صفحۂ اول

ویکی شیعہ سے

منتخب مضمون

جنت البقیع انہدام سے پہلے
جنت البقیع انہدام سے پہلے

انہدام جنت البقیع ان واقعات کی طرف اشارہ ہے جن میں وہابیوں نے مدینہ منورہ کا محاصرہ کرکے وہاں موجود قبرستان بقیع اور اس پر بنائے گئے مختلف بارگاہوں کو مسمار کر دیا۔ ان بارگاہوں میں امام حسنؑ، امام سجادؑ، امام باقرؑ اور امام صادقؑ کے مزارات شامل ہیں۔ وہابیوں کے ہاتھوں جنت البقیع دو بار تخریب ہوئی؛ پہلی بار سنہ 1220ھ میں اور دوسری بار سنہ 1344ھ میں۔ یہ کام انہوں نے مدینہ کے 15 مفتیوں کے فتوے کی روشنی میں انجام دیا جس میں قبور پر بارگاہیں بنانے کو بدعت قرار دیتے ہوئے ان کی تخریب کو واجب قرار دیا تھا۔ جنت البقیع کے انہدام پر ایران نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک دن سوگ کا اعلان کیا اور سعودی عرب کی تازہ تاسیس حکومت کو تسلیم کرنے میں تین سال کی تأخیر لگا دی۔ شیعیان جہان ہر سال 8 شوال کو "یوم انہدام جنۃ البقیع" مناتے ہوئے اس کام کی پر زور مذمت اور سعودی عرب کی موجودہ حکومت سے اس قبرستان کی فی الفور تعمیر کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھ ...

دوسرے معیاری مضامین: عصمت انبیاءتوحیددعا

کیا آپ جانتے ہیں؟ ...

  • ... کہ عراق میں بعث پارٹی کی طرف سے مشی اربعین کی مخالفت کے بعد سید محمد صدر (تصویر میں) نے کربلا کی مشی کو واجب قرار دیا تھا؟
  • ... کہ امام مہدیؑ کی شادی کے قائل بعض علما نے اپنی بات کو ثابت کرنے کے لئے کچھ ایسی روایات سے استناد کرتے ہیں جن میں امام کے بچوں کے نام ذکر ہوئے ہیں؟
  • ... کہ معاد کے بارے میں زرتشتیوں کا عقیدہ ہے کہ جہنم میں آگ نہیں بلکہ بہت ٹھنڈی، تاریک اور وحشتناک جگہ ہے۔؟
  • ‌... علامہ حلی نے اہل سنت عالم دین کے ساتھ مناظرے میں امام علیؑ کی امامت اور شیعہ مذہب کی حقانیت ثابت کی جس کی وجہ سے بادشاہ نے شیعہ مذہب اختیار کیا اور اپنے نام کو سلطان محمد خدابندہ رکھا؟

مجوزہ مضامین

شب ضربت امام علی علیہ السلام
  • خطبہ شعبانیہ « پیغمبر اکرمؐ کے اس خطبے کو کہا جاتا ہے جس میں آپ نے رمضان کی فضلیت بیان فرمائی ہے۔ چونکہ یہ خطبہ ماہ شعبان کے آخری جمعہ کو ارشاد فرمایا اس لئے "خطبہ شعبانیہ" کے نام سے مشہور ہے۔»
  • مُبطِلات روزہ « ان امور کو کہا جاتا ہے جن کی انجام دہی روزے کو باطل کرتی ہے۔ بسا اوقات روزہ باطل کرنے سے کفارہ واجب ہوتا ہے۔»
  • شب قدر «مسلمانوں کے درمیان سال کی سب سے زیادہ فضیلت والی رات ہے جس میں قرآن نازل ہوا اور ہزار مہینوں سے افضل رات ہے۔»
  • فطرہ «مالی واجبات میں سے ایک ہے جسے عید فطر کے دن ادا کیا جاتا ہے۔ فطرہ کی مقدار ہر شخص کے لئے تین کلو ہے۔»

فہرست

تاریخ(14 ز، 5 ص)
ثقافت(8 ز)
جغرافیہ(6 ز، 2 ص)
زمانہ(3 ز)
سیاست(7 ز)
عقائد(10 ز، 7 ص)
علوم(7 ز، 1 ص)
فائلیں(خالی)
معاشرہ(5 ز)
مفاہیم(2 ز، 1 ص)
موجودات(3 ز)
افراد(22 ز، 1 ص)