سنہ 2014 عیسوی
Appearance
(سنہ 2014ء سے رجوع مکرر)
سنہ 2014 عیسوی، حضرت عیسیٰ کی ولادت کے بعد اکیسویں صدی کی دوسری دہائی کا چوتھا سال ہے۔
واقعات
- 15 مئی: شام عمار بن یاسر اور اویس قرنی کے مقبرے کا انہدام؛ داعش کے ہاتھوں (15 رجب 1435ھ)[1]
- 10 جون: عراق کے شہر موصل پر داعش کا قبضہ۔
- 12 جون: داعش کے ہاتھوں سپایکر قتل عام؛ عراق کے شیعہ فوجی [2]۔
- 13 جون: داعش کے خلاف جہاد کا فتوا؛ عراق کے شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کی جانب سے۔
- 22 جون: ویکی شیعہ کا رسمی آغاز اور افتتاح؛ ایران کے صدر حسن روحانی کے ہاتھوں (24 شعبان 1435ھ)۔
- 22 جون: تہران میں اہل بیت عالمی اسمبلی اور دیگر تنظیموں کی سرپرستی میں امام حسن علیہ السلام کی تکریم کے لیے کانفرنس کا انعقاد[3]۔
- 24 اکتوبر: عراق کے شہر جرف النصر کی داعش سے آزادی؛ حشد شعبی کے تعاون سے۔
- یوم قدس کے مظاہرے میں 33 نائجیرین شیعہ مومنین کی شہادت (27 رمضان 1435ھ)
وفیات
- 11 جون: وفات رحمت اللہ فشارکی؛ استاد حوزہ علمیہ قم (12 شعبان 1435ھ)
- 21 اکتوبر: وفات محمد رضا مہدوی کنی، ایران کے اسلامی انقلاب کے سرگرم کارکن، (26 ذوالحجہ 1435ھ)۔
- 5 نومبر: وفات جورج جرداق، کتاب امام علی صوت العدالۃ الإنسانيۃ کے مصنف، (12 محرم 1436ھ)۔
- 6 جنوری: شہادت اعتزاز حسن بنگش؛ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے شیعہ نوجوان جس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مقابلے میں اپنی جان قربان کردی اور اپنے ہم مکتب ساتھیوں کو بچایا۔[4]
حوالہ جات
- ↑ عبد اللہ، الدولۃ الإسلاميۃ، ص 14۔
- ↑ سبایکر قتل عام - عراق کا نہ بھرنے والا زخم
- ↑ گزارش کنگرہ بینالمللی سبط النبی حضرت امام حسن مجتبی (علیہالسلام)، ص 17۔
- ↑ شہید اعتزاز حسن کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے روزنامہ پاکستان۔
مآخذ
- عبد اللہ، حسن، الدولۃ الإسلاميۃ في العراق والشام، دار السعادۃ، 2015 م.