3 دسمبر
3 دسمبر عیسوی تقویم کے مطابق سال کا 337 واں دن ہے۔
- 1801ء: وفات آقا محمدعلی بہبہانی؛ شیعہ فقیہ، متکلم اور علم رجال کے ماہر (27رجب 1216ھ)
- 1891ء: سید محمد حسن شیرازی نے حرمت تمباکو کا فتوی جاری کیا (1 جمادی الاول 1309ھ)
- 1930ء: ولادت سید مصطفی خمینی؛ شیعہ مجتہد، فرزند امام خمینی ایران میں اسلامی انقلاب کے لیے جد و جہد کرنے والے سرگرم عالم دین (12 رجب 1349ھ)
- 1989ء: وفات سید صفدر حسین نجفی؛ پاکستان میں موثر شخصیت کے حامل عالم دین، کئی دینی کتابوں کے مصنف اور تفسیر نمونہ، پیام قرآن اور منشور جاوید جیسی کتب تفسیری کے مترجم (4 جمادی الاول 1410ھ)
- 1999ء: وفات سید ابراہیم علم الہدی سبزواری (24 شعبان 1420ھ)
- 2020ء: وفات جعفر الہادی؛ شیعہ عالم دين، مبلغ، محقق، مترجم اور اہلبیتؑ عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن (17ربيع الثاني 1442ھ)