قدیمی مآخذ میں لیلی کے واقعۂ کربلا میں ہونے کا کوئی تذکرہ نہیں ہے لیکن بعد کے مآخذ میں کربلا میں ان کا حضور مذکور ہے۔ ان منابع کے مطابق اپنے بیٹے کی شہادت کے وقت لیلیٰ اپنے خیمے میں مشغول دعا تھیں اور انہوں نے علی اکبر کے جسم کو ٹکڑوں کی صورت میں خود اپنی آنکھوں سے دیکھا۔[9]
ایک اور لیلیٰ
حضرت علی (ع) کی ایک بیوی لیلی بنت مسعود کے نام سے تھیں جو ابوبکر بن علی(ع) کی والدہ تھیں اور وہ شہدائے کربلا میں سے ایک ہیں۔[10] اسی لیلیٰ کو کبھی اشتباہ کی بنا پر علی اکبر (ع) کی والدہ کہا گیا ہے۔[11]
حوالہ جات
- ↑ الطبقات الکبری، خامسہ1، ص470
- ↑ محلاتی، ج5، ص295
- ↑ الاستیعاب، ج3، ص1066
- ↑ الإصابہ، ابن حجر العسقلانی، ج7، ص306.
- ↑ الاستیعاب، ج3، ص1067.
- ↑ إبصار العین، السماوی، ص:49
- ↑ مقاتل الطالبیین، ص86.
- ↑ إمتاع الأسماع، المقریزی، ج6، ص269.
- ↑ إبصار العین، السماوی، ص224.
- ↑ الاختصاص، المفید، ص82.
- ↑ السیرة النبویہ و أخبار الخلفاء، أبو حاتم التمیمی، ج2، ص559.
مآخذ
- ابن اثیر، علی بن محمد (م 630)، أسد الغابہ فی معرفۃ الصحابۃ، بیروت، دار الفکر، 1409.
- ابن عبدالبر، یوسف بن عبدالله (م 463)، الاستیعاب فی معرفۃ الأصحاب، تحقیق علی محمد البجاوی، بیروت، دار الجیل، ط الأولی، 1412.
- ابو حاتم تمیمی، السیرة النبویۃ و أخبار الخلفاء، الکتب الثقافیہ، بیروت، 1417ق، چاپ سوم.
- اصفہانی، ابو الفرج علی بن الحسین (م 356)، مقاتل الطالبیین، تحقیق سید احمد صقر، بیروت، دار المعرفۃ، بیتا.
- سماوی، محمد بن طاہر،إبصار العین فی أنصار الحسین علیہ السلام، دانشگاه شہید محلاتی، قم، 1419ق، چاپ اول.
- شیخ مفید، الإختصاص، کنگره شیخ مفید، 1413ق، چاپ اول.
- محلاتی، ذبیح الله، ریاحین الشریعہ، دار الکتب اسلامیہ، تہران، بیتا.
- مقریزی، تقی الدین، إمتاع الأسماع بما للنبی من الأحوال و الأموال و الحفدة و المتاع، دار الکتب العلمیہ، بیروت، 1420ق، چاپ اول.