مندرجات کا رخ کریں

مسودہ:قبر کا سرہانہ

ویکی شیعہ سے
دالان بالاسر حرم حضرت معصومہ (س)

قبر کا سرہانہ یا بالاسر قبر سے مراد قبر کی اطراف کا وہ حصہ ہے جس جانب میت کا سر واقع ہوتا ہے۔[1] بعض شیعہ مزارات میں اس حصے میں واقع مسجد کو مسجدِ بالاسر[2] اور دالان کو دالانِ بالاسر کہا جاتا ہے۔ احکامِ تدفین کے مطابق قبر میں میت کو دائیں کروٹ قبلہ رخ لٹایا جاتا ہے۔[3]

مسجد بالاسر حرم امام رضاؑ

شیعہ مآخذ میں بعض ائمہؑ کی زیارت کے وقت قبر کے سرہانے کی جانب کھڑے ہوکر دعا یا زیارت نامہ پڑھنے کی سفارش کی گئی ہے۔[4] یہ سفارش رسول اکرمؐ[5]، امام علیؑ[6] اور امام حسینؑ[7] کے بارے میں نقل ہوئی ہے، جبکہ امام رضاؑ کی زیارت کے وقت بھی اس مقام پر دعا کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔[8]

حرم امام علیؑ میں امامؑ کے ضریح کے سرہانے کی سمت ایک مسجد موجود ہے جسے ’’مسجدُ الرأس‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس کی تعمیر غازان خان (وفات: 703ھ) سے منسوب کی جاتی ہے۔[9] اس مسجد کے نام کی ایک وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ یہ قبر کے سرہانے والے حصے میں واقع ہے۔[10] حرم امام رضاؑ کی مسجدِ بالاسر بھی اسی حصے میں واقع ہے[11] اور بقعہ مبارک کے بعد حرم امام رضاؑ کی قدیمی ترین عمارتوں میں شمار ہوتی ہے۔[12] زائرین اس مسجد میں نمازِ زیارت ادا کرتے ہیں۔[13] حرم حضرت معصومہ میں دالان بالاسر متعدد شیعہ علماء کی آخری آرام گاہ ہے۔[14] اسی طرح حرم شاہ چراغ میں بھی مسجدِ بالاسر موجود ہے۔[15]

تیرہویں صدی ہجری میں ائمہ معصومینؑ کے مزارات پر نماز پڑھنے کی جگہ کے بارے میں شیخیہ اور دیگر شیعہ گروہوں کے درمیان ایک اختلاف پیدا ہوا، جو ’’بالاسری‘‘ اور ’’پشت سری‘‘ تنازعے کے نام سے مشہور ہوا۔[16] شیخیہ نماز کے وقت قبرِ امامؑ کے پیچھے کھڑے ہوتے تھے، اس طرح کہ قبر ان کے اور قبلہ کے درمیان ہوتی تھی، اسی وجہ سے انہیں "پشت سری" کہا گیا۔ دوسری طرف دیگر شیعہ قبر کے سرہانے والے حصے میں نماز ادا کرتے تھے، لہٰذا وہ "بالاسری" کہلائے۔[17] شیخیہ اس طریقے کو جائز نہیں سمجھتے تھے اور ان کے نزدیک یہ امامؑ کے مقام و مرتبے کے احترام کے منافی سمجھا جاتا تھا۔[18]

حوالہ جات

  1. ↑ دہخدا، لغت‌نامہ، 1385شمسی، ج3، ص4260۔
  2. ↑ محدثی، فرہنگ‌نامہ زیارت، تہران، ج1، ص17۔
  3. ↑ کاشف‌الغطاء، أسس التقوی لنیل جنۃ المأوی، نجف، ص79۔
  4. ↑ محدثی، فرہنگ نامہ زیارت، تہران، ج1، ص16۔
  5. ↑ شیخ مفید، کتاب المزار، 1413ھ، ص213۔
  6. ↑ شیخ صدوق، من لا یحضرہ الفقیہ، 1413ھ، ج2، ص590۔
  7. ↑ کلینی، الکافی، 1407ھ، ج4، ص573۔
  8. ↑ ابن‌قولویہ، کامل الزیارات، 1356شمسی، ص312۔
  9. ↑ «مسجد-الرأس مسجد الرأس»، پایگاہ اطلاع‌رسانی حوزہ۔
  10. ↑ «آشنایی با «مسجد الرأس» در حرم مطہر امیرالمؤمنین (علیہ‌السلام)»، آستان مقدس علوی۔
  11. ↑ «مسجد بالاسر در حرم مطہر رضوی؛ نخستین مسجد شہر»، قدس۔
  12. ↑ رضایی برجکی، «بالاسر، مسجد»، ص194۔
  13. ↑ « آشنایی با مسجد بالاسر - خراسان رضوی»، ہمشہری آنلاین۔
  14. ↑ «گذری بر رواق ہای حرم حضرت معصومہ»، سایت خبری تابناک قم۔
  15. ↑ «مسجد بالاسر حرم شاہچراغ را بشناسید»، تابناک۔
  16. ↑ حائری‌نیا، «فرقہ شیخیہ»، شیعہ‌نیوز۔
  17. ↑ رحمانی، «شیخیہ و نظریہ رکن رابع»، ص78۔
  18. ↑ رحمانی، «شیخیہ و نظریہ رکن رابع»، ص78۔

مآخذ

  • «آشنایی با مسجد بالاسر - خراسان رضوی»(مسجد بالا کا تعارف- خرسان رضوی)، ہمشہری آنلاین، تاریخ درج مطلب: 29 ستمبر 2009ء، تاریخ مشاہدہ: 11 اگست 2026ء۔
  • «آشنایی با «مسجد الرأس» در حرم مطہر امیرالمؤمنین (علیہ‌السلام)»(حرم امام علیؑ میں مسجد الراس کا تعارف)، آستان مقدس علوی، تاریخ درج مطلب: 24 مئی 2024ء، تاریخ مشاہدہ: 11 اگست 2026ء۔
  • ابن‌قولویہ، جعفر بن محمد، کامل الزیارات، محقق و مصحح: عبدالحسین امینی،، دار المرتضویۃ، نجف، پہلی اشاعت، 1356ہجری شمسی۔
  • حائری‌نیا، سجاد، «فرقہ شیخیہ»، شیعہ‌ نیوز، تاریخ درج مطلب: 6 اپریل 2017ء، تاریخ مشاہدہ: 11 اگست 2026ء۔
  • دہخدا، علی‌اکبر، لغت‌نامہ، زیر نظر: سید جعفر شہیدی، بہ کوشش: غلامرضا ستودہ، ایرج مہرکی، اکرم سلطانی، تہران، دانشگاہ تہران، 1385ہجری شمسی۔
  • رحمانی، نیرہ، «شیخیہ و نظریہ رکن رابع»، پنجرہ، شمارہ 13، 1388ہجری شمسی۔
  • رضایی برجکی، اسماعیل، «بالاسر، مسجد»، در دائرۃ المعارف آستان قدس رضوی (ج1: آ-س)، مشہد، بنیاد پژوہش‌ہای آستان قدس رضوی، 1393ہجری شمسی۔
  • شیخ صدوق، محمد بن علی، من لا یحضرہ الفقیہ، محقق و مصحح: علی‌اکبر غفاری، قم، دفتر انتشارات اسلامی، دوسری اشاعت، 1413ھ۔
  • شیخ مفید، محمد بن محمد، کتاب المزار، محقق و مصحح: سید محمدباقر ابطحی، قم، کنگرہ جہانی ہزارہ شیخ مفید، پہلی اشاعت، 1413ھ۔
  • کاشف‌الغطاء، علی، أسس التقوی لنیل جنۃ المأوی، نجف، مؤسسۃ کاشف الغطاء العامۃ، تاریخ اشاعت درج نہیں۔
  • کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، محقق و مصحح: علی‌اکبر غفاری، محمد آخوندی، تہران، دار الکتب الإسلامیۃ، چوتھی اشاعت، 1407ھ۔
  • «گذری بر رواق ہای حرم حضرت معصومہ»(حرم حضرت معصومہؑ کے دالانوں کی مختصر تاریخ)، تابناک نیوز ویب سائٹ قم، تاریخ درج مطلب: 9 اگست 2016ء، تاریخ مشاہدہ: 19 اگست 2026ء۔
  • محدثی، جواد، فرہنگ‌نامہ زیارت، تہران، مشعر، تاریخ اشاعت درج نہیں۔
  • «مسجد بالاسر در حرم مطہر رضوی؛ نخستین مسجد شہر»(حرم رضوی کی مسجد بالاسر شہر کی پہلی قدیمی مسجد)، قدس، تاریخ درج مطلب: 22 اگست 2023ء، تاریخ مشاہدہ: 11 اگست 2026ء۔
  • «مسجد بالاسر حرم شاہچراغ را بشناسید»(حرم شاہ چراغ کی مسجد بالاسر کے بارے میں جانیے)، تابناک، تاریخ درج مطلب: 31 جولائی 2021ء، تاریخ مشاہدہ: 18 اگست 2026ء۔
  • «مسجد الرأس»، حوزہ اطلاع‌ رسانی ویب سائٹ، تاریخ مشاہدہ: 11 اگست 2026ء۔