حسینیہ امام خمینی(تہران)
حسینیہ امام خمینی میں ایام فاطمیہ کی مجالس (۲۶ آذر ۱۴۰۲ش)[1] | |
| ابتدائی معلومات | |
|---|---|
| بانی | محسن رفیقدوست |
| تاسیس | ۱۳۶۸ش |
| استعمال | حسینیہ |
| محل وقوع | تہران، ایران |
| دیگر اسامی | حسینیه بیت رهبری |
| مشخصات | |
| رقبہ | دو هزار مربع میٹر |
| موجودہ حالت | فعال |
| معماری | |
حسینیہ امام خمینی، ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع ایک حسینیہ ہے جو مذہبی اور سرکاری تقریبات کے انعقاد کی جگہ ہونے کے ساتھ ساتھ، اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای کے درس خارج (فقہ کا اعلیٰ سطح کا درس) کی جگہ ہے۔ اس حسینیہ کا قیام سنہ 1989 عیسوی کو آیت اللہ خامنہ ای کی رہبریت کے آغاز کے ساتھ عمل میں آیا۔
استعمال

حسینیہ امام خمینی تہران کے حسینیوں میں سے ایک ہے جہاں آیت اللہ خامنہ ای کی زیادہ تر سرکاری تقریبات، عوامی ملاقاتیں،[3] مذہبی مجالس[4] اور ان کے درس خارج (فقہ کا اعلیٰ سطح کا درس) منعقد ہوتے ہیں۔[5] اس حسینیہ میں منعقد ہونے والے پروگرام میں سب سے زیادہ مشہور سات محرم سے لیکر بارہ محرم تک محرم کی عزاداری اور ایام فاطمیہ کی مجالس ہیں۔ رمضان المبارک کے پورے مہینے ، یہاں روزانہ ظہر اور عصر کی نماز باجماعت ادا کی جاتی ہے۔ بعض خاص دنوں میں یہ نماز جماعت آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں منعقد ہوتی ہے۔[6]
حسینیہ کی عمارت

سن 1989ء کو آیت اللہ خامنہ ای کا اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر منتخب ہونے کے بعد ان کی تجویز پر محسن رفیق دوست نے نظام مافی خاندان کا ایک ملکیتی گھر خریدا اور وہیں پر حسینیہ امام خمینی کی بنیاد رکھی گئی۔[7]
یہ عمارت دو ہزار مربع میٹر کے رقبے پر ڈیزائن کی گئی۔ محسن رفیق دوست کے مطابق، حسینیہ امام خمینی کے تمام تعمیراتی مراحل 61 دن میں مکمل ہوئے اور اس کی تعمیر کے اخراجات عوامی عطیات سے پورے کئے گئے۔ عمارت کی تکمیل کے بعد، آیت اللہ خامنہ ای کی تجویز پر اس حسینیہ میں زیلو فرش (ایک قسم کا ایرانی روایتی قالین) بچھایا گیا۔[8] یہ زیلو ہاتھ سے بنے ہوئے تھے اور ایران کے شہر یزد سے منگوائے گئے تھے۔[9] عمارت کی تزئین تین سینٹی میٹر موٹے اینٹوں سے کی گئی، ایک حصے میں بالکونی بھی تعمیر کی گئی ہے، اور آیت اللہ خامنہ ای کے اصرار پر اس میں کاشی کاری (روایتی ایرانی ٹائل) نہیں کی گئی۔[10]
حوالہ جات
- ↑ «مراسم عزاداری شام شهادت حضرت فاطمهزهرا سلاماللهعلیها»، وبگاه دفتر حفظ و نشر آثار حضرت آیتالله العظمی خامنهای.
- ↑ «جلسہ درس خارج فقہ آیتاللہ خامنہای»، وبگاہ دفتر حفظ و نشر آثار حضرت آیتاللہ العظمی خامنہای۔
- ↑ «حسینیہ امام خمینی(رہ) حال و ہوای کلاس درس گرفت»، خبرگزاری ایمنا۔
- ↑ «آخرین شب مراسم عزاداری حضرت فاطمہزہرا سلاماللہعلیہا در حسینیہ امام خمینی(رہ)»، پایگاہ دفتر حفظ و نشر آثار آیتاللہ خامنہای۔
- ↑ «تأسیس حسینیہ امام خمینی»، پایگاہ پارسا۔
- ↑ «حسینیہ امام خمینی»، پایگاہ ایران فانزی۔
- ↑ «بیت رہبری چگونہ ساختہ شد؟/ چرا "آقا" بہ جماران نرفت؟!»، جہاننیوز۔
- ↑ «رفیقدوست: من مثل چماق میمانم»، خبرگزاری تابناک۔
- ↑ «زیلوہای حسینیہ امام خمینی چہ کسانی میبافند؟»، پایگاہ اطلاعرسانی حوزہ۔
- ↑ «رفیقدوست: من مثل چماق میمانم»، خبرگزاری تابناک۔
مآخذ
- «بیت رہبری چگونہ ساختہ شد؟/ چرا "آقا" بہ جماران نرفت؟!»، جہاننیوز، تاریخ درج مطلب: 20 خرداد 1395ش، تاریخ اخذ: 18 خرداد 1403ہجری شمسی۔
- «رفیق دوست: من مثل چماق میمانم»، خبرگزاری تابناک، تاریخ درج مطلب: 28 اردیبہشت 1392ش، تاریخ اخذ: 18 خرداد 1403ہجری شمسی۔
- «تصاویری از خیل خبرنگاران در حسینیہ امام خمینی در حضور رہبر انقلاب»، اعتماد، تاریخ درج مطلب: 11 اسفند 1402ش، تاریخ اخذ: 18 خرداد 1403ہجری شمسی۔
- «حسینیہ امام خمینی»، پایگاہ ایران فانزی، تاریخ درج مطلب: بیتا، تاریخ اخذ: 18 خرداد 1403ہجری شمسی۔
- «حسینیہ امام خمینی(رہ) حال و ہوای کلاس درس گرفت»، خبرگزاری ایمنا، تاریخ درج مطلب: 12 اردیبہشت 1403ش، تاریخ اخذ: 18 خرداد 1403ہجری شمسی۔
- «تأسیس حسینیہ امام خمینی»، پایگاہ پارسا، تاریخ درج مطلب: 25 خرداد 1401ش، تاریخ اخذ: 18 خرداد 1403ہجری شمسی۔
- «آخرین شب مراسم عزاداری حضرت فاطمہزہرا سلاماللہعلیہا در حسینیہ امام خمینی(رہ)»، پایگاہ دفتر حفظ و نشر آثار حضرت آیت اللہ العظمی خامنہای، تاریخ درج مطلب: 27 آذر 1402ش، تاریخ اخذ: 18 خرداد 1403ہجری شمسی۔
- «زیلوہای حسینیہ امام خمینی (رہ) چہ کسانی میبافند؟»، پایگاہ اطلاعرسانی حوزہ، تاریخ درج مطلب: 21 مرداد 1399ش، تاریخ اخذ: 18 خرداد 1403ہجری شمسی۔
- «مراسم عزاداری شام شہادت حضرت فاطمہزہرا سلاماللہعلیہا»، وبگاہ دفتر حفظ و نشر آثار حضرت آیتاللہ العظمی خامنہای، تاریخ درج مطلب: 26 آذر 1402ش، تاریخ اخذ: 21 خرداد 1403ہجری شمسی۔
- «جلسہ درس خارج فقہ آیتاللہ خامنہای»، وبگاہ دفتر حفظ و نشر آثار حضرت آیتاللہ العظمی خامنہای، تاریخ درج مطلب: 26 آبان 1398ش، تاریخ اخذ: 21 خرداد 1403ہجری شمسی۔