سنہ 2015 عیسوی
Appearance
(سنہ 2015ء سے رجوع مکرر)
سنہ 2015 عیسوی، حضرت عیسیٰ کی ولادت کے بعد اکیسویں صدی کی دوسری دہائی کا پانچواں سال ہے۔
واقعات
- 21 جنوری اور 29 نومبر: آیت اللہ خامنہ ای کے یورپ اور امریکہ کے نوجوانوں کے نام دو خط جن کا عنوان لیٹر فار یو ہے۔
- 25 جنوری: عراق میں اسپائیکر قتل عام کے 30 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔[1]
- 26 مارچ : یمن پر سعودی عرب کا حملہ؛ یمن کے مستعفی صدر کی حمایت اور انصار اللہ کی بڑتی ہوئی قدرت کو روکنے کے لئے۔[2]
- 17 مئی: داعش نے الرمادی شہر پر قبضہ کر لیا۔
- 20 مئی: داعش نے تدمر شہر پر قبضہ کر لیا۔
- 22 مئی: القطیف میں شیعہ جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش حملہ۔
- 26 جون: کویت میں جامع امام صادق پر خودکش حملہ۔
- 11 ستمبر: مسجد الحرام میں کرین گرنے کا حادثہ۔
- 24 ستمبر: حادثہ منی؛ سعودی عرب میں حج کے وقت منی میں حاجیوں کے لئے پیش آنے والا حادثہ جس میں مختلف ممالک کے 2947 حجاج کرام کی موت واقع ہوئی۔
- 25 اکتوبر: شیخ نمر کے پھانسی کے حکم کی تائید اور نہائی تائید کیلئے بادشاہ سلمان کے پاس بھیج دیا گیا۔[3]
- 12 دسمبر: نائجیریا کی فوج کا زاریا شہر میں حسینیہ بقیت اللہ پر حملہ (29 صفر 1437 ہجری)۔
- قم میں صدوقین کے اعزاز میں کانفرنس کا انعقاد۔
وفیات
- 4 جنوری: وفات یحیى انصاری شیرازی؛ حوزہ علمیہ قم میں فلسفہ، عرفان اور اخلاق کے استاد (12 ربیع الاول 1436ھ)
- 18 جنوری: شہادت جہاد عماد مغنیہ؛ حزب اللہ لبنان کے کمانڈر عماد مغنیہ کے فرزند۔
- 4 جون: وفات محمد مہدی آصفی (16 شعبان 1436ھ)
- 4 جولائی: وفات سید محمد باقر مہری (17 رمضان 1436ھ)۔
- 16 ستمبر: وفات ابو القاسم خز علی (2 ذوالحجہ 1436ھ)۔
- 19 دسمبر: وفات سمیر قنطار؛ اسرائیل کے ہاتھوں اسیر حزب اللہ لبنان کے رہنما (8 ربیع الاول 1437ھ)۔
- 12 دسمبر: وفات احمد منزوی، اسلامی علوم کے فہرست نویس اورآقا بزرگ تہرانی کے فرزند (29 صفر 1437ھ)۔
حوالہ جات اور مآخذ
- ↑ «30 متهم کشتار «اسپایکر» عراق دستگیر شدند»، برگزاری انتخاب.
- ↑ سعودی عرب نے یمن پر حملہ کیا
- ↑ تسنیم نیوز سے شیخ نمر کے بھائی کی گفتگو