تفسیر نمونہ

ویکی شیعہ سے
(تفسیر نمونہ (کتاب) سے رجوع مکرر)
تفسیر نمونہ
مشخصات
مصنفآیت اللہ ناصر مکارم شیرازی
موضوعتفسیر قرآن
زبانفارسی
تعداد جلد27
ترجمہاردو
طباعت اور اشاعت
ناشردارالکتب الاسلامیۃ
مقام اشاعتتہران
اردو ترجمہ
مترجمسید صفدر حسین نجفی


تفسیر نمونہ فارسی زبان میں لکھی گئی قرآن مجید کی تفسیر ہے جسے آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کی زیر سرپرستی حوزہ علمیہ قم کے مایہ ناز مفسرین کے ایک گروہ تحریر کیا ہے۔ اس کتاب کی تالیف میں تقریبا 15 سال کا عرصہ لگا جس میں مؤلفین نے کوشش کی ہے کہ قرآنی آیات کی سادہ اور عام فہم زبان میں ترجمہ اور تفسیر پیش کریں۔ کتاب کے دیباچے میں مؤلف، عوام الناس کیلئے قرآن کی تفسیر پیش کرنے کو اس کتاب کی تدوین کا ہدف قرار دیتے ہیں۔ اس کتاب کا عربی اور اردو زبان میں بھی ترجمہ ہوا ہے۔ اردو زبان میں اس کا ترجمہ سید صفدر حسین نجفی نے کیا ہے۔

مؤلفین

حوزہ علمیہ قم کے دس مؤلفین اور آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے اس کتاب کو تدوین کیا ہے:

  1. محمد رضا آشتیانی
  2. محمد جعفر امامی
  3. داود الہامی
  4. اسداللہ ایمانی
  5. عبد الرسول حسنی
  6. سید حسن شجاعی
  7. سید نور اللہ طباطبائی
  8. محمود عبد اللہی
  9. محسن قرائتی
  10. محمد محمدی اشتہاردی

کتاب کی خصوصیات

اس تفسیر کی اہم ترین خصوصیت اس کا سادہ اور عام فہم ہونا ہے۔ اس کی دیگر خصوصیات کتاب کی پہلی جلد کے مقدمے میں یوں بیان ہوئی ہیں:

  1. قرآن چونکہ کتاب زندگی ہے۔ اس لئے آیات کی ادبی و عرفانی وغیرہ تفسیر کے زندگی کے مادی، معنوی، تعمیر نو کرنے والے، اصلاح کنندہ، زندگی سنوارنے والے اور بالخصوص اجتماعی مسائل کی طرف توجہ دی گئی ہے۔ اور زیادہ تر انہی مسائل کا تذکرہ کیا گیا ہے جو فرد اور معاشرے کی زندگی سے نزدیکی تعلق رکھتے ہیں۔
  2. آیات میں بیان کئے گئے عنوانات کو ہر آیت کے ذیل میں جچی تلی اور مستقل بحث کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ مثلا سود، غلامی، عورتوں کے حقوق، حج کا فلسفہ، قمار بازی کی حرمت کے اسرار، شراب، سور کا گوشت، جہاد اسلامی کے ارکان و اہداف وغیرہ کے موضوعات پر بحث کی گئی ہے تاکہ قارئین اس ایک اجمالی مطالعے کے لئے دوسری کتب کی طرح رجوع کرنے سے بے نیاز ہو جائیں۔
  3. کوشش کی گئی ہے کہ آیات ذیل میں ترجمہ رواں، سلیس منہ بولتا لیکن گہرا اور اپنی نوع کے لحاظ سے پر کشش اور قابل فہم ہو۔
  4. لا حاصل ادبی بحثوں میں پڑنے کے بجائے خصوصی توجہ اصلی لغوی معانی اور آیات کے شان نزول کی طرف توجہ دی گئی ہے کیونکہ قرآن کے دقیق معانی سمجھنے کے لئے یہ دونوں چیزیں زیادہ موثر ہیں۔
  5. مختلف اشکالات، اعتراضات اور سوالات جو بعض اوقات اسلام کے اصول و فروع کے بارے میں کئے جاتے ہیں ہر آیت کی مناسبت سے ان کا ذکر کیا گیا ہے اور ان کا جچا تلا اور مختصر جواب دیا گیا ہے۔ مثلا شبہ اکل و ماکول (وہ جانور جو دوسرے جانوروں کو کھا جاتے ہیں)، معراج، تعداد ازواج، عورت اور مرد کی میراث کا فرق، عورت اور مرد کے خون بہا میں اختلاف ، قرآن کے حروف مقطعات، احکام کی منسوخی، اسلامی جنگیں اور غزوات، مختلف الہی آزمائشیں اور ایسے ہی بیسیوں سوالوں کے جوابات اس طرح دئیے گئے ہیں کہ آیات کا مطالعہ کرتے وقت محترم قاری کے ذہن میں کوئی استفہامی علامت باقی نہ رہے۔
  6. ایسی پیچیدہ علمی اصطلاحات جن کے نتیجہ میں کتاب ایک خاص صنف سے مخصوص ہو جائے، سے دوری اختیار کی گئی ہے۔ البتہ ضرورت کے وقت علمی اصطلاح کا ذکر کرنے کے بعد اس کی واضح تفسیر و تشریح کر دی گئی ہے۔[1]

خلاصہ اور ترجمہ

اس کتاب کا عربی اور اردو زبان میں بھی ترجمہ ہوا ہے۔ اردو زبان میں اس کا ترجمہ سید صفدر حسین نجفی نے کیا ہے۔[2]

اسی طرح احمد علی بابایی نے اس کتاب کا خلاصہ 5 جلدوں میں برگزیدہ تفسیر نمونہ کے عنوان سے شائع کیا ہے۔

متعلقہ صفحات

حوالہ جات

  1. تفسیر نمونہ، ج ۱، ص۱۴ - ۱۵
  2. علی ‌بابایی، برگزیدہ تفسیر نمونہ، پیش گفتار

مآخذ

  • آیت اللہ مکارم شیرازی کی سائٹ ( http://makarem.ir )
  • علی ‌بابایی، احمد، برگزیدہ تفسیر نمونہ، تہران، دار الکتب الاسلامیہ، ۱۳۸۷ش.
  • مکارم شیرازی ناصر با ہمکاری جمعی از نویسندگان، تفسیر نمونہ، تہران، دار الکتب الاسلامیۃ، ۱۳۵۴ – ۱۳۸۷ش