29 اگست
29 اگست عیسوی تقویم کے مطابق سال کا 241 واں دن ہے۔
- 632ء: شہادت حضرت فاطمہ زہرا ؑ (3 جمادی الثانی 13ھ)
- 1803ء: ولادت مرزا سلامت علی دبیر (مرزا دبیر) (11 جمادی الاول 1218ھ)
- 1983ء: وفات مفتی جعفر حسین؛ شیعہ عالم دین، مترجم نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ بزبان اردو تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ اور شیعیان پاکستان کے دوسرے قائد (20 ذوالقعدہ1403ھ)
- 1990ء: وفات سید شہاب الدین مرعشی نجفی؛ مرجع تقلید، آپ ایران میں اسلامی کتب کے منفرد خطی نسخہ جات کی سب سے بڑی لائبریری اور اسلامی دنیا کے تیسرے بڑے کتب خانہ کے بانی بھی ہیں (7 صفر 1411ھ)
- 2002ء: وفات سید محمد جواد ذہنی تہرانی؛ فقہ، اصول اور ادبیات عرب کی متعدد کتب کے مصنف اور حوزہ علمیہ قم کے استاد (20 جمادی الثانی 1423ھ)
- 2003ء: شہادت سید محمد باقر حکیم؛ شیعہ مجتہد، سیاست دان، عراق میں (مجلس اعلای اسلامی) اور (حزب الدعوة الاسلامیۃ) کے بانی (1 رجب 1424ھ)
- 2010ء: وفات محمد حسین احمدی فقیہ یزدی؛ مجتہد اور حوزہ علمیہ قم کے استاد (19 رمضان 1431ھ)