کوہ احد
احد کی پہاڑی، سعودی عرب کے شہر حجاز میں ایک سرخ رنگ کی پہاڑی ہے، [1] جو تقریباً مدینہ کے شمال سے ٤ کلو میٹر کے فاصلے پر ہے. جنگ احد کی وجہ سے یہ احد کے نام سے مشہور ہوئی، جنگ احد حضرت پیغمبر(ص) کے اصحاب اور مکہ کے مشرکین کے درمیان جنگ اسی جگہ پر ہوئی تھی.[2] جنگ احد کے شہداء کا قبرستان اسی پہاڑی کے ساتھ ہے، کئی صدیاں ہو گئی ہیں کہ حاجی اور زائرین، بالخصوص ایرانی شیعہ اس کی زیارت کے لئے جاتے ہیں.
نامگذاری کی وجہ
اس پہاڑ کے نام کے بارے میں چند وجوہات ہیں. بعض کا اعتقاد ہے کہ اس نام کی وجہ یہ ہے کہ یہ پہاڑ اپنے اطراف کے پہاڑوں سے بالکل الگ اور منفرد ہے. [3] اور بعض اس کا نام احد ہونے کی وجہ خداوند متعال کی یکتائی سے تشبیہ دی ہے. کہا جاتا ہے زمانہ جاہلیت میں اس پہاڑ کا نام عنقد تھا. رسول خدا(ص) اس پہاڑی کو بہت پسند فرماتے تھے اور اس کے بارے میں فرماتے تھے:
- اُحُد جَبَلٌ یحِبُّنا وَ نُحِبُّهُ:
احد وہ پہاڑی ہے جسے ہم پسند کرتے ہیں اور وہ بھی ہمیں پسند کرتی ہے. [4]