مندرجات کا رخ کریں

مسجد جواہری (نجف)

ویکی شیعہ سے
مسجد جواہری
مسجد کا مرکزی دروازه
مسجد کا مرکزی دروازه
معلومات
مکاننجف
دیگر اسامیمسجد جواہری • مسجد آل جواہری


مسجد جواہری (جامِعُ الْجَواہری) یا مسجد آل جواہری نجف کی مشہور مساجد میں سے ایک ہے جو العمارہ محلے[1] میں امام علیؑ کے روضہ اور مسجد شیخ طوسی کے قریب واقع ہے۔[2]

جواہری نام کی شہرت اس مسجد میں شیخ محمد حسن نجفی المعروف صاحب جواہر (وفات: 1266ھ) کے دفن ہونے کی وجہ سے ہے۔[3] جواہری مسجد ان جگہوں میں سے ایک ہے جو حوزہ علمیہ نجف کے طلباء کے درس و تدریس اور مباحثے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔[4]

مسجد جواہری میں دینی علوم کی تدریس[5]

اس مسجد کی مرمت اور توسیع صاحب جواہر کی نسل سے شیخ جواد جواہری نے کی ہے۔[6] شیخ محمد تقی جواہری (صاحب جواہر کی نسل سے) اس مسجد کے امام تھے، جنہیں عراق کی بعثی حکومت نے گرفتار کیا اور 1359 میں شہید کر دیا۔[7]

اطلاع کے مطابق سید مصطفی خمینی کا جنازہ اسی مسجد سے روضہ امام علی کی سمت نکلا۔[8] یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 11 فروری سنہ 1979 عیسوی کی شب سید محمد باقر صدر، جواہری مسجد میں زیب منبر ہو کر اصلاح امت اسلامی اور انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی میں امام خمینی کا کردار اور حکومت وقت کے حوالے سے عراقی عوام کی ذمہ داری کے بارے میں گفتگو کی۔[9] کہا جاتا ہے کہ اگلے روز عراق کے مختلف شہروں میں لوگوں نے مظاہرے کئے۔

حوالہ جات

  1. خلیلی، موسوعة العتبات المقدسة، 1407ھ، ج7، ص59؛ علوی، راہنمای استان نجف، 1391شمسی، ص58۔
  2. صحن الامام الحسین علیہ‌السلام، شبکہ الامام علی۔
  3. زیارت عتبات عالیات (عراق)، 1387شمسی، ص247۔
  4. حکیم، حوزہ النجف الاشرف النظام و مشاریع الاصلاح، 1433ھ، ص275۔
  5. حکیم، حوزہ النجف الاشرف النظام و مشاریع الاصلاح، 1433ھ، ص652۔
  6. بنیاد دائرة المعارف اسلامی، «جواہری، آل»، ج1، ص5173۔
  7. بنیاد دائرة المعارف اسلامی، «جواہری، آل»، ج1، ص5173۔
  8. «جرقہ‌ای کہ شاہ را بر انداخت!»، پایگاہ دفتر حفظ و نشر آثار آیت اللہ العظمی خامنہ‌ای۔
  9. «کتاب «اندیشہ‌ہای سیاسی شہید محمدباقر صدر» منتشر می‌شود»، خبرگزاری مہر۔

مآخذ

  • بنیاد دائرة المعارف اسلامی، «جواہری، آل»، دانشنامہ جہان اسلام۔
  • «جرقہ‌ای کہ شاہ را بر انداخت!»، پایگاہ دفتر حفظ و نشر آثار آیت اللہ العظمی خامنہ‌ای، تاریخ مشاہدہ 20 دی 1402ہجری شمسی۔
  • حکیم، عبدالہادی، حوزہ النجف الاشرف النظام و مشاریع الاصلاح، کربلا، العَتَبَةُ العَبَاسِیةُ المُقَدَّسَة، 1433ھ۔
  • خلیلی، جعفر، موسوعة العتبات المقدسة، بیروت، مؤسسة الاعلمی للمطبوعات، 1407ھ۔
  • زیارت عتبات عالیات (عراق)، اصفہان، مرکز تحقیقات رایانہ‌ای قائمیہ اصفہان، 1387ہجری شمسی۔
  • صحن الامام الحسین علیہ‌السلام، شبکہ الامام علی، تاریخ مشاہدہ مطلب: 18 دی 1402ہجری شمسی۔
  • علوی، علی، راہنمای استان نجف، تہران، مشعر، 1391ہجری شمسی۔
  • «کتاب «اندیشہ‌ہای سیاسی شہیدمحمدباقر صدر» منتشر می‌شود»، خبرگزاری مہر، تاریج درج مطلب: 26 مہر 1395شمسی، تاریخ مشاہدہ: 20 دی 1402ہجری شمسی۔