آفتاب در مصاف (کتاب)
![]() | |
مشخصات | |
---|---|
مصنف | سید علی حسینی خامنهای |
موضوع | امام حسینؑ، واقعہ عاشورا کا تجزیہ تحلیل |
زبان | فارسی |
صفحات | 1040 |
طباعت اور اشاعت | |
ناشر | انتشارات انقلاب اسلامی |
مقام اشاعت | تہران |
سنہ اشاعت | 2013ء |
شابک | 30-70-2951-964-978 |
آفتاب در مصاف، ایک کتاب ہے جس کا ذیلی عنوان "علل و ابعاد حادثہ عاشورا (واقعہ عاشورا کے علل اور اسباب)" ہے۔ یہ کتاب اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای کی امام حسینؑ کے بارے میں کی جانے والی تقاریر کا مجموعہ ہے جو 61 ہجری میں واقعہ عاشورا سے پہلے اور بعد کے واقعات کے تجزئے پر مشتمل ہے۔ یہ تقاریر 1979ء سے 2012ء تک کے درمیان کی گئی ہیں۔
کتاب "آفتاب در مصاف" چھ ابواب پر مشتمل ہے، جن میں کلیات، امام حسینؑ، عاشورا، عاشورا کے اصحاب، عاشورا کے دشمن، زیارتیں اور دعائیں شامل ہیں۔ یہ کتاب اب تک تین مرتبہ شائع ہو چکی ہے۔ اس کتاب سے اقتباس کر کے "درس ہای عاشورا" نامی کتاب منظر عام پر آگئی ہے جو عاشورا کے اسباق و عبرتوں کے موضوع پر مشتمل ہے۔
مصنف
سید علی خامنہ ای اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے سپریم لیڈر ہیں۔ انہوں نے اپنے خطبات اور تقریروں میں تاریخ کا تجزیہ بھی کیا ہے، ان تقاریر میں سے بعض کتابی شکل اختیار کر گئی ہیں۔ 250 سالہ انسان، پیشوائے صادق اور دو مجاہد امام نامی کتابیں ان میں سر فہرست ہیں۔[1]
مضامین
کتاب "آفتاب در مصاف: علل و ابعاد حادثہ عاشورا" کو چھ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کی مختصر فہرست درج ذیل ہے:
- کلیات: جس میں تعارفی موضوعات جیسے اسلامی مکتب، اسلامی تعلیمات، اسلامی معاشرہ، رسول خداؐ، شیعہ ائمہؑ اور معاشرہ شناسی جیسے موضوعات شامل ہیں۔[2]
- امام حسینؑ: یہ باب، جشن ولادت، امام حسینؑ کی شخصیت اور حسینی اسباق وغیرہ پر مشتمل ہے[3]
- عاشورا: اس باب میں امام حسینؑ کا قیام اور اس کا زمینہ اور اہداف، مقابلے کا طریقہ کار اور قیام کی خصوصیات، قیام امام حسینؑ کے دوام کا راز اور فرائض و ذمہ داریاں اور تحریفات عاشورا جیسے موضوعات بیان ہوئے ہیں۔[4]
- یارانِ عاشورا: کتاب کے اس حصے میں واقعہ عاشورا کے چند ممتاز لوگوں کا تعارف کرایا گیا ہے؛ جن میں زینب کبریٰؑ، حضرت عباسؑ، علی اکبرؑ، مسلم بن عقیل، قاسم بن حسنؑ اور عبداللہ بن حسنؑ شامل ہیں۔[5]
- عاشورا کے دشمن: اس باب میں ان لوگوں کی خصوصیات کا تذکرہ ہوا ہے جو واقعہ عاشورا کے لیے راہ ہموار کرنے والے اور اس واقعہ کو رونما کرنے والےتھے جیسے؛ معاویہ بن ابی سفیان اور یزید بن معاویہ۔ نیز اس باب میں اس دَور کی خصوصیات بھی بیان ہوئی ہیں۔[6]
- زیارتیں اور دعائیں: اس باب میں امام حسینؑ سے منقول بعض دعاؤں یا ان کے بارے میں موصول ہونے والی بعض زیارتوں کا تعارف اور ان کی تشریح ہوئی ہے: جیسے دعائے عرفہ، زیارت عاشورا اور زیارت اربعین۔[7]
خصوصیات
کتاب "آفتاب در مصاف" کی کچھ خصوصیات درج ذیل ہیں:
- اس کتاب میں آیت اللہ خامنہ ای کی سنہ 1979 سے 2012ء تک کی جانے والی تقاریر کو ترتیب وار تاریخ کے مطابق مرتب کی گئی ہیں۔[8]
- متن میں ابہام اور مطالب کو کاٹ کر لکھنے سے اجتناب کیا گیا ہے۔[9]
- قارئین کی آسانی کے لیے کتاب کے حاشیے میں اہم مطالب کا خلاصہ لکھا گیا ہے۔[10]
اشاعت
کتاب "آفتاب در مصاف"، ایران میں "مؤسسہ فرہنگی حدیث لوح و قلم" کی کاوشوں سے مرتب کی گئی ہے اور اسے "انتشارات انقلاب اسلامی" نے شائع کی ہے۔ یہ کتاب 1,040 صفحات پر مشتمل ہے جس میں سے صفحات 679 تا 1,040 کو کتاب کے ساتھ آنے والی سی ڈی میں شامل کیا گیا ہے۔[11]
کتاب "درس ہاے عاشورا" جو واقعہ عاشورا کے پچاس اسباق اور عبرتوں پر مشتمل ہے۔ اسے کتاب "آفتاب در مصاف" سے اخذ کیا گیا ہے اور 264 صفحات پر مشتمل مؤسسہ فرہنگی حدیث لوح و قلم نے شائع کیا ہے۔[12] یہ کتاب 2020ء تک چھ مرتبہ شائع ہو چکی ہے۔
حوالہ جات
- ↑ «نگاہی گذرا بہ زندگینامہ آیتاللہ سید علی خامنہای»، سايت دفتر حفظ و نشر آثار حضرت آيتاللہ خامنہای۔
- ↑ خامنہای، آفتاب در مصاف، 1392شمسی، ص7۔
- ↑ خامنہای، آفتاب در مصاف، 1392شمسی، ص7۔
- ↑ خامنہای، آفتاب در مصاف، 1392شمسی، ص7۔
- ↑ خامنہای، آفتاب در مصاف، 1392شمسی، ص8۔
- ↑ خامنہای، آفتاب در مصاف، 1392شمسی، ص8۔
- ↑ خامنہای، آفتاب در مصاف، 1392شمسی، ص8۔
- ↑ خامنہای، آفتاب در مصاف، 1392شمسی، ص5۔
- ↑ خامنہای، آفتاب در مصاف، 1392شمسی، ص6۔
- ↑ خامنہای، آفتاب در مصاف، 1392شمسی، ص6۔
- ↑ «کتاب، انتشارات»، دفتر حفظ و نشر آثار حضرت آیت اللہ العظمی خامنہای۔
- ↑ «درسہای عاشورا از نگاہ رہبر معظم انقلاب منتشر شد»، خبرگزاری فارس.
مآخذ
- «آفتاب در مصاف بر گرفتہ از بیانات حضرت آیتاللہ العظمی خامنہای (مدّظلّہالعالی) رہبر معظّم انقلاب اسلامی»، انتشارات انقلاب اسلامی، مشاہدہ 21 شہریور 1400ہجری شمسی۔
- «آفتاب در مصاف: درسہای عاشورا: گزیدہ بیانات حضرت آیتاللہ العظمی سیدعلی خامنہای رہبر معظم انقلاب اسلامی»، سایت خانہ کتاب، تاریخ مشاہدہ: 15 شہریور 1400 ہجری شمسی۔
- خامنہای، سيد علی، آفتاب در مصاف، تہران، مؤسسہ پژوہشی فرہنگی انقلاب اسلامی، چاپ دوم، سال 1392ہجری شمسی۔
- «درسہای عاشورا از نگاہ رہبر معظم انقلاب منتشر شد»، خبرگزاری فارس، تاریخ اشاعت: 28 خرداد 1391شمسی، تاریخ مشاہدہ: 26 شہریور 1400ہجری شمسی۔
- «نگاہی گذرا بہ زندگینامہ حضرت آیتاللہ العظمی سیدعلی خامنہای»، سایت دفتر حفظ و نشر آثار حضرت آیتاللہ العظمی خامنہای، تاریخ اشاعت: 1 فروردین 1393شمسی، تاریخ مشاہدہ: 7 شہریور 1400ہجری شمسی۔