الحیدریہ امام بارگاہ (کاظمین)
کاظمین میں الحیدریہ امام بارگاہ | |
| ابتدائی معلومات | |
|---|---|
| بانی | سید محمد حیدری یا احمد حیدری |
| تاسیس | سنہ 1876ء (1297ھ) |
| استعمال | دینی و مذہبی تقریبات |
| محل وقوع | کاظمین (عراق) |
| مشخصات | |
| رقبہ | 500 مربع میٹر |
| سہولیات | نماز خانہ، مدرسہ دینیہ، کتب خانہ |
| معماری | |
| طرز تعمیر | لکڑی کے ستون |
الحیدریہ امام بارگاہ عراق کے شہر کاظمین میں واقع ایک معروف امام بارگاہ ہے، جو دنیائے اسلام کی پہلی امام بارگاہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔[1] یہ عمارت سنہ 1876ء (1297ھ) میں تعمیر ہوئی تھی،[2] اگرچہ بعض تواریخ کے مطابق اس کی تعمیر 1286ھ میں ہوئی۔[3] تاہم صفوی دور (907–1135ھ) کی تصنیف "تاریخ عالم آرای عباسی" میں ایران میں امام بارگاہوں کے وجود کا ذکر پہلے ہی سے موجود ہے۔[4]
کہتے ہیں کہ سید محمد حیدری (متوفی: 1315ھ) نے اس امام بارگاہ کی تعمیر کی، جو سید حیدر حسنی کاظمی کے نواسے اور شیخ مرتضی انصاری کے شاگردوں میں سے تھے۔ اس کا نام ان کے خاندانی نام حیدری سے لیا گیا ہے۔[5] ایک اور روایت کے مطابق، اس امام بارگاہ کو سید احمد حیدری نے ایک شیرازی تاجر مشیرالملک کی مالی مدد سے بنوایا اور اس کا نام حیدر یعنی امام علیؑ کے لقب کی نسبت سے رکھا گیا۔[6]
امام بارگاہ حیدریہ حرم کاظمین کے قریب واقع ہے اور تقریباً 500 مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے۔[7] اس میں مختلف حصے شامل ہیں، جیسے نمازخانہ، دینی مدرسہ، کتب خانہ اور عزاداری ہال۔[8] یہاں محرم اور اربعین کی مجالسِ عزاداری، نمازِ جماعت، نمازِ عیدین، زائرین اربعین کے لیے موکب (خدمت مراکز) کا قیام وغیرہ جیسی متعدد دینی و مذہبی تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔[9]
اس عمارت کی معماری محمد مکیہ نے لکڑی کے ستونوں کے ساتھ انجام دی[10] اور اس پر ایک کتاب بھی لکھی گئی ہے جس کا عنوان ہے «الحسینیۃ الحیدریۃ في الکاظمیۃ»(کاظمیہ کی الحیدریہ امام بارگاہ)۔[11]

حوالہ جات
- ↑ «حسینیہ الحیدریہ در کاظمین؛ پایگاہ ماندگار مرثیہسرایان حسینی»، خبرگزاری شبستان.
- ↑ «حسینیہ الحیدریہ در کاظمین؛ پایگاہ ماندگار مرثیہسرایان حسینی»، خبرگزاری شبستان.
- ↑ لوی الحیدری،«مدرسہ الحسینیہ الحیدریہ»، الولایہ الأخباریہ.
- ↑ منشی، تاریخ عالم آرای عباسی، 1314 ھ، ج1، ص263.
- ↑ الحسنی،«الحسنیہ الحیدریہ فی الکاظمیہ»، صوت الکاظمین
- ↑ حسینیہ الحیدریہ در کاظمین؛ پایگاہ ماندگار مرثیہسرایان حسینی، خبرگزاری شبستان.
- ↑ الحسنی،«الحسنیہ الحیدریہ فی الکاظمیہ»، صوت الکاظمین.
- ↑ «حسینیہ الحیدریہ در کاظمین؛ پایگاہ ماندگار مرثیہسرایان حسینی»، خبرگزاری شبستان.
- ↑ «حسینیہ الحیدریہ در کاظمین؛ پایگاہ ماندگار مرثیہسرایان حسینی»، خبرگزاری شبستان.
- ↑ «حسینیہ الحیدریہ در کاظمین؛ پایگاہ ماندگار مرثیہسرایان حسینی»، خبرگزاری شبستان.
- ↑ لوی الحیدری،«مدرسہ الحسینیہ الحیدریہ»، الولایہ الأخباریہ.
مآخذ
- «الحیدریہ نخستین حسینیہ جہان اسلام»، خبرگزاری شبستان، تاریخ درج مطلب: 21 فروردین 1404 شمسی، تاریخ بازدید: 31 شہریور1404ہجری شمسی۔
- الحسنی، السید یوسف احمد، «الحسینیہ الحیدریہ فی الکاظمیۃ»، صوت الکاظمین، تاریخ درج مطلب:رمضان 1413ھ، تاریخ بازدید:4 مہر 1404ہجری شمسی۔
- الحیدری، لوی، «مدرسہ الحسینیہ الحیدریہ 1286ھ»، الولایہ الاخباریہ، تاریخ درج:7 ژوئیہ 2023ء، تاریخ بازدید:13 مہر 1404ہجری شمسی۔
- حسینی اشکوری، احمد، الامام الثائر السید مہدی الحیدری، نجف اشرف، ناشر مطبعہ الآداب، بی تا۔
- منشی، اسکندر، تاریخ عالم آرای عباسی ،تہران، دارالطباعۃ آقا سید مرتضی، 1314ھ۔