ویکی شیعہ

ویکی شیعہ سے
ویکی شیعہ
یو آر ایلWikishia.net
صارفینعالمی اہل بیت اسمبلی کے محققین
نعرہمکتب اہل بیت کا مجازی انسائیکلو پیڈیا
دستیاب زبانیں22 زبانیں (اردوفارسیعربیانگریزیترکیفرانسیسیہسپانویانڈونیشیائیجرمنروسیہندیسواحلیچائینابنگالیتاجیکیپشتوآذریبرمیپرتگالیاطالویہاوسا و تھائی)
ملکیتعالمی اہل بیت اسمبلی
آغاز15 جون 2013ء
موجودہ صورت حالفعال


ویکی شیعہ سائبر سپیس پر موجود ایک آنلائن دائرۃ المعارف ہے جس کا مقصد شیعہ اثناعشریہ اور مکتب اہل بیتؑ سے منسوب دوسرے مذاہب کی شناخت میں دخیل مسائل اور مفاہیم کی وضاحت کرنا ہے۔ ان مفاہیم میں اعتقادات، شخصیات، علوم و معارف(فقہ، اصول فقہ، کلام)، کتب، اماکن، واقعات، آداب و رسوم، مناسک، تاریخ تشیع اور دیگر فرق شیعہ سمیت ایسے تمام مفاہیم شامل ہیں جو کسی نہ کسی طرح اہل بیتؑ اور ان کے پیروکاروں سے مربوط ہوں۔ اسی طرح مذکورہ مقصد کے حصول کیلئے جو الفاظ اور اسامی کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ان سب کی اس وضاحت بھی اس دائرۃ المعارف میں کی جائے گی۔

ویکی شیعہ میں لکھاری کا ذاتی تجزیہ و تحلیل نیز ایسے جدید نظریات سے پرہیز کی جائے گی جو ابھی ثابت نہ ہوئے ہوں۔ علمی نظریات اور تاریخی مستندات میں موجود اختلافات کی درستی اور نادرستی کا فیصلہ قارئین کا حق ہے لذا اس سلسلے میں ویکی شیعہ اپنی لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے۔ مذہبی اختلافات کو مد نظر رکھتے ہوئے ویکی شیعہ کے مولفین کی یہ کوشش رہے گی کہ جہاں تک ممکن ہو ایسے قدیمی منابع اور مآخذ استعمال کریں جو دونوں بڑے مذاہب (شیعہ اور سنی) کے یہاں مورد تائید ہوں۔

ویکی‌ شیعہ اہل بیت عالمی اسمبلی سے وابستہ ہے۔ یہ دائرۃ المعارف اب تک دنیا کے 22 زبانوں میں نشر ہو رہا ہے اور اردو میں 3,649 مقالے موجود ہیں۔

ویکی شیعہ ویب سائٹ کی ضرورت

دین و مذہب خاص کر اسلام اور تشیع ایسے موضوعات میں سے ہیں جن کے بارے میں انٹرنیٹ پر وافر مقدار میں معلومات موجود ہیں۔ لیکن ان سائٹوں کے مولفین صحیح طور پر اسلامی معارف سے آگاہ نہیں ہونے یا اسلام اور تشیع پر سرے سے اعتقاد ہی نہ رکھنے کی وجہ سے اسلامی موضوعات پر لکھے گئے مقالات میں بہت زیادہ غلطیاں دیکھنے میں آتی ہیں۔

شیعہ اعتقادات کے بارے میں انٹرنیٹ پر موجود خامیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اہل تشیع یا کسی بھی اہل تحقیق کو آسانی سے اہل تشیع اور اسلام کے صحیح اعتقادات تک رسائی کے لئے ایسی وب سایٹ کی ضرورت کو محسوس کیا گیا جو باقی تمام دائرۃ المعارف کی جگہ لے سکے۔ اسی وجہ سے مکتب اہل بیت (ع) کو صحیح طور پر متعارف کرانے کیلئے عالمی اہل بیت اسمبلی کی ثقافتی شعبے نے ویکی شیعہ ویب سائٹ کی بنیاد رکھنے کا ارادہ کیا۔

تاریخچہ

سبط النبی کانفرنس اسلامی جمہوری ایران کے صدر مملکت کے ہاتھوں ویکی شیعہ سائٹ کی باضابطہ نقاب کشائی

22 مئی 2013ء کو ویکی شیعہ کے مؤلفین کی پہلی نشست منعقد ہوئی جس کے بعد کئی ایک ورکشاپ رکھے گئے جن میں ویکی پر کام کرنے کے بارے میں ان مؤلفین کو آگاہ کیا گیا۔ یوں 17 جون 2013 کو ویکی شیعہ کا پہلا مقالہ نشر کیا گیا۔ کچھ ہی دنوں بعد یہ سائٹ تمام قارئین کی دسترس میں رکھ دی گئی۔ 22 جون 2013 کو تہران میں "سبط النبی(ع)" کے نام سے ہونے والے اجلاس میں، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت حسن روحانی کے ہاتھوں سے ویکی شیعہ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

خصوصیات

متنوع اور مختلف موضوعات

  • ویکی شیعہ کے موضوعات درج ذیل ہیں: عقائد، شخصیات، کتابیں، مکانات، واقعات، تہوار و رسومات اور مناسک، اور اہل بیت پر اعتقاد رکھنے والے فرقے، تشیع کی تاریخ اور ہر وہ عنوان جو کسی نہ کسی طریقے سے اہل بیت(ع) اور آپ کے ماننے والوں سے متعلق ہو۔
  • عام اسلامی مفاہیم جن پر سب مسلمان اتفاق رکھتے ہوں یا وہ جو اسلامی تاریخ سے مرتبط ہوں وہ بھی ویکی شیعہ پر پائے جائیں گے۔
  • دوسرے اسلامی فرقوں سے متعلق مفاہیم بھی اگر اہل بیت (ع) سے مرتبط پائے جائیں یا ان کا استعمال ویکی شیعہ میں زیادہ ہو تو ان کو بھی ویکی شیعہ میں متعارف کرایا جائے گا۔

مضمون پر نگرانی

ویکی شیعہ ویبسائٹ پر منتشر کیے جانے والے مواد پر نگرانی کی جاتی ہے اور ان کو زیر نظر رکھا جاتا ہے۔ اس کام کو منظم انداز میں انجام دینے کے لیے ایک معیار متعین کیا گیا جس کے مطابق مضامین کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

ترجیحات کا ملاک و معیار

ویکی شیعہ کی ویب سائٹ پر مضامین ترجیحی بنیاد پر لکھے جاتے ہیں اور ان میں ترمیم کی جاتی ہے۔ تدوین اور تحریر کی ترجیحات مکتب اہل بیت کی پہچان میں موثر عنوانات کے ذریعے متعین ہوتی ہیں۔ شیعہ کی شناخت کے حامل عناوین کا اثر جتنا زیادہ ہوگا، اس کی تصنیف و تدوین کو اتنی ہی زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔

غیر جانب داری

  • ویکی شیعہ میں مذہب شیعہ کے اندرونی مسائل میں بےطرفی کا خیال رکھا جاتا ہے البتہ یہ بات واضح ہے کہ ویکی شیعہ تعلیمات اہل بیتؑ کی ترویج کے لئے ہی بنائی گئی ہے اور اسی ہدف کے تعاقب میں مقالات لکھے جاتے ہیں۔
  • ویکی شیعہ کے مقالے تحقیقی اور علمی نہیں ہیں یعنی درجہ اول کے مقالات نہیں جو کسی علمی مسئلے کی حل تک نہیں جاسکتے ہیں۔ ویکی شیعہ کی بنیاد اس بات پر ہے کہ آپ کو کسی بھی موضوع کے بارے میں مآخذ سے اطلاعات فراہم کرتا ہے اس لئے مؤلفین اپنا نظریہ بیان کرنے سے گریز کریں۔
  • کسی بھی علمی اختلاف کا فیصلہ قارئین پر چھوڑا جاتا ہے اور ویکی اس حوالے سے بےطرف ہے۔
  • مذہبی اخلافات کے پیش نظر مؤلفین کو چاہئے کہ وہ قدیمی اور حد الامکان اسلام کے دو بڑے مذاہب؛ شیعہ اور سنی دونوں کے لئے قابل قبول مآخذ سے مطالب اخذ کریں

اردو ویکی شیعہ

سنہ 2014ء کے اواخر میں ویکی شیعہ میں اردو زبان کا بھی اضافہ کیا گیا اور 4 رجب سنہ 1444 ہجری قمری (بمطابق 25 فروری 2023ء) کو ویکی شیعہ اردو کے مضامین کی تعداد 3253 تک جا پہنچی۔

مختلف زبانیں

اس وقت ویکی شیعہ 22 زبانوں میں کام کر رہا ہے:

ردیف زبان افتتاح کی تاریخ پہلا مقالہ پہلا مقالہ آپلوڈ کی تاریخ توضیحات
1 فارسی 18 جون 2013ء
صریا
مئی 2013ء افتتاح 22جون 2014 کو سبط النبی سمینار میں
2 عربی 25 نومبر 2013ء
تهذيب الأحكام (كتاب)
25 نومبر 2013ء افتتاح 22 جون 2014 کو سبط النبیؐ کانفرنس میں
3 انگریزی 30 نومبر 2013ء
Al-Hannana Mosque
30 نومبر 2013ء افتتاح 22 جون 2014 کو سبط النبیؐ کانفرنس میں
4 اردو 18 مارچ 2014ء
امام علی علیہ السلام
14 مارچ 2014ء افتتاح 22 جون 2014 کو سبط النبیؐ کانفرنس میں
5 ترکی 10 اپریل 2014ء
Hz. Fatıma Zehra (s.a)
21 اپریل 2014ء افتتاح 22 جون 2014 کو سبط النبیؐ کانفرنس میں
6 ہسپانوی 22 مئی 2014ء
Profeta Muhammad (PBD)
22 مئی 2014ء افتتاح 22 جون 2014 کو سبط النبیؐ کانفرنس میں
7 انڈونیشیائی 25 اگست 2014ء
Imam Ali bin Abi Thalib as
25 اگست 2014ء
8 فرانسیسی 26 اگست 2014ء
Verset d'al-Mubâhala
25 اگست 2014ء
9 جرمن 21 ستمبر 2014ء
Die Vier Stellvertreter
21 ستمبر 2014ء
10 روسی 28 فروری 2018ء
Хадис Сакалайн
28 فروری 2018ء
11 چائنیا 15 جولائی 2022ء
后世
... اہلبیتؑ عالمی اسمبلی کے مجمع عمومی کے ساتویں اجلاس میں افتتاح
12 سواحلی 18 جولائی 2022ء
Eid al-ghadir
... اہلبیتؑ عالمی اسمبلی کے مجمع عمومی کے ساتویں اجلاس میں افتتاح
13 ہندی 29 جولائی 2022ء
आय ए इकमाल
... اہلبیتؑ عالمی اسمبلی کے مجمع عمومی کے ساتویں اجلاس میں افتتاح
14 بنگالی 22 اگست 2022ء
প্রথম মুসলিম
... اہلبیتؑ عالمی اسمبلی کے مجمع عمومی کے ساتویں اجلاس میں افتتاح
15 تاجکی 22 اگست 2022ء
Аввалин мусулмон
... اہلبیتؑ عالمی اسمبلی کے مجمع عمومی کے ساتویں اجلاس میں افتتاح
16 پشتو 16 جنوری 2023ء
د شیعه امامانو
... انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ پر افتتاح
17 آذری 17 جنوری 2023ء
Məvəddət ayəsi
... انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ پر افتتاح
18 برمی 26 جنوری 2023ء
آیه صلوات
... انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ پر افتتاح
19 پرتگالی 1 فروری 2023ء
Imames xiitas
... انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ پر افتتاح
20 اطالوی 8 فروری 2023ء
WikiShia
... انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ پر افتتاح
21 ہاوسا 9 فروری 2023ء
Kyautar zobe
... انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ پر افتتاح
22 تھائی 12 فروری 2023ء
อะบาอับดิลลาฮ์ (ฉายานาม)
... انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ پر افتتاح