"عصمت" کے نسخوں کے درمیان فرق
Hakimi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
Hakimi (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 2: | سطر 2: | ||
[[عصمت]] کے معنی معصوم انسان کا [[گناہ]] اور خطا سے محفوظ ہونا ہے۔ شیعہ اور معتزلہ متکلمین عصمت کو لطفِ الہی اور اسلامی حکما اسے نفسانی ملَکَہ سمجھتے ہیں جو معصوم کو گناہ اور خطا سے محفوظ ہونے کا باعث بنتی ہے۔ | [[عصمت]] کے معنی معصوم انسان کا [[گناہ]] اور خطا سے محفوظ ہونا ہے۔ شیعہ اور معتزلہ متکلمین عصمت کو لطفِ الہی اور اسلامی حکما اسے نفسانی ملَکَہ سمجھتے ہیں جو معصوم کو گناہ اور خطا سے محفوظ ہونے کا باعث بنتی ہے۔ | ||
معصوم کا گناہ اور خطا سے مبرا ہونے کے منشاء کے | معصوم کا گناہ اور خطا سے مبرا ہونے کے منشاء کے بارے میں مختلف آراء پیش ہوئے ہیں جن میں لطف الہی، مخصوص علم، ارادہ اور انتخاب اور فطری تمام عوامل انسانی ہو یا الہی شامل ہیں۔ حکما عصمت کو اختیار سے سازگار سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ معصوم گناہ میں مرتکب ہونے کی قدرت رکھتا ہے لیکن گناہ انجام نہیں دیتا ہے اور اسی وجہ سے وہ اجر کا مستحق ہوتا ہے۔ | ||
انبیاء کی عصمت کے بارے میں تمام اسلامی دانشوروں کا اتفاق ہے۔ البتہ اس کے حدود کے بارے میں اختلاف نظر پایی جاتی ہے۔ البتہ انبیاءؑ کا شرک اور کفر سے معصوم ہونا، وحی کو دریافت کرنے اور لوگوں تک پہنچانے میں معصوم ہونا اور نبوت کے بعد جان بوجھ کر گناہ کبیرہ کا مرتکب نہ ہونے کے بارے میں تمام علما کا اجماع ہے۔ | انبیاء کی عصمت کے بارے میں تمام اسلامی دانشوروں کا اتفاق ہے۔ البتہ اس کے حدود کے بارے میں اختلاف نظر پایی جاتی ہے۔ البتہ انبیاءؑ کا شرک اور کفر سے معصوم ہونا، وحی کو دریافت کرنے اور لوگوں تک پہنچانے میں معصوم ہونا اور نبوت کے بعد جان بوجھ کر گناہ کبیرہ کا مرتکب نہ ہونے کے بارے میں تمام علما کا اجماع ہے۔ | ||
سطر 20: | سطر 20: | ||
عصمت کے بارے میں [[مسیحیت]] اور [[یهودیت]] جیسے ادیان میں بھی بحث ہوتی ہے اور عیسائی حضرت عیسیؑ کے علاوہ کتاب مقدس لکھنے والے اور کیتھولیک کلیسا کے پاپ کو بھی معصوم سمجھتے ہیں؛ البتہ پاپ کی عصمت پر صرف کیتھولیک آئین کا عقیدہ ہے۔<ref>حسینی، «[http://www.intizar.ir/article/34/عصمت-دیدگاه-اهل-کتاب-یهودیان-مسیحیان عصمت از دیدگاه اهل کتاب (یهودیان و مسیحیان)]»، وبگاه آینده روشن.</ref> | عصمت کے بارے میں [[مسیحیت]] اور [[یهودیت]] جیسے ادیان میں بھی بحث ہوتی ہے اور عیسائی حضرت عیسیؑ کے علاوہ کتاب مقدس لکھنے والے اور کیتھولیک کلیسا کے پاپ کو بھی معصوم سمجھتے ہیں؛ البتہ پاپ کی عصمت پر صرف کیتھولیک آئین کا عقیدہ ہے۔<ref>حسینی، «[http://www.intizar.ir/article/34/عصمت-دیدگاه-اهل-کتاب-یهودیان-مسیحیان عصمت از دیدگاه اهل کتاب (یهودیان و مسیحیان)]»، وبگاه آینده روشن.</ref> | ||
=== | ===تعریف اور معنی=== | ||
[[مسلمان]] مفکرین اور حکما نے عصمت کی مختلف تعریفیں کی ہیں جن میں سے بعض درج ذیل ہیں: | |||
*'''تعریف متکلمان''': امامیہ<ref>مفید، تصحیحُ اعتقاداتِ الامامیه، ۱۴۱۴ق، ص۱۲۸؛ سیدِ مرتضی، رسائلُ الشَّریف المرتضی، ۱۴۰۵ق، ج۳، ص۳۲۶؛ علامه حلی، بابُ الحادیعشر، ۱۳۶۵ش، ص۹.</ref> اور معتزلہ<ref>قاضی عبدالجبار، شرحُ الاصولِ الخمسة، ۱۴۲۲ق، ص۵۲۹؛ تفتازانی، شرحالمقاصد، ۱۴۰۹ق، ج۴، ص۳۱۲-۳۱۳.</ref>) عصمت کو [[قاعدہ لطف]] کے ذریعے تفسیر کرتے ہیں۔<ref>فاضل مقداد، اللَّوامعُ الالهیه، ۱۴۲۲ق، ص۲۴۲؛ ربانی گلپایگانی، امامت در بینش اسلامی، ۱۳۸۷ش، ص۲۱۵.</ref> اس قاعدے کی بنا پر خداوندعالم بعض انسانوں کو عصمت عطا کرتا ہے جس کے سائے میں صاحبِ عصمت گناہ اور برے کام انجام نہیں دیتا ہے۔<ref>سیدِ مرتضی، رسائلُ الشَّریف المرتضی، ۱۴۰۵ق، ج۳، ص۳۲۶؛ علامه حلی، بابُ الحادیعشر، ۱۳۶۵ش، ص۹؛ فاضل مقداد، اللَّوامعُ الاِلهیه، ۱۴۲۲ق، ص۲۴۳.</ref> [[علامہ حلّی]] عصمت کو [[خدا]] کی جانب سے بندے کے حق میں لطف خفی سمجھتے ہیں اس طرح کہ اس کے ہوتے ہوئے پھر انسان میں گناہ کے انجام دہی یا اطاعت کے ترک کرنے کا رجحان ہی پیدا نہیں ہوتا ہے اگر چہ اس پر قدرت اور توانائی رکھتا ہے۔<ref>علامه حلی، البابُ الحادیعشر، ۱۳۶۵ش، ص۹.</ref> | |||
اشاعرہ عصمت کی تعریف میں کہتے ہیں کہ اللہ تعالی معصوم کے اندر گناہ ایجاد نہیں کرتا ہے۔<ref>جرجانی، شرحالمواقف، ۱۳۲۵ق، ج۸، ص۲۸۰؛ تفتازانی، شرحالمقاصد، ۱۴۰۹ق، ج۴، ص۳۱۲-۳۱۳.</ref> اشاعرہ کی اس تعریف کا مبنی یہ ہے کہ ان کے مطابق ہر چیز بغیر واسطہ کے اللہ کی طرف منسوب ہوتی ہے۔<ref>جرجانی، شرحالمواقف، ۱۳۲۵ق، ج۸، ص۲۸۰.</ref> | |||
* ''' | *'''فیلسوف کی تعریف''': مسلم حکما عصمت کو ایک نفسانی ملَکَہ{{یادداشت|نفسانی ایک حالت کا نام ہے جو انسان کی روح میں داخل ہوتی ہے اور پھر ختم نہیں ہوتی ہے۔(جرجانی، التعریفات، ۱۴۱۲ق، ص۱۰۱)}} سے تعریف کرتے ہیں جس کے ہوتے ہوئے صاحبِ عصمت سے گناہ سرزد نہیں ہوتا ہے۔<ref>طوسی، تلخیصالمحصل، ۱۴۰۵ق، ص۳۶۹؛ جرجانی، شرحالمواقف، ۱۳۲۵ق، ج۸، ص۲۸۱؛ طباطبایی، المیزان، ۱۴۱۷ق، ج۱۱، ص۱۶۲؛ جوادی آملی، وحی و نبوت در قرآن، ۱۳۹۲ش، ص۱۹۷؛ مصباح یزدی، راه و راهنماشناسی، ۱۳۹۵ش، ص۲۸۵-۲۸۶.</ref> | ||
شیعہ معاصر مفسر اور متکلم [[جعفر سبحانی|آیت الله سبحانی]] عصمت کی تعریف میں گناہ سے عصمت اور خطا سے عصمت میں فرق کے قائل ہیں اور ایک طرح سے عدلیہ اور حکما کی تعریف کو ملایا ہے۔ اور وہ گناہ سے عصمت کو تقوی الہی کا اعلی ترین درجہ اور ملکہ نفسانی اور درونی طاقت سمجھتے ہیں جس کی وجہ معصوم شخص گناہ سے اجتناب بلکہ اس کے بارے میں سوچنے سے بھی اجتناب کرتا ہے۔<ref>سبحانی، منشور جاوید، ۱۳۸۳ش، ج۴، ص۱۲-۱۴؛ سبحانی، الالهیات، ۱۴۱۲ق، ج۳، ص۱۵۸-۱۵۹.</ref> آپ خطا اور سہو سے عصمت کو غفلت سے عاری علم سمجھتا ہے جو اللہ کے لطف کے زیر سایہ ہے جس کی وجہ سے چیزوں کی حقیقی تصویر معصوم کے فکر و ذہن میں آجاتی ہے اور اس وجہ سے وہ خطا اور اشتباہ سے محفوظ رہتا ہے۔<ref>سبحانی، منشور جاوید، ۱۳۸۳ش، ج۴، ص۲۰.</ref> | |||
عصمت کی تعریف میں | |||
لغوی اعتبار سے عصمت "ع ص م" کے مادے سے اسم مصدر ہے جس کے معنی مصونیت اور محفوظ رہنا۔.<ref> ملاحظہ کریں: ابنفارس، مُعجَمُ مَقاییسِ اللّغة، مکتب الاعلامِ الاسلامی، ج۴، ص۳۳۱؛ راغب اصفهانی، مفردات الفاظ القرآن، دار قلم، ص۵۶۹؛ جوهری، الصِّحاح، ۱۴۰۷ق، ج۵، ص۱۹۸۶؛ ابنمنظور، لسانالعرب، دار صادر، ج۱۲، ص۴۰۳-۴۰۴. </ref> | |||
==عصمت کا سرچشمہ== | |||
عصمت کا سرچشمہ اور معصوم کو گناہ اور خطا سے بچانے کے عامل کے بارے میں مختلف نظریات پائے جاتے ہیں جن میں معصوم پر اللہ کا لطف، گناہ کے آثار کے بارے میں معصوم کا مخصوص علم اور معصوم کا ارادہ اور انتخاب شامل ہیں۔ البتہ بعض معاصر محققین کا خیال ہے کہ عصمت کسی ایک عامل کا مرہون منت نہی ہے بلکہ بعض فطری عوامل جیسے، وراثت، سماج اور خاندان، اور بعض انسانی عوامل جیسے شعور اور آگاہی، ارادہ اور انتخاب، عقل اور نفسانی ملکہ، اور خداوند متعال کے خاص لطف و کرم کا نتیجہ ہے۔<ref>قدردان قراملکی، کلام فلسفی، ۱۳۸۳ش، ص۳۸۸-۳۹۰.</ref> | |||
===لطف الهی=== | |||
[[شیخ مفید]] اور [[سید مرتضی|سیدِ مرتضی]] عصمت کو معصومین کے حق میں اللہ کا لطف سمجھتے ہیں۔<ref>مفید، تصحیحُ الاعتقاداتِ الامامیه، ۱۴۱۴ق، ص۱۲۸؛ سیدِ مرتضی، الذخیره، ۱۴۱۱ق، ص۱۸۹.</ref> [[علامه حلی]] چار اسباب اور عوامل کو اس لطف کا منشا قرار دیتے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں: | |||
# معصوم شخص جسمانی یا روحانی اعتبار سے کچھ ایسی خصوصیات کا حامل ہے جو باعث بنتا ہے کہ اس میں گناہ سے اجتناب کا ملکہ ایجاد ہوتا ہے؛ | |||
# معصوم شخص کیلئے گناہوں کے برے اثرات اور خداوند متعال کی اطاعت اور بندگی کی قدروقیمت سے مکمل آگاہی حاصل ہونا؛ | |||
# وحی یا الہام کے ذریعے گناہ کی حقیقت اور اطاعت کے بارے میں بینش اور آگاہی میں وسعت آجاتی ہے (وحی یا الہام کے ذریعے علم کی تائید اور اس پر تاکید)؛ | |||
# معصوم شخص نہ فقط [[واجب|واجبات]] بلکہ ترک اولی پر بھی مورد مؤاخذہ قرار پاتا ہے ۔<ref>علامه حلی، کشفالمراد، ۱۳۸۲ش، ص۱۸۶.</ref> | |||
===علم ویژه=== | |||
بعض علماء اس بات کے معتقد ہیں کہ عصمت کا سرچشمہ یہ ہے کہ معصوم شخص گناہ کے اثرات اور اطاعت کے پاداش کے بارے میں آگاہی رکھتے ہیں۔<ref>فاضل مقداد، اللَّوامع الاِلهیه، ۱۴۲۲ق، ص۲۲۴؛ طباطبایی، المیزان، ۱۴۱۷ق، ج۵، ص۷۹، ج۱۱، ص۱۶۲-۱۶۳، ج۱۷، ص۲۹۱؛ سبحانی، الالهیات، ۱۴۱۲ق، ج۴، ص۱۵۹-۱۶۱.</ref> | |||
علامہ طباطبائی کہتے ہیں کہ معصومین خدادادی علم کے مالک ہیں اس لئے مضبوط ارادے کے مالک ہیں جس کے ہوتے ہوئے گناہ کی طرف نہیں جاتے ہیں۔<ref>طباطبایی، المیزان، ۱۴۱۷ق، ج۱۱، ص۱۶۳.</ref> یہ علم باقی علوم کی طرح سیکھنے سے حاصل نہیں ہوتا اور خواہشتا اور دیگر طاقتوں سے شکست بھی نہیں کھاتا ہے۔<ref>طباطبایی، المیزان، ۱۴۱۷ق، ج۵، ص۷۹.</ref> | |||
===علم و ارادہ=== | |||
[[محمدتقی مصباح یزدی]] عصمت کے راز کو دو چیزوں میں قرار دیتے ہیں جن میں سے ایک کمالات اور حقایق سے آگاہی اور دوسرا اس تک پہنچنے کا پکا اور مستحکم ارادہ ہے؛ کیونکہ انسان جہالت کی صورت میں حقیقی اور واقعی کمال کو نہیں پہچان سکتا اور ایک خیالی اور ذہنی کمال کو حقیقی اور واقعی کمال قرار دیتا ہے اسی طرح اگر مستحکم ارادہ کا مالک نہ ہو تو نفسانی خواہشات کے ہاتھوں اسیر ہو کر مطلوبہ ہدف تک پہچنے میں ناکام رہتا ہے۔<ref>مصباح یزدی، راه و راهنما شناسی، ۱۳۹۵ش، ص۳۰۲.</ref> ان کا کہنا ہے کہ معصوم انسان کے پاس ایک خاص علم اور محکم ارادہ ہوتا ہے جس کے سبب کبھی اپنی اختیار کے ساتھ گناہ کا مرتکب نہیں ہوتا ہے اور ہر حال میں اللہ کا فرمانبردار رہتا ہے۔<ref>مصباح یزدی، راه و راهنما شناسی، ۱۳۹۵ش، ص۳۰۳-۳۰۴.</ref> | |||
==عصمت انبیا== | ==عصمت انبیا== |
نسخہ بمطابق 17:21، 5 مارچ 2024ء
خداشناسی | |
---|---|
توحید | توحید ذاتی • توحید صفاتی • توحید افعالی • توحید عبادی • صفات ذات و صفات فعل |
فروع | توسل • شفاعت • تبرک |
عدل (افعال الہی) | |
حُسن و قُبح • بداء • امر بین الامرین | |
نبوت | |
خاتمیت • پیامبر اسلام • اعجاز • عدم تحریف قرآن | |
امامت | |
اعتقادات | عصمت • ولایت تكوینی • علم غیب • خلیفۃ اللہ • غیبت • مہدویت • انتظار فرج • ظہور • رجعت |
ائمہ معصومینؑ | |
معاد | |
برزخ • معاد جسمانی • حشر • صراط • تطایر کتب • میزان | |
اہم موضوعات | |
اہل بیت • چودہ معصومین • تقیہ • مرجعیت |
عصمت کے معنی معصوم انسان کا گناہ اور خطا سے محفوظ ہونا ہے۔ شیعہ اور معتزلہ متکلمین عصمت کو لطفِ الہی اور اسلامی حکما اسے نفسانی ملَکَہ سمجھتے ہیں جو معصوم کو گناہ اور خطا سے محفوظ ہونے کا باعث بنتی ہے۔
معصوم کا گناہ اور خطا سے مبرا ہونے کے منشاء کے بارے میں مختلف آراء پیش ہوئے ہیں جن میں لطف الہی، مخصوص علم، ارادہ اور انتخاب اور فطری تمام عوامل انسانی ہو یا الہی شامل ہیں۔ حکما عصمت کو اختیار سے سازگار سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ معصوم گناہ میں مرتکب ہونے کی قدرت رکھتا ہے لیکن گناہ انجام نہیں دیتا ہے اور اسی وجہ سے وہ اجر کا مستحق ہوتا ہے۔
انبیاء کی عصمت کے بارے میں تمام اسلامی دانشوروں کا اتفاق ہے۔ البتہ اس کے حدود کے بارے میں اختلاف نظر پایی جاتی ہے۔ البتہ انبیاءؑ کا شرک اور کفر سے معصوم ہونا، وحی کو دریافت کرنے اور لوگوں تک پہنچانے میں معصوم ہونا اور نبوت کے بعد جان بوجھ کر گناہ کبیرہ کا مرتکب نہ ہونے کے بارے میں تمام علما کا اجماع ہے۔
شیعہ امامیہ علماء شیعہ ائمہؑ کو بھی ہر طرح کے گناہ کبیرہ و صغیرہ اور ہر طرح کی غلطیوں اور اشتباہ سے معصوم سمجھتے ہیں۔ علامہ مجلسی کے مطابق، شیعوں کا اس بات پر اجماع ہے کہ تمام فرشتے ہر طرح کے صغیرہ اور کبیرہ گناہوں سے پاک اور معصوم ہیں۔
عصمت کے بارے میں کچھ اشکال کئے گئے ہیں؛ بعض نے اسے انسانی فطرت کے مخالف قرار دیا ہے کیونکہ انسان میں قوت شہوانی اور نفسانی موجود ہیں جو عصمت سے سازگار نہیں ہیں۔ اس کے جواب میں کہا گیا ہے کہ شہوانی اور نفسانی خواہشات کا وجود صرف گناہ سے آلودہ ہونے کے لئے راہ ہموار تو کرتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ گناہ انجام بھی دیتا ہے؛ کیونکہ ممکن ہے کہ علم اور ارادہ جیسی رکاوٹیں ان خواہشات کے اثر کو روک سکتی ہیں۔
اہمیت اور مقام
شیعہ ماہر الہیات کلامی کتابوں کے مؤلف سید علی حسینی میلانی کے مطابق، عصمت کا مسئلہ ان اہم عقیدتی اور کلامی مسائل میں سے ایک ہے جسے ہر اسلامی فرقے نے اپنے اپنے نقطہ نظر سے بیان کیا ہے۔ عصمت کا معصوم کے قول اور فعل کی حجیت کے ساتھ تعلق نے اس بحث کی اہمیت اور حساسیت کو بڑھا دیا ہے۔ ان کے بقول، اہل سنت چونکہ وہ مسلم حکمرانوں کی عصمت پر عقیدہ نہیں رکھتے ہیں اس لیے وہ عصمت کے مسئلے پر نبوت کے عنوان کے ذیل میں بحث کرتے ہیں؛ لیکن شیعہ تمام انبیاء اور شیعہ ائمہ کو معصوم سمجھتے ہیں اسی لیے وہ نبوت اور امامت کے ذیل میں اس پر گفتگو کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عصمت مسلمانوں کے مشترک موضوعات میں سے ایک ہے؛ اگرچہ مصادق اور تفصیلات میں باہم بہت کچھ فرق بھی پایا جاتا ہے۔[1]
کلام اسلامی کی کتابوں میں عصمت پر بحث عصمت انبیاء، عصمت ائمہ اور فرشتوں کے ذیل میں ہوتی ہے۔[2] تفسیر کی بعض کتابوں میں بھی آیه تطهیر کے ذیل میں عصمت پر بحث ہوئی ہے۔[3] علم اصول فقه میں اہل سنت کے علمائے علم اصول نے اجماع کی حجیت کو امت کی عصمت سے جوڑا ہے؛ کیونکہ ان کی نظر میں امتِ اسلامی پیغمبر اکرمؐ کی جانشین ہے اور دینی امور میں ہر قسم کے خطا، سہو اور جھوٹ سے مبرا ہے۔ ان کے مقابلے میں شیعہ علما اجماع کی حجیت کا معیار امام کی عصمت سمجھتے ہیں؛ کیونکہ ان کی نظر میں امام پیغمبر کا جانشین ہوتا ہے اور ان کی طرح سے معصوم ہوتا ہے اور اجماع اس لئے حجت ہے کہ وہ معصوم کے قول کو کشف کرتا ہے۔[4]
عصمت کے بارے میں مسیحیت اور یهودیت جیسے ادیان میں بھی بحث ہوتی ہے اور عیسائی حضرت عیسیؑ کے علاوہ کتاب مقدس لکھنے والے اور کیتھولیک کلیسا کے پاپ کو بھی معصوم سمجھتے ہیں؛ البتہ پاپ کی عصمت پر صرف کیتھولیک آئین کا عقیدہ ہے۔[5]
تعریف اور معنی
مسلمان مفکرین اور حکما نے عصمت کی مختلف تعریفیں کی ہیں جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
- تعریف متکلمان: امامیہ[6] اور معتزلہ[7]) عصمت کو قاعدہ لطف کے ذریعے تفسیر کرتے ہیں۔[8] اس قاعدے کی بنا پر خداوندعالم بعض انسانوں کو عصمت عطا کرتا ہے جس کے سائے میں صاحبِ عصمت گناہ اور برے کام انجام نہیں دیتا ہے۔[9] علامہ حلّی عصمت کو خدا کی جانب سے بندے کے حق میں لطف خفی سمجھتے ہیں اس طرح کہ اس کے ہوتے ہوئے پھر انسان میں گناہ کے انجام دہی یا اطاعت کے ترک کرنے کا رجحان ہی پیدا نہیں ہوتا ہے اگر چہ اس پر قدرت اور توانائی رکھتا ہے۔[10]
اشاعرہ عصمت کی تعریف میں کہتے ہیں کہ اللہ تعالی معصوم کے اندر گناہ ایجاد نہیں کرتا ہے۔[11] اشاعرہ کی اس تعریف کا مبنی یہ ہے کہ ان کے مطابق ہر چیز بغیر واسطہ کے اللہ کی طرف منسوب ہوتی ہے۔[12]
- فیلسوف کی تعریف: مسلم حکما عصمت کو ایک نفسانی ملَکَہ[یادداشت 1] سے تعریف کرتے ہیں جس کے ہوتے ہوئے صاحبِ عصمت سے گناہ سرزد نہیں ہوتا ہے۔[13]
شیعہ معاصر مفسر اور متکلم آیت الله سبحانی عصمت کی تعریف میں گناہ سے عصمت اور خطا سے عصمت میں فرق کے قائل ہیں اور ایک طرح سے عدلیہ اور حکما کی تعریف کو ملایا ہے۔ اور وہ گناہ سے عصمت کو تقوی الہی کا اعلی ترین درجہ اور ملکہ نفسانی اور درونی طاقت سمجھتے ہیں جس کی وجہ معصوم شخص گناہ سے اجتناب بلکہ اس کے بارے میں سوچنے سے بھی اجتناب کرتا ہے۔[14] آپ خطا اور سہو سے عصمت کو غفلت سے عاری علم سمجھتا ہے جو اللہ کے لطف کے زیر سایہ ہے جس کی وجہ سے چیزوں کی حقیقی تصویر معصوم کے فکر و ذہن میں آجاتی ہے اور اس وجہ سے وہ خطا اور اشتباہ سے محفوظ رہتا ہے۔[15]
لغوی اعتبار سے عصمت "ع ص م" کے مادے سے اسم مصدر ہے جس کے معنی مصونیت اور محفوظ رہنا۔.[16]
عصمت کا سرچشمہ
عصمت کا سرچشمہ اور معصوم کو گناہ اور خطا سے بچانے کے عامل کے بارے میں مختلف نظریات پائے جاتے ہیں جن میں معصوم پر اللہ کا لطف، گناہ کے آثار کے بارے میں معصوم کا مخصوص علم اور معصوم کا ارادہ اور انتخاب شامل ہیں۔ البتہ بعض معاصر محققین کا خیال ہے کہ عصمت کسی ایک عامل کا مرہون منت نہی ہے بلکہ بعض فطری عوامل جیسے، وراثت، سماج اور خاندان، اور بعض انسانی عوامل جیسے شعور اور آگاہی، ارادہ اور انتخاب، عقل اور نفسانی ملکہ، اور خداوند متعال کے خاص لطف و کرم کا نتیجہ ہے۔[17]
لطف الهی
شیخ مفید اور سیدِ مرتضی عصمت کو معصومین کے حق میں اللہ کا لطف سمجھتے ہیں۔[18] علامه حلی چار اسباب اور عوامل کو اس لطف کا منشا قرار دیتے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:
- معصوم شخص جسمانی یا روحانی اعتبار سے کچھ ایسی خصوصیات کا حامل ہے جو باعث بنتا ہے کہ اس میں گناہ سے اجتناب کا ملکہ ایجاد ہوتا ہے؛
- معصوم شخص کیلئے گناہوں کے برے اثرات اور خداوند متعال کی اطاعت اور بندگی کی قدروقیمت سے مکمل آگاہی حاصل ہونا؛
- وحی یا الہام کے ذریعے گناہ کی حقیقت اور اطاعت کے بارے میں بینش اور آگاہی میں وسعت آجاتی ہے (وحی یا الہام کے ذریعے علم کی تائید اور اس پر تاکید)؛
- معصوم شخص نہ فقط واجبات بلکہ ترک اولی پر بھی مورد مؤاخذہ قرار پاتا ہے ۔[19]
علم ویژه
بعض علماء اس بات کے معتقد ہیں کہ عصمت کا سرچشمہ یہ ہے کہ معصوم شخص گناہ کے اثرات اور اطاعت کے پاداش کے بارے میں آگاہی رکھتے ہیں۔[20] علامہ طباطبائی کہتے ہیں کہ معصومین خدادادی علم کے مالک ہیں اس لئے مضبوط ارادے کے مالک ہیں جس کے ہوتے ہوئے گناہ کی طرف نہیں جاتے ہیں۔[21] یہ علم باقی علوم کی طرح سیکھنے سے حاصل نہیں ہوتا اور خواہشتا اور دیگر طاقتوں سے شکست بھی نہیں کھاتا ہے۔[22]
علم و ارادہ
محمدتقی مصباح یزدی عصمت کے راز کو دو چیزوں میں قرار دیتے ہیں جن میں سے ایک کمالات اور حقایق سے آگاہی اور دوسرا اس تک پہنچنے کا پکا اور مستحکم ارادہ ہے؛ کیونکہ انسان جہالت کی صورت میں حقیقی اور واقعی کمال کو نہیں پہچان سکتا اور ایک خیالی اور ذہنی کمال کو حقیقی اور واقعی کمال قرار دیتا ہے اسی طرح اگر مستحکم ارادہ کا مالک نہ ہو تو نفسانی خواہشات کے ہاتھوں اسیر ہو کر مطلوبہ ہدف تک پہچنے میں ناکام رہتا ہے۔[23] ان کا کہنا ہے کہ معصوم انسان کے پاس ایک خاص علم اور محکم ارادہ ہوتا ہے جس کے سبب کبھی اپنی اختیار کے ساتھ گناہ کا مرتکب نہیں ہوتا ہے اور ہر حال میں اللہ کا فرمانبردار رہتا ہے۔[24]
عصمت انبیا
دائرہ
پیغمبروں کی عصمت مختلف مراتب کی حامل ہے جس کا دائرہ نہایت ہی وسیع و عریض ہے جو کفر و شرک سے لے کر بھول چول تک سے پرہیز کرنے کو شامل ہے۔ ان مراتب میں سے ہر مرتبہ کے متعلق دانشوروں اور متکلمین کے درمیان گرماگرم بحث ہوئی ہے۔
- کفر و شرک سے پاک ہونا: انبیا کا شرک اور کفر سے منزہ ہونا۔ تمام اسلامی مذاہب کے علماء کے درمیان متفق علیہ ہے اور اس حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے اور سب اس بات کے معتقد ہیں کہ تمام انبیا نبوت سے پہلے اور بعد دونوں زمانوں میں کسی طرح بھی کفر اور شرک کے مرتکب نہیں ہوئے ہیں۔[25]
- وحی کے دریافت اور ابلاغ میں عصمت: شیعہ اور سنی مشہور علماء اس بات کے قائل ہیں کہ انبیا وحی کے وصول، حفظ اور ابلاغ میں کسی قسم کے گناہ یا خطا کا عمدی[26] اور سہوی [27] ارتکاب نہیں کرتے ہیں۔ عصمت کے اس درجے میں انبیا کے جو چیز خداوند متعال سے وحی کی شکل میں دریافت کرتے ہیں بغیر کسی کمی اور زیادتی کے لوگوں تک پہنچاتے ہیں اور خدا کی حکمت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ خدا اپنی رسالت کیلئے ایسے فرد کا انتخاب کرے جس کے بارے میں یقین ہو کہ وہ کسی قسم کے خیانت کا ارتکاب نہیں کریں گے۔[28]
- احکام شرعی پر عمل کرنے میں عصمت: مشہور شیعہ متکلمین کے مطابق انبیا کے کرام واجبات کو انجام دینے اور محرمات کو ترک کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی خطا اور نافرمانی کا مرتکب نہیں ہوتے ہیں۔[29]
- احکام شرعی کے مصادیق کی تشخیص میں عصمت: احکام شرعی کے موضوعات ایسے اعمال اور رفتار کو کہا جاتا ہے جس کے بارے میں کوئی نہ کوئی حکم خدا کی جانب سے صادر ہوا ہو۔ جیسے نماز جو کہ واجب ہے اور غیبت جو کہ حرام ہے۔ عصمت کے اس درجے مراد یہ ہے کہ انبیا کے احکام کے موضوعات کی تشخیص اگرچہ عمدا کسی گناہ کا مرتکب نہیں ہوتا لیکن آیا بھول چوک میں بھی کسی گناہ یا خطا کا مرتکب نہیں ہوتا ہے یا نہیں؟
عصمت کے اس مرتبے میں اہل تشیع اور اہل سنت کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے اشاعرہ اور معتزلہ معتقد ہیں کہ انبیا کے احکام کے موضوعات کی تشخیص اور الہی قوانین کو ان کے خارجی مصادیق پر تطبیق کرنے میں ممکن ہے غلطی کا شکار ہو۔ شیعہ علماء میں سے شیخ صدوق عصمت کے اس درجے میں عصمت عمدی کے قائل ہیں لیکن بھول چوک اور غلطی سے بھی پاک ہونے کو معصومین کے بارے میں غلو سے تعبیر کرتے ہیں جو غالیوں اور مفوضہ سے مخصوص ہے۔[30] لیکن شیعہ مشہور علماء اس بات کے معتقد ہیں کہ اس درجے میں بھی انبیا کے حتی بھول چوک اور غلطی سے بھی کسی گناہ یا خطا کا مرتکب نہیں ہوتے ہیں۔[31]
- روزمرہ زندگی میں عصمت: اس سے مراد وہ مباح اعمال ہیں جو دین کے ساتھ کوئی ربط نہیں رکھتا اور ان کے بارے میں دین میں کوئی الزامی حکم نہیں پایا جاتا۔ روزمرہ زندگی کے امور میں غلطی اور اشتباہ کا شکار ہونا اس قدر نہ ہو کہ جس سے لوگوں کا اعتماد اٹھ جائے اور لوگ اس نبی یا رسول کے بارے میں بے اعتمادی کا شکار ہوجائے، تو نہ فقط ایسے غلطیوں اور اشتباہات سے منزہ ہونے کے بارے میں کوئی عقلی دلیل موجود نہیں ہے بلکہ دینی مآخذ میں ایسے غلطیوں اور اشتباہات کا انبیا کے سے سرزد ہونے پر روایات بھی موجود ہیں۔[32]
عصمت انبیا کی ضرورت
انبیا کی عصمت کے مختلف درجات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر درجے کے حوالے سے ان کی عصمت کی ضرورت کو بیان کیا جا سکتا ہے:
وحی کے دریافت اور ابلاغ کے حوالے سے انبیا کو عصمت کا حامل ہونا چاہئے کہ اگر انبیا کے اس حوالے سے گناہ اور غلطی سے محفوظ نہ ہوں تو کیا ضمانت ہے کہ جو پیغام انبیا خدا کی طرف سے لوگوں تک پہنجاتے ہیں اس میں بھی غلطی اور خطا یا خیانت نہ کی ہو۔ پس وحی کی اہمیت اور اس کی افادیت صرف اس صورت میں ہے کہ اس کے صادر ہونے سے لے کر لوگوں تک پہنچنے تک ہر قسم کی تحریف سے محفوظ ہو ورنہ لوگوں کا اعتماد اس پر باقی نہیں رہتا یوں خداوندعالم کا انبیاء کو بھیجنے کا ہدف پورا نہیں ہوگا۔[33]
باقی مرتبوں میں انبیا کی عصمت اس لئے ضروری ہے اگر ان موارد میں انیباء ہر قسم کی عمدی اور سہوی گناہ اور غلطی سے منزہ نہ ہوں تو لوگوں کا اعتماد ان سے اٹھ جاتا ہے یوں ان کے بھیجنے کا ہدف پورا نہیں ہوتا ہے۔
عصمتِ انبیا پر دلیل
انبیا کی عصمت کے اثبات میں مسلم دانشورں کا اختلاف ہے۔ اس حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ انبیا کی عصمت کے مراتب میں سے ہر مرتبہ جداگانہ دلیل کا تقاضا کرتا ہے۔ بعض مراتب عقلی دلائل کے ذریعے ثابت کئے جاتے ہیں لیکن بعض مراتب صرف اور صرف آیات و روایات کے ذریعے ہی قابل اثبات ہیں ۔ بنابراین ہر مرتبے کیلئے جداگانہ دلیل کا ذکر کرتے ہیں:
- کفر اور شرکت سے عصمت حتی نبوت سے پہلے: اس مرتبے پر یہ دلیل یہ ہے کہ انبیا کی باتوں پر یقین اور اطمینان صرف اور صرف اس صورت میں پیدا ہو سکتی ہی جب یہ حضرات حتی مقام نبوت اور رسالت پر فائز ہونے سے پہلے بھی کسی قسم یک کفر اور شرک میں مبتلا نہ ہوئے ہوں۔[34]
- وحی کی دریافت اور ابلاغ میں عصمت: اس مرتبے پر عقلی دلیل قائم کی جا سکتی ہے کیونکہ اگر اس حوالے سے کسی غلطی یا خطا اور اشتباہ کا احتمال موجود ہو تو انبیا کے بھیجنے کا ہدف اور مقصد ختم ہو جاتا ہے جو کہ ایک محال چیز ہے۔[35] اس حوالے سے قرآن کریم میں یوں ارشاد ہے:
وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَینَا بَعْضَ الْأَقَاوِیلِ* لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیمِینِ* ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِینَ.الحاقه (ترجمہ :اور اگر یہ ہماری طرف کسی بات کی نسبت دیتا تو ہم اسکے سیدھے ہاتھ کو مضبوطی سے تھامتے پھر اسکے شہ رگ کو کاٹ دیتے)۔
- احکام شرعی پر عمل کرنے میں عصمت: انبیاء کے اقوال اور گفتار پر اطمینان حاصل ہونا اس بات پر موقوف ہے کہ خود یہ حضرات ان فرامین پر جنہیں وہ خدا کی طرف نسبت دیتے ہیں کس حد تک عمل پیرا ہوتے ہیں۔ اگر اس حوالے سے نبی عصمت کا حامل نہ ہو تو حتی غلطی اور بھول چوک میں بھی کسی حکم پر عمل پیرا نہ ہو تو لوگوں کا اعتماد اٹھ جاتا ہے جس سے ہدف حاصل نیہں ہوگا۔[36]
- احکام کے موضوعات کی تشخیص میں عصمت: اس پر دلیل یہ ہے کہ عاقل لوگ حتی اس آدمی پر اعتماد نہیں کرتا جو بھول چوک اور غلطی سے کسی خطا کا مرتکب ہو چہ جائیکہ عمدا غلطی کا شکار ہو اور جان بوجھ کر کسی چیز کی تشخیص میں غلطی کرے۔[37]
- روزمرہ زندگی کے امور میں عصمت:اس مرتبے میں اگر غلطی اور اشتباہ اس قدر زیادہ نہ ہو جس سے لوگوں کا اعتماد اٹھ جائے، تو اس پر نہ کوئی عقلی دلیل قائم کی جاسکتی ہے اور نہ کسی آیت اور روایت اس بارے میں موجود ہے۔ لیکن اگر اس قدر زیادہ ہو کہ لوگوں کا اعتماد اٹھ جانے کا خطرہ ہو اور لوگ دینی امور میں بھی ان پر اعتماد نہ کرے تو اس صورت میں درج بالا دلائل اس حوالے سے بھی کفایت کرتی ہے۔
عصمت ائمہ
ائمہ کی عصمت کا دائرہ
ایک کلی تقسیم بندی کے ذریعے اماموں کی عصمت کو عصمت علمی اور عصمت عملی میں تقسیم کر سکتے ہیں:
- عصمت عملی؛ یہ قسم معصوم کے کردار اور رفتار سے مربوط ہے اس بارے میں عصمت درج ذیل امور کو شامل ہوتی ہے:
- معصوم نہ کسی واجب کو ترک کرتا ہے اور نہ کسی حرام کا مرتکب ہوتا ہے۔
- معصوم کسی مستحب کام کو ترک نہیں کرتا اور کسی مکروہ کام کو انجام نہیں دیتا۔
- عصمت علمی؛ عصمت کا یہ قسم ایسے امور کے بارے میں علم و آگاہی اور معرفت و شناخت سے مربوط ہے جن کا شمار معصوم کے وظائف اور ذمہ درایوں میں ہوتا ہے. اس حصے میں درج ذیل امور شامل ہیں:
- دینی معارف میں کسی خطا کا مرتکب نہیں ہوتا، کیونکہ امام کی ذمہ داری لوگوں کی ہدایت ہے اور اگر خود دینی معارف میں خطا کا مرتکب ہو تو ہدایت کیسے کر سکتا ہے؟!۔
- لوگوں کے اجتماعی اور سیاسی مصالح اور مفاسد کی تشخیص میں معصوم ہے اور کسی غلطی کا شکار نہیں ہوتا۔
- احکام شرعی کے موضوعات کی شناخت میں کوئی غلطی کا شکار نہیں ہوتا۔ مثلا اس بات کی تشخیص میں کہ یہ مایع پانی ہے یا شراب، خطا نہیں کرتا۔ [38]
ضرورت
چونکہ امام نبی کا جانشین اور وصی ہوا کرتا ہے اس بنا پر پیغمبر کے بعد دینی تعلیمات اور شرعی احکام کے بارے میں وہ مرجع کی حثیت رکھتا ہے اس بنا پر ضروری ہے کہ امام معصوم ہو اور ہر قسم کی غلطی اور گناہ سے محفوظ ہو تاکہ لوگ ان کی باتوں پر اعتماد کرے ورنہ لوگوں کا اعتماد اس سے اٹھ جائے گا اس صورت میں امام کے تعیین کا ہدف ختم ہو جائے گا جو کہ حکیم سے محال ہے۔
دلائل عصمت
دلائل عقلی
- برہان تسلسل:
- یہ دلیل بیان کرتی ہے کہ امام کا وجود خدا کی جانب سے اس معنا میں لطف ہے کہ دیگر افراد معصوم نہیں ہیں لہذا درست امر کی تشخیص کیلئے وہ امام کی طرف رجوع کریں ۔اگر امام معصوم نہ ہو اور وہ خطا کا مرتکب ہو تو ایک ایک دوسرا امام ہونا چاہئے جو اسے خطا سے بچائے اسی طرح اگر وہ بھی معصوم نہ ہو تو کسی دوسرے امام کی طرف رجوع کرنا چاہئے ۔اس طرح یہ لا متناہی سلسلہ جاری رہے گا اور کسی وقت بھی خطا کا احتمال برطرف نہیں ہو گا ۔ [39]
- دین کی حفاظت اور وضاحت:
- یہ دلیل چند مقدموں پر مشتمل ہے :
- قرار ہے کہ جو دین پیامبر اسلام(ص) لے کر آئیں وہ روز قیامت تک باقی رہے اور اس پر عمل کرنا واجب و ضروری اور اس سے تخلف کرنا حرام ہے ۔
- تحریف سے بچاؤ کیلئے ایک علمی مرجع کی ضرورت ہے کہ جو دین کی تعلیمات اور احکامات سے درست آگاہی رکھتا ہو اور وہ انہیں مکلفین کیلئے بیان کرے اور ان تک دینی تعلیمات کو پہنچائے ۔اس طرح دین میں تحریف اور تغیر و تبدل سے بچنا ممکن ہے ۔
- وہ علمی مرجع کتاب خدا اور متواتر سنت نہیں ہو سکتے ہیں ؛ کیونکہ قرآن کریم کی بہت سی آیات متشابہ ہیں کہ جن میں سے اکثر اپنے معنائے حقیقی کی وضاحت میں ایک علمی مرجع کی محتاج ہیں نیز ایسے بہت سے مسائل ہیں کہ جنکا تذکرہ نہ تو قرآن میں ہے اور نہ ہی سنت متواترہ اس پر قائم ہے ۔
- وہ علمی مرجع اجماع بھی نہیں ہو سکتا ہے کیونکہ بہت سے شرعی مسائل میں اجماع حاصل نہیں ہے اور ان مسائل میں خود اجماع کی حجیت مخدوش ہے ۔
- وہ علمی مرجع قیاس فقہی بھی نہیں ہو سکتا ہے کیونکہ شیعہ مکتب فکر کے نزدیک قیاس حجیت نہیں رکھتا ہے ۔
- اب صرف ایک راہ حل بچتا ہے کہ وہ علمی مرجع امام کا وجود ہو جو رسول کا جانشین ہو اور شریعت کا محافظ اور بیان کرنے والا ہو ۔
- اس شخص کو معصوم ہونا چاہئے ورنہ تغیر و تبدل اور شریعت میں تحریف کا احتمال ہمیشہ موجود رہے گا۔اس احتمال کے موجود ہوتے ہوئے دین کی تبیین اور دین میں تحریف کا احتمال باقی رہے گا ۔ یہ بات بعثت انبیا کے کے ساتھ سازگار نہیں ہے ۔پس اس لئے امام کا معصوم ہونا ضروری ہے ۔[40]
- قیاس استثنائی: یہ دلیل ایک قیاس استثنائی کی صورت میں بیان کی جاتی ہے :
اگر امام، معصوم نہ ہو تو دو حالتوں سے باہر نہیں ہے اور دونوں فرض باطل ہیں ۔پس اس بنا پر امام کا معصوم نہ ہونا بھی باطل ہو گا ۔
- توضیح:
تمام مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ امام کے دستورات کی پیروی کریں ۔اگر امام معصوم نہ ہو اور وہ گناہ یا خطا کا مرتکب ہو ۔پس اس صورت میں مکلف کا عمل دو حال سے خارج نہیں ہے :
- امام کے غیر معصوم ہونے کی صورت میں جب وہ امام کی پیروی کرے گا تو اس نے ظلم اور گناہ میں امام کی ہمراہی کی ہے ۔جبکہ قرآن نے اسے حکم دیا تھا ظلم و گنا میں کسی کی ہمراہی نہ کرے [41]
- اگر وہ امام کی پیروی نہ کرے تو اسصورت میں وجود امام کے ہدف اور خدا کی طرف سے امام کی اطاعت کرنے کے حکم کی مخالفت کی ہے ۔[42]
دلائل نقلی
قرآن کریم
- آیت ابتلائے ابراہیمؑ
وَإِذِ ابْتَلَی إِبْرَاهِیمَ رَبُّهُ بِكَلِمَاتٍ فَأَتَمَّهُنَّ قَالَ إِنِّی جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًا قَالَ وَمِن ذُرِّیتِی قَالَ لاَ ینَالُ عَهْدِی الظَّالِمِینَ.بقرہ124 ترجمہ:(اور وہ وقت یاد کرو) جب ابراہیم کا ان کے پروردگار نے چند باتوں کے ساتھ امتحان لیا۔ اور جب انہوں نے پوری کر دکھائیں ارشاد ہوا۔ میں تمہیں تمام انسانوں کا امام بنانے والا ہوں۔ انہوں نے کہا اور میری اولاد (میں سے بھی(؟ ارشاد ہوا: میرا عہدہ (امامت) ظالموں تک نہیں پہنچے گا۔
- یہ آیت اس وقت کی طرف اشارہ کرتی ہے جب حضرت ابراہیم الہی امتحانات میں کامیاب ہوئے ۔اُس وقت وہ نبوت کے منصب پر فائز تھے اور [[اولوالعزم انبیا کے]] میں سے تھے ۔ان امتحانات میں کامیاب ہونے کے بعد امامت کے منصب پر فائز ہوئے ۔
شیعہ متکلمین نے اس آیت سے درج ذیل طریقہ سے استدلال کیا ہے :
جو شخص ظلم کرتا ہے وہ ظالم ہے کیونکہ اس نے حدود الہی کو توڑا ہے: ...وَمَن یتَعَدَّ حُدُودَ اللّهِ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ.بقرہ229 (اور جو لوگ خدا کی مقرر کی ہوئی حدوں سے آگے بڑھتے ہیں وہی لوگ ظالم ہیں۔)
- جس نے ظم کیا اسے امامت کا منصب نہیں ملے گا: ...قَالَ لاَ ینَالُ عَهْدِی الظَّالِمِینَ(ارشاد ہوا: میرا عہدہ (امامت) ظالموں تک نہیں پہنچے گا۔)
- اس آیت میں اپنے آپ پر ظلم کرنے والے ،دوسروں پر ظلم کرنے والے اور خدا کے حق میں ظلم کرنے والے شامل ہیں ۔یہانتک کہ جس نے اپنی زندگی میں ایک لحظہ بھی ظلم کیا ہو گا وہ بھی اس آیت میں شامل ہو گا ۔
پس اس بنا پر جس نے ظلم کیا ہو گا وہ معصوم نہیں ہو گا اور ظالم کو امامت کا عہدہ نہیں ملے گا ۔[43]
- آیت اولی الامر
عصمت کے اثبات کیلئے اس آیت سے دو طرح استدلال کیا گیا ہے :
- پہلی صورت:
- جب بھی خدا کسی شرط و شروط کے بغیر کسی کی اطاعت کرنے کا حکم دے تو وہ معصوم شخص ہو گا ۔چونکہ اگر کوئی معصوم نہ ہو اور وہ دوسروں کو اطاعت کا حکم دے تو اسکی اطاعت کرنی چاہئے (چونکہ اللہ نے اسکی اطاعت کا حکم دیا ہے) اور اطاعت نہیں کرنا چاہئے (کیونکہ کیونکہ مخلوق خدا کی اس وقت تک اطاعت کی جا سکتی جب تک خدا کی نا فرمانی نہ ہوتی ہو ) ۔پس اس صورت میں اجتماع نقیضین لازم آتا ہے کہ جو محال ہے ۔[44]
- دوسری صورت :
- اس آیت میں اولی الامر کا عطف رسول پر کیا گیا ہے ؛پس رسول اور اولی الامر کی اطاعت ایک فعل اطیعواسے طلب کی گئی ہے۔رسول کی اطاعت کی شرط و بند کے بغیر چاہی گئی ہے اس بنا پر اولی الامر کی اطاعت بھی کسی شرط و شروط کے بغیر واجب ہے ۔اولی الامر معصوم ہو تو اسکی اطاعت میں کسی قسم کا اشکال نہیں ہے ۔[45]
- آیت تطہیر
انما یرید الله لیذهب عنکم الرجس اهل البیت و یطهرکم تطهیرا.احزاب 33 بعض شیعہ اور اہل سنے منابع میں مذکور ہے کہ رسول اللہ نے اس آیت کی توضیح میں فرمایا: میں اور میری اہل بیت گناہ سے پاک ہیں۔[46] نیز حضرت علی(ع) نے فدک کے واقعے میں اس آیت کے ذریعے حضرت زہرا(س) کے گناہ سے پاک ہونے کو ثابت کیا ۔[47]
اس آیت سے عصمت پر استدلال کرنا چند مقدمات پر موقوف ہے :
- پہلا مقدمہ: خداوند نے صرف اہل بیت کی پاکیزگی کا ارادہ کیا ہے .
- دوسرا مقدمہ: خدا کا ارادۂ تشریعی بعض افراد کے ساتھ مخصوص نہیں ہے ۔
- تیسرا مقدمہ: جب ارادۂ تشریعی کسی کے ساتھ مخصوص نہیں ہے تو خدا نے ارادۂ تکوینی کے ساتھ خود کچھ افراد کی پاکیزگی کا ارادہ کیا ہے ۔
- چوتھا مقدمہ: خدا کا اراده تکوینی کا متحقق ہونا یقینی ہے اور اس کا تخلف ممکن نہیں ہے ۔
- پانچواں مقدمہ: اس آیت میں پاکیزگی کسی شرط کے بغیر مطلق ذکر ہوئی ہے لہذا ہر قسم کی نجاست اور پلیدگی سے پاک ہونا ضروری ہے ۔
- چھٹا مقدمہ: مسلمانوں میں سے صرف شیعہ حضرات رسول اللہ سے منسوب افراد : حضرت فاطمہ اور آئمہ طاہرین کی عصمت کے دعویدار ہیں ۔انکے علاوہ کوئی اور طائفہ خاندان رسالت کے کسی فرد کی عصمت کے مدعی نہیں ہیں ۔
- پس اس بنا پر یہ آیت شیعوں کے آئمہ کی عصمت اور انکے گناہوں سے پاک ہونے کو بیان کرتی ہے ۔[48]
روایات
- حدیث ثقلین
- : قال رسول اللہ (ص): انی قد تَرَکتُ فِیکمْ ما ان أَخَذْتُمْ بِهِ لَنْ تَضِلُّوا بعدی الثَّقَلَینِ أَحَدُهُمَا أَکبَرُ مِنَ الآخَرِ کتَابُ اللَّهِ حَبْلٌ مَمْدُودٌ مِنَ السَّمَاءِ إلی الأَرْضِ وعترتی أَهْلُ بیتی الا وانهما لَنْ یفْتَرِقَا حتی یرِدَا عَلَی الْحَوْضَ.
- رسول خدا (ص) نے فرمایا :میں تمہارے درمیان دو گراں قدر چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ۔اگر تم ان سے تمسک کئے رہو گے تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے ۔ان دوںوں میں سے ہر ایک دوسری سے زیادہ بڑی ہے: اللہ کی کتاب کہ جو آسمان سے زمین کی طرف ایک رسی ہے اور دوسری میری عترت اور اہل بیت ہے ۔ یہ دونوں ایک دوسرے سے جدا نہیں ہونگی یہانتک کہ وہ مجھ سے حوض کوثر پر ملاقات کریں گیں۔[49]
- یہ روایت چند جہات سے اہل بیت کی عصمت ثابت کرتی ہے :
- اس روایت میں رسول اللہ نے اہل بیت کی اطاعت میں کسی شرط کا لحاظ کئے بغیر مطلق تمام مسلمانوں کو انکی اطاعت کا حکم دیا ہے ۔کسی شخص کی مطلق اطاعت کا حکم دینا اس شخص کے معصوم ہونے کا بیانگر ہے کیونکہ خدا کا کسی ایسے شخص کی اطاعت کا حکم دینا محال ہے کہ جس شخص کے گفتار و اقوال میں خطا،اشتباہ کا امکان ہو کیونکہ عین ممکن ہے کہ ایسا شخص اللہ اور اسکے رسول کی مخالفت کا مرتکب ہو جائے ۔
- اس روایت میں قرآن اور اہل بیت کے درمیان جدائی اور قرآن اور اہل بیت کے درمیان مخالفت کے نہ ہونے کا حکم بیان ہوا ہے ۔جب اہل بیت گناہ یا اشتباہ کے مرتکب ہونگے اسی لحظے اہل بیت قرآن سے جدا ہو جائیں گے ۔قرآن سے انکا جدا ہونے کا اعتقاد رسول خدا کی تکذیب پر منتہی ہوگا ۔اس بنا پر یہ جملہ انکی عصمت کو بیان کرتا ہے ۔
- اس روایت میں کتاب خدا اور اہل بیت سے تمسک گمراہی سے نجات کا سبب بیان ہوا ہے ؛پس جسطرح قرآن کی اطاعت ہدایت کا سبب گمراہی سے نجات کا سبب ہو گا اسی طرح اہل بیت کی پیروی بھی ہدایت کا سبب اور گمراہی سے نجات کا سبب ہو گی ۔یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب وہ گناہ اور خطا سے پاک اور معصوم ہوں ۔[50]
- علی مع الحق و الحق مع علی
- عبد الرحمن بن أبی سعد اپنے والد سے نقل کرتا ہے کہ ہم مہاجر و انصار کی ایک جماعت کے ساتھ رسول خدا کے پاس بیٹھے تھے کہ علی وہاں آئے ۔رسول خدا نے فرمایا:کیا تم چاہتے ہو کہ میں تمہیں بہترین شخص سے آگاہ کروں؟سب نے کہا کیوں نہیں ۔تو آپ نے فرمایا:تم میں سے بہترین وہ ہیں جو اپنے عہد کو پورا کرتے ہیں اور وہ اچھی خوشبو سے استفادہ کریں گے ۔ خدا متقی اشخاص کو دوست رکھتا ہے ۔راوی کہتا ہے : اسی دوران علی ہمارے پاس سے گزر گئے ؛ رسول نے فرمایا : یہ حق کے ساتھ ہے اور حق علی کے ساتھ ہے ۔ [51][52]
- یہ روایت حضرت علی کی عصمت کی تصریح کرتی ہے کیونکہ:
- ہمیشہ حق کی ہمراہی اور کردار اور گفتار میں خطا کا نہ ہونا عصمت کے معنا کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے ۔رسول خدا گواہی دے رہے ہیں کہ علی تمام حالات میں حق کے ساتھ ہے اور کبھی وہ حق سے جدا نہیں ہونگے ۔یہ گواہی دینا اس بات کی علامت ہے کہ آپ ہر طرح کے گناہ اور خطا سے پاک وپاکیزہ ہیں کیونکہ انسان کا کردار اور گفتار ہمیشہ حق کے ساتھ نہیں ہے اور خطا و اشتباہ کا امکان اس میں موجود ہے جبکہ رسول اللہ نے حق علی کے ساتھ کہہ کر اسکی تائید کر دی کہ وہ کبھی خطا و نسیان و گناہ کا شکار نہیں ہونگے۔حضرت علی(ع) ہمیشہ حق کے ساتھ ہے اور کبھی اس سے جدا نہیں ہو گا اس بنا پر حضرت علی عصمت کا اعتقاد رکھنا ضروری ہے ورنہ قول رسول کی تکذیب لازم آتی ہے ۔
- روایت امیرالمومنین(ع)
- پیامبر اسلام(ص) نے فرمایا: مَنْ سَرَّهُ أَنْ ینْظُرَ إِلَی الْقَضِیبِ الْیاقُوتِ الْأَحْمَرِ الَّذِی غَرَسَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِیدِهِ وَیکونَ مُتَمَسِّکاً بِهِ فَلْیتَوَلَّ عَلِیاً وَالْأَئِمَّةَ مِنْ وُلْدِهِ فَإِنَّهُمْ خِیرَةُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَصَفْوَتُهُ وَهُمُ الْمَعْصُومُونَ مِنْ کلِّ ذَنْبٍ وَخَطِیئَةٍ.
- جو شخص بھی اس بات پر خوشحال ہو کہ وہ ایسے سرخ یاقوت کے ٹکڑے کو دیکھے کہ جسے اللہ نے اپنے ہاتھوں سے خلق کیا اور وہ اس سے متمسک رہے تو اسے چاہئے کہ وہ علی اور اسکی اولاد میں سے ائمہ کو دوست رکھے کیونکہ وہ خدا کی بہترین مخلوق ہیں اور وہ ہر طرح کے گناہ اور خطا سے معصوم ہیں ۔[53]
- یہ روایت بھی شیعہ آئمہ کی عصمت پر دلالت کرتی ہے ۔
فرشتوں کی عصمت
عَلَیها مَلائِکةٌ غِلاظٌ شِدادٌ لا یعْصُونَ اللَّهَ ما أَمَرَهُمْ وَ یفْعَلُونَ ما یؤْمَرُونَ.(6) تحریم ترجمہ:اس پر ایسے فرشتے مقرر ہیں جو تُندخو اور درشت مزا ج ہیں انہیں جس بات کا حکم دیا گیا ہے وہ اس کی نافرمانی نہیں کرتے اور وہ وہی کام کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا گیا ہے۔
ملائکہ ایسے موجودات میں سے ہیں جو ہر قسم کے گناہ اور معصیت سے پاک ہیں۔پہلے کہا گیا کہ عصمت ایسے موجودات سے تعلق رکھتی ہے جو گناہ اور اشتباہ انجام دینے کی قدرت رکھنے کے باوجود گناہ اور اشتباہ کے مرتکب نہ ہوں ۔پس جب ایسے موجودات با لطف الہی ایسے گناہ و اشتباہ کے ارتکاب سے پرہیز کرتے ہیں کہ جو لوگوں کی بے اعتمادی کا موجب بنتے ہیں تو وہ معصوم ہیں۔ پس اس بنا پر فرشتے اگرچہ ہر قسم کے گناہ و اشتباہ مصون ہیں لیکن وہ صاحبان عصمت نہیں ہیں ۔
البتہ اگر گناہ نہ کرنا عصمت سے مراد ہو(چاہے وہ اپنے ارادے اور توان کے نہ ہونے کی بنا پر گناہ نہ کریں) تو فرشتے بھی معصوم ہیں کیونکہ ان میں گناہ کی نسبت کسی قسم کا میلان اور کشش نہیں پائی جاتی لہذا وہ گناہ نہیں کرتے بلکہ وہ ہمیشہ پروردگار کی تقدیس و تحلیل اور اوامر الہی میں مشغول رہتے ہیں ۔[54]
حوالہ جات
- ↑ حسینی میلانی، جَواهرُ الکلام فی معرفةِ الامامةِ و الامام، ۱۳۸۹ش، ج۲، ص۳۸-۳۹.
- ↑ ملاحظہ کریں: طوسی، الاقتصاد فیما یَتَعَلَّق بالاعتقاد، ۱۴۹۶ق، ص۲۶۰، ۳۵۰؛ علامه حلی، کشفُالمراد، ۱۳۸۲ش، ص۱۵۵، ۱۸۴؛ فیاض لاهیجی، سرمایه ایمان، ۱۳۷۲ش، ص۹۰، ۱۱۴.
- ↑ ملاحظہ کریں: طباطبایی، المیزان، ۱۴۱۷ق، ج۲، ص۱۳-۱۳۴ و ج۵، ص۷۸-۸۰، ج۱۱، ص۱۶۲-۱۶۴؛ سبحانی، منشور جاوید، ۱۳۸۳ش، ج۴، ص۳-۴۱۰؛ مکارم شیرازی، تفسیر نمونه، ۱۳۷۱ش، ج۱۷، ص۲۹۷-۳۰۵.
- ↑ ضیائیفر، «تأثیر دیدگاههای کلامی بر اصول فقه»، ص۳۲۳.
- ↑ حسینی، «عصمت از دیدگاه اهل کتاب (یهودیان و مسیحیان)»، وبگاه آینده روشن.
- ↑ مفید، تصحیحُ اعتقاداتِ الامامیه، ۱۴۱۴ق، ص۱۲۸؛ سیدِ مرتضی، رسائلُ الشَّریف المرتضی، ۱۴۰۵ق، ج۳، ص۳۲۶؛ علامه حلی، بابُ الحادیعشر، ۱۳۶۵ش، ص۹.
- ↑ قاضی عبدالجبار، شرحُ الاصولِ الخمسة، ۱۴۲۲ق، ص۵۲۹؛ تفتازانی، شرحالمقاصد، ۱۴۰۹ق، ج۴، ص۳۱۲-۳۱۳.
- ↑ فاضل مقداد، اللَّوامعُ الالهیه، ۱۴۲۲ق، ص۲۴۲؛ ربانی گلپایگانی، امامت در بینش اسلامی، ۱۳۸۷ش، ص۲۱۵.
- ↑ سیدِ مرتضی، رسائلُ الشَّریف المرتضی، ۱۴۰۵ق، ج۳، ص۳۲۶؛ علامه حلی، بابُ الحادیعشر، ۱۳۶۵ش، ص۹؛ فاضل مقداد، اللَّوامعُ الاِلهیه، ۱۴۲۲ق، ص۲۴۳.
- ↑ علامه حلی، البابُ الحادیعشر، ۱۳۶۵ش، ص۹.
- ↑ جرجانی، شرحالمواقف، ۱۳۲۵ق، ج۸، ص۲۸۰؛ تفتازانی، شرحالمقاصد، ۱۴۰۹ق، ج۴، ص۳۱۲-۳۱۳.
- ↑ جرجانی، شرحالمواقف، ۱۳۲۵ق، ج۸، ص۲۸۰.
- ↑ طوسی، تلخیصالمحصل، ۱۴۰۵ق، ص۳۶۹؛ جرجانی، شرحالمواقف، ۱۳۲۵ق، ج۸، ص۲۸۱؛ طباطبایی، المیزان، ۱۴۱۷ق، ج۱۱، ص۱۶۲؛ جوادی آملی، وحی و نبوت در قرآن، ۱۳۹۲ش، ص۱۹۷؛ مصباح یزدی، راه و راهنماشناسی، ۱۳۹۵ش، ص۲۸۵-۲۸۶.
- ↑ سبحانی، منشور جاوید، ۱۳۸۳ش، ج۴، ص۱۲-۱۴؛ سبحانی، الالهیات، ۱۴۱۲ق، ج۳، ص۱۵۸-۱۵۹.
- ↑ سبحانی، منشور جاوید، ۱۳۸۳ش، ج۴، ص۲۰.
- ↑ ملاحظہ کریں: ابنفارس، مُعجَمُ مَقاییسِ اللّغة، مکتب الاعلامِ الاسلامی، ج۴، ص۳۳۱؛ راغب اصفهانی، مفردات الفاظ القرآن، دار قلم، ص۵۶۹؛ جوهری، الصِّحاح، ۱۴۰۷ق، ج۵، ص۱۹۸۶؛ ابنمنظور، لسانالعرب، دار صادر، ج۱۲، ص۴۰۳-۴۰۴.
- ↑ قدردان قراملکی، کلام فلسفی، ۱۳۸۳ش، ص۳۸۸-۳۹۰.
- ↑ مفید، تصحیحُ الاعتقاداتِ الامامیه، ۱۴۱۴ق، ص۱۲۸؛ سیدِ مرتضی، الذخیره، ۱۴۱۱ق، ص۱۸۹.
- ↑ علامه حلی، کشفالمراد، ۱۳۸۲ش، ص۱۸۶.
- ↑ فاضل مقداد، اللَّوامع الاِلهیه، ۱۴۲۲ق، ص۲۲۴؛ طباطبایی، المیزان، ۱۴۱۷ق، ج۵، ص۷۹، ج۱۱، ص۱۶۲-۱۶۳، ج۱۷، ص۲۹۱؛ سبحانی، الالهیات، ۱۴۱۲ق، ج۴، ص۱۵۹-۱۶۱.
- ↑ طباطبایی، المیزان، ۱۴۱۷ق، ج۱۱، ص۱۶۳.
- ↑ طباطبایی، المیزان، ۱۴۱۷ق، ج۵، ص۷۹.
- ↑ مصباح یزدی، راه و راهنما شناسی، ۱۳۹۵ش، ص۳۰۲.
- ↑ مصباح یزدی، راه و راهنما شناسی، ۱۳۹۵ش، ص۳۰۳-۳۰۴.
- ↑ تفتازانی، شرح المقاصد،ج۵، ص۵۰
- ↑ جرجانی، شرح المواقف، ص۲۶۳
- ↑ تفتازانی، شرح المقاصد، ج۵، ص۵۰
- ↑ مصباح یزدی، راہ و راہنما شناسی، ص۱۵۳و۱۵۴
- ↑ مفید، النکت الاعتقادیہ، ص۳۵؛ حلی، کشف المراد فی شرح تجرید الاعتقاد، ص۳۹۴
- ↑ صدوق، من لا یحضرہ الفقیہ،ج۱، ص۳۶۰
- ↑ مفید، عدم سہو النبی، ص۲۹و۳۰
- ↑ کلینی، اصول کافی،ج۱، ص۲۵-۳۱
- ↑ مصباح یزدی، آموزش عقائد، ص۱۹۳-۱۹۴
- ↑ طباطبائی، المیزان فی تفسیر القرآن، ج۲، ص۱۳۸؛ شریف مرتضی، تنزیہ الانبیاء کے، ص۵
- ↑ مصباح یزدی، راه و راہنما شناسی، ص۱۵۳و۱۵۴
- ↑ حلی، کشف المراد فی شرح تجرید الاعتقاد، ص۳۹۴
- ↑ مفید، عدم سہو النبی، ص۲۹و۳۰
- ↑ ربانی گلپایگانی، تقریرات درس امامت، مدرسه فقاهت
- ↑ شریف مرتضی، الشافی فی الامامہ، ج۱، ص۲۸۹ و۲۹۰
- ↑ بحرانی، قواعد المرام فی علم الکلام،ص۱۷۸- ۱۷۹
- ↑ سورہ مائدہ، آیت۲
- ↑ سورہ نساء، آیت۵۹؛ خواجہ نصیر الدین، تجرید الاعتقاد، ص۲۲۲؛ تفتازانی، شرح المقاصد، ج۵، ص۲۴۹
- ↑ شریف مرتضی، الشافی، ج۳، ص۱۴۱
- ↑ مظفر، ج۲، ص۱۷
- ↑ طبرسی، ج۲، ص۶۴
- ↑ دلائل النبوة،ج۱،ص:۱۷۱؛ إمتاعالأسماع،ج۳،ص:۲۰۸ فأنا و أهل بیتی مطهرون من الذنوب
- ↑ كامل بہائی، عماد طبری، ص:۲۵۶
- ↑ طباطبائی، ج۱۶، ص۳۱۰-۳۱۲
- ↑ ابن حنبل، ج۳، ص۵۹، ح۱۱۵۷۸،
- ↑ عصمت ائمہ از دیدگاه عقل و نقل
- ↑ أبو یعلی، ج۲، ص۳۱۸، ح۱۰۵۲
- ↑ عسقلانی، ج۱۶، ص۱۴۷
- ↑ صدوق، عیون اخبار الرضا، ج۲، ص۵۷
- ↑ مکارم، ج۱۷، ص۳۰۴
مآخذ
- ابن حنبل، حمد، مسند أحمد بن حنبل، مصر، مؤسسہ قرطبہ؛
- ابن منظور، لسان العرب، تصحیح: میردامادی، بیروت، دارالکفر، ۱۴۱۴؛
- أبو یعلی، أحمد بن علی، مسند أبی یعلی، تحقیق: حسین سلیم أسد، دمشق، دار المأمون للتراث، ۱۴۰۴؛
- ایجی، میرسید شریف، شرح المواقف، افست قم، شریف رضی، ۱۳۲۵؛
- بیہقی، احمد بن حسین(۴۵۸)، دلائل النبوۃ و معرفۃ أحوال صاحب الشریعۃ، تحقیق عبد المعطی قلعجی، بیروت، دار الكتب العلمیۃ، ط الأولی، ۱۴۰۵.
- حلی، الباب الحادی عشر، تہران، موسسہ مطالعات اسلامی، ۱۳۶۵؛
- حلی، کشف المراد، قم، موسسہ نشر اسلامی، ۱۴۱۳، چاپ چہارم؛
- سبحانی، جعفر، محاضرات فی الالہیات، تلخیص: علی ربانی گلپایگانی، قم، موسسہ امام صادق، ۱۴۲۸؛
- شریف مرتضی، رسائل الشریف المرتضی، قم، دارالکتب، ۱۴۰۵؛
- شریف مرتضی، علی بن حسین، الشافی فی الامامۃ، مؤسسۃ الصادق، تہران، ۱۴۰۷ق؛
- صدوق، محمد بن علی، عیون اخبار الرضا(ع)، تحقیق: الشیخ حسین الأعلمی، بیروت، مؤسسۃ الأعلمی للمطبوعات، ۱۴۰۴؛
- طباطبایی، محمد حسین، المیزان، قم، نشر اسلامی، ۱۴۱۷ق؛
- طبرسی، فضل بن حسن، مجمع البیان، داراحیاء التراث العربی، بیروت؛
- طبری، عمادالدین، کامل بہائی، مرتضوی، تہران، ۱۳۸۳ش، چاپ اول.
- عسقلانی، أحمد بن علی، المطالب العالیۃ بزوائد المسانید الثمانیۃ، تحقیق: سعد بن ناصر بن عبد العزیز الشتری، سعودیہ، دار العاصمۃ/ دار الغیث، ۱۴۱۹ہ؛
- فیومی، احمد بن محمد، مصباح المنیر، قم، دارالہجرہ، ۱۴۱۴؛
- قدردان قراملکی، محمد حسن، کلام فلسفی، قم، وثوق، ۱۳۸۳؛
- محمدی ری شہری، محمد، فلسفہ وحی و نبوت، قم، انتشارات دفتر تبلیغات، ۱۳۶۳؛
- مطہری، وحی و نبوت، تہران، نشر صدرا؛
- مظفر، محمدحسن، دلائل الصدق، مکتبۃ الذجاج، تہران؛
- مقریزی(م ۸۴۵)،أحمد بن علی، إمتاع الأسماع بما للنبی من الأحوال و الأموال و الحفدۃ و المتاع، ، تحقیق محمد عبد الحمید النمیسی، بیروت، دار الكتب العلمیۃ، ط الأولی، ۱۴۲۰.
- مکارم شیرازی، ناصر، تفسیر نمونہ، تہران، دار الکتب الاسلامی، ۱۳۷۴؛
خطا در حوالہ: "یادداشت" نام کے حوالے کے لیے ٹیگ <ref>
ہیں، لیکن مماثل ٹیگ <references group="یادداشت"/>
نہیں ملا یا پھر بند- ٹیگ </ref>
ناموجود ہے