اعیاد شعبانیہ

ویکی شیعہ سے
(شعبان کی عیدیں سے رجوع مکرر)
جشن شب برات، مسجد جمکران

اعیاد شعبانیہ بعض شیعہ ائمہؑ اور بعض امامزادوں کی شعبان کے مہینے میں ولادت کی طرف اشارہ ہے۔

حرم امام علیؑ میں اعیاد شعبانیہ کا بینر (شعبان 1445ھ)

تاریخی مصادر کے مطابق امام حسینؑ 3 شعبان کو[1] اور ایک قول کے مطابق 5 شعبان سنہ ،[2] امام سجادؑ 5[3] یا 9 شعبان[4] اور امام مہدیؑ 15 شعبان[5] کو پیدا ہوئے ہیں۔ اسی طرح بعض مآخذ میں حضرت عباسؑ کی تاریخ پیدائش 4 شعبان[6] اور حضرت علی اکبرؑ کی 11 شعبان[7] بتائی گئ ہے۔ بعض مصادر میں امام سجادؑ[8] اور امام مہدی(عج)[9] کی پیدائش کی کچھ اور تاریخیں بیان ہوئی ہیں۔ اسی طرح قدیم مصادر میں حضرت عباسؑ[10] اور علی اکبرؑ[11] کی تاریخ پیدائش بھی درج نہیں ہے۔

بعض شیعہ ان دنوں جشن مناتے ہیں، گلی کوچوں میں چراغاں کرتے ہیں اور اہل بیتؑ کے حرم و مساجد کوبرقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے۔ ایران میں سب سے بڑا جشن 15 شعبان کو قم کی مسجد جمکران میں منعقد ہوتا ہے۔[12] عراق میں شیعہ پندرہ شعبان کو جشن کے علاوہ پیدل امام حسینؑ کی زیارت کو جاتے ہیں۔ پندرہ شعبان کی منابست سے دنیا کے تمام ممالک میں جشن منایا جاتا ہے۔[13]

ایرانی کلینڈر میں تین شعبان حضرت امام حسینؑ کی ولادت کو "یوم پاسدار"، چار شعبان حضرت عباسؑ کی ولادت کو "یوم جانباز"، 5 شعبان حضرت امام زین العابدینؑ کی ولادت کو "یوم صحیفہ سجادیہ11 شعبان حضرت علی اکبرؑ کی ولادت کو "یوم جوان" اور 15 شعبان حضرت مہدیؑ کی ولادت کو "عالمی یوم مستضعفین" نام دیا گیا ہے۔[14]

حوالہ جات

  1. ابن مشہدی، المزار، 1419ھ، ص397؛ شیخ طوسی، مصباح المتہجد، 1411ھ، ص826، 828؛ سید بن طاوس، اقبال الاعمال، 1367شمسی، ص689-690۔
  2. شیخ مفید، الارشاد، 1413ھ، ج2، ص27۔
  3. اربلی، کشف الغمہ، 1381ھ، ج2، ص73۔
  4. طبرسی، اعلام الوری، 1390ھ، ص256؛ ابن شہر آشوب، مناقب آل ابی طالب، 1379ھ، ج4، ص175۔
  5. ملاحظہ کریں: کلینی، الکافی، 1407ھ، ج1، ص514؛ شیخ مفید، الإرشاد، 1413ھ، ج2، ص339؛ صدوق، کمال الدین، 1395ھ، ج2، ص424۔
  6. اردوبادی، حیاة ابی الفضل العباس، 1436ھ، ص64۔
  7. مقرم، مقتل الحسین(ع)، 1426ھ، ص267۔
  8. طبرسی، اعلام الوری، 1390ھ، ص256؛ ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی طالب، 1379ھ، ج4، ص175۔
  9. ملاحظہ کریں: اربلی، کشف الغمہ، 1381ھ، ج2، ص437۔
  10. اردوبادی، حیاة ابی الفضل العباس، 1436ھ، ص64۔
  11. میر، «علی بن حسین»۔
  12. ملاحظہ کریں: «مروری بر جشن ہای مردمی اعیاد شعبانیہ در سراسر کشور»، خبرگزاری ایسنا۔
  13. «سنت جشن نیمہ شعبان در کشورہای جہان اسلام»، قم نیوز۔
  14. «تقویم رسمی 1402 شمسی»، ص14-15۔

مآخذ

  • ابن شہرآشوب، محمد بن علی، مناقب آل ابی طالب، تصحیح: محمدحسین آشتیانی و سید ہاشم رسولی، قم، نشر علامہ، چاپ اول، 1379ھ۔
  • ابن مشہدی، محمد بن جعفر، المزار، تحقیق: جواد القیومی الاصفہانی، قم، مؤسسة النشر الاسلامی، 1419ھ۔
  • اربلی، علی بن عیسی، کشف الغمہ فی معرفة الائمة(ع)، تصحیح سید ہاشم رسولی محلاتی، تبریز، بنی ہاشمی، چاپ اول، 1381ھ۔
  • اردوبادی، محمدعلی، حیاة ابی الفضل العباس، کربلا، دار الکفیل، 1436ھ۔
  • سید بن طاوس، علی بن موسی، اقبال الاعمال، تہران، دارالکتب الاسلامیہ، 1367ہجری شمسی۔
  • شیخ طوسی، محمد بن حسن، مصباح المتہجد، بیروت، مؤسسہ فقہ الشیعہ، 1411ھ۔
  • شیخ مفید، محمد بن محمد، الارشاد فی معرفة حجج اللہ على العباد، قم، كنگرہ شیخ مفید، اول، 1413ھ۔
  • صدوق، محمد بن علی، کمال الدین و تمام النعمة، تحقیق علی اکبر غفاری، تہران، اسلامیہ، چاپ دوم، 1395ھ۔
  • طبرسی، فضل بن حسن، إعلام الوری بأعلام الہدی، تہران، اسلامیہ، چاپ سوم، 1390ھ۔
  • کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، تصحیح علی اکبر غفاری، تہران، دارالکتب الاسلامیہ، چاپ چہارم، 1407ھ۔
  • مقرم، عبدالرزاق، مقتل الحسین(ع)، بیروت، مؤسسہ الخرسان للمطبوعات، 1426ھ۔
  • «تقویم رسمی 1402 شمسی»، پایگاہ اطلاع رسانی مرکز تقویم مؤسسہ ژئوفیزیک دانشگاہ تہران، تاریخ مشاہدہ: 24 بہمن 1402ہجری شمسی۔
  • «سنت جشن نیمہ شعبان در کشورہای جہان اسلام»، قم نیوز، تاریخ اشاعت، 11 خرداد 1394شمسی، تاریخ مشاہدہ: 24 بہمن 1402ہجری شمسی۔
  • میر، محمدعلی، «علی بن حسین»، دانشنامہ جہان اسلام، بنیاد دایرة المعارف بزرگ اسلامی.
  • «مروری بر جشن ہای مردمی اعیاد شعبانیہ در سراسر کشور»، خبرگزاری ایسنا، تاریخ اشاعت: 16 اسفند 1401شمسی، تاریخ مشاہدہ: 3 اسفند 1402ہجری شمسی۔