جامعۃ الزہرا (لکھنو)

ویکی شیعہ سے
(جامعہ زہرا لکھنو سے رجوع مکرر)
جامعۃ الزہراء
لکھنو میں جامعۃ الزہراؑ کی عمارت
لکھنو میں جامعۃ الزہراؑ کی عمارت
ابتدائی معلومات
بانیسید حیدر مہدی زیدی
تاسیس1415ھ (1994ء)
استعمالحوزہ علمیہ
محل وقوعلکھنو ہندوستان
مشخصات
موجودہ حالتفعال
معماری


جامعۃ الزہراءؑ ہندوستان میں خواتین کا پہلا اور سب سے بڑا حوزہ علمیہ ہے۔[1] سید حیدر مہدی زیدی اور ان کی اہلیہ رباب زیدی نے سنہ 1415 ہجری (1994ء) میں ہندوستان کے شہر لکھنؤ میں اس مدرسہ کی بنیاد رکھی۔[2] اس مدرسے کی مدیر رباب زیدی ہیں۔[3]

سید حیدر مہدی (وفات: 2011ء) کا شمار برصغیر پاک و ہند کے شیعہ علماء اور مبلغین میں ہوتا تھا۔[4] انہوں نے دینی علوم کو حوزہ علمیہ قم سے حاصل کی۔ ہندوستان واپس آنے کے بعد، قم کے جامعۃ الزہراؑ جیسا ایک مرکز قائم کرنے کی کوشش کی۔[5] اور لکھنؤ میں خواتین کی تعلیم کے لیے "جامعۃ الزهراء" کے نام سے ایک مدرسہ قائم کیا۔[6]

اس مرکز میں ہندوستان بھر سے طالبات مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرتی ہیں[7] اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ ہندوستان اور دیگر ممالک میں مبلغین کے طور پر اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو فروغ دیتی ہیں یا اعلی تعلیم کے حصول کے لئے حوزہ علمیہ قم جاتی ہیں۔[8]

حوالہ جات

مآخذ