سید کلب صادق

نامکمل زمرہ
حوالہ جاتی اصول کی عدم رعایت
ویکی شیعہ سے
سید کلب صادق
کوائف
نامسید کلب صادق نقوی
مذہبشیعہ
شہرتعالم، خطیب
نسبرضوی سادات
مشہور اقاربسید کلب حسین (والد) سید کلب عابد، سید کلب جواد
تاریخ پیدائش22 جون سنہ 1939 ء
جائے پیدائشلکھنو
آرامگاہلکھنؤ
علمی معلومات
اساتذہمیر خلیق
آثارمجموعہ مرثیہ میر انیس (5 جلدیں)
دیگر معلومات
تخصصشعر و ادب
مہارتمرثیہ نگاری
پیشہمرثیہ گوئی
ویب سائٹhttp://tauheed.net/


سید کلب صادق (1939۔2020 ء)، شیعہ عالم، مصلح، ماہر تعلیم اور نامور خطیب تھے۔ ان کا تعلق لکھنو کے خاندان اجتہاد سے ہے۔ علمی و فعال شخصیت اور برجستہ خطیب ہونے کی وجہ سے وہ دنیائے اسلام خاص طور پر دنیائے تشیع میں بے حد مقبولیت کے حامل ہیں۔ تبلیغ خاص کر عشرہ محرم و مجالس کے سلسلہ میں ملک و بیرون ملک کے سفر کرتے رہتے تھے۔

سید کلب صادق ہندوستان میں شیعہ سنی و اتحاد بین المسلمین کے حامی و پرچم دار تھے۔ انہوں نے دینی، تعلیمی، سماجی اور سیاسی اعتبار سے نہایت موثر اور فعال کردار ادا کیا ہے۔ وہ توحید المسلمین ٹرسٹ لکھنو کے موسس و سکریٹری، ایرا میڈیکل کالج و ہاسپیٹل کے صدر اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر (1986 تا 2020 ء) رہ چکے ہیں۔

سوانح عمری

ان کی ولادت 22 جون سنہ 1939 ء میں ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنو میں ہوئی۔[1] ان کے والد سید کلب حسین ایک عالم دین اور خطیب تھے۔ ان کے بڑے بھائی سید کلب عابد بھی دور معاصر کے ایک معروف عالم اور خطیب تھے۔ عصر حاضر کے مشہور عالم سید کلب جواد ان کے بھتیجے ہیں۔ سید کلب صادق نے ابتدائی تعلیم قدیم دینی درس گاہ مدرسہ سلطان المدارس سے حاصل کی۔ اس کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور وہاں سے عربی زبان و ادب میں بی اے اور ایم اے کیا اور لکھنو یونیورسٹی سے اپنی پی ایچ، ڈی مکمل کرکے ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی۔[2]

اولاد

سید کلب حسین، سید کلب سبطین نوری، سید کلب منتظر، ان کے تین بیٹے ہیں اور ایک بیٹی ہے۔

فعالیت و خدمات

18 اپریل 1984ء میں انہوں نے ادارہ توحید المسلمین ٹرسٹ قائم کیا۔ جس کا مقصد ضرورت مند اور غریب طلباء کو تعلیم کے سلسلہ میں تعاون اور وظیفہ فراہم کرنا تھا۔ ان کی نظارت میں ہونے والے تعلیمی، فلاحی اور تعمیری امور کا ذکر ذیل میں کیا جا رہا ہے:

  • توحید المسلمین ٹرسٹ، (تاسیس 1984 ء) لکھنو[3]
  • یونیٹی کالج، (تاسیس 1988 ء) لکھنو[4]
  • یونیٹی مشن اسکول، لکھنو[5]
  • یونیٹی انڈستریل ٹرینگ سینٹر، (تاسیس 1995 ء) لکھنو[6]
  • یونیٹی پبلک اسکول، (تاسیس 1993 ء) الہ آباد
  • ایم یو (مدینۃ العلوم) کالج، (تاسیس 1997 ء) علی گڑھ[7]
  • یونیٹی کمپیوٹر سینٹر، لکھنو
  • یونیٹی فری ایجوکیشن پروگرامز، (لکھنو، جون پور، جلال پور، الہ آباد، بارہ بنکی، مرادآباد و علی گڑھ ۔۔۔۔)
  • ہیزا (حضرت امام زین العابدین علیہ السلام) چیریٹیبل ہاسپیٹل، (تاسیس 1992 ء) لکھنو[8]
  • توحید المسلمین میڈیکل سینٹر، شکار پور
  • توحید المسلمین بیوہ پینشن اسکیم،
  • توحید المسلمین ایتام تعلیمی اسپانسرشپ اسکیم
  • تجدید بناء و توسیع حسینیہ غفران مآب، لکھنو
  • تجدید بناء و تعمیر نو مقبرہ میر انیس

آپ ایرا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل لکھنو کے صدر،[9] آل انڈیا شیعہ کانفرنس کے جنرل سکریٹری، انجمن وظیفہ سادات و مومنین کے ممبر اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر ہیں۔[10]

تالیفات

  • تاج شکن
  • نیویارک سے قم تک
  • قرآن اور سائنس (مجموعہ مجالس)
  • اسلام اور مذہب اہل بیت (مجموعہ مجالس)
  • خطبات نماز جمعہ
  • اسلام میں علم کی اہمیت
  • سائنس اور غلبہ اسلام (مجموعہ مجالس 2 جلد)[11]

وفات

سید کلب صادق کولوریکٹل کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ایک ماہ سے زائد عرصہ لکھنو کے ایرا ہاسپیٹل میں زیر علاج رہے اور آخرکار 24 نومبر 2020 ء کو رات میں دس بجے 81 برس کی عمر میں انہوں نے اس دار فانی کو وداع کہا۔[12] آخری دیدار کے لئے ان کا جنازہ یونیٹی کالج حسین آباد میں رکھا گیا۔ جہاں آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندہ آقای مہدوی پور نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں علماء و مومنین شریک ہوئے۔ دوسری نماز میت اہل سنت کے درمیان گھنٹہ گھر کے علاقہ میں ہوئی۔ انہیں امام باڑہ غفران مآب میں دفن کیا گیا۔

حوالہ جات

مآخذ