مندرجات کا رخ کریں

مسودہ:سورہ انفال کی آیت نمبر63

ویکی شیعہ سے
سورہ انفال آیت نمبر 63
آیت کی خصوصیات
سورہانفال
آیت نمبر63
پارہ10
محل نزولمدینہ
موضوعایجاد الفت


سورہ انفال کی آیت نمبر 63 قبیلہ انصار کے دو گروہوں، یعنی اوس اور خزرج کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔[1] زمانہ جاہلیت میں ان دونوں قبیلوں کے درمیان دشمنی اور عداوت پائی جاتی تھی، لیکن رسول خدا حضرت محمدؐ کی بعثت اور اسلام قبول کرنے کے بعد اللہ تعالی نے ان کے دلوں کو ایک دوسرے کے قریب کر دیا اور ان کے درمیان محبت و الفت پیدا کردی۔ پھر انہوں نے اتحاد و اتفاق کے ساتھ رسول خداؐ وسلم کی مدد کی۔[2]

وَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ ۚ لَوْ أَنفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلَٰكِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ ۚ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ‎﴿٦٣﴾‏ اور اسی (اللہ) نے ان (اہلِ ایمان) کے دلوں میں الفت پیدا کی۔ اگر آپ تمام روئے زمین کی دولت بھی خرچ کر دیتے تو ان کے دلوں میں الفت پیدا نہیں کرسکتے تھے۔ مگر اللہ نے (اپنی قدرتِ کاملہ سے) ان کے درمیان الفت پیدا کر دی بے شک وہ غالب اور بڑا حکمت والا ہے۔



سورہ انفال آیت نمبر 63

بعض شیعہ مفسرین کے مطابق، اگرچہ اس آیت کا مفہوم بشمول مہاجرین تمام مؤمنین کو شامل ہے،[3] لیکن اس کا مصداق خصوصاً انصار کے بارے میں زیادہ واضح ہے، کیونکہ انہوں نے رسول اسلامؐ کی تصدیق کی اور آنحضرتؐ کی مدد کی۔[4]

بعض مفسرین نے مؤمنین کے دلوں میں الفت پیدا ہونے کو ایک عظیم معجزہ اور اسلام کی حقانیت کی روشن دلیل قرار دیا ہے۔[5] ان کے مطابق، اگر زمین کی تمام دولت، مثلاً جواہرات، معدنیات، زرعی پیداوار اور دیگر نعمتیں بھی خرچ کر دی جائیں، تب بھی انسان محض مال و دولت کے ذریعے دلوں میں حقیقی محبت اور الفت پیدا نہیں کرسکتے۔[6] دلوں کو جوڑنا اور ان کے درمیان حقیقی محبت پیدا کرنا اللہ تعالیٰ کی مشیت اور ارادے سے ممکن ہوتا ہے۔[7]

حوالہ جات

  1. ↑ بحرانی، البرہان، ج2، ص709۔
  2. ↑ ثقفی تہرانی، روان جاوید در تفسیر قرآن مجید، ج2، ص546؛ بحرانی، البرہان، ج2، ص709۔
  3. ↑ مکارم شیرازی، تفسیر نمونہ، ج7، ص231۔
  4. ↑ طباطبایی، المیزان، ج9، ص118۔
  5. ↑ طیب، اطیب البیان، ج6، ص154۔
  6. ↑ طیب، اطیب البیان، ج6، ص154۔
  7. ↑ مکارم شیرازی، تفسیر نمونہ، ج7، ص231۔

مآخذ

  • بحرانی، ہاشم بن سلیمان، البرہان فی تفسیر القرآن، محقق: ادارہ بعثت، شعبہ تحقیقات اسلامی، قم، موسسۃ البعثۃ، قسم الدراسات الإسلامیۃ، پہلی اشاعت، 1415ھ۔
  • ثقفی تہرانی، محمد، روان جاوید در تفسیر قرآن مجید، تہران، برہان، دوسری اشاعت، 1398ھ۔
  • طباطبایی، سید محمدحسین، المیزان فی تفسیر القرآن، بیروت، مؤسسۃ الأعلمی للمطبوعات، دوسری اشاعت، 1390ھ۔
  • طیب، عبدالحسین، اطیب البیان فی تفسیر القرآن، تہران، نشر اسلام، دوسری اشاعت، 1369ہجری شمسی۔
  • مکارم شیرازی، ناصر، تفسیر نمونہ، تہران، ‌دار الکتب الإسلامیۃ، دسویں اشاعت، 1371ہجری شمسی۔