سعد بن حذیفہ بن یمان
Appearance
(سعید بن حذیفہ سے رجوع مکرر)
سعد بن حذیفہ بن یمان (تاریخ شہادت: 37 ھ) امام علیؑ کے اصحاب اور جنگ صفین کے شہداء میں سے تھے۔[1] سعد کے والد حذیفہ، صحابی رسولؐ اور امام علیؑ کے ساتھیوں میں سے تھے۔ سعد اوران کے بھائی صفوان نے اپنے والد کی وصیت کے مطابق جنگ صفین میں امام علیؑ کے ہمرکاب شرکت کی اور اسی جنگ میں شہید ہوئے۔[2] اگرچہ طبری نے یہ لکھا ہے کہ قیام توابین کے وقت وہ زندہ تھے اور سلیمان بن صرد خزاعی نے ایک خط میں ان سے مدد کی درخواست کی تھی کہ جس پر سعد نے بھی اپنی آمادگی کا اظہار کیا تھا۔[3] کچھ منابع میں ان کا نام سعید بھی ذکر کیا گیا ہے[4] اور کہا گیا ہے کہ انہوں نے سعد بن مسعود سے روایت نقل کی ہیں۔[5]
متعلقہ مضامین
حوالہ جات
- ↑ خوئی، معجمالرجال، 1413ھ، ج10، ص131؛ تفرشی، نقدالرجال، 1418ھ، ج2، ص420
- ↑ ابن اثیر، الکامل، 1385ھ، ج3، ص287؛ امین، اعیانالشیعہ، 1403ھ، ج7، ص389
- ↑ طبری، تاریخ الطبری، 1382ھ، ج4، ص430۔
- ↑ ابن اثیر، الکامل، 1385ھ، ج3، ص287؛ ابن حجر عسقلانی، الاصابہ، 1415ھ، ج3، ص370۔
- ↑ ابن حجر عسقلانی، الاصابہ، 1415ھ، ج3، ص370۔
مآخذ
- ابن اثیر، الکامل فی التاریخ، بیروت، دار صادر، 1385ھ/1965ء۔
- ابن حجر عسقلانی، احمد بن علی، الاصابہ فی تمییز الصحابہ، تحقیق: عادل احمد عبدالموجود وعلی محمد معوض، بیروت، دارالکتب العلمیہ، 1995ء/1415ھ۔
- امین، سید محسن، أعیان الشیعۃ، تحقیق: حسن الأمین، بیروت، دار التعارف للمطبوعات، 1403ھ/1983ء۔
- تفرشی، نقد الرجال، تحقیق: مؤسسۃ آل البیت علیہم السلام لإحیاء التراث، قم، مؤسسۃ آل البیت علیہم السلام لإحیاء التراث، 1418ھ۔
- خوئی، معجم رجال الحدیث، 1413ھ/1992ء۔
- طبری، محمد بن جریر، تاریخ الطبری، بیروت، چاپ محمد ابوالفضل ابراہیم، 1382ھ۔