نجران

ویکی شیعہ سے

نجران جزیرۃ العرب حجاز اور یمن کے درمیان واقع ایک شہر ہے اور اسلام سے پہلے، اس شہر میں زیادہ تعداد میں مسیحی زندگی بسر کرتے تھے. پیغمبر(ص) نے ان کے ساتھ جزیہ پر بحث اور مصالحت کی، اس کے بعد وہ اسلام میں داخل ہوئے، مگر وہ تعداد جنہوں نے ساتویں ہجری میلادی کو عراق کے شہر نجران کی طرف ہجرت کی وہ نجران جو کوفہ اور واسط کے درمیان واقع ہے اور کوفہ سے نجران تک دو دن کا سفر ہے[1] اس عبارت سے اور اسی طرح یاقوت والی عبارت جو معجم البلدان میں بیان ہوئی ہے اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ نجران دو مکانوں کا نام ہے، ایک جزیرۃ العرب، یمن میں (حجاز اور یمن کے درمیان) اور دوسرا عراق میں واسط اور کوفہ کے درمیان.[2]

وہ مسیحی جن کا ذکر "مباہلہ" میں کیا گیا ہے وہ یمن والے نجران کے رہنے والے تھے اور جزیہ کو قبول کرنے کے بعد اسلام کی پناھندگی میں آ گئے اور عمر کی خلافت تک اسی جگہ پر سکونت اختیار کی. عمر نے اس روایت پر عمل کرتے ہوئے جو ابوعبیدہ نے حضرت پیغمبر(ص) سے نقل کی تھی یہود کو حجاز سے اور اہل نجران کو جزیرۃ العرب سے نکال کر عراق میں سکونت کی جگہ دی، وہی جگہ جو اس کے بعد نجران یا نجران عراق کے نام سے مشہور ہوئی.[3]

حوالہ جات

  1. المنجد، مشرق و مغرب کے اعلام میں؛ شریعتمداری سے منقول، محمدتقی، آیہ مباہلہ، تہران: واحد تحقیقات اسلامی، ۱۳۶۵، ص ۹.
  2. شریعتمداری، محمدتقی، آیہ مباہلہ، ص ۹.
  3. شریعتمداری، محمدتقی، آیہ مباہلہ، ص ۹.