مندرجات کا رخ کریں

"ذوالحجہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی شیعہ سے
Waziri (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
Waziri (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
سطر 129: سطر 129:
==اس مہینے کے اہم واقعات==
==اس مہینے کے اہم واقعات==
{{اصلی|ذوالحجۃ الحرام کے اہم واقعات}}
{{اصلی|ذوالحجۃ الحرام کے اہم واقعات}}
{{ستون آ|2}}
* [[امام علی(ع)]] اور [[حضرت فاطمہ(س)]] کی شادی ([[1 ذوالحجہ]]2 ہجری قمری)
* [[امام علی(ع)]] اور [[حضرت فاطمہ(س)]] کی شادی ([[1 ذوالحجہ]]2 ہجری قمری)
*''[[شہادت]]'' [[امام جواد]](ع) ([[6 ذوالحجہ]] 220 ہجری قمری)
*''[[شہادت]]'' [[امام جواد]](ع) ([[6 ذوالحجہ]] 220 ہجری قمری)
سطر 141: سطر 142:
*روز [[مباہلہ]] ([[24 ذوالحجهو]] 9 یا 10 ہجری قمری)
*روز [[مباہلہ]] ([[24 ذوالحجهو]] 9 یا 10 ہجری قمری)
*[[امیرالمومنین]](ع) کا [[انگشتری کا صدقہ]] دینا اور [[آیت ولایت]] کا نزول (24 ذوالحجهہ 9 یا 10 ہجری قمری)
*[[امیرالمومنین]](ع) کا [[انگشتری کا صدقہ]] دینا اور [[آیت ولایت]] کا نزول (24 ذوالحجهہ 9 یا 10 ہجری قمری)
{{ستون خ}}


==حوالہ جات==
==حوالہ جات==

نسخہ بمطابق 11:43، 25 مارچ 2017ء

ذوالحجہ 1446
ہفتہ
اتوار
پیر
منگل
بدھ
جمعرات
جمعہ
1
2
3
4
5
6
7
8
9

ذوالحجۃ الحرام یا ذوالحجہ اسلامی تقویم کا بارہواں اور آخری مہینہ ہے۔ یہ بھی حرام مہینوں میں سے ایک ہے جن میں جنگ و جدال حرام ہے۔ احادیث میں اس مہینے کے پہلے عشرے میں کئی اعمال بیان ہوئے ہیں جن میں سے سب سے نمایاں عمل ذوالحجہ کے پہلے عشرے کی نماز ہے جو نماز مغرب اور عشاء کے درمیان پڑھی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس مہینے کی مخصوص دعائیں اور اذکار بھی احادیث میں وارد ہوئے ہیں۔

حج تمتع کیلئے احرام باندهنا صرف اس مہینے میں جایز ہے اور ذوالحجہ کے معنی بھی "صاحب حج" ہے جو اسی نکتے کی طرف اشارہ ہے۔ اس مہینے کی نویں تاریخ سے فریضہ حج کے اعمال شروع اور اس مہینے کی تیرہ تاریخ کو ختم ہوتے ہیں۔

ذوالحجہ کی فضیلت

یہ مہینہ سال کے اہم اور بافضیلت مہینوں میں سے ایک ہے جس کی فضیلت پر قرآن و سنت میں بہت تاکید ہوئی ہے۔ ائمہ معصومین اس مہینے ـ بالخصوص اس کے پہلے عشرے ـ کو خاص اہمیت دیتے تھے۔ بعض روایات میں ہے کہ سورہ فجر کی پہلی آیات "وَالْفَجْرِ ٭ وَلَيَالٍ عَشْرٍ؛"  (ترجمہ: قسم ہے صبح کی ٭ اور دس راتوں کی) ۔ [1]"۔ میں خداوند متعال نے جن دس راتوں کی قسم کھائی ہے وہ ذوالحجہ کی پہلی دس راتیں ہیں؛ اور یہ قسم اس مہینے کی عظمت کی دلیل ہے۔
حدیث میں ہے کہ رسول اللہ(ص) نے فرمایا کہ"کسی بھی عمل اور عبادت کا ثواب ذی الحجہ کے پہلے عشرے کے اعمال کے ثواب و فضیلت کی برابری نہیں کرتا"۔

اس مہینے میں دو اہم اسلامی عیدوں عید الاضحی اور عید غدیر (عید ولایت)، نیز روز عرفہ اور عرفات میں امام حسین(ع) کی عظیم دعا نے اس کو خاص شکوہ و عظمت عطا کی ہے۔[2]


ماہ ذوالحجہ کے اعمال

ماہ ذوالحجہ کے اعمال
پہلے عشرے کے اعمال
  • خدا کی حمد اور تسبیح
  • ذکر، الله اکبر و لااله الا الله
  • پہلے 9 دن روزہ رکھنا
  • شب زندہ داری اور عبادت، احادیث کے مطابق اس مہینے کے ہر دن کے روزے کا ثواب ایک سال کے روزے کے ثواب کے برابر اور اس مہینے میں شب زندہ داری اور عبادت کا شب قدر میں شب بیداری اور عبادت کے برابر ہے۔
  • پہلی تاریخ سے عرفہ کے دن عصر تک نماز صبح کے بعد سے مغرب تک درج ذیل دعا کو پڑھنا:
اَللّهُمَّ هذِهِ الاْیامُ الَّتی فَضَّلْتَها عَلَی الاْیامِ وَشَرَّفْتَها [وَ] قَدْ بَلَّغْتَنیها بِمَنِّکَ وَرَحْمَتِکَ فَاَنْزِلْ عَلَینا مِنْ بَرَکاتِکَ وَاَوْسِعْ عَلَینا فیها مِنْ نَعْمآئِکَ اَللّهُمَّ اِنّی اَسْئَلُکَ اَنْ تُصَلِّی عَلی مُحَمَّدٍ وَ الَ مُحَمَّدٍ وَاَنْ تَهْدِینا فیها لِسَبیلِ الْهُدی وَالْعَفافِ وَالْغِنی وَالْعَمَلِ فیها بِما تُحِبُّ وَتَرْضی اَللّهُمَّ اِنّی اَسْئَلُکَ یا مَوْضِعَ کُلِّ شَکْوی وَیا سامِعَ کُلِّ نَجْوی وَیا شاهِدَ کُلِّ مَلاٍَ وَیا عالِمَ کُلِّ خَفِیةٍ اَنْ تُصَلِّی عَلی مُحَمَّدٍ وَ الَ مُحَمَّدٍ وَاَنْ تَکْشِفَ عَنّا فیهَا الْبَلاَّءَ وَتَسْتَجیبَ لَنا فیهَا الدُّعآءَ وَتُقَوِّینا فیها وَتُعینَنا وَتُوَفِّقَنا فیها لِما تُحِبُّ رَبَّنا وَتَرْضی وَعَلی مَا افْتَرَضْتَ عَلَینا مِنْ طاعَتِکَ وَطاعَةِ رَسوُلِکَ وَاَهْلِ وِلایتِکَ اَللّهُمَّ اِنّی اَسْئَلُکَ یا اَرْحَمَ الرّاحِمینَ اَنْ تُصَلِّی عَلی مُحَمَّدٍ وَ الِ مُحَمَّدٍ وَاَنْ تَهَبَ لَنا فیهَا الرِّضا اِنَّکَ سَمیعُ الدُّعآءِ وَلا تَحْرِمْنا خَیرَ ما تُنْزِلُ فیها مِنَ السَّمآءِ وَطَهِّرْنا مِنَ الذُّنوُبِ یا عَلاّمَ الْغُیوُبِ وَاَوْجِبْ لَنا فیها‌دار الْخُلوُدِ اَللّهمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ الِ مُحَمَّدٍ وَلا تَتْرُکْ لَنا فیها ذَنْباً اِلاّ غَفَرْتَهُ وَلا هَمّاً اِلاّ فَرَّجْتَهُ وَلا دَیناً اِلاّ قَضَیتَهُ وَلا غائِباً اِلاّ اَدَّیتَهُ وَلا حاجَةً مِنْ حَوائِجِ الدُّنْیا وَالاَّْخِرَةِ اِلاّ سَهَّلْتَه ا وَیسَّرْتَه اِنَّکَ عَلی کُلِّشَیءٍ قَدیرٌ اَللّهُمَّ یا عالِمَ الْخَفِیاتِ یا راحِمَ الْعَبَراتِ یا مُجیبَ الدَّعَواتِ یا رَبَّ الاْرَضینَ وَالسَّمواتِ یا مَنْ لا تَتَشابَهُ عَلَیهِ الاْصْواتُ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ الِ مُحَمَّدٍ وَاجْعَلْنا فیها مِنْ عُتَقآئِکَ وَطُلَقآئِکَ مِنَ النّارِ وَالْفائِزینَ بِجَنَّتِکَ وَالنّاجینَ بِرَحْمَتِکَ یااَرْحَمَ الرّاحِمینَ وَصَلَّی اللّهُ عَلی سَیدِنا مُحَمَّدٍ وَ الِهِ اَجْمَعینَ. (ترجمہ: اے معبود! یہ وہ دن ہیں جن کو تو نے دوسرے دنوں پر فضیلت و بزرگی دی ہے تو نے اپنے احسان اور رحمت سے یہ دن ہم کو دکھائے ہیں پس ان دنوں میں ہم پر اپنی برکتیں نازل فرما اور اپنی نعمتوں میں وسعت فرما اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت نازل فرما اور یہ کہ ان دنوں میں راہ ہدایت، پاکدامنی اور سیر چشمی کی طرف ہماری رہنمائی کر اور ان میں ہمیں اپنا پسندیدہ عمل کرنے کی توفیق دے اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اے ہر شکایت کی امیدگاہ اے ہر سرگوشی کے سننے والے اے ہر جماعت پر حاضر گواہ اور اے ہر راز کے جاننے والے محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت نازل فرما اور یہ کہ ان دنوں میں ہم سے مصیبت کو دور کر ان ایام میں ہماری دعا قبول فرما اور قوت عطا کر ان دنوں میں ہمیں اس عمل پر مدد اور توفیق دے جس سے تو راضی ہو اور اس کی بھی توفیق کہ جس کو تو نے اور اپنے رسول اور اپنے اہل ولایت کی اطاعت کے عنوان سے ہم پرفرض کیا ہے اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے کہ تو محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت نازل فرما اور یہ کہ ان دنوں میں ہمیں اپنی خوشنودی عطاکر بے شک تو دعا کا سننے والا ہے اور ہمیں اس بھلائی سے محروم نہ کر جو تو نے آسمان سے نازل کی ہے اور ہمارے گناہ دھوڈال اے غیبوں کے جاننے والے اور اس دنوں ہمارے لیے ہمیشگی والی جنت واجب کردے اے معبود؛ محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت نازل فرما اور ہمارا کوئی گناہ نہ رہنے دے جسے تونے نہ بخشا ہو اور نہ کوئی غم کہ جس سے تو نے گشائش نہ دی ہو اور نہ کوئی قرض کہ جسے تو نے ادا نہ کیا ہو اور نہ گمشدہ شی کہ جسے تو نے ﴿ہم تک﴾نہ پہنچایا ہو اور نہ دنیا وآخرت کی حاجات میں سے کوئی حاجت کہ جسے تو نے پورا نہ کیا ہو اور اسے آسان نہ بنایا ہوبے شک تو ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے اے معبود! اے چھپی چیزوں سے واقف اے گرتے آنسوؤں پر رحم کھانے والے اے دعائیں قبول کرنے والے اے زمینوں و آسمانوں کے پروردگار اے وہ جس کو آوازیں شبہ میں نہیں ڈال سکتیں محمد(ص) وآل(ع) محمد(ص) پر رحمت فرما اور ان دنوں ہمیں اپنی طرف سے آتش جہنم سے آزاد اور رہاکیئے ہوئے قرار دے نیز اپنی جنت میں داخل شدہ اور نجات یافتہ شمار کر اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اور خدا ہمارے سردار حضرت محمد(ص) اور انکی ساری آل (ع) پررحمت فرمائے ۔)
  1. اَشْهَدُ اَنْ لااِلهَ اِلاَّ اللهُ، وَحْدَهُ لا شَریکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ، بِیدِهِ الْخَیرُ، وَهُوَ عَلی کُلِّ شَیء قَدیرٌ.
  2. اَشْهَدُ اَنْ لا اِلهَ اِلاَّ اللهُ، وَحْدَهُ لاشَریکَ لَهُ، اَحَداً صَمَداً، لَمْ یتَّخِذْ صاحِبَهً وَلا وَلَداً.
  3. اَشْهَدُ اَنْ لا اِلهَ اِلاَّ اللهُ، وَحْدَهُ لا شَریکَ لَهُ، اَحَداً صَمَداً، لَمْ یلِدْ وَلَمْ یولَدْ، وَلَمْ یکُنْ لَهُ کُفُواً اَحَدٌ.
  4. اَشْهَدُ اَنْ لا اِلهَ اِلاَّ اللهُ، وَحْدَهُ لا شَریکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ، یحْیی وَیمیتُ، وَهُوَ حَی لا یمُوتُ، بِیدِهِ الْخَیرُ، وَهُوَ عَلی کُلِّ شَیء قَدیرٌ.
  5. حَسْبِی اللهُ وَکَفی، سَمِعَ اللهُ لِمَنْ دَعا، لَیسَ وَرآءَ اللهِ مُنْتَهی،اَشْهَدُللهِ بِما دَعا،وَاَنَّهُ بَریءٌ مِمَّنْ تَبَرَّءَ، وَاَنَّ لِلّهِ الاْخِرَهَ وَالاُولی.
  • ان اذکار کا پڑھنا جو حضرت علی(ع) سے مروی ہیں: " لا إِلهَ إِلاّ الله عَدَدَ اللَّیالِی وَالدُّهُورِ، لا إِلهَ إِلاّ الله عَدَدَ أَمْواجِ البُحُورِ، لا إِلهَ إِلاّ الله وَرَحْمَتُهُ خَیرٌ مِمَّا یجْمَعُونَ، لا إِلهَ إِلاّ الله عَدَدَ الشَّوْک وَالشَّجَرِ، لا إِلهَ إِلاّ الله عَدَدَ الشَّعْرِ وَالوَبَرِ، لا إِلهَ إِلاّ الله عَدَدَ الحَجَرِ والمَدَرِ، لا إِلهَ إِلاّ الله عَدَدَ لَمْحِ العُیونِ، لا إِلهَ إِلاّ الله فِی اللَّیلِ إِذا عَسْعَسَ وَالصُّبْحِ إِذا تَنَفَّسَ، لا إِلهَ إِلاّ الله عَدَدَ الرِّیاحِ فِی البَرارِی وَالصُّخُورِ، لا إِلهَ إِلاّ الله مِنْ الیوْمِ إِلی یوْمِ ینْفَخُ فِی الصُّورِ"
پہلے عشرے کی نماز
  • پہلی رات سے لے کر عید قربان کی رات تک ہر رات نماز مغرب اور عشا کے درمیان دو رکعت نماز درج ذیل طریقے کے مطابق پڑھی جائے تو اس کا ثواب اعمال حج میں حاجیوں کے ساتھ شریک ہونے کے برابر ہے:

ہر رکعت میں سورہ حمد اور سورہ توحید کے بعد سورہ اعراف کی آیت نمبر 142 پڑھی جائے: وَ وَاعَدْنَا مُوسَیٰ ثَلَاثِینَ لَیلَةً وَأَتْمَمْنَاهَا بِعَشْرٍ فَتَمَّ مِیقَاتُ رَ‌بِّهِ أَرْ‌بَعِینَ لَیلَةً وَ قَالَ مُوسَیٰ لِأَخِیهِ هَارُ‌ونَ اخْلُفْنِی فِی قَوْمِی وَأَصْلِحْ وَلَا تَتَّبِعْ سَبِیلَ الْمُفْسِدِینَ، (ترجمہ: اور ہم نے موسٰی علیھ السّلامسے تیس راتوں کا وعدہ لیا اور اسے دس مزید راتوں سے مکمل کردیا کہ اس طرح ان کے رب کا وعدہ چالیس راتوں کا وعدہ ہوگیا اور انہوں نے اپنے بھائی ہارون علیھ السّلامسے کہا کہ تم قوم میں میری نیابت کرو اور اصلاح کرتے رہو اور خبردار مفسدوں کے راستہ کا اتباع نہ کرنا)

پہلی تاریخ کے اعمال
  • روزہ رکھنا جس کا ثواب اسی مہینوں کے روزے کے برابر ہے۔
  • نماز حضرت فاطمہ(س)
  • ظہر سے پہلے دو رکعت نماز پڑھنا جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد ایک مرتبہ، اور سورہ توحید، آیۃ الکرسی اور سورہ قدر میں سے ہر ایک دس دس مرتبہ۔
  • اس ذکر کو پڑھنا: "حَسبی حَسبی حَسبی مِن سُوالی عِلمُکَ بِحالی" برای دور شدن شر ظالمان
آٹھویں تاریخ
  • روزہ رکھنا
  • غسل کرنا
نویں رات
  • مناجات اور عبادت
  • دعائے "اللهم یا شاهد کل نجوی‌..." پڑھنا (متن: [1])
  • اس ذکر کو ہزار مرتبہ پڑھنا: "سُبحانَ الذَی فی السماءِ عرشُهُ، سُبحانَ الذَی فی الارضِ حُکمُهُ، سُبحانَ الذی فی القُبُور قَضاؤُهُ، سبحان الذی فی البَحرِسَبیلُهُ، سبحان الذی فی النارسُلطانُهُ، سبحان الذی فی الجَنَّةِ رَحمَتُهُ، سبحان الذی فی القِیامَةِ عَدلُهُ، سبحان الذی رَفَعَ السَّماءَ، سبحان الذی بَسَطَ الاَرضَ، سبحان الذی لا مَلجَاَ وَ لا مَنجا مِنهُ اِلاّ الیه" (ترجمہ: پاک ہے وہ خدا جس کا عرش آسمان میں ہے پاک ہے وہ خدا جس کا حکم زمین میں نافذ ہے پاک ہے وہ خد اجس کا فیصلہ قبروں میں نافذ ہے پاک ہے وہ خدا جس کا دریا میں راستہ ہے پاک ہے وہ خدا جو جہنم پر اختیار رکھتا ہے پاک ہے وہ خدا جنت میں جس کی رحمت ہے پاک ہے وہ خداقیامت میں جس کا عدل ہے پاک ہے وہ خدا جس نے آسمان بلند کیا پاک ہے وہ خدا جس نے زمین بچھائی پاک ہے وہ خدا جس سے پناہ و نجات نہیں مگر اسی کے ہاں سے)
  • دعائے: "اللهم من تَعَّبَا وَ تَهَیا وَ اَعَدَّو استعدَّ لِوِفادةٍ..." پڑھنا
اَللَّهُمَّ مَنْ تَعَبَّأَ وَ تَهَیأَ وَ أَعَدَّ وَ اسْتَعَدَّ لِوِفَادَةٍ إِلَی مَخْلُوقٍ رَجَاءَ رِفْدِهِ وَ طَلَبَ نَائِلِهِ وَ جَائِزَتِهِ فَإِلَیک یا رَبِّ تَعْبِیتِی وَ اسْتِعْدَادِی رَجَاءَ عَفْوِک وَ طَلَبَ نَائِلِک وَ جَائِزَتِک فَلا تُخَیبْ دُعَائِی یا مَنْ لا یخِیبُ عَلَیهِ سَائِلٌ [السَّائِلُ] وَ لا ینْقُصُهُ نَائِلٌ فَإِنِّی لَمْ آتِک ثِقَةً بِعَمَلٍ صَالِحٍ عَمِلْتُهُ وَ لا لِوِفَادَةِ مَخْلُوقٍ رَجَوْتُهُ أَتَیتُک مُقِرّا عَلَی نَفْسِی بِالْإِسَاءَةِ وَ الظُّلْمِ، مُعْتَرِفا بِأَنْ لا حُجَّةَ لِی وَ لا عُذْرَ أَتَیتُک أَرْجُو عَظِیمَ عَفْوِک الَّذِی عَفَوْتَ [عَلَوْتَ] بِهِ [عَلَی] عَنِ الْخَاطِئِینَ [الْخَطَّائِینَ] فَلَمْ یمْنَعْک طُولُ عُکوفِهِمْ عَلَی عَظِیمِ الْجُرْمِ أَنْ عُدْتَ عَلَیهِمْ بِالرَّحْمَةِ فَیا مَنْ رَحْمَتُهُ وَاسِعَةٌ وَ عَفْوُهُ عَظِیمٌ یا عَظِیمُ یا عَظِیمُ یا عَظِیمُ لا یرُدُّ غَضَبَک إِلا حِلْمُک وَ لا ینْجِی مِنْ سَخَطِک إِلا التَّضَرُّعُ إِلَیک فَهَبْ لِی یا إِلَهِی فَرَجا بِالْقُدْرَةِ الَّتِی تُحْیی بِهَا مَیتَ الْبِلادِ،
وَ لا تُهْلِکنِی غَمّا حَتَّی تَسْتَجِیبَ لِی وَ تُعَرِّفَنِی الْإِجَابَةَ فِی دُعَائِی وَ أَذِقْنِی طَعْمَ الْعَافِیةِ إِلَی مُنْتَهَی أَجَلِی وَ لا تُشْمِتْ بی‌عَدُوِّی وَ لا تُسَلِّطْهُ عَلَی وَ لا تُمَکنْهُ مِنْ عُنُقِی اللَّهُمَّ [إِلَهِی] إِنْ وَضَعْتَنِی فَمَنْ ذَا الَّذِی یرْفَعُنِی وَ إِنْ رَفَعْتَنِی فَمَنْ ذَا الَّذِی یضَعُنِی وَ إِنْ أَهْلَکتَنِی فَمَنْ ذَا الَّذِی یعْرِضُ لَک فِی عَبْدِک أَوْ یسْأَلُک عَنْ أَمْرِهِ،
وَ قَدْ عَلِمْتُ أَنَّهُ لَیسَ فِی حُکمِک ظُلْمٌ وَ لا فِی نَقِمَتِک عَجَلَةٌ وَ إِنَّمَا یعْجَلُ مَنْ یخَافُ الْفَوْتَ وَ إِنَّمَا یحْتَاجُ إِلَی الظُّلْمِ الضَّعِیفُ وَ قَدْ تَعَالَیتَ یا إِلَهِی عَنْ ذَلِک عُلُوّا کبِیرا اللَّهُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِک فَأَعِذْنِی وَ أَسْتَجِیرُ بِک فَأَجِرْنِی وَ أَسْتَرْزِقُک فَارْزُقْنِی وَ أَتَوَکلُ عَلَیک فَاکفِنِی وَ أَسْتَنْصِرُک عَلَی عَدُوِّی [عَدُوِّک] فَانْصُرْنِی وَ أَسْتَعِینُ بِک فَأَعِنِّی وَ أَسْتَغْفِرُک یا إِلَهِی فَاغْفِرْ لِی آمِینَ آمِینَ آمِینَ.
نویں تاریخ (روز عرفہ)
  • غسل کرنا
  • زیارت امام حسین علیہ السلام
  • نماز عصر کے بعد اور دعائے عرفہ سے پہلے کھلے آسمان دو رکعت نماز جس کی پہلی رکعت میں سورہ حمد اور سوره توحید جبکہ دوسری رکعت میں سورہ حمد اور سورہ کافرون۔
  • روزہ رکھنا اس شرط کے ساتھ کہ اس دن کے اعمال بجا لانے میں سستی کا باعث نہ بنے۔
  • دعائے ام داود جو ماہ رجب کے اعمال میں ذکر کیا گیا ہے۔
  • ان تسبیحات کا پڑھنا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا ثواب قابل شمارش نہیں ہے: " سبحان الله قبل کل احد و سبحان الله بعد کل احد"(متن:[2])
  • زیارت جامعہ کبیرہ.
  • دعائے عرفہ امام حسین(ع)
  • دعائے عرفہ امام سجاد(ع)
  • ان صلوات کو پڑھنا جو امام صادق(ع) سے مروی ہیں:
    اللَّهُمَّ یا أَجْوَدَ مَنْ أَعْطَی وَ یا خَیرَ مَنْ سُئِلَ وَ یا أَرْحَمَ مَنِ اسْتُرْحِمَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ فِی الْأَوَّلِینَ وَ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ فِی الْآخِرِینَ وَ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ فِی الْمَلَإِ الْأَعْلَی وَ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ فِی الْمُرْسَلِینَ اللَّهُمَّ أَعْطِ مُحَمَّدا وَ آلَهُ الْوَسِیلَةَ وَ الْفَضِیلَةَ وَ الشَّرَفَ وَ الرِّفْعَةَ وَ الدَّرَجَةَ الْکبِیرَةَ اللَّهُمَّ إِنِّی آمَنْتُ بِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَیهِ وَ آلِهِ وَ لَمْ أَرَهُ فَلا تَحْرِمْنِی فِی [یوْمِ] الْقِیامَةِ رُؤْیتَهُ وَ ارْزُقْنِی صُحْبَتَهُ وَ تَوَفَّنِی عَلَی مِلَّتِهِ وَ اسْقِنِی مِنْ حَوْضِهِ مَشْرَبا رَوِیا سَائِغا هَنِیئا لا أَظْمَأُ بَعْدَهُ أَبَدا إِنَّک عَلَی کلِّ شَیءٍ قَدِیرٌ اللَّهُمَّ إِنِّی آمَنْتُ بِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَیهِ وَ آلِهِ وَ لَمْ أَرَهُ فَعَرِّفْنِی فِی الْجِنَانِ وَجْهَهُ اللَّهُمَّ بَلِّغْ مُحَمَّدا صَلَّی اللَّهُ عَلَیهِ وَ آلِهِ مِنِّی تَحِیةً کثِیرَةً وَ سَلاماً (ترجمہ: اے اللہ! اے ہر عطا کرنے والے سے زیادہ سخی اے ہر سوال کئے ہوئے سے بہتر اور اے سب سے زیادہ رحمت کرنے والے اے اللہ حضرت محمد(ص) پر اور انکی آل پر رحمت نازل فرما پہلوں کیساتھ اور حضرت محمد(ص) اور انکی آل پر رحمت نازل کر پچھلوں کیساتھ اور حضرت محمد(ص) اور ان کی آل پر رحمت نازل کر معالم بالا میں اور حضرت محمد(ص) اور ان کی آل پر رحمت نازل کر مرسلوں کے ساتھ اے اللہ! محمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) کو ذریعہ و وسیلہ بڑائی بزرگی بلندی اور بہت بڑا درجہ و مقام عطا کر اے اللہ! بے شک میں ایمان لایا ہوں حضرت محمد پر اور انہیں دیکھا نہیں پس قیامت میںمجھے ان کے دیدار سے محروم نہ رکھنا اور ان کی صحبت نصیب کرنا نیز مجھے ان کے دین پر موت دے ان کے حوض کوثر میں سے پانی پلانا جو سیر کردینے والا خوش مزہ و شیریں ہو کہ اس کے بعد میں کبھی پیاسا نہ ہوں بے شک تو ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے اے اللہ! بیشک میں ایمان لاتا ہوں حضرت محمد پر اور انہیں دیکھا نہیں پس جنت میں مجھے ان کی پہچان کرادینا اے اللہ! پہنچادے حضرت محمد کو میری طرف سے بہت بہت آداب اور سلام۔)
دسویں رات
  • احیاء
  • اس دعا کا پڑھنا: یا دَائِمَ الْفَضْلِ عَلَی الْبَرِیةِ یا بَاسِطَ الْیدَینِ بِالْعَطِیةِ یا صَاحِبَ الْمَوَاهِبِ السَّنِیةِ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ خَیرِ الْوَرَی سَجِیةً وَ اغْفِرْ لَنَا یا ذَا الْعُلَی فِی هَذِهِ الْعَشِیةِ.
دسواں دن (عید قربان)
  • غسل کرنا
  • نماز عید قربان
  • صحیفہ سجادیہ کی 48ویں دعا
  • صحیفہ سجادیہ کی 46ویں دعا
  • دعائے ندبہ
  • قربانی کرنا
  • اس ذکر کا تکرا: اَللّهُ اَکْبَرُ اللّهُ اَکْبَرُ لا اِلهَ اِلا اللّهُ وَ اللّهُ اَکْبَرُ اَللّهُ اَکْبَرُ اَللّهُ اَکْبَرُ و لِلّهِ الْحَمْدُ اَللّهُ اَکْبَرُ عَلی ما هَدانا اَللّهُ اَکْبَرُ عَلی ما رَزَقَنا مِنْ بَهیمَةِ الاْنْعامِ وَالْحَمْدُلِلّهِ عَلی ما اَبْلانا
اٹھارواں دن (عید غدیر)
  • غسل کرنا
  • روزہ رکھنا
  • زیارت امام علی علیہ السلام
  • دو رکعت نماز پڑھی جائے اور نماز کے بعد سجدے میں جا کر سو مرتبہ خدا کا شکر بجا لائے پھر سجدے سے سر اٹھا کر درج ذیل دعا کو پڑھی جائے: " اللهم انی اسئلک بانّ لک الحمد وحدَکَ لا شریک لک "[3] پھر دعا کے آخر میں دوبارہ سجدے میں جا کر سو مرتبہ الحمدللہ اور سو مرتبہ شکراًللہ کہا جائے۔ کہا جاتا ہے کہ جو بھی اس عمل کو بجا لائے تو اسے اس شخص کی مانند ثواب دیا جاتا ہے جس نے غدیر کے دن پیغمبر اکرم(ص) کی ہمراہی میں حضرت امیر کی بیعت کی ہو۔
  • ظہر سے پہلے دو رکعت نماز جس کی ہر رکعت میں حمد کے بعد سورہ توحید، آیۃ الکرسی اور سورہ قدر میں سے ہر ایک کو دس دس مرتبہ پڑھی جائے۔
  • دعائے ندبہ
  • دعائے " اللهم انی اسئلک بحق محمد نبیک و علی ولیک..."[4]
  • ایک دوسرے سے ملاقات کے وقت اس ذکر کا پڑھنا: " اَلْحَمْدُ لِلّهِ الّذی جَعَلَنا مِنَ الْمُتَمَسِّکینَ بِوِلایةِ اَمیرِ الْمُؤْمِنینَ وَالاْئِمَّةِ عَلَیهِمُ السَّلامُ"
  • اس ذکر کو سو مرتبہ پڑھنا " اَلْحَمْدُ لِلّهِ الّذی جَعَلَ کَمالَ دینِهِ وَ تَمامَ نِعْمَتِهِ بِوِلایةِ اَمیرِ الْمُؤ مِنینَ عَلی بْنِ اَبی طالِبٍ علیه‌السلام"
  • عقد اخوت
چوبیسواں دن (مباہلہ)
  • غسل کرنا
  • روزہ رکھنا
  • امام صادق علیہ السلام سے مروی دعا: " اللهم انی اسئلک من بهائکَ بِابهاهُ و کل بهائک بهی... کا پڑھنا "(متن:[3])
پچیسواں دن (نزول سورہ انسان)
  • روزہ رکھنا
  • صدقہ دینا اور یتیموں اور فقیروں کا اکرام[5]
آخری تاریخ
  • دو رکعت نماز جس کی ہر رکعت میں حمد کے بعد سورہ توحید، آیۃ الکرسی اور سورہ قدر میں سے ہر ایک کو دس دس مرتبہ پڑھی جائے اور نماز کے بعد یہ دعا پڑھی جائے: اَللّهُمَّ ما عَمِلْتُ فی هذِهِ السَّنَةِ مِنْ عَمَلٍ نَهَیتَنی عَنْهُ وَلَمْ تَرْضَهُ وَنَسیتُهُ وَلَمْ تَنْسَهُ وَدَعَوْتَنی اِلَی التَّوْبَةِ بَعْدَ اجْتِرائی عَلَیکَ اَللّهُمَّ فَاِنّی اَسْتَغْفِرُکَ مِنْهُ فَاغْفِر لی وَما عَمِلْتُ مِنْ عَمَلٍ یقَرِّبُنی اِلَیکَ فَاقْبَلْهُ مِنّی وَلا تَقْطَعْ رَجآئی مِنْکَ یاکَریمُ

اس مہینے کے اہم واقعات

حوالہ جات

  1. سورہ فجر (89) آیات 1 و 2۔
  2. ناصر مکارم شیرازی، مفاتیح نوین، صص811 و 812۔
  3. مفاتیح الجنان
  4. مفاتیح الجنان
  5. پورتال انہار

منابع

  • قمی، علی بن ابراهیم، تفسیر قمی،‌دار الکتاب، قم، ۱۳۶۷ش
  • سید بن طاووس، الاقبال باعمال الحسنه، انتشارات دفتر تبلیغات اسلامی
  • مصباح المتهجّد و سلاح المتعبّد، طوسی، محمد بن الحسن، مؤسسة فقه الشیعة، بیروت، ۱۴۱۱ق.
  • مسعودی، علی بن الحسین، مروج الذهب و معادن الجوهر، تحقیق، داغر، اسعد، قم، دار الهجرة، چاپ دوم، ۱۴۰۹ق.
  • دانشنامه جهان اسلام، ج۱۹

یکم ذی الحجہ

  1. ولادتِ حضرت ابراہیم(ع)
    ابراہیم(ع) کے والد ترح بن ناحور 70 سال کے تھے کہ آپ پیدا ہوئے گوکہ اس کے سلسلے میں کوئی قابل اعتماد سند دستیاب نہيں ہے؛ تاہم آثار قدیمہ کی دریافتوں نیز آثار قدیمہ کی دریافتوں، تواریخ کے تقابلی مطالعے نیز قیاس و تخمین کے ذریعے ہم آپ کی ولادت کی تقریبی تاریخ کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ بہر صورت آج بیشتر محققین نے بیسویں صدی قبل مسیح کو حضرت ابراہیم(ع) کی ولادت کی صدی مانتے ہیں اور حتی بعض نے سنہ 1996 قبل مسیح کو آپ کا سال ولادت قرار دیا ہے۔[1]ـ [2]ـ [3] لیکن اگر اس روایت کو درست مان لیا جائے کہ آپ تقریبا 1900ق م کے لگ بھگ کنعان میں داخل ہوئے ہیں اور چونکہ آپ نے حران کو پچھتر سال کی عمر میں ترک کردیا ہے لہذا آپ کا سال ولادت تقریبا 1975 قبل مسیح ہونا چاہئے۔ ادھر آثار قدیمہ کے ایک ماہر آلبرائٹ اور اس کے ساتھیوں کی تحقیق کے مطابق "سیدوم" اور "عمورہ" نامی دو شہر سنہ 1898 قبل مسیح میں تباہ ہوئے۔[4] اور اس وقت حضرت ابراہیم(ع) کی عمر 100 سال تھی چنانچہ آپ کی ولادت کا سال سنہ 2000 (ق م) سے 1990 (ق م) کے درمیان ہونا چاہئے۔
  2. حضرت علی(ع) اور فاطمہ زہرا(س) کی شادی (2 ہجری بمطابق 28 مئی 624 عیسوی)
  3. اللہ کے حکم پر سورہ برائت کی تبلیغ سے ابوبکر کی معزولی (9 ہجری بمطابق 14 مارچ 631 عیسوی)
  4. جنگ صفین کے لئے خط و کتابت کا آغاز (36 ہجری بمطابق 24 مئی 657 عیسوی)

یکم ذوالحجہ کے اعمال

  • اس دن کا روزہ اسی مہینوں کے روزے کے برابر ہے۔
  • نماز حضرت فاطمہ(ع) بجا لانا؛ یہ دو 2 رکعتی نمازیں ہیں: ہر رکعت میں حمد کے بعد پچاس مرتبہ سورہ توحید پڑھی جائے اور سلام کے بعد تسبیحات حضرت زہرا پڑھی جائیں اور نماز کے بعد یہ دعا پڑھی جائے:
    "سُبْحَانَ ذِي الْعِزِّ الشَّامِخِ الْمُنِيفِ سُبْحَانَ ذِي الْجَلالِ الْبَاذِخِ الْعَظِيمِ سُبْحَانَ ذِي الْمُلْكِ الْفَاخِرِ الْقَدِيمِ سُبْحَانَ مَنْ يَرَى أَثَرَ النَّمْلَةِ فِي الصَّفَا سُبْحَانَ مَنْ يَرَى وَقْعَ الطَّيْرِ فِي الْهَوَاءِ سُبْحَانَ مَنْ هُوَ هَكَذَا لا هَكَذَا غَيْرُهُ"۔ (ترجمہ: پاک و منزہ ہے خداوند جو اعلی و ارفع عزت کا مالک ہے اور پاک و منزہ ہے شوکت رفیعہ کا مالک، پاک و منزہ اور بزرگ و برتر ہے گرانقدر اور دیرینہ حکومت کا مالک جو دیکھتا ہے چیونٹی کے نشان پا کو سنگ خارا کے اوپر [جو عام طور پر بھورے رنگ کا ہوتا ہے] اور دیکھتا ہے پرندوں کی اڑان کے نشانات کو فضاؤں میں، پاک و منزہ اور بزرگ و برتر ہے وہ جو صرف وہی ایسا ہے اور کوئی بھی ایسا نہیں ہے)۔
  • ظہر سے قبل دو 2 رکعتی نمازیں پڑھی جائیں؛ ہر نماز ميں ایک مرتبہ سورہ حمد، 10 مرتبہ سورہ اخلاص، 10 مرتبہ آیۃ الکرسی اور 10 مرتبہ سورہ قدر قرائت کی جائے۔
  • ذکر "حَسْبى حَسْبى حَسْبى مِنْ سُؤالى عِلْمُكَ بِحالى۔" (ترجمہ: اتنا ہی کافی ہے میرے لئے، اتنا ہی کافی ہے میرے لئے اتنا ہی کافی ہے میرے لئے کہ [اے اللہ] تو میرے حال سے واقف ہے)، کو دہرانا۔

دو ذوالحجہ

  1. وفاتِ آیت الله سید محمد محقق داماد (1388 ہجری بمطابق 20 فروری 1969 عیسوی)
  2. وفاتِ آیت الله عباس علی عمید زنجانی (1432 ہجری بمطابق 30 اکتوبر 2011 عیسوی)

تین ذوالحجہ

  1. وفاتِ آیت الله ملا محمد ہاشم خراسانی (1352 ہجری بمطابق 19 مارچ 1934 عیسوی)
  2. وفاتِ آیت اللہ میرزا محمدتقی شیرازی (میرزای دوم) (1338 ہجری بمطابق 1920 عیسوی)

چار ذوالحجہ

  1. وفاتِ آیت اللہ ملاعبداللہ مازندرانی (1330 ہجری بمطابق 14 نومبر 1912 عیسوی)

پانچ ذوالحجہ

  1. جنگ سویق (2 ہجری بمطابق یکم جون 624 عیسوی)
  2. وفاتِ آیت اللہ شیخ محمد حسین اصفہانی (محمد حسین اصفہانی) (1361 ہجری بمطابق 14 دسمبر 1942 عیسوی)
  3. وفاتِ آیت اللہ سید جلال الدین حسینی ارموی (1399 ہجری بمطابق 27 اکتوبر 1979 عیسوی)

چھ ذوالحجہ

  1. شہادت امام جواد(ع) (220 ہجری بمطابق 5 دسمبر 835 عیسوی)
  2. وفاتِ منصور دوانیقی (158 ہجری بمطابق 11 اکتوبر 775عیسوی)

سات ذوالحجہ

  1. شہادت امام باقر(ع) (114 ہجری بمطابق 1 فروری 733 عیسوی)
  2. بردن امام کاظم(ع) بہ زندان بصرہ (179 ہجری 25 بمطابق فروری 796 عیسوی)
  3. وفاتِ آیت اللہ سید محمدتقی خوانساری (1371 ہجری بمطابق 28 اگست 1952 عیسوی)
  4. ولادتِ ابراہیم بن محمد بن عبداللہ(ص) (8 ہجری بمطابق 31 مارچ 630 عیسوی)

آٹھ ذوالحجہ

  1. امام حسین(ع) کے قتل کی سازش (60 ہجری بمطابق 12 ستمبر 680 عیسوی)
  2. کوفہ میں مسلم بن عقیل(ع) کی دعوت عامہ: (60 ہجری بمطابق 12 ستمبر 680 عیسوی)
  3. امام حسین(ع) کی مکہ سے عراق کی طرف عزیمت: (60 ہجری بمطابق 12 ستمبر 680 عیسوی)
  4. آیت اللہ سید محمدعلی دستغیب کی ولادت: (1353 ہجری بمطابق 14 مارچ 1935 عیسوی)

آٹھ ذوالحجہ کے اعمال

  • آٹھ ذوالحجہ یوم ترویہ (جو سفر حج کے لئے مکہ سے پانی اٹھانے کا دن ہے) کا روزہ 60 سال کے گناہوں کا کفارہ جانا گیا ہے۔
  • غسل اس دن بھی مستحب ہے۔

شبِ نو ذوالحجہ کے اعمال

  • اس شب کی مناجات و عبادت، جو 170 برسوں کی عبادت کے ثواب کے برابر ہے۔
  • دعائے "‌اللهم يا شاهد كل نجوی"۔۔ (ترجمہ: اے اللہ! اے ہر سرگوشی کا شاہد)؛ پڑھنا؛ مروی ہے کہ اگر کوئی یہ دعا شب عرفہ یا جمعہ کی شبوں کو پڑھے، خداوند متعال اس کی مغفرت فرمائے گا۔
  • یہ ذکر 1000 مرتبہ پڑھنا: "سُبْحانَ الَّذى فِى السَّمآءِ عَرْشُهُ، سُبْحانَ الَّذى فِى الْاَرْضِ حُكْمُهُ، سُبْحانَ الَّذى فِى الْقُبوُرِ قَضآؤُهُ، سُبْحانَ الَّذى فِى الْبَحْرِ سَبيلُهُ، سُبْحانَ الَّذى فِى النَّارِ سُلْطانُهُ، سُبْحانَ الَّذى فِى الْجَنَّةِ رَحْمَتُهُ، سُبْحانَ الَّذى فِى الْقِيمَةِ عَدْلُهُ، سُبْحانَ الَّذى رَفَعَ السَّمآءَ، سُبْحانَ الَّذى بَسَطَ الْأَرْضَ، سُبْحانَ الَّذى لا مَلْجَاَ وَلا مَنْجا مِنْهُ اِلاَّ اِلَيْهِ
ترجمہ پاک و منزہ ہے جس کا عرش ہے آسمان پر، پاک و منزہ ہے وہ خدا جس کا فرمان اور حکم زمین پر ہے، وہ خدا جس کی قضاء قبور میں جاری و ساری ہے اور وہ دریاؤں پر تسلط رکھتا ہے؛ پاک و منزہ ہے وہ خدا آگ (دوزخ) میں صاحب سلطنت ہے اور جنت میں اس کی رحمت جاری ہے؛ پاک و منزہ ہے وہ خدا جس نے آسمان کو بپا کیا اور پاک و منزہ ہے وہ خدا جس نے زمین کو بچھا دیا ہے؛ پاک و منزہ ہے وہ، جس کی گرفت سے کوئی پناہگاہ نہيں ہے سوائے اس کی ذات بابرکات کے"
  • دعائے "اَللّهُمَّ مَنْ تَعَبَّأَ وَتَهَيَّأَ وَاَعَدَّ وَاسْتَعَدَّ، لِوِفادَةٍ وَطَلَبَ نآئِلِهِ وَجآئِزَتِهِ، فَاِلَيْكَ يا رَبِّ تَعْبِيَتى وَاسْتِعْدادى، رَجآءَ عَفْوِكَ وَطَلَبَ نآئِلِكَ وَجآيِزَتِكَ، فَلا تُخَيِّبْ دُعآئى يا مَنْ لا يَخيبُ عَلَيْهِ سائِلٌ ۔۔۔ (ترجمہ: خدايا اگر کوئی لیس اور تیار و آمادہ اور مستعد ہوا ہے مخلوق کے پاس جانے اور اس سے عطا پانے کے لئے، اور اس کی طرف سے انعام اور بخشش کی امید سے، پس اے میرے پروردگار! میری تیاری اور میرا استعداد تیرے پاس آنے کے لئے ہے اور میں تیری بخشش و عفو کی آرزو اور تیری عطا و انعام کی امید لئے ہوئے ہوں۔ پس تو میری اس خواہش میں مجھے نا امید نہ کر ہے وہ جس کی درگاہ سے کوئی بھی نا امید ہوکر نہيں پلٹتا۔ اور۔۔۔") جو مفاتیح الجنان میں عرفہ کے اعمال میں مندرج ہے۔
  • زیارت امام حسین(ع) سرزمین کربلا پر۔

نو ذوالحجہ

  1. آدم(ع) کی توبہ کی قبولیت
  2. ولادتِ عیسی(ع)
  3. روز عرفہ
  4. اہل بیت(ع) کے گھروں کے سوا، مسجد کی طرف کھلنے والے دوسرے گھروں کے دروازوں کی بندش روز سدّ الاابواب (2 ہجری بمطابق 5 جون 624 عیسوی)
  5. مسلم(ع) اور ہانی بن عروہ کی شہادت (60 ہجری بمطابق 13 ستمبر 680 عیسوی)
  6. علامہ طبرسی کی وفات / شہادت (548 ہجری بمطابق 4 مارچ 1154 عیسوی)
  7. ابن الانباری کی وفات (328 ہجری بمطابق 20 ستمبر 940 عیسوی)
  8. ولادتِ آیت اللہ محمدمہدی خالصی (1276 ہجری بمطابق 28 جون 1860 عیسوی)
  9. وفاتِ آیت اللہ سید ابوالحسن اصفہانی (1361 ہجری بمطابق 18 دسمبر 1942 عیسوی)

نو ذی الحج (روز عرفہ) کے اعمال

  • غسل
  • اس دن کے لئے زیارت امام حسین(ع) ماثور ہے جو ایک ہزار مرتبہ حج، ایک ہزار مرتبہ عمرہ اور ایک ہزار مرتبہ جہاد میں شرکت کے برابر ثواب کی حامل ہے۔
  • نماز عصر کے بعد اور دعائے عرفہ سے قبل کھلے آسمان تلے دو رکعت نماز بجا لائی جائے جس کی پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد اخلاص اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ کافرون پڑھی جائے۔
  • روزه رکھے بشرطیکہ روزہ اس دن کے دوسرے اعمال کی انجام دہی کے لئے جسم کو کمزور نہ کرے۔
  • امام صادق(ع) سے منقولہ صلوات پڑھی جائے جس کا آغاز "اللهم يا اجود من اعطی۔۔۔" (ترجمہ: اے اللہ، اے عطا کرنے والوں میں فیاض ترین۔۔۔) سے ہوتا ہے۔
  • دعائے ام داؤد پڑھنا جو رجب کے مہینے کے وسط میں بھی پڑھی جاتی ہے۔
  • یہ تسبیح پڑھنا، مروی ہے کہ اس تسبیح کا ثواب کا اندازہ لگانا ممکن نہيں ہے: "سُبْحانَ اللَّهِ قَبْلَ كُلِّ اَحَدٍ، وَسُبْحانَ اللَّهِ بَعْدَ كُلِّ اَحَدٍ، وَسُبْحانَ اللَّهِ مَعَ كُلِّ اَحَدٍ وَسُبْحانَ اللَّهِ مَعَ كُلِّ اَحَدٍ۔۔۔" (ترجمہ: (پاک و منزہ ہے اللہ کی ذات سب سے پہلے، اور پاک و منزہ ہے اللہ کی ذات سب کے بعد اور پاک و منزہ ہے اللہ کی ذات ہر کسی کے ساتھ ساتھ۔۔۔)۔
  • دعائے عرفہ جو امام حسین(ع) سے مروی ہے جس کا آغاز اس جملے سے ہوتا ہے: "اَلْحَمْدُ لله الَّذى لَيْسَ لِقَضآئِهِ دافِعٌ وَلا لِعَطائِهِ مانِعٌ"۔ (ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کے لئے جس کے حکم کے سامنے کوئی رکاوٹ نہيں ہے اور اس کی عطا کے سامنے کوئی مانع نہیں ہے۔۔۔)۔ دعائے عرفہ جو امام سجاد(ع) سے منقول ہے جس کا آغاز "اَللّـهُمَّ هذِهِ الاَْیّامُ الَّتى فَضَّلْتَها عَلَى الاَْیّامِ وَشَرَّفْتَها، وَ قَدْ بَلَّغْتَنیها بِمَنِّك وَرَحْمَتِك، فَاَنْزِلْ عَلَیْنا مِنْ بَرَکاتِك۔۔۔"۔ (ترجمہ: خداوندا! یہ وہ دن ہیں جنہیں تو نے برتری اور شرافت عطا کی دوسرے ایام پر اور اپنے احسان اور رحمت سے مجھے ان دنوں تک پہنچانیا پر ناز فرما ہم اپنی برکتیں۔۔۔) سے ہوتا ہے۔ اس روز امام حسین(ع) سے منقولہ دعائے عرفہ پڑھنے پر بہت زیادہ تاکید ہوئی ہے۔
  • امام علی نقی(ع) سے منقولہ زیارت جامعۂ کبیرہ پڑھنا۔

دسویں ذوالحجہ کی شب کے اعمال

  • اس رات جاگے رہنے (شب بیداری) کا بہت زيادہ ثواب ہے۔
  • یہ دعا پڑھی جائے: "يا دائِمَ الْفَضْلِ عَلى الْبَريِّةِ يا باسِطَ الْيَدَيْنِ بِالْعَطِيَّةِ يا صاحِبَ الْمَواهِبِ السَّنِيَّةِ صَلِّ عَلى مُحَمِّدٍ وَآلِهِ خَيْرِ الْوَرى سَجِيَّةً وَاغْفِرْ لَنا يا ذَاالْعُلى فى هذِهِ الْعَشِيَّةِ"۔ (ترجمہ: اے وہ جس کا فضل مخلوقات پر دائمی ہے، اے وہ جس کے دونوں ہاتھ عطا و بخشش کے لئے دائماً کھلے ہیں، اے بیش بہاء بخششوں اور عطاؤں کے مالک، درود بھیج محمد(ص) اور آپ کے خاندان پر جو اپنی سرشت و فطرت میں بہترین عالم ہیں اور مغفرت فرما ہماری اے خدائے بلند مرتبہ اس رات کو)۔

دس ذوالحجہ

  1. عید الضحی
  2. وفاتِ عثمان بن عفان (34 ہجری بمطابق عیسوی)
  3. عبداللہ بن محض اور آل امام حسن(ع) میں سے ایک جماعت کی شہادت (145 ہجری بمطابق 5 مارچ 763 عیسوی)
  4. خراسان میں امام رضا(ع) کی نماز عید کے لئے عزیمت (201 ہجری بمطابق 3 جولائی 817 عیسوی)
  5. وفاتِ آیت اللہ میرزا جواد آقا مَلِکی تبریزی (1343 ہجری بمطابق 2 جولائی 1925 عیسوی)

دس ذوالحجہ (عید الاضحی) کے اعمال

  • اس دن غسل سنت مؤکدہ ہے۔
  • نماز عید
  • صحیفہ سجادیہ کی اڑتالیسویں دعا قرا‏ئت کرنا؛
  • صحیفہ سجادیہ کی چھیالیسویں دعا قرائت کرنا؛
  • دعائے ندبہ قرائت کرنا؛
  • قربانی کرنا
  • یہ ذکر مسلسل دہراتے رہنا: "اللَّهُ اَكْبَرُاللَّهُ اَكْبَرُ لا اِلهَ اِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ اَكْبَرُاللَّهُ اَكْبَرُاللَّهُ اَكْبَرُ وللَّهِ الْحَمْدُ اللَّهُ اَكْبَرُ عَلى ما هَدانا اَللَّهُ اَكْبَرُ عَلى ما رَزَقَنا مِنْ بَهيمَةِ الْأَنْعامِ وَالْحَمْدُللَّهِ عَلى ما اَبْلانا"۔ (ترجمہ: خدا توصیف سے زيادہ بڑا ہے، کوئی معبود نہيں ہے سوائے اللہ کے، اللہ سب سے بڑا ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لئے مخصوص ہیں اس لئے کہ اس نے ہماری راہنمائی کی اور ہمیں رزق عطا کیا چوپایوں (اونٹ، گائے اور بھیڑ بکریوں) سے؛ حمد و سپاس اس کے لئے مخصوص ہے اس لئے کہ اس نے ہمیں آزمایا)۔ مستحب ہے یہ ذکر دہرانا ہر نماز کے بعد امکان کی حد تک۔

گیارہ ذوالحجہ

  1. امیرالمؤمنین(ع) نے دعائے صباح لکھوائی (25 ہجری بمطابق یکم اکتوبر 646 عیسوی)
  2. عائشہ کے ہاتھوں ولایت کا راز ہونا (10 ہجری بمطابق 12 مارچ 632 عیسوی)

تیرہ ذوالحجہ

  1. اسمعیل(ع) کی والدہ حضرت ہاجر کی وفات (تقریبا 1900 سال قبل از مسیح(ع))۔
  2. پیغمبر اکرم(ص) کے معجزے سے شقّ القمر (چاند کا دو ٹکڑے) ہوجانا (5 بعثت بمطابق (تقریبا) 27 ستمبر 614 عیسوی)
  3. وفاتِ آیت اللہ میرزا محمدمہدی خوانساری (1324 ہجری بمطابق 28 جنوری 1907 عیسوی)
  4. وفاتِ آیت اللہ آقابزرگ تہرانی (صاحب الذریعہ) (1389 ہجری بمطابق 20 فروری 1970 عیسوی)

چودہ ذوالحجہ

  1. فدک حضرت زہراء(س) کو بخش دیا جانا (7 ہجری بمطابق 17 اپریل 629 عیسوی)
  2. وفاتِ آیت اللہ میرزا علی غروی علیاری (1417 ہجری بمطابق 22 اپریل 1997 عیسوی)
  3. ولادتِ آیت اللہ شیخ مرتضی حائری (1334 ہجری بمطابق 12 اکتوبر 1916 عیسوی)
  4. وفاتِ آیت اللہ شیخ محمدباقر بیرجندی (1352 ہجری بمطابق 30 مارچ 1934 عیسوی)

پندرہ ذوالحجہ

  1. ولادتِ امام علی نقی(ع) (212 ہجری بمطابق 10 مارچ 828 عیسوی)

16 ذوالحجہ

  1. وفاتِ آیت اللہ ملا غلامرضا آخوند قمی (1332 ہجری بمطابق 5 نومبر 1914 عیسوی)

17 ذوالحجہ

  1. ولادتِ شیخ بہایی (953 ہجری بمطابق 18 فروری 1547 عیسوی)

اٹھارہ ذوالحجہ

  1. عید غدیر (10 ہجری بمطابق 19 مارچ 632 عیسوی)
  2. وفاتِ عثمان بن عفان (34 ہجری بمطابق 2 جولائی 655 عیسوی)
  3. وفاتِ خواجہ نصیرالدین طوسی (672 ہجری بمطابق 2 جولائی 1274 عیسوی)
  4. وفاتِ محقق کرکی (940 ہجری بمطابق 10 جولائی 1534 عیسوی)
  5. ولادتِ آیت اللہ شیخ مرتضی انصاری (1214 ہجری بمطابق 13 جولائی 1800 عیسوی)
  6. وفاتِ آیت اللہ علی دوانی (1347 ہجری بمطابق 28 مئی 1929 عیسوی)
  7. وفاتِ آیت اللہ حاج آقا رحیم ارباب (1396 ہجری بمطابق 10 دسمبر 1976 عیسوی)
  8. وفاتِ آیت اللہ شیخ محمدرضا جعفری (1431 ہجری بمطابق 25 نومبر 2010 عیسوی)

اٹھارہ ذوالحجہ (عیدغدیر) کے اعمال

  • غسل
  • روزہ رکھنا؛ مروی ہے کہ عید غدیر کا روزہ ساٹھ سال گناہوں کا کفارہ ہے
  • زیارتِ حضرت علی علیہ السلام
  • دو رکعت نماز بجا لائی جائے اور نماز کے بعد بارگاہ الہی میں سجدہ ریز ہوکر سو مرتبہ شكراً لله کہا جائے اور سجدے سے سر اٹھا کر دعائے ماثورہ قرائت کی جائے: جو اس جملے سے شروع ہوتی ہے: "اللهم اني اسئلك بانّ لك الحمد وحدَك لا شريك لك۔۔۔"۔ اور دعا کے آخر میں سر بسجود ہوکر سو مرتبہ الحمد للہ، اور سو مرتبہ شكراً لله کہا جائے۔ مروی ہے کہ جو بھی یہ عمل انجام دے وہ اس شخص کی مانند ہے جو عید غدیر کے موقع پر رسول اللہ(ص) کے ساتھ حاضر ہوا ہو اور امیرالمؤمنین(ع) کی ولایت پر آپ(ص) کے ہاتھ پر بیعت کی ہو۔
  • دو رکعت نماز قبل از ظہر؛ ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد اخلاص، آيۃ الكرسي اور سورہ قدر ہر ایک دس مرتبہ۔
  • دعائے ندبہ قرائت کرنا
  • سید بن طاؤس کی منقولہ دعا قرائت کرنا جس کا آغاز "اللهم اني اسئلك بحق محمد نبيك وعلي وليك..." سے ہوتا ہے۔
  • ایک دوسرے سے ملتے وقت یہ ذکر دہرایا جائے: "الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَنَا مِنَ الْمُتَمَسِّكِينَ بِوِلاَيَةِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ وَالْأَئِمَّةِ عَلَيْهِمُ السَّلاَمُ"۔ (ترجمہ: حمد وسپاس صرف اللہ کے لئے ہے جس نے ہمیں امیرالمؤمنین(ع) اور ائمہ معصومین علیہم السلام|ائمہ(ع) کی ولایت کا دامن تھام رکھا ہے)۔
  • یہ ذکر سو مرتبہ دہرایا جائے: "الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ كَمَالَ دِينِهِ وَتَمَامَ نِعْمَتِهِ بِوِلاَيَةِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ عَلَيْهِ السَّلاَم"۔ (ترجمہ: حمد و سپاس صرف اللہ کے لئے ہے جس نے کمالِ دین اور تمامِ نعمت (دین کو کامل و مکمل کرنے اور نعمت کو پورا کرنے) کو امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت میں قرار دیا)۔
  • عقد اخوت؛ اس دن مؤمنین مؤاخات کی نبوی سنت کا احیاء کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ اخوت کا عہد برقرار کرتے ہیں۔

انیس ذوالحجہ

  1. وفاتِ آیت اللہ محمدتقی شوشتری (1415 ہجری بمطابق 19 مئی 1995 عیسوی)

بیس ذوالحجہ

  1. ابن زیاد کی سرکوبی کے لئے ابراہیم بن مالک اشتر کی عزیمت (66 ہجری بمطابق 21 جولائی 686 عیسوی)
  2. وفاتِ آخوند خراسانی (1329 ہجری بمطابق 12 دسمبر 1911 عیسوی)
  3. ولادتِ آیت اللہ سید صادق شیرازی (1360 ہجری بمطابق 8 جنوری 1942 عیسوی)
  4. وفاتِ آیت اللہ سیدعبدالکریم رضوی کشمیری (1419 ہجری بمطابق 7 اپریل 1999 عیسوی)

اکیس ذوالحجہ

  1. وفاتِ حجت الاسلام و المسلمین مدرس افغانی (1406 ہجری بمطابق 27 اگست 1986 عیسوی)

بائیس ذوالحجہ

  1. شہادت میثم تمار (60 ہجری بمطابق 25 دسمبر 680 عیسوی)
  2. وفاتِ آیت اللہ ملاہادی سبزواری (1290 ہجری بمطابق 9 فروری 1874 عیسوی)
  3. وفاتِ شیخ عباس قمی (1359 ہجری بمطابق 20 جنوری 1941 عیسوی)
  4. وفاتِ آیت اللہ مجتبی قزوینی (1386 ہجری بمطابق 2 اپریل 1967 عیسوی)
  5. شہادت قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سیدعارف حسین حسینی، (1408 ہجری بمطابق 5 اگست 1988 عیسوی)

تئیس ذوالحجہ

  1. وفاتِ آیت اللہ شیخ مرتضی آشتیانی (1365 ہجری بمطابق 18 نومبر 1946 عیسوی)
  2. وفاتِ آیت اللہ روح اللہ کمالوند خرم آبادی(1382 ہجری بمطابق 17 مئی 1963 عیسوی)

چوبیس ذوالحجہ

چوبیس ذوالحجہ

  1. روز مباہلہ (9 یا 10 ہجری بمطابق 6 اپریل 631 یا 25 اپریل 632 عیسوی)
    مباہلہ کے معنی لغت میں ایک دوسرے پر لعنت و نفرین کرنے کے ہیں۔ [5]۔ روز مباہلہ قرار یہ پایا تھا کہ مسلمین اور نجران کے عیسائی ایک دوسرے پر لعنت کریں تاکہ خدا جھوٹے فریق پر عذاب نازل کرے۔ مباہلہ کی روایت 51 منابع و مصادر حدیث سے منقول ہے۔ اور شیعہ اور سنی متفق ہیں کہ محمد(ص) علی(ع)، فاطمہ(س)، حسن(ع) اور حسین(ع) کو اپنے ساتھ وعدہ گاہ لے گئے اور عیسائیوں نے جب دیکھا کہ محمد(ص) اس قدر مطمئن ہیں کہ صرف اپنے قریبی افراد خاندان کو ساتھ لائے ہیں، تو خوفزدہ ہوئے اور جزیہ دینے پر آمادہ ہوئے۔[6] علامہ طباطبائی کہتے ہیں: محمد(ص) اللہ کے اس فرمان کی تعمیل کرتے ہوئے "أَنفُسَنَا" کے تحت "علی(ع)" کے سوا، "نِسَاءنَا" کے عنوان سے " فاطمہ" کے سوا اور "أَبْنَاءنَا" کے عنوان سے "حسن و حسین" کے سوا کسی کو میدان "مباہلہ" میں نہيں لائے یعنی آپ(ص) کے پاس "أَنفُسَنَا" کا سوائے "علی(ع)" کے، اور "نِسَاءنَا" کا سوائے "فاطمہ" کے اور "أَبْنَاءنَا" کا سوائے "حسن و حسین" کے، کوئی اور مصداق تھا ہی نہيں؛ بالفاظ دیگر "أَنفُسَنَا"، "نِسَاءنَا" اور "أَبْنَاءنَا" سے مراد "اہل بیت(ع)" کے سوا کوئی اور نہیں ہے جیسا کہ بعض روایات میں بھی اس پر تصریح ہوئی ہے۔ جب آپ(ص) ان بزرگوار ہستیوں کو میدان مباہلہ میں لے آئے تو عرض کیا: "بار خدایا! یہ میرے اہل بیت ہیں"، یعنی آپ کہنا چاہتے ہیں کہ: "پروردگارا! مباہلہ میں بلانے کے لئے مجھے ان کے سوا کوئی نہ ملا"۔[7]
  2. علی(ع) نے رکوع کی حالت میں اپنی انگشتری سائل کو عطا کی (9 یا 10 ہجری بمطابق 6 اپریل 631 یا 25 اپریل 632 عیسوی)

چوبیس ذوالحجہ (روز مباہلہ) کے اعمال

  • غسل
  • روزہ
  • دو رکعت نماز، جس کی کیفیت روز غدیر کے لئے مآثور نماز کی مانند۔
  • امام صادق(ع) سے منقولہ دعا پڑھنا جو رمضان المبارک کی دعائے سحر کے مشابہ ہے اور اس کا آغاز "اللهم اني اسئلك من بهائكَ بِابهاهُ وكل بهائك بهي..." سے ہوتا ہے۔

پچیس ذوالحجہ

  1. سورہ ہل اتی کا نزول
  2. عمومی بیعت کے بعد امیرالمؤمنین علی(ع) کی پہلی نماز جمعہ (34 ہجری بمطابق 9 جولائی 655 عیسوی)
  3. وفاتِ آیت الله شیخ رضا مدنی کاشانی (1412 ہجری بمطابق 24 جون 1992 عیسوی)

چھبیس ذوالحجہ

  1. شہادت آیت اللہ شیخ عطاءاللہ اشرفی اصفہانی (1402 ہجری بمطابق 15 اکتوبر 1982 عیسوی)

ستائیس ذوالحجہ

  1. وفاتِ مروان بن محمد بن مروان بن حكم (آخری اموی/مروانی حکمران) (133 ہجری بمطابق 30 جولائی 751 عیسوی)
  2. واقعۂ حَرَہ (63 ہجری بمطابق 30 اگست 683 عیسوی)
  3. وفاتِ علی بن جعفر(ع) (تقریبا 220 ہجری بمطابق 26 دسمبر 835 عیسوی)
  4. ولادتِ شیخ بہائی (953 ہجری بمطابق 28 فروری 1547 عیسوی)

شيخ بہاء الدين محمد بن عزالدين حسين بن عبدالصمد بن شمس الدين محمد بن على بن حسين بن مـحمد بن صالح حارثى ہمدانى عاملى جبعى المعروف شيخ بہائي۔

انتیس ذوالحجہ

  1. وفاتِ عمر بن خطاب (23 ہجری بمطابق 9 نومبر 644 عیسوی)
  2. شہادت حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد خیابانی (1338 ہجری بمطابق 13 ستمبر 1920 عیسوی)
  3. وفاتِ آیت اللہ شیخ محمد ہادی معرفت (1427 ہجری بمطابق 19 جنوری 2007 عیسوی)

30 ذوالحجہ

  1. حمزہ بن عبدالمطلب کی شہادت کا سبب بننے والی ہند بنت حارث کا انتقال بسوئے یوم الحساب (13 ہجری بمطابق 27 فروری 635 عیسوی)

ہند بنت حارث ابو سفیان کی بیوی اور معاویہ کی ماں تھی جس نے وحشی نامی غلام کو آزادی کا وعدہ دیا اور جنگ احد میں اس کو حمزہ بن عبدالمطلب کے قتل کی رغبت دلائی اور جب وحشی نے حضرت حمزہ کو شہید کیا تو ہند بنت حارث نے ان کا جگر نکلوا کر منہ میں چبایا جس کی وجہ سے اس کو ہند جگرخوار کا لقب ملا۔

  1. وفاتِ ابوقحافہ عثمان بن عامر ابوبکر کے والد) (13 ہجری بمطابق 27 فروری 635 عیسوی)

اخری دن کے اعمال

  • دو رکعت نماز بجا لانا جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ حمد 10 مرتبہ سورہ توحید اور 10 مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھی جائے گی۔ نماز کے بعد یہ دعا قرائت کی جائے: " اَللّهُمَّ ما عَمِلْتُ فى هذِهِ السَّنَةِ مِنْ عَمَلٍ نَهَيْتَنى عَنْهُ وَلَمْ تَرْضَهُ وَنَسيتُهُ وَلَمْ تَنْسَهُ وَدَعَوْتَنى اِلَى التَّوْبَةِ بَعْدَ اجْتِرائى عَلَيْكَ اَللّهُمَّ فَاِنّى اَسْتَغْفِرُكَ مِنْهُ فَاغْفِر لى وَما عَمِلْتُ مِنْ عَمَلٍ يُقَرِّبُنى اِلَيْكَ فَاقْبَلْهُ مِنّى وَلا تَقْطَعْ رَجآئى مِنْكَ ياكَريمُ"۔ (ترجمہ: اے اللہ! جو کچھ میں نے انجام دیا اس سال کے دوران ـ ان اعمال میں سے جن سے تو نے منع فرمایا ہے اور تو ان پر راضی و خوشنود نہ تھا جنہیں میں بھول گیا اور تو انہیں نہیں بھولا ـ اور تو نے مجھے اپنے مقابل جرأت و گستاخی کرنے کے بعد، اپنی طرف پلٹنے اور توبہ کرنے کی دعوت دی؛ پس اے اللہ! میں تجھ سے اپنے اعمال کی معافی اور مغفرت کی التجا کرتا ہوں، اور میں نے تیری قربت کا سبب بننے والے جو اعمال انجام دیئے ہیں، انہیں قبول فرما؛ اور منقطع نہ کر اپنی ذات سے میری امیدوں کو اے کریم و بزرگوار)۔

مآخذ

  • حسینی خاتون آبادی، عبدالحسین، وقایع السنین و الاعوام، کتابفروشی اسلامیہ، 1352ش
  • اہل بیت(ع) پورٹل [4]
  • قمی، شیخ عباس، فیض العلام فی عمل الشهور و وقایع الایام، انتشارات صبح پیروزی
  • مرعشی نجفی، سید محمود، حوادث الایام، انتشارات نوید اسلام، 1385ش
  • ملبوبی، محمدباقر، الوقایع و الحوادث، انتشارات دارالعلم، 1369ش
  • میرحافظ، سیدحسن، تقویم الواعظین، انتشارات الف، 1416ق
  • نیشابوری، عبدالحسین، تقویم شیعہ، انتشارات دلیل ما، 1387ش
  • ابن بابویہ، محمد بن علی، ثواب الاعمال و عقاب الاعمال، دار الشریف الرضی للنشر، قم، 1406ق، چاپ دوم؛
  • ابن بابویہ، محمد بن علی، من لا یحضرہ الفقیہ؛ تصحیح: علی اکبر غفاری، قم، موسسہ نشر اسلامی، 1413ق؛
  • ابن طاووس، علی بن موسی، الاقبال بالاعمال الحسنہ، تصحیح: قیومی اصفہانی، جواد، قم، دفتر تبلیغات اسلامی‏، 1376 ش‏؛
  • امام سجاد، علی بن حسین(ع)، الصحیفہ السجادیہ، قم، نشر الہادی، 1376ش؛
  • طوسی، محمد بن حسن، الخلاف، قم، نشر اسلامی، 1407ق؛
  • طوسی، محمد بن حسن، مصباح المتہجد و سلاح المتعبد، بیروت، موسسہ فقہ الشیعہ، 1411ق؛
  • قمی، عباس، مفاتیح الجنان، نشر اسوہ؛
  • متقی ہندی، علی بن حسام، کنز العمال فی سنن الاقوال و الافعال، موسسہ الرسالہ، بیروت، 1409ق؛

پاورقی حاشیے

سانچہ:Align-right
  1. هاکس‌، جیمز، قاموس‌ کتاب‌ مقدس‌، بیروت‌، 1928عیسوی‌.
  2. سوسه، احمد، العرب‌ و الیهود فی‌ التاریخ‌، ج1، ص250، دمشق‌، 1972عیسوی‌.
  3. سوسه، احمد، العرب‌ و الیهود فی‌ التاریخ‌،ج1، ص251، دمشق‌، 1972م‌.
  4. عقاد، عباس‌ محمود، «ابوالانبیاء»، المجموعة الکاملة، ج1، ص73، بیروت‌، 1978م‌.
  5. المنجد: باهَلَ بَعضُهُم بَعضاً: تَلاعَنوا
  6. الثعلبي (متوفی 427 هـ. ق.) تفسیر الکشف و البیان، تفسیر آیت 61 سورہ آل عمران؛ السيوطي (متوفی 911 هـ.ق.) تفسير الدر المنثور في التفسير بالمأثور، تفسیر آیت 61 سوره آل عمران؛ الزمخشري (متوفی 538 هـ.ق.)، تفسير الكشاف، تفسیر آیت 61 سوره آل عمران؛ الطبرسي (متوفی 548 هـ.ق.)، تفسير مجمع البيان في تفسير القرآن، تفسیر آیت 61 سوره آل عمران؛ الطباطبائي (متوفی 1401 هـ.ق.)، تفسير الميزان في تفسير القرآن، تفسیر آیت 61 سوره آل عمران
  7. نیز رجوع کریں: مسلم بن حجاج نيشابورى، الصحیح ج7 ص120 ط محمد على صبيح - مصر، احمد بن حنبل، المسند ج1 ص185 (ط مصر)، طبرى، التفسیر، ج3 ص192 ( ط ميمنية - مصر)، حاكم نیسابوری، المستدرك ج3 ص150 ( ط حيدر آباد دكن)، ابو نعيم اصفهانى، دلائل النبوة، ص297 (ط حيدر آباد)، واحدى نيشابورى، اسباب النزول، ص74 (ط الهندية مصر)، فخر رازى، التفسير ج8 ص85 (ط البهيه مصر)، ابن اثير، جامع الاصول ج9 ص470 (ط السنة المحمدية - مصر)، ابن جوزى، تذكرة الخواص، ص17 (ط نجف)، قاضى بيضاوى، التفسير ج2 ص22 (ط مصطفى محمد مصر)، الآلوسى، تفسیر روح المعانى ج3 ص167(ط منيريه مصر)، الطنطاوى، تفسير الجواهر ج2 ص120 (ط مصطفى البابى الحلبى - مصر)، الزمخشرى، تفسير الكشاف ج1 ص198 (ط مصطفى محمد - مصر)، احمد بن حجر عسقلانى، الاصابة ج2 ص503 (ط مصطفى محمد - مصر)، ابن صباغ مالکی، الفصول المهمة، ص108 (ط نجف)، القرطبى، تفسير الجامع لاحكام القرآن، ج3 ص104 (ط مصر سنہ 1936 عیسوی)

|}