5 جون
5 جون عیسوی تقویم کے مطابق سال کا 156 واں دن ہے۔
- 624ء۔ واقعہ سد الابواب۔ رسول اللہؐ نے حضرت علی کے گھر کے علاوہ مسجد نبوی میں کھلنے والے تمام دروازوں کے بند کرنے کا حکم دیا (9 ذی الحجہ 2ھ)
- 714ء۔ مرگ حجاج بن یوسف ثقفی (13 رمضان 95ھ)
- 732ء۔ شہادت امام محمد باقر علیہ السلام۔ (ایک روایت کے مطابق) (2 ربیع الثانی 114ھ)
- 1772ء۔ وفات یوسف بحرانی۔ معروف بہ محقق بحرانی، بارہویں صدی ہجری کے شیعہ مجتہد، محدث اور معتدل اخباری (4 ربیع الاول 1186ھ)
- 1912ء۔ وفات شیخ عبد اللہ مازندرانی (19 جمادی الثانی 1330ھ)
- 1963ء۔ قیام 15 خرداد۔ پہلوی حکومت کی طرف سے امام خمینی کی گرفتاری کے بعد ایران کے چند شہروں میں عوامی سطح پر احتجاجی مظاہرے (12 محرم 1383ھ)
- 1989ء۔ ایران تہران بہشت زہرا قبرستان میں امام خمینی کی تشییع جنازہ اور تدفین؛ تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع، ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی (1 ذی القعدہ 1409ھ)