مندرجات کا رخ کریں

مسودہ:ختنہ

ویکی شیعہ سے

ختنہ، آلۂ تناسل کی ابھری ہوئی کھال کاٹنے کو کہا ہے۔[1] مردوں میں ختنہ آلۂ تناسل کے سرے کو ڈھانپنے والی کھال کے کاٹنے کو کہا جاتا ہے[2] جبکہ عورتوں میں ختنہ (خَفْضُ الجَواری) سے مراد پیشاب کی نالی کے اوپر آلۂ تناسل کی کھال کا کچھ حصہ کاٹنے کو کہا جاتا ہے۔[3] فقہ امامیہ میں مردوں کا ختنہ واجب اور ضروریات دین میں شمار ہوتا ہے[4] اور اس حکم کی دلیل روایات اور فقہاء کا اجماع ہے۔[5] اسی بنا پر اگر کوئی شخص بالغ ہونے کے بعد اسلام قبول کرے تو اس پر بھی ختنہ کروانا واجب ہے۔[6] بعض مفسرین نے ختنہ کو حضرت ابراہیم کی شریعت کے شعائر اور دین حنیف کے مظاہر میں سے قرار دیا ہے۔[7]

فقہاء کے مطابق عورتوں کا ختنہ مستحب ہے۔[8] صاحب جواہر (1202-1266ھ) نے بھی اس کے مستحب ہونے پر اجماع کا دعوا کیا ہے۔[9] اس کے خلاف یوسف صانعی (1937-2020ء) لڑکیوں کے ختنہ کو نہ سنت قرار دیتے ہیں اور نہ مستحب بلکہ ان کے نزدیک اگر یہ عمل نقصان کا باعث ہو تو حرام ہے۔[10]

ختنہ: شعائر دین ابراہیمی

امام علیؑ سے منقول ایک روایت میں ختنہ کروانے کو مونچھیں تراشنے، ناخن کاٹنے، بغل اور زیرِ ناف بال صاف کرنے کے ساتھ ان احکام میں شمار کیا گیا ہے جو اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کو دینِ حنیف میں عطا فرمائے تھے۔

حر عاملی، وسائل الشیعۃ، ج21، ص435۔

حدیثی منابع میں لڑکے کی پیدائش کے ساتویں دن اس کا ختنہ کروانا مستحب قرار دیا گیا ہے۔[11] اسی طرح ولیمہ دینا[12] اور ختنہ کے وقت مخصوص دعا پڑھنا[13] بھی اس عمل کے مستحبات میں شمار کئے گئے ہیں۔ بچے کے بلوغ سے پہلے اس کا ختنہ کروانے کے وجوب کے بارے میں فقہاء کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض فقہاء کے نزدیک بچے کے سرپرست پر لازم ہے کہ وہ اس کا ختنہ کروائے اور اگر وہ بلوغت تک ایسا نہ کرے تو گناہگار ہوگا۔[14] اس کے مقابلے میں کہا گیا ہے کہ مشہور فقہائے امامیہ بچے کا ختنہ کروانا اس کے سرپرست پر واجب نہیں سمجھتے، وہ اصل براءت کی بنیاد پر سرپرست کو اس کام کا شرعی مکلف نہیں سمجھتے ہیں۔[15] تاہم اگر کوئی شخص بلوغت تک ختنہ نہ کروائے تو بلوغت کے بعد اس پر خود ختنہ کروانا واجب ہے۔[16]

فقہاء کے مطابق ختنہ واجب نفسی ہے۔[17] حج کی ادائگی بھی ختنہ کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔[18] تاہم مشہور فقہاء کے قول کے مطابق ختنہ نماز اور دیگر عبادات کی صحت کے لئے شرط نہیں ہے۔[19]

حوالہ جات

  1. ↑ فراہیدی، کتاب العین، مادہ «ختن» کے تحت۔
  2. ↑ سیستانی، منہاج الصالحین، ج3، ص118۔
  3. ↑ ملاحظہ کریں ابن ادریس، السرائر، ج3، ص481۔
  4. ↑ نجفی، جواہر الکلام، ج31، ص260-261۔
  5. ↑ شیخ طوسی، الخلاف، ج5، ص494۔
  6. ↑ نجفی، جواہر الکلام، ج31، ص261۔
  7. ↑ طبرسی، مجمع البیان، ج1، ص408 اور ج10، ص414۔
  8. ↑ نمونہ کے لئے ملاحظہ کیجئے: محقق حلی، شرائع الاسلام، ج2، ص288؛ علامہ حلی، تنصرۃ النتعلمین، ص186؛ شہید اول، اللمعۃ الدمشقیۃ، ص188؛ مکارم شیرازی، استفتائات جدید، ج2، ص374۔
  9. ↑ نجفی، جواہر الکلام، ج31، ص261۔
  10. ↑ «وجہ شرعی عمل ختنہ دختران»، یوسف صانعی کی آفیشل ویب سائٹ۔
  11. ↑ نمونہ کے لئے ملاحظہ کیجئے: حر عاملی، وسائل الشیعۃ، ج21، ص435۔
  12. ↑ نمونہ کے لئے ملاحظہ کیجئے: شہید ثانی، مسالک الأفہام، ج7، ص25-26۔
  13. ↑ حر عاملی، وسائل الشیعۃ، ج21، ص444۔
  14. ↑ بحرانی، الحدائق الناضرۃ، ج25، ص51۔
  15. ↑ نجفی، جواہر الکلام، ج31، ص261۔
  16. ↑ شیخ طوسی، النہایۃ، ص502؛ نجفی، جواہر الکلام، ج31، ص260۔
  17. ↑ نجفی، جواہر الکلام، ج31، ص261؛ امام خمینی، تحریر الوسیلۃ، ج2، ص295؛ سیستانی، منہاج الصالحین، ج3، ص118۔
  18. ↑ شیخ طوسی، الخلاف، ج5، ص494۔
  19. ↑ امام خمینی، تحریر الوسیلۃ، ج2، ص295۔

مآخذ

  • ابن ادریس، محمد بن احمد، السرائر الحاوی لتحریر الفتاوی، قم، مؤسسہ نشر اسلامی، دوسری اشاعت، 1410ھ۔
  • امام خمینی، سید روح اللہ، تحریر الوسیلۃ، تہران، موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی(رہ)، 1392ہجری شمسی۔
  • بحرانی، یوسف بن احمد، الحدائق الناضرۃ فی احکام العترۃ الطاہرۃ، قم، مؤسسہ نشر اسلامی، 1363ہجری شمسی۔
  • حر عاملی، محمد بن حسن، وسایل الشیعۃ إلی تحصیل مسائل الشریعۃ، قم، مؤسسۃ آل البیت علیہم السلام لإحیاء التراث، 1416ھ۔
  • سیستانی، سید علی، منہاج الصالحین، قم، مکتب آیۃ اللہ العظمی السید السیستانی، 1416ھ۔
  • شہید اول، محمد بن مکی، اللمعۃ الدمشقیۃ فی فقہ الإمامیۃ، تحقیق: محمدعلی مروارید، بیروت، دار التراث، 1410ھ۔
  • شہید ثانی، زین الدین بن علی، مسالک الأفہام إلی تنقیح شرائع الإسلام، قم، مؤسسۃ المعارف الإسلامیۃ، 1413ھ۔
  • شیخ طوسی، محمد بن حسن، النہایہ، بیروت، دار الکنب العربی، 1400ھ۔
  • شیخ طوسی، محمد بن حسن، کتاب الخلاف، تحقیق: جمعی از محققین حوزہ علمیہ قم، قم، مؤسسہ نشر اسلامی، 1407ھ۔
  • طبرسی، فضل بن حسن، مجمع البیان فی تفسیر القرآن، بیروت، مؤسسہ أعلمی، 1415ھ۔
  • علامہ حلی، حسن بن یوسف، تبصرۃ المتعلمین فی أحکام الدین، تحقیق: محمدہادی یوسفی غروی، تہران، وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی، ادارہ طباعت او اشاعت، 1411ھ۔
  • فراہیدی، خلیل بن احمد، کتاب العین، قم، مؤسسہ دار الہجرۃ، 1409ھ۔
  • محقق حلی، جعفر بن حسن، شرائع الاسلام فی مسائل الحلال و الحرام، تحقیق و تصحیح عبدالحسین محمدعلی بقال، قم، اسماعیلیان، دوسری اشاعت، 1408ھ۔
  • مکارم شیرازی، ناصر، استفتائات جدید، قم، انتشارات مدرسہ امام علی بن ابی طالب، دوسری اشاعت، 1427ھ۔
  • نجفی، محمدحسن، جَواہر الکلام فی شرحِ شرائعِ الاسلام، تصحیح عباس قوچانی و علی آخوندی، بیروت، دارُ اِحیاء التُّراثِ العربی، ساتویں اشاعت، 1404ھ۔
  • «وجہ شرعی عمل ختنہ دختران» (لڑکیوں کے ختنے کا شرعی جواز)، یوسف صانعی کی آفیشل ویب سائٹ، تاریخ مشاہدہ: 9 نومبر 2026ء۔