مندرجات کا رخ کریں

مسجد غمامہ

ویکی شیعہ سے
مسجد غمامہ
مسجد اِستِسقاء • مسجد مُصَلّا • مصلی العیدین • مسجد ابر
معلومات
مکانمدینہ
تأسیسدوسری صدی ہجری
بانیعمر بن عبد العزیز
معماری
مساحت773 مربع میٹر
تعمیر نومختلف ادوار میں


مسجد غمامہ، جسے مسجداِستِسقاء یا مسجد مُصَلّا بھی کہا جاتا ہے، مدینہ منورہ کی ایک قدیمی مسجد ہے جو مسجد نبوی کے قریب واقع ہے۔ پیغمبر اکرمؐ یہاں عید کی نماز پڑھا کرتے تھے۔ اس مسجد کے نام کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم یہاں نماز پڑھ رہے تھے اس دوران بادل کا ایک ٹکڑا آپ کے سر پر سایہ کرنے کے لیے نمودار ہوا، یا یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں نماز استسقاء ادا کی، جس کے بعد بادل نمودار ہوئے اور بارش برسنے لگی۔

بنی امیہ کے آٹھویں خلیفہ عمر بن عبد العزیز (متوفی:101ہجری) نے اس مقام ایک مسجد تعمیر کرائی۔ مختلف ادوار میں مسجد غمامہ کی تعمیر اور مرمت ہوتی رہی ہے اور اس کی آخری تمیر نو سعودی فرمانروا شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور میں ہوئی ہے۔

تعارف

مسجد ثمامہ 773 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے، جو مدینہ میں مسجد نبوی کے جنوب مغرب میں تقریباً 300 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔[1] کہا جاتا ہے کہ پیغمبر اکرمؐ نے پہلی بار سنہ 2 ہجری کو[2] مدینہ کے کسی صحرا میں «مَناخہ» نامی جگہے،[3] پر نماز عید ادا کی جہاں عمر بن عبد العزیز کے دور میں مسجد کی گئی۔[4] ابو سعید خدری سے ایک روایت نقل ہوئی ہے جس کے مطابق حضور صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحی کے دن اسی مقام پر عید کی نماز پڑھاتے تھے اور نماز کے بعد وہاں خطبہ دیتے تھے۔[5]

نویں صدی ہجری کے آخر تک یہ مسجد عید گاہ کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے۔[6]

مسجد غمامہ کا داخلی دروازہ

وجہ تسمیہ

کہا جاتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اس مقام پر نماز میں مشغول تھے اس دوران بادل کا ایک ٹکڑا آپ کے سر پر سایہ کرنے کے لئے نمودار ہوا،[7] یا یہ کہ آپؐ نے یہاں نماز استسقاء ادا کی، جس کے بعد بادل نمودار ہوئے اور بارش ہونے لگی۔[8] غمامہ بہ‌معنای ابر است۔[9]

اس مسجد کو "مسجد مُصَلّی" بھی کہا جاتا ہے[10] کیونکہ یہاں حضورؐ عیدین کی نماز ادا کرتے تھے۔[11]

مسجد غمامہ کا داخلی منظر

تعمیر نو

مسجد غمامہ کی مختلف ادوار میں تعمیر اور مرمت ہوتی رہی ہے۔[12] دوسری صدی ہجری اور آٹھویں صدی ہجری 748 سے 753 ہجری کے درمیان اس مسجد کی مرمت ہوئی ہے۔ اس دور کی سب سے اہم مرمت مصر میں قلاوؤن کے نواسے سلطان حسن کے دور میں ہوئی۔[13] سلطنت عثمانیہ خاص طور پر عبد المجید اول (1255 سے 1277 ہجری) اور سلطان عبد الحمید دوم کے عہد میں (1293 سے 1327 ہجری) کے دور میں بھی اس مسجد کی مرمت کی گئی ہے۔ سعودی عرب کے بادشاہ فہد بن عبد العزیز کے دور میں مسجد غمامہ کی تعمیر نو اور مرمت کی گئی جس کی تاریخ سنہ 1411 ہجری درج ہے۔[14]

موجودہ حالت

مسجد غمامہ مسجد نبوی کے باب السلام دروازے کے سامنے واقع ہے۔ اس کے داخلی دروازے پر سبز رنگ کے سائن بورڈ پر مسجد کا نام کندہ ہے۔[15] مسجد کی چھوٹی بڑی چھ گنبد اور بیرونی محراب جو کہ سفید لکیروں والے سیاہ پتھروں کے ساتھ تعمیر کی گئی ہے، اس مسجد کی اہم خصوصیات میں سے ہیں۔[16]

حوالہ جات

  1. قائدان، تاریخ و آثار اسلامی مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ، 1385ہجری شمسی، ص258۔
  2. قائدان، تاریخ و آثار اسلامی مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ، 1385ہجری شمسی، ص258۔
  3. حسنی، سیری در اماکن سرزمین وحی، 1371ہجری شمسی، ص58۔
  4. سمہودی، اخبار مدینہ، 1376ہجری شمسی، ص439؛ قائدان، تاریخ و آثار اسلامی مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ، 1385ہجری شمسی، ص258۔
  5. جعفریان، آثار اسلامی مکہ و مدینہ، 1379ہجری شمسی، ص347۔
  6. «مسجد غمامہ، محل سایہ ابر بر رسول اکرم(ص) در مدینہ منورہ»، خبرگزاری شبستان۔
  7. حسینی شیرازی، موسوعہ استدلالیہ فی الفقہ الاسلامی، 1407ھ، ج46، ص117۔
  8. نجفی، مدینہ‌شناسی، 1386ہجری شمسی، ص234۔
  9. شہیدی، عرشیان، 1383ہجری شمسی، ص102۔
  10. سمہودی، اخبار مدینہ، 1376ہجری شمسی، ص439۔
  11. خویلد، المساجد و الاماکن الاثریہ، 1420ھ، ص9۔
  12. جعفریان، آثار اسلامی مکہ و مدینہ، 1379ہجری شمسی، ص349۔
  13. قائدان، تاریخ و آثار اسلامی مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ، 1385ہجری شمسی، ص258؛ سمہودی، اخبار مدینہ، 1376ہجری شمسی، ص439۔
  14. جعفریان، آثار اسلامی مکہ و مدینہ، 1379ہجری شمسی، ص349۔
  15. «مسجد غمامہ، محل سایہ ابر بر رسول اکرم(ص) در مدینہ منورہ»، خبرگزاری شبستان۔
  16. «مسجد غمامہ، محل سایہ ابر بر رسول اکرم(ص) در مدینہ منورہ»، خبرگزاری شبستان۔

مآخذ

  • حسنی، علی‌اکبر، سیری در اماکن سرزمین وحی، تہران، مشعر، 1371ہجری شمسی۔
  • حسینی شیرازی، سید محمد، موسوعہ استدلالیہ فی الفقہ الاسلامی، قم، موسسہ الفکر الاسلامی، 1407ھ۔
  • جعفریان، رسول، آثار اسلامی مکہ و مدینہ، تہران، مشعر، 1379ہجری شمسی۔
  • خویلد، عبدالرحمن، المساجد و الاماکن الاثریہ، تہران، مشعر، 1420ھ۔
  • سمہودی، علی بن عبداللہ، اخبار مدینہ، تہران، مشعر، 1376ہجری شمسی۔
  • شہیدی، سیدجعفر، عرشیان، تہران، مشعر، 1383ہجری شمسی۔
  • قائدان، اصغر، تاریخ و آثار اسلامی مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ، تہران، مشعر، 1385ہجری شمسی۔
  • مسجد غمامہ، محل سایہ ابر بر رسول اکرم(ص) در مدینہ منورہ، خبرگزاری شبستان، تاریخ انتشار: 1399/3/19۔
  • نجفی، محمدباقر، مدینہ‌شناسی، تہران، مشعر، 1386ہجری شمسی۔