مندرجات کا رخ کریں

حسینیہ بقیۃ اللہ (زاریا)

ویکی شیعہ سے
(حسینیہ بقیت اللہ سے رجوع مکرر)
حسینیہ بقیۃ اللہ زاریا، نائیجیریا میں شیعوں کا مذہبی مرکز

حسینیہ بقیۃ اللہ زاریا، نائیجیریا میں شیعوں کا مذہبی مرکز ہے۔ اس حسینیہ میں ائمہ معصومین کے ایام ولادت و شہادت پر جشن و مجلس برگزار ہونے کے ساتھ ساتھ شیخ ابراہیم زاکزاکی کی تفسیر قرآن کریم اور نہج البلاغہ کے دروس بھی برگزار ہوتے ہیں۔[1] نائیجیریا کے شمالی مناطق سے ہر سال شیعہ قافلوں کی شکل میں زاریا کا رخ کرتے ہیں تاکہ اربعین حسینی کے مجالس اور مراسم میں جو اسی حسینیہ میں برگزار ہوتے ہیں، شرکت کر سکیں۔ اربعین کے حوالے سے یہاں منعقد ہونے والی مجالس پورے نائیجیریا میں منعقد ہونے والی مجالس میں سب سے زیادہ شاندار اور پروقار مجالس شمار ہوتے ہیں۔ ان مجالس میں بعض اہل سنت بھی شرکت کرتے ہیں۔[2]

زاریا میں حسینیہ بقیۃ اللہ کی تخریب

سن 2014 کو اسی حسینیہ میں یوم قدس کی ریلی کے شرکاء پر نائیجیرین پولیس کی جانب سے حملہ ہوا۔ اس حملہ میں شیخ ابراہیم زاکزاکی کے تین بیٹوں سمیت 33 افراد شہید ہو گئے تھے۔[3] اس حملے کی وجہ سے کچھ مدت کیلئے زاریا عالم اسلام کی میڈیا پر سر فہرست اخباروں میں رہا۔[4]

تخریب

سنہ 1437ھ کو امام رضا(ع) کی یوم شہادت کے موقع پر نائیجیرین آرمی نے حسینیہ بقیۃ اللہ پر ایک بار پھر حملہ کیا اور اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔[5] اس حملے میں شیخ ابراہیم زاکزاکی کے چوتھے بیٹے سمیت کئی افراد شہید ہوئے۔[6][7]

حوالہ جات

مآخذ

  • مجلہ گنجینہ مجمع، ویژہ نامہ فاجعہ خونین روز قدس در زاریا - نیجریہ، پنج شنبہ، ۱۶ مرداد، ۱۳۹۳، ص۴-۵.