9 جنوری
9 جنوری عیسوی تقویم کے مطابق سال کا نواں دن ہے۔
- 1813ء۔ وفات سید محمد جواد عاملی؛ فقیہ، محدث و مفتاح الكرامۃ کے مصنف (6 محرم 1228ھ)
- 1909ء۔ شیخ فضل اللہ نوری پر کریم دواتگر کے ہاتھوں قاتلانہ حملہ (16 ذی الحجۃ 1326ھ)
- 1926ء۔ ولادت عبدالجواد فلاطوری؛ فلسفی، فقیہ، مصنف اور شیعہ دانشور، جرمن میں کولن یونیورسٹی میں شیعہ لائبریری اور اسلامک اکیڈمی کے بانی
- 1963ء۔ وفات سید مرزا آقا ترابی؛ شیعہ فقیہ (14 شعبان 1382ھ)
- 1975ء۔ وفات سید محمدکاظم عصار فلسفی، فقیہ، دارالفنون اور شہید مطہری یونیورسٹی تہران کے استاد (26 ذوالحجہ 1394ھ)
- 1978ء۔ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی سے پہلے ایران میں امام خمینی کے خلاف لکھے جانے والے مقالے کی مذمت میں قم میں لوگوں کا قیام (19 دی)
- 2001ء۔ 100 سے زائد شیعوں کا طالبان کے ہاتھوں افغانستان کے شہر یکہولنگ ولایت بامیان میں قتل (13 شوال 1421ھ)
- 2004ء۔ امریکہ نے عراقی صدر صدام حسین کو جنگی قیدی قرار دے دیا
- 2005ء۔ پاکستان کے شیعہ عالم دین سید ضیاء الدین رضوی پر گلگت میں قاتلانہ حملہ ( 2 ذی الحجہ 1425ھ)
- 2020ء۔ وفات سید هاشم رسولی محلاتی؛ اسلامی علوم کے معروف شیعہ محقق (14 رجب 1440ھ)
- 2024ء۔ وفات محسن علی نجفی؛ مترجم و مفسر قرآن، مدارس اہل بیت اور پاکستان میں اسوہ سکول اور کالج کے بانی (26 جمادی الثانی 1445ھ)