صفحۂ اول

منتخب مضمون

سید حسن نصر اللہ (1960-2024ء)، لبنان کے شیعہ عالم دین، سیاستدان اور حزب اللہ لبنان کے بانی اور اس کے تیسرے سکریٹری جنرل تھے۔ حزب اللہ لبنان سید حسن نصر اللہ کے دور میں ایک علاقائی طاقتور تنظیم کے طور پر دنیا کے سامنے ابھر آئی۔ سنہ 2000ء میں مختلف آپریشنز کے ذریعے اسرائیل کو جنوبی لبنان سے آزاد کرانے اور 2006ء کی اسرائیل کے ساتھ 33روزہ جنگ میں حزب اللہ لبنان کی کامیابی ان کے مرہون منت ہے۔ انہی فتوحات کی وجہ سے انہیں "سید مقاومت"(مزاحمتی بلاک کے سردار) کا لقب دیا گیا۔ اسی طرح اسرائیل کے خلاف اپنی مزاحمت اور متعدد فتوحات کی وجہ سے انہیں عرب اور اسلامی دنیا میں مقبول ترین شخصیت یا رہنما اور عرب دنیا اور مشرق وسطیٰ میں سب سے طاقتور رہنما کے طور پر متعارف کرایا گیا۔ سید حسن نصر اللہ نے حوزہ علمیہ نجف اور قم سے دینی تعلیم حاصل کی۔ نجف میں شہید سید محمد باقر صدر اور سید عباس موسوی سے ان کا رابطہ قائم ہوا۔ ان کے مابین قائم شدہ تعلقات نے انہیں اسرائیلی قبضے کے خلاف جنگ کے میدان میں داخل کیا۔ سید حسن نصر اللہ نے سنہ 1975ء سے 1982ء تک تحریک امل میں عام رکن کی حیثیت سے کام کیا؛ لیکن سنہ 1982ء میں کچھ دیگر مجاہد علما کے ساتھ تحریک امل سے جدا ہوگئے اور حزب اللہ لبنان کی بنیاد رکھی۔ سید عباس موسوی کی شہادت کے بعد 16 فروری سنہ 1992ء میں سید حسن کثرت رائے سے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل متخب ہوئے۔ سید حسن نصر اللہ جمعہ کے دن 27 ستمبر سنہ 2024ء کو جنوبی لبنان کے ضاحیہ نامی شہر میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے راکٹ حملے میں شہید ہوگئے۔

مزید پڑھ ...

کیا آپ جانتے ہیں؟ ...

پاکستان میں عید میلاد النبی
  • ... کہ وہابیوں کے مفتی عبد العزیز بن باز نے جشن میلاد النبیؐ (تصویر میں) منانے کو بدعت قرار دیتے ہوئے ایسے جشن میں شرکت کرنے اور مٹھائیاں کھانے کو حرام قرار دیا تھا؟
  • ... کہ ہفتہ وحدت شیعہ اور سنی تاریخ کے مطابق رسول اللہؐ کی ولادت یعنی 12 ربیع الاول اور 17 ربیع الاول کے درمیانی دنوں کو کہا جاتا ہے؟
  • ... کہ معاد کے بارے میں زرتشتیوں کا عقیدہ ہے کہ جہنم میں آگ نہیں بلکہ بہت ٹھنڈی، تاریک اور وحشتناک جگہ ہے۔؟
  • ‌... علامہ حلی نے اہل سنت عالم دین کے ساتھ مناظرے میں امام علیؑ کی امامت اور شیعہ مذہب کی حقانیت ثابت کی جس کی وجہ سے بادشاہ نے شیعہ مذہب اختیار کیا اور اپنے نام کو سلطان محمد خدابندہ رکھا؟

مجوزہ مضامین

کابل میں واقع شیعہ ایک زیارتگاہ
  • نکاح مسیار « عقد موقت کی طرح اہل سنت میں رائج ایک عقد ہے؛ جس میں عورت کو نان و نفقہ، سمیت دیگر حقوق حاصل نہیں اور میاں بیوی ایک دوسرے سے ارث بھی نہیں لیتے ہیں۔»
  • خطبہ شعبانیہ « پیغمبر اکرمؐ کے اس خطبے کو کہا جاتا ہے جس میں آپ نے رمضان کی فضلیت بیان فرمائی ہے۔ چونکہ یہ خطبہ ماہ شعبان کے آخری جمعہ کو ارشاد فرمایا اس لئے "خطبہ شعبانیہ" کے نام سے مشہور ہے۔»
  • مُبطِلات روزہ « ان امور کو کہا جاتا ہے جن کی انجام دہی روزے کو باطل کرتی ہے۔ بسا اوقات روزہ باطل کرنے سے کفارہ واجب ہوتا ہے۔»
  • شب قدر «مسلمانوں کے درمیان سال کی سب سے زیادہ فضیلت والی رات ہے جس میں قرآن نازل ہوا اور ہزار مہینوں سے افضل رات ہے۔»
  • فطرہ «مالی واجبات میں سے ایک ہے جسے عید فطر کے دن ادا کیا جاتا ہے۔ فطرہ کی مقدار ہر شخص کے لئے تین کلو ہے۔»

فہرست

تاریخ(14 ز، 5 ص)
ثقافت(9 ز)
جغرافیہ(6 ز، 2 ص)
زمانہ(3 ز)
سیاست(7 ز)
عقائد(10 ز، 8 ص)
علوم(7 ز، 1 ص)
فائلیں(خالی)
معاشرہ(5 ز)
مفاہیم(2 ز، 1 ص)
موجودات(3 ز)
افراد(22 ز، 1 ص)

ہفتے کی منتخب تصویر

ضاحیہ بیروت میں حزب اللہ کے اجتماع اور سید حسن نصر اللہ کے خطاب کرنے کی جگہ مُجَمَّع سید الشہداء جو سنہ 2024ء کے اسرائیلی حملے میں ویران ہوا۔
ضاحیہ بیروت میں حزب اللہ کے اجتماع اور سید حسن نصر اللہ کے خطاب کرنے کی جگہ مُجَمَّع سید الشہداء جو سنہ 2024ء کے اسرائیلی حملے میں ویران ہوا۔
ضاحیہ بیروت میں حزب اللہ کے اجتماع اور سید حسن نصر اللہ کے خطاب کرنے کی جگہ مُجَمَّع سید الشہداء جو سنہ 2024ء کے اسرائیلی حملے میں ویران ہوا۔
زبان