مسودہ:شجاعت
| اخلاقی آیات | |
|---|---|
| آیات افک • آیہ اخوت • آیہ اطعام • آیہ نبأ • آیہ نجوا • آیہ مشیت • آیہ بر • آیہ اصلاح ذات بین • آیہ ایثار | |
| اخلاقی احادیث | |
| حدیث قرب نوافل • حدیث مکارم اخلاق • حدیث معراج • حدیث جنود عقل و جہل | |
| اخلاقی فضائل | |
| تواضع • قناعت • سخاوت • کظم غیظ • اخلاص • خشیت • حلم • زہد • شجاعت • عفت • انصاف • اصلاح ذات البین • عیبپوشی | |
| اخلاقی رذائل | |
| تکبر • حرص • حسد • دروغ • غیبت • سخنچینی • تہمت • بخل • عاق والدین • حدیث نفس • عجب • عیبجویی • سمعہ • قطع رحم • اشاعہ فحشاء • کفران نعمت | |
| اخلاقی اصطلاحات | |
| جہاد نفس • نفس لوامہ • نفس امارہ • نفس مطمئنہ • محاسبہ • مراقبہ • مشارطہ • گناہ • درس اخلاق • استدراج | |
| علمائے اخلاق | |
| ملامہدی نراقی • ملا احمد نراقی • میرزا جواد ملکی تبریزی • سید علی قاضی • سید رضا بہاءالدینی • سید عبدالحسین دستغیب • عبدالکریم حقشناس • عزیزاللہ خوشوقت • محمدتقی بہجت • علیاکبر مشکینی • حسین مظاہری • محمدرضا مہدوی کنی | |
| اخلاقی مآخذ | |
| قرآن • نہج البلاغہ • مصباح الشریعۃ • مکارم الاخلاق • المحجۃ البیضاء • رسالہ لقاءاللہ (کتاب) • مجموعہ وَرّام • جامع السعادات • معراج السعادۃ • المراقبات | |
شجاعت اخلاقی فضائل میں سے ایک ہے، جس کے معنی دلیری، بہادری اور جرأت کے ہیں۔[1] ایک دوسری تعریف کے مطابق شجاعت ایسی نفسانی کیفیت ہے جس میں انسان دشوار کاموں کو انجام دیتے ہوئے خوف و ہراس کا شکار نہیں ہوتا۔[2] اسی طرح دشمن کے مقابلے میں عزم و استقامت اور مشکلات کا سامنا کرنے کی صلاحیت کو بھی شجاعت سے تعبیر کیا گیا ہے۔[3]
اخلاقی کتابوں میں شجاعت کو "قوتِ غضبیہ میں استقامت اور اعتدال" سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان عقل کی رہنمائی میں بزدلی اور بے جا خوف سے بھی اجتناب کرے اور حد سے بڑھ کر بے باکی اور بے احتیاطی سے بھی کام نہ لے، بلکہ اپنے حوصلے اور غیض و غضب پر قابو رکھے۔[4] اس اعتبار سے شجاعت بے باکی اور بزدلی کے درمیان اعتدال کا نام ہے۔[5] بے باکی سے مراد ایسے کام انجام دینا ہے جو انسان کے جسم و جان کی تباہی کا سبب بنیں اور شریعت اور عقل دونوں کی رو سے ان سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔[6] سورہ بقرہ آیت نمبر 195 میں بھی اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنے سے منع کیا گیا ہے۔[7] جب کہ بزدلی سے مراد ایسے مواقع پر اقدام کرنے سے گریز کرنا ہے جن میں عقل اور شریعت اقدام کرنے کو ضروری قرار دیتے ہیں۔[8]
شجاعت کو چار اعلیٰ اخلاقی فضائل میں سے ایک شمار کیا گیا ہے، جن میں حکمت، عدالت اور عفت شامل ہیں۔[9][10] امام علیؑ سے منسوب اقوال میں بھی شجاعت کو کامیابی اور فتح سے مربوط قرار دیا گیا ہے۔[11]
قرآن میں پیغمبر اسلامؐ اور آپؐ کے اصحاب کی توصیف کرتے ہوئے انہیں کفار کے مقابلے میں "اَشِدّاء" (سخت اور مضبوط) قرار دیا گیا ہے۔[12] سورہ فتح آیت نمبر 29 میں "اَشِدّاء عَلَی الْکُفّار" کی تعبیر کافروں کے مقابلے میں پیغمبر اکرمؐ اور ان کے ساتھیوں کی استقامت اور مضبوطی پر دلالت کرتی ہے۔[13] اسی طرح سورہ احزاب آیت نمبر 39 میں ایسے انبیاء کا تذکر ملتا ہے جو اللہ کے پیغام کو لوگوں تک پہنچاتے ہیں اور خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔[14] سورہ بقرہ میں طالوت کو علم اور جسمانی قوت کی بنا پر حکمرانی کے لئے منتخب کیے جانے کا ذکر ہے۔[15] اس آیت کی تفسیر میں طالوت کی جسمانی قوت کو دشمن کے ساتھ مقابلہ کرنے کی صلاحیت سے مربوط قرار دیا گیا ہے۔[16] سورہ مائدہ آیت نمبر 54 میں بھی مؤمنوں کے ایک گروہ کی یہ صفت بیان کی گئی ہے کہ وہ مؤمنوں کے مقابلے میں نرم خو اور کافروں کے مقابلے میں باعزت اور مضبوط ہوتے ہیں۔[17] اسی طرح سورہ صف میں مؤمنوں کو اللہ کی راہ میں متحد اور منظم ہوکر صف بستہ کھڑے ہونے والوں سے تشبیہ دی گئی ہے۔[18]
روایات میں شجاعت کو ان اخلاقی خوبیوں میں شمار کیا گیا ہے جو انبیائے کرام کے ساتھ مخصوص ہیں۔[19] اسی طرح شجاعت کو ائمۂ معصومینؑ کی صفات میں سے بھی قرار دیا گیا ہے۔[20]
شیعہ فقہاء نے شجاعت کو امامت میں امام کی برتری کے معیاروں[21]، امام جمعہ کی شرائط[22] اور جنگی سپہ سالار کے لیے ضروری صفات میں شمار کیا ہے۔[23] اسی طرح فقہاء نے سپاہیوں میں شجاعت پیدا کرنے اور ان کے حوصلے بلند کرنے کے لئے موسیقی کے آلات کے استعمال کو بھی جائز قرار دیا ہے۔[24]
اخلاقی اور حدیثی متون میں شجاعت کے مختلف درجات اور مظاہر بیان کئے گئے ہیں۔ میدانِ جنگ میں بہادری،[25] نفس امارہ اور خواہشاتِ نفسانی پر غلبہ،[26] مشکلات کے مقابلے میں صبر،[27] اخلاقی برائیوں کے خلاف جدوجہد[28] اور بے بنیاد عقائد و خرافات کا مقابلہ کرنے کو شجاعت کے مظاہر میں شمار کیا گیا ہے۔[29] امام صادقؑ سے منقول ایک روایت میں بھی میدانِ جنگ کو شجاعت کی پہچان کا مقام قرار دیا گیا ہے۔[30] اس کے علاوہ روایات میں سچائی،[31] صبر و بردباری،[32] دین پر ثابت قدمی،[33] عزت و وقار،[34] غیرت،[35] دوستوں کے ساتھ رواداری،[36] حق گوئی،[37] تقویٰ[38] اور ظلم کے خلاف جدوجہد کو بھی شجاعت کی علامتیں قرار دیا گیا ہے۔[39]
اسی طرح احادیث میں سرکشی،[40] بے احتیاطی،[41] ظلم،[42] ریا و خودنمائی[43] اور غرور و تکبر[44] کو ان عوامل میں شمار کیا گیا ہے جو شجاعت کو اعتدال کی حد سے خارج کر سکتے ہیں۔
حوالہ جات
- ↑ دہخدا، لغت نامہ، لفظ شجاعت۔
- ↑ انوری، فرہنگ بزرگ سخن، لفظ شجاعت۔
- ↑ شریف مرتضیٰ، رسائل، ج2، ص274؛ فیض کاشانی، مفاتیح الشرائع، ج2، ص16۔
- ↑ ابن مسکویہ، تہذیب الاخلاق، بیروت، ج1، ص117، 120، 212۔
- ↑ فیض کاشانی، مفاتیح الشرائع، ج2، ص16۔
- ↑ نراقی، جامع السعادات، ج1، ص242۔
- ↑ سورۂ بقرہ، آیت 195۔
- ↑ نراقی، جامع السعادات، ج1، ص243۔
- ↑ نراقی، جامع السعادات، ج1، ص85۔
- ↑ طباطبائی، المیزان، ج1، ص372۔
- ↑ لیثی واسطی، عیون الحکم والمواعظ، ص50۔
- ↑ سورہ فتح، آیت 29۔
- ↑ طبرسی، مجمع البیان، ج9، ص297۔
- ↑ سورۂ احزاب، آیت 39۔
- ↑ سورۂ بقرہ، آیت 247۔
- ↑ طیب، اطیب البیان، ج2، ص506۔
- ↑ سورۂ مائدہ، آیت 54۔
- ↑ سورۂ صف، آیت 4۔
- ↑ ابن شعبہ حرانی، تحف العقول، ص362۔
- ↑ صدوق، عیون اخبار الرضا، ج1، ص213۔
- ↑ حلبی، الکافی فی الفقہ، ص101؛ علامہ حلی، تذکرۃ الفقہاء، ج9، ص397۔
- ↑ امام خمینی، تحریر الوسیلہ، ج1، ص236۔
- ↑ ابن ادریس، السرائر، ج2، ص6۔
- ↑ کاشف الغطاء، کشف الغطاء، ج4، ص380۔
- ↑ طیب، اطیب البیان، ج2، ص506۔
- ↑ صدوق، من لا یحضرہ الفقیہ، ج4، ص395۔
- ↑ نراقی، جامع السعادات، ج1، ص111؛ شہید ثانی، الرسائل، ص62۔
- ↑ ری شہری، میزان الحکمہ، ج2، ص1413۔
- ↑ مطہری، مجموعۂ آثار، ج20، ص142–143۔
- ↑ مجلسی، بحار الانوار، ج75، ص229۔
- ↑ لیثی واسطی، عیون الحکم والمواعظ، ص417۔
- ↑ ابن شعبہ حرانی، تحف العقول، ص226۔
- ↑ صدوق، علل الشرائع، ج2، ص557۔
- ↑ تمیمی آمدی، غرر الحکم و درر الکلم، ص38۔
- ↑ لیثی واسطی، عیون الحکم والمواعظ، ص207۔
- ↑ ابن شعبہ حرانی، تحف العقول، ص226۔
- ↑ کلینی، الکافی، ج2، ص234۔
- ↑ صدوق، الامالی، ص20۔
- ↑ صدوق، من لا یحضرہ الفقیہ، ج4، ص407۔
- ↑ برقی، المحاسن، ج1، ص17۔
- ↑ لیثی واسطی، عیون الحکم والمواعظ، ص182۔
- ↑ کلینی، الکافی، ج2، ص239۔
- ↑ کوفی اہوازی، الزہد، ص63۔
- ↑ تمیمی آمدی، غرر الحکم و درر الکلم، ص279۔
مآخذ
- ابوالصلاح حلبی، تقی بن نجم، الکافی فی الفقہ، اصفہان، کتابخانہ عمومی امام امیر المؤمنین علیہالسلام، 1403ھ۔
- ابنادریس، محمد بن منصور، السرائر الحاوی لتحریر الفتاوی، قم، انتشارات اسلامی، 1410ھ۔
- ابنشعبہ حرانی، حسن بن علی، تحف العقول، مصحح علی اکبر غفاری، قم، انتشارات اسلامی، 1404ھ۔
- ابنمسکویہ، احمد بن محمد، تہذیب الاخلاق، بیروت، مکتبۃ الثقافۃ الدینیۃ، بے تا۔
- امام خمینی، سید روحاللہ، تحریر الوسیلہ، قم، دارالعلم، 1379ہجری شمسی۔
- انوری، حسن، فرہنگ بزرگ سخن، تہران، انتشارات سخن، 1390ہجری شمسی۔
- برقی، احمد بن محمد، المحاسن، تہران، دارالکتب الاسلامیۃ، 1371ھ۔
- تمیمی آمدی، عبدالواحد بن محمد، غرر الحکم و درر الکلم، مصحح سید مہدی رجائی، قم،دار الکتاب الإسلامی، 1410ھ۔
- دہخدا، علی اکبر، لغت نامہ، تہران، دانشگاہ تہران، 1377ہجری شمسی۔
- ریشہری، محمد، میزان الحکمہ، قم، دارالحدیث، 1416ق/1385ہجری شمسی۔
- شریف مرتضی، علی بن حسین، رسائل، قم، دارالقرآن الکریم، 1405ھ۔
- شہید ثانی، زین العابدین، رسائل الشہید الثانی، قم، انتشارات اسلامی، 1421ھ۔
- صدوق، محمد بن علی، الامالی، تہران، انتشارات کتابچی، 1376ہجری شمسی۔
- صدوق، محمد بن علی، علل الشرایع، قم، انتشارات داوری، 1385ہجری شمسی۔
- صدوق، محمد بن علی، عیون اخبار الرضا، مصحح مہدی لاجوردی، تہران، نشر جہان، 1378ہجری شمسی۔
- صدوق، محمد بن علی، من لا یحضرہ الفقیہ، مصحح علی اکبر غفاری، قم، انتشارات اسلامی، 1413ھ۔
- طباطبایی، محمدحسین، المیزان، بیروت، موسسہ الاعلمی للمطبوعات، 1390ھ۔
- طبرسی، فضل بن حسن، مجمع البیان، تہران، ناصر خسرو، 1372ہجری شمسی۔
- طیب، سید عبدالحسین، اطیب البیان فی تفسیر القرآن، تہران، نشر اسلام، 1378ہجری شمسی۔
- عبدہ، محمد، شرح نہج البلاغہ، تحقیق:محمّد محيى الدين عبد الحميد، مصر، مطبعۃ الإستقامۃ، بے تا۔
- علامہ حلی، حسن بن یوسف، تذکرۃ الفقہاء، قم، مؤسسہ آل البیت علیہم السلام، 1414ھ۔
- فیض کاشانی، محسن، مفاتیح الشرایع، قم، انتشارات کتابخانہ آیۃ اللہ مرعشی نجفی، 1401ھ۔
- کاشف الغطاء، جعفر بن حضر، کشف الغطاء عن مبہمات الشریعۃ الغراء، قم، انتشارات اسلامی، 1422ھ۔
- کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، تہران،دار الکتب الاسلامیہ، 1407ھ۔
- کوفی اہوازی، حسین بن سعید، الزہد، مصحح غلامرضا عرفانیان یزدی، قم، المطبعۃ العلمیۃ، 1402ھ۔
- لیثی واسطی، علی بن محمد، عیون الحکم و المواعظ، مصحح حسین حسنی بیرجندی، قم، دارالحدیث، 1376ہجری شمسی۔
- مجلسی، محمدباقر، بحارالانوار، بیروت، دار احیاء التراث العربی، 1403ھ۔
- مطہری، مرتضی، مجموعہ آثار، تہران، صدرا، 1388ہجری شمسی۔
- نراقی، مہدی، جامع السعادات، مصحح محمد کلانتر، بیروت، موسسہ الاعلمی للمطبوعات، 1967ء۔
