شرعی مغرب

ویکی شیعہ سے
(مغرب سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

شرعی مغرب اس وقت کو کہا جاتا ہے جہاں سے نماز مغرب کا وقت شروع ہوتا ہے۔ شرعی مغرب کی پہچان نماز عصر کا وقت ختم ہونے، نماز مغرب کا وقت شروع ہونے، روزہ کا وقت ختم ہونے (افطار کا وقت) اور اسی طرح عرفات میں اختیاری وقوف کے لیے کارآمد ہے۔ اس لئے شرعی مغرب کے بارے میں فقہ کے مختلف ابواب جیسے؛ نماز، روزہ اور حج میں بحث ہوتی ہے۔[1]

شرعی مغرب کے بارے میں فقہا کے درمیان اختلاف نظر ہے۔ بعض فقہاء سورج غروب ہونے کو شرعی مغرب قرار دیتے ہیں،[2]لیکن صاحب جواہر کے ادعا کے مطابق بہت سارے فقہا غروب کے وقت آسمان پر موجود سرخی ختم ہونے(ذہاب حُمْرہ مشرقیہ) کو شرعی مغرب قرار دیتے ہیں۔[3]


حوالہ جات

  1. ہاشمی شاہرودی، فرہنگ فقہ فارسی، ۱۳۸۵ش، ج۱، ص۴۱۳.
  2. بہجت، استفتائات، ۱۴۲۸ق، ج۲، ص۳۴۸.
  3. نجفی، جواہر الکلام، ۱۳۶۲ق، ج۷، ص۱۰۸-۱۰۹؛ خمینی، توضیح المسائل، ۱۴۲۶ق، ص۱۶۴؛ قمی، الغایة القصوی، ۱۴۲۳ق، ج۲، ص۱۶۹.


مآخذ

  • بہجت فومنی، محمد تقی، استفتائات، قم، دفتر آیت اللہ بہجت، ۱۴۲۸ق.
  • خمینی(امام)، سید روح اللّٰہ موسوی‌، توضیح المسائل‌، مصحح: مسلم قلی‌پور گیلانی‌، تہران، موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی، ۱۴۲۶ق.
  • قمی، شیخ عباس‌، الغایۃ، القصوی فی ترجمۃ العروۃ الوثقی‌، تحقیق: علی‌رضا اسداللہی‌ فرد، قم، منشورات صبح پیروزی، ۱۴۲۳ق.
  • نجفی، محمد حسن، جواہر الکلام، محقق ابراہیم سلطانی، بیروت، دار احیاء التراث العربی، ۱۳۶۲ق.
  • ہاشمی شاہرودی، سید محمود، فرہنگ فقہ فارسی، قم، مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی، ۱۳۸۵ش.