سید مرتضی مرتضی عاملی
کینیا میں شیعہ مبلغ | |
کوائف | |
---|---|
آبائی شہر | جنوب لبنان |
رہائش | لبنان، عراق، ایران |
نامور اقرباء | سید جعفر مرتضی عاملی(بھائی) |
علمی معلومات | |
مادر علمی | حوزہ علمیہ نجف • حوزہ علمیہ قم |
تالیفات | کتاب «ابوذر مسلم ام شیوعی» تالیف: جعفر مرتضی، کا فارسی ترجمہ |
خدمات | |
سماجی | رکن سپریم کونسل اہل بیتؑ عالمی اسمبلی • رکن مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی |
سید مرتضی مرتضی عاملی لبنانی شیعہ عالم دین ہیں۔ وہ اہل بیتؑ عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن اور کینیا میں شیعہ مبلغ ہیں۔ سید مرتضی، مورخ اور "الصحیح من سیرة النبی الاعظم" کے مصنف سید جعفر مرتضی عاملی (متوفیٰ: 1441ھ) کے بھائی ہیں۔[1]
سید مرتضی مرتضی جنوبی لبنان کے ایک قصبے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سنہ 1964ء کو دینی علوم کےحصول کے لیے عراق کا سفر کیا اور حوزہ علمیہ نجف میں اپنی تعلیم کا آغاز کیا۔ سید مرتضی مرتضی سنہ 1970ء کو عراق میں سیاسی حالات ناسازگار ہونے کی وجہ سے قم سفر کیا اور حوزہ علمیہ قم میں اپنی تعلیم جاری رکھی۔ انہوں نے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سنہ 1982ء کو مشرقی افریقہ کی جانب مہاجرت کی اور کینیا میں رہائش پذیر ہوئے۔[2] کہا جاتا ہے کہ سید مرتضی عاملی کے کینیا کے سفر اور اس ملک کے دارالحکومت "نیروبی" میں مدرسہ رسول اکرمؑ کے قیام کے ساتھ ہی مشرقی افریقی خطے میں شیعہ سرگرمیاں اور شیعہ عقائد کے پھیلاؤ میں وسعت آئی۔[3]
معاصر مورخ رسول جعفریان کےمطابق مرتضی مرتضی عاملی سید جعفر مرتضی عاملی کے قلمی آثار کی نشر و اشاعت اور ان کا فارسی ترجمہ کرنے کے سلسلے میں ان کی معاونت کرتے تھے۔[4] انہوں نے سید جعفر عاملی کی کتاب «اَبوذر؛ مُسلمٌ اَم شُیوعیٌ» کا فارسی ترجمہ کیا ہے۔[5]
مرتضی مرتضی اہل بیتؑ عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن ہیں[6] اور مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی عمومی رکنیت بھی رکھتے ہیں۔[7]
حوالہ جات
- ↑ ملاحظہ کیجیے: «حضرت آیتالله سیستانی درگذشت علامه سید جعفر مرتضی العاملی را تسلیت گفتند»، شفقنا.
- ↑ «الفضائیات و دورها فی تعزیز الوحدة الإسلامیة»، خبرگزاری تقریب.
- ↑ سیدمرادی، شیعیان کنیا، بیتا، ص248.
- ↑ جعفریان، «مرتضی عاملی، حاصل سه مکتب فکری بود/ سنت فکری و آثار سیدجعفر»، خبرگزاری مهر.
- ↑ ملاحظہ کیجیے: عاملی، جعفر مرتضی، الصحیح من سیرة الامام علی، 1430ھ، ج20، ص345.
- ↑ «مرتضی مرتضی العاملی: با وجود فشارهای جبهه کفر، پیشرفت تشیع در آفریقا متوقف نشده است»، خبرگزاری ابنا.
- ↑ «الفضائیات و دورها فی تعزیز الوحدة الإسلامیة»، خبرگزاری تقریب.
مآخذ
- جعفریان، رسول، «مرتضی عاملی، حاصل سه مکتب فکری بود/ سنت فکری و آثار سیدجعفر»، خبرگزاری مهر، انتشار: 6 آبان 1398ہجری شمسی، بازدید: 23 مهر 1402ہجری شمسی.
- «حضرت آیت الله سیستانی درگذشت علامه سید جعفر مرتضی العاملی را تسلیت گفتند»، شفقنا، انتشار 5 آبان 1398ہجری شمسی، بازدید: 22 مهر 1402ہجری شمسی.
- سیدمرادی، احمد، شیعیان کنیا: وضعیت دینی، فرهنگی و اجتماعی، بیجا، بیتا.
- «الفضائیات و دورها فی تعزیز الوحدة الإسلامیة»، خبرگزاری تقریب، انتشار: 22 جولای 2010ء، بازدید: 14 اکتبر 2021ء.
- عاملی، جعفر مرتضی، الصحیح من سیرة الامام علی، بیروت، المرکز الاسلامی للدراسات، 1430ھ.
- «مرتضی مرتضی العاملی: با وجود فشارهای جبهه کفر، پیشرفت تشیع در آفریقا متوقف نشده است»، خبرگزاری ابنا، انتشار: 21 آذر 1398ہجری شمسی، بازدید: 22 مهر 1402ہجری شمسی.