ہم امام حسین کے پیروکار ہیں

ہم امام حسینؑ کے پیروکار ہیں، ایک مذہبی اور سماجی تحریک جس کا محرم الحرام 1442ھ بمطابق اگست 2020ء کو ایران بھر میں اغاز ہوا۔[1] یہ نعرہ شہید قاسم سلیمانی کی ایک تقریر سے اخذ کیا گیا ہے۔[2] شہید قاسم سلیمانی، ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ (سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران) کی قدس فورس کے سربراہ[3] اور دفاعِ مقدس (ایران و عراق جنگ) کے کمانڈر تھے،[4] جو جنوری 2020ء کو امریکی افواج کے ہاتھوں عراق میں شہید کر یئے گئے۔
یہ تحریک شہید قاسم سلیمانی کے آثار کی حفاظت کرنے والے ادارے کی دعوت پر شروع ہوئی۔[5] اس تحریک میں ایرانی قوم کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ ایامِ عزا (ماہِ محرم) کو "ہم امام حسینؑ کے پیروکار ہیں" کے نعرے کے ساتھ منائیں، اور اس نعرے کو خدمتِ خلق، خصوصاً کرونا سے متاثرہ مستحقین کی امداد، کا وسیلہ بنائیں۔[6]
اسی مناسبت سے تہران کے ولیعصر چوراہے پر اس نعرے ("ہم امام حسینؑ کے پیروکار ہیں") کا عظیم الشان وال پیپر آویزاں کیا گیا۔[7] ایران کے مختلف شہروں میں اسی سلسلے میں پانی اور دیگر کھانے پینے کی چیزوں کے سبیلوں کا قیام، گاڑیوں پر اس نعرے کی خوشنویسی[8] اور اس نعرے سے مزین مختلف قسم کے پرچموں کی تقسیم جیسے دینی و انقلابی پروگرامز منعقد کیے گئے۔[9] روزنامہ "کیہان" نے 27 اگست 2020ء کو "ہم امام حسینؑ کے پیروکار ہیں" کے نعرے کے ساتھ منعقد ہونے والی عزاداری پر ایک مفصل تجزیاتی رپورٹ شائع کی ہے۔[10]
حوالہ جات
- ↑ پویش «ما ملت امام حسینیم» آغاز شد»، خبرگزاری ایسنا.
- ↑ پویش «ما ملت امام حسینیم» آغاز شد»، خبرگزاری ایسنا.
- ↑ «حکم انتصاب سرتیپ قاسم سلیمانی بہ فرماندہی سپاہ قدس سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی»، پایگاہ اطلاعرسانی آیتاللہ خامنہای.
- ↑ «سردار سلیمانی و کسانی کہ لقب "مردی در سایہ" را بہ او میدہند»، باشگاہ خبرنگاران جوان.
- ↑ پویش «ما ملت امام حسینیم» آغاز شد»، خبرگزاری ایسنا.
- ↑ «پویش ما ملت امام حسینیم آغاز شد»، خبرگزاری ایسنا.
- ↑ «جملہ مشہور سردار سلیمانی بر دیوارنگارہ میدان ولیعصر»، سایت تابناک.
- ↑ ایستگاہ صلواتی «ما ملت امام حسینیم» در اردبیل، شبکہ اطلاعرسانی دانا.
- ↑ «از اہدای پرچم تا ماشیننویسی صلواتی»، سایت میلاد لارستان.
- ↑ «فریاد دہہا میلیون ایرانی: ما ملت امام حسینیم»، سایت مگیران.
مآخذ
- «سردار سلیمانی و کسانی کہ لقب "مردی در سایہ" را بہ او میدہند»، سایت باشگاہ خبرنگاران جوان، تاریخ درج مطلب: 17 اسفند 1394ہجری شمسی۔ تاریخ مشاہدہ: 28 آذر 1402ہجری شمسی۔
- پویش «ما ملت امام حسینیم» آغاز شد، خبرگزاری ایسنا، تاریخ مشاہدہ: 9 شہریور 1399ہجری شمسی۔
- «جملہ مشہور سردار سلیمانی بر دیوارنگارہ میدان ولیعصر»، سایت تابناک، تاریخ مشاہدہ: 9 شہریور 1399ہجری شمسی۔
- ایستگاہ صلواتی «ما ملت امام حسینیم» در اردبیل»، شبکہ اطلاعرسانی دانا، تاریخ مشاہدہ: 10 شہریور 1399ہجری شمسی۔
- «از اہدای پرچم تا ماشیننویسی صلواتی»، سایت میلاد لارستان، تاریخ مشاہدہ: 9 شہریور 1399ہجری شمسی۔
- «فریاد دہہا میلیون ایرانی: ما ملت امام حسینیم»، سایت مگیران، تاریخ مشاہدہ: 9 شہریور 1399ہجری شمسی۔
- «حکم انتصاب سرتیپ قاسم سلیمانی بہ فرماندہی سپاہ قدس سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی»، پایگاہ اطلاعرسانی آیتاللہ خامنہای، تاریخ درج مطلب: 15 بہمن 1376ہجری شمسی۔ تاریخ مشاہدہ: 28 آذر 1402ہجری شمسی۔