یمن پر امریکہ اور انگلینڈ کا حملہ (2024ء)

ویکی شیعہ سے

امریکہ اور انگلینڈ کا 2024ء کو یمن پر حملہ، یہ حملہ 12 جنوری 2024ء کو ہوا جس میں امریکہ اور انگلینڈ نے یمن میں انصار اللہ کے بعض اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔[1] امریکہ کے صدر جوبائڈن کے مطابق اسٹریلیا، بحرین، کینڈا، اور ہائلینڈ اس حملے میں شریک تھے۔[2]

یہ حملہ انصار اللہ کی طرف سے اسرائیل کے بحری بیڑوں پر حملہ کرنے کا عکس العمل بتایا جاتا ہے۔ انصار اللہ نے غزہ پر اسرائیل کی بمباری اور سویلین کے قتل عام کے بدلے میں بحر احمر میں آبنائے باب المندب میں اسرائیلی بیڑے کو مارا تھا۔[3] 10 جنوری 2024ء کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حوثیوں کے ان حملوں کی مذمت میں ایک قرار داد پاس کیا۔[4]

امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ حملے حوثیوں کی عسکری طاقت کو کمزور کرنے کے لئے کئے گئے ہیں۔ لیکن انصار اللہ نے ان حملوں کے بعد بھی اسرائیل کی جانب جانے والی کشتیوں نیز امریکہ اور انگلیڈ کی کشتیوں اور بیڑوں کو نشانہ بنایا ہے۔[5]

اس حملے پر بہت سارے ممالک، گروہ اور شخصیات نے عکس العمل دکھایا۔ روس، حزب اللہ لبنان، اور حماس نے ان حملوں کی مذمت کی۔ ایرانی وزارت خارجہ نے بھی ان حملوں کو یمن کی جغرافیایی سرحدوں کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قراردادوں کے منافی قرار دیا۔[6]

حوالہ جات

مآخذ