مندرجات کا رخ کریں

مسودہ:وکالت

ویکی شیعہ سے

وکالت اسلامی عقود میں سے ایک عقد ہے،[1] جس کے تحت "مُوَکِّل" (وکیل مقرر کرنے والا) اپنی زندگی میں کسی کام کی انجام دہی کے لئے کسی دوسرے شخص یعنی "وکیل" کے سپرد کرتا ہے۔[2] وکالت تمام عقود جیسے خرید و فروخت، اجارہ اور صلح میں جائز ہے۔[3] موضوع کے اعتبار سے وکالت کی دو قسمیں ہیں: وکالت عام، یعنی تمام امور میں وکیل مقرر کرنا،[4] اور وکالت خاص، یعنی کسی مخصوص کام جیسے صیغہ نکاح پڑھنے کے لئے کسی کو وکیل مقرر کرنا۔ وکالت خاص کی مزید دو قسمیں ہیں: مطلق اور مقید۔ مطلق یعنی بغیر کسی قید و شرط کے جبکہ مقید وکالت میں موکل کوئی شرط یا قید مقرر کرتا ہے، مثلاً کسی مخصوص مکان کو فروخت کرنے کے لئے کسی کو وکیل مقرر کرتا ہے لیکن ساتھ اس کی قیمت خود متعین کرنا۔[5]

وکالت جائز عقود میں سے ہے[6] جو فریقین کے درمیان باہمی رضامندی سے[7] زبانی[8] یا تحریری[9] طور پر منعقد ہو سکتا ہے اور فریقین میں سے ہر ایک کو اختیار ہے کہ وہ جب چاہے اس عقد کو فسخ کر دے۔[10] البتہ اگر وکالت کو کسی عقد لازم میں ضمنی شرط کے طور پر شامل کیا گیا ہو تو اس صورت میں موکل سے حقِ عزل (وکیل کو برطرف کرنے کا اختیار) سلب ہو جاتا ہے اور وکالت کو آسانی سے فسخ نہیں کیا جا سکتا، بلکہ اس کا حکم عقد لازم جیسا ہو جاتا ہے۔[11] مثال کے طور پر کوئی شخص اپنا مکان فروخت کرتے وقت یہ شرط عائد کرے کہ خریدار اس کی طرف سے کسی کام کی انجام دہی کے لئے اس کا وکیل بھی ہوگا۔[12]فقہاء کے مطابق موکل کی وفات، دیوانگی یا بے ہوشی کی صورت میں وکالت خودبخود ختم ہو جاتی ہے۔[13] وکالت کے دوران وکیل موکل کے مال کا امین ہوتا ہے اور صرف اسی صورت میں نقصان کا ذمہ دار ہوگا جب اس نے مال کی حفاظت میں کوتاہی یا تعدی کی ہو۔[14]

عقدِ وکالت کے صحیح ہونے کے لئے ضروری ہے کہ دونوں فریق اہلیت رکھتے ہوں، یعنی بالغ اور عاقل ہوں اور قصد و ارادہ اور اختیار کے حامل ہوں۔ تاہم وکیل کا مسلمان ہونا شرط نہیں ہے۔[15] اس عقد کی دیگر شرائط میں تنجیز (غیر معلق ہونا)[16] اور وکالت کے موضوع کا واضح اور متعین ہونا شامل ہیں۔[17] اسی طرح موکل صرف اسی کام کے لئے کسی دوسرے شخص کو وکیل بنا سکتا ہے جسے انجام دینے کی قدرت اسے خود بھی حاصل ہو۔ لہٰذا ایسی عورت کو طلاق دینے کے لئے کسی کو وکیل بنانا صحیح نہیں جس سے ابھی اس کا نکاح ہی نہ ہوا ہو۔[18] فقہاء کے مطابق عبادات، مثلاً نماز کی ادائیگی میں وکالت صحیح نہیں ہے،[19] اور اسے نیابتی موضوعات جیسے حج میں نیابت کے ساتھ اشتباہ نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ ان دونوں کے احکام اور شرائط مختلف ہیں۔[20]

حوالہ جات

  1. ↑ علامہ حلی، تحریر الاحکام الشرعیہ، ج3، ص21۔
  2. ↑ امام خمینی، تحریر الوسیلہ، دارالعلم، ج2، ص39۔
  3. ↑ فاضل لنکرانی، تفصیل الشریعہ، ص424۔
  4. ↑ مغنیہ، فقہ الامام الصادق(ع)، ج4، ص245۔
  5. ↑ مغنیہ، فقہ الامام الصادق(ع)، ج4، ص245۔
  6. ↑ حسینی عاملی، مفتاح الکرامہ، ج21، ص289۔
  7. ↑ علامہ حلی، تحریر الاحکام الشرعیہ، ج3، ص21۔
  8. ↑ شعرانی، ترجمہ و شرح تبصرۃ المتعلمین، ج2، ص442۔
  9. ↑ امام خمینی، تحریر الوسیلہ، دارالعلم، ج2، ص39۔
  10. ↑ شعرانی، ترجمہ و شرح تبصرۃ المتعلمین، ج2، ص442۔
  11. ↑ شعرانی، ترجمہ و شرح تبصرۃ المتعلمین، ج2، ص442۔
  12. ↑ امامی، حقوق مدنی، انتشارات اسلامیہ، ج2، ص231۔
  13. ↑ شیخ طوسی، المبسوط، ج2، ص368؛ محقق حلی، شرائع الاسلام، ج2، ص152۔
  14. ↑ فیض کاشانی، مفاتیح الشرائع، کتابخانہ آیۃ اللہ مرعشی نجفی، ج3، ص193؛ امام خمینی، تحریر الوسیلہ، دارالعلم، ج2، ص48۔
  15. ↑ اصفہانی، وسیلۃ النجاۃ، ص507؛ امام خمینی، تحریر الوسیلہ، دارالعلم، ج2، ص40۔
  16. ↑ شہید ثانی، الروضۃ البہیہ، ج4، ص368؛ شعرانی، ترجمہ و شرح تبصرۃ المتعلمین، ج2، ص442۔
  17. ↑ طباطبائی حائری، کتاب المنابل، مؤسسہ آل البیت(ع)، ص442۔
  18. ↑ شعرانی، ترجمہ و شرح تبصرۃ المتعلمین، ج2، ص441۔
  19. ↑ علامہ حلی، قواعد الاحکام، ج2، ص354۔
  20. ↑ امام خمینی، تحریر الوسیلہ، دارالعلم، ج2، ص41۔

مآخذ

  • اصفہانی، سید ابوالحسن، وسیلۃ النجاۃ، حاشیہ نگار: امام خمینی، قم، مؤسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی(قدس سرہ)، پہلی اشاعت، 1422ھ۔
  • امام خمینی، سید روح اللہ، تحریر الوسیلہ، قم، مؤسسہ مطبوعات دارالعلم، پہلی اشاعت، بے تا۔
  • امامی، سید حسن، حقوق مدنی، تہران، انتشارات اسلامیہ، بے تا۔
  • حسینی عاملی، سید جواد، مفتاح الکرامۃ فی شرح قواعد العلامۃ، تحقیق و تصحیح: محمد باقر خالصی، قم، دفتر انتشارات اسلامی، پہلی اشاعت، 1419ھ۔
  • شعرانی، ابوالحسن، ترجمہ و شرح تبصرۃ المتعلمین فی احکام الدین، تہران، منشورات اسلامیہ، پانچویں اشاعت، 1419ھ۔
  • شہید ثانی، زین الدین بن علی، الروضۃ البہیہ فی شرح اللمعۃ الدمشقیہ، شارح: سید محمد کلانتر، قم، کتاب فروشی داوری، پہلی اشاعت، 1410ھ۔
  • شیخ طوسی، محمد بن حسن، المبسوط فی فقہ الامامیہ، تحقیق و تصحیح: سید محمد تقی کشفی، تہران، المکتبۃ المرتضویہ لاحیاء الآثار الجعفریہ، تیسری اشاعت، 1387ھ۔
  • طباطبائی حائری، سید محمد مجاہد، کتاب المنابل، قم، مؤسسہ آل البیت(ع)، پہلی اشاعت، بے تا۔
  • علامہ حلّی، حسن بن یوسف، تحریر الاحکام الشرعیہ علی مذہب الامامیہ، تحقیق و تصحیح: ابراہیم بہادری، قم، مؤسسہ امام صادق(ع)، پہلی اشاعت، 1420ھ۔
  • علامہ حلّی، حسن بن یوسف، قواعد الاحکام فی معرفۃ الحلال و الحرام، قم، دفتر انتشارات اسلامی، پہلی اشاعت، 1413ھ۔
  • فاضل لنکرانی، محمد، تفصیل الشریعۃ فی شرح تحریر الوسیلہ (المضاربۃ، الشرکۃ، الوکالۃ)، قم، مرکز فقہ ائمہ اطہار(ع)، پہلی اشاعت، 1425ھ۔
  • فیض کاشانی، محمد محسن، مفاتیح الشرائع، قم، کتاب خانہ آیت اللہ مرعشی نجفی، پہلی اشاعت، بے تا۔
  • محقق حلّی، نجم الدین جعفر بن حسن، شرائع الاسلام فی مسائل الحلال و الحرام، تحقیق و تصحیح: عبدالحسین محمد علی بقال، قم، مؤسسہ اسماعیلیان، دوسری اشاعت، 1408ھ۔
  • محمدی خراسانی، علی، شرح تبصرۃ المتعلمین، قم، دارالفکر، 1376ہجری شمسی۔
  • مغنیہ، محمد جواد، فقہ الامام الصادق(ع)، قم، مؤسسہ انصاریان، دوسری اشاعت، 1421ھ۔