خمسی سال

ویکی شیعہ سے
(سال خمسی سے رجوع مکرر)

خمسی سال، خمس حساب کرنے کے لیے معین کیا ہوا سال ہے کہ جس کا آغاز پہلی آمدنی ملتے ہی شروع ہوتا ہے۔

نامگذاری

شیعہ فقہ کے مطابق پہلی آمدنی کے ملنے کے ایک سال بعد اس آمدنی کے بچت سے پانچواں حصہ کو خمس کے طور پر دینا واجب ہے۔[1]اس ایک سال کی مدت کو خمسی سال کہا جاتا ہے۔ خمسی سال یا السنۃ الخمسیۃ، قدیمی فقہی منابع اور اسی طرح جواہر الکلام، عروۃ الوثقی اور تحریر الوسیلہ جیسی کتابوں میں نہیں ملتی ہے۔ اور یہ اصطلاح چودھویں صدی شمسی کے دوسرے حصے میں شیعہ فقہی کتابیں خاص کر توضیح المسائل اور استفتائات میں آئی ہے۔[2]

بعض اہم احکام

خمسی سال کا آغاز

شیعہ فقہا کی نظر میں خمسی سال کا آغاز مکلفین کی نسبت اور ان کی درآمد کے تحت مختلف ہے۔ جن لوگوں کی روزانہ آمدنی ہوتی ہے جیسے دکاندار اور تاجر، تو ان کا خمسی سال کا آغاز کام شروع کرنے کے دن سے ہوتا ہے۔ اور جن کی ماہانہ آمدنی ہوتی ہے تو پہلی تنخواہ لینا ہی خمسی سال کا آغاز شمار ہوتا ہے اور کسانوں کا خمسی سال پیداوار کو پہلی بار حاصل کرنے سے آغاز ہوتا ہے۔[3] اور بعد کے سالوں میں وہی دن خمس حساب کرنے کے لیے معین ہوتا ہے۔

قمری یا عیسوی سال

  • اکثر شیعہ فقہا خمس حساب کرنے کے لئے قمری یا عیسوی سال میں فرق کے قائل نہیں ہیں۔ اور دونوں میں سے جس کے تحت بھی خمس دیں جائز سمجھتے ہیں؛[4]البتہ بعض نے احتیاط واجب کی بنا پر قمری سال کو مبنا قرار دیا ہے۔[5]

دیگر احکام

  • خمسی سال، خمس واجب ہونے کے موارد میں سے سال کی آمدنی سے جو بچ جاتا ہے اس سے مربوط ہے۔ لیکن دوسرے موارد جیسے مال غنیمت اور معدن وغیرہ میں لحاظ نہیں کیا جاتا ہے۔
  • خمسی سال کی انتہا پر مکلف کو چاہیے کہ اپنی بچث ( نقد ہو یا غیر نقد و خوراکی چیزیں) کا پانچواں حصہ ادا کرے۔[6]
  • اکثر شیعہ فقہا نے خمسی سال تبدیل کرنے کو جائز سمجھتے ہیں۔[7]البتہ بعض کا کہنا ہے کہ سال کو آگے پیچھے کرنا حاکم شرعی کی اجازت پر موقوف ہے۔[8]اور بعض نے جس پر خمس واجب ہوا ہے اس کے متضرر نہ ہونے پر مشروط کیا ہے۔[9]

متعلقہ مضامین

حوالہ جات

  1. شیخ انصاری، کتاب الخمس، 1415ق، ص71.
  2. مراجعہ کریں: امام خمینی، توضیح المسائل، 1426ق، ص630؛ فاضل لنکرانی، تفصیل الشریعہ، 1423ق، ص139؛ خامنہ ای، اجوبۃ الاستفتائات، 1420ق، ج1، ص163.
  3. بنی‌ ہاشمی خمینی، توضیح المسائل مراجع، 1392ش، ج2، ص18.
  4. بنی‌ہاشمی خمینی، توضیح المسائل مراجع، 1392ش، ج2، ص18.
  5. وحید خراسانی، توضیح المسائل، 1426ق، احکام خمس، مسألہ1783، ص520.
  6. بنی‌ہاشمی خمینی، توضیح المسائل مراجع، 1392ش، ج2، ص8.
  7. بنی‌ہاشمی خمینی، توضیح المسائل مراجع، 1392ش، ج2، ص18.
  8. امام خمینی، توضیح المسائل، 1426ق، ص630؛ مکارم شیرازی، استفتاءات جدید، 1427ھ، ج1، ص110.(آیت اللہ مکارم، خمسی سال کو تاخیر میں ڈالنے کے لیے حاکم شرع کی اجازت لازم قرار دیتے ہیں۔
  9. خامنہ‌ای، اجوبۃ الاستفتائات، 1420ھ، ج1، ص164-163.

مآخذ

  • امام خمینی، توضیح المسائل، تصحیح: مسلم قلی‌پور گیلانی، 1426ھ۔
  • بنی‌ہاشمی خمینی، سید محمدحسن، توضیح المسائل مراجع؛ مطابق با فتوای شانزدہ نفر از مراجع معظم تقلید، قم، دفتر انتشارات اسلامی وابستہ بہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، 1392ہجری شمسی۔
  • خامنہ‌ای، سیدعلی، اجوبۃ الاستفتاءات، بیروت، الدارالاسلامیہ، 1420ھ۔
  • شیخ انصاری، مرتضی، قم، کنگرہ بزرگداشت شیخ اعظم انصاری، 1415ھ۔
  • لنکرانی، محمدفاضل، تفصیل الشریعہ فی شرح تحریر الوسیلہ، تحقیق: حسین واثقی و دیگران، قم، مرکز فقہی ائمہ اطہار، 1423ھ۔
  • مکارم شیرازی، ناصر، استفتاءات جدید، تحقیق: ابوالقاسم علیان‌نژادی، قم، مدرسہ امام علی بن ابی‌طالب علیہ‌السلام، 1427ھ۔
  • وحید خراسانی، حسین، توضیح المسائل، قم، مدرسہ الامام باقرالعلوم، 1426ق/1384ہجری شمسی۔