سبیکہ
کوائف | |
---|---|
نام: | سبیکہ |
اولاد: | امام محمد تقی (ع) |
مشہور اقارب: | امام علی رضا (ع) (شوہر) و امام محمد تقی (ع) (فرزند) |
وجہ شہرت: | زوجہ امام علی رضا علیہ السلام |
محل زندگی: | مدینہ، مصر |
وفات: | نامعلوم |
مدفن: | نا معلوم |
سبیکہ، سبیکہ نوبیہ و خیزران کے نام سے مشہور، امام علی رضا (ع) کی زوجہ و امام محمد تقی (ع) کی والدہ ہیں۔ روایات کے مطابق وہ ایک کنیز[1] تھیں جن کا تعلق ماریہ قبطیہ کی نسل سے تھا۔[2] ان کے دوسرے نام دُرّه،[3] خَیزُران،[4] رَیحانَہ[5] و سُکَینَہ،[6] بھی ذکر ہوئے ہیں۔ امام رضاؑ نے ان کیلئے خیزران نام انتخاب کیا تھا۔[7] شیخ صدوق کی ایک روایت میں امام محمد تقی (ع) کی والدہ کا نام خیزران منقول ہے۔[8] سبیکہ کی کنیت ام الحسن تھی۔ [9]
انہیں مریسی (مریسہ رائے مشدد کے ساتھ مصر کا ایک گاؤں ہے)[10] یا قبطی (سر زمین مصر) یا مرسی (ر کو ضمے کے ساتھ تشدید کے بغیر پڑھتے ہیں جو اندلس کا ایک سر سبز شہر ہے) سے سمجھتے ہیں۔[11]
نقل ہوا ہے: امام محمد تقی (ع) کی ولادت کے وقت امام علی رضا ؑ نے اپنی بہن حکیمہ کو ان کے پاس دایہ کی مدد کے لئے بھیجا۔[12] رسول اللہ کی ایک حدیث میں انہیں ایسی پاکیزہ دہن والی کنیز شمار کیا ہے جن کے رحم کو اللہ نے ایک امام کی ولادت کیلئے انتخاب کیا۔[13] مسعودی نے بھی اثبات الوصیہ میں ان کی تعریف کی ہے۔[14]
حوالہ جات
- ↑ مجلسی، بحار الانوار، بیروت، ج۵۰، ص۱.
- ↑ اصول کافی، ج۲، ص۶۶۴
- ↑ ابن شهر آشوب، مناقب، ۱۳۷۹ق، ج۴، ص۳۷۹.
- ↑ ابن شهر آشوب، مناقب، ۱۳۷۹ق، ج۴، ص۳۷۹.
- ↑ ابن شهر آشوب، المناقب، ۱۳۷۹ق، ج۴، ص۳۷۹؛ مجلسی، بحار الانوار، بیروت، ج۵۰، ص۷.
- ↑ عاشور، موسوعة اهل البیت، بیروت، ج۱۶، ص۱۴.
- ↑ ابن شهر آشوب، مناقب، ۱۳۷۹ق، ج۴، ص۳۷۹؛ مجلسی، بحار الانوار، بیروت، ج۵۰، ص۷.
- ↑ موسوعہ اہل البیت، ج ۱۶، ص ۱۴
- ↑ المناقب ابن شہر آشوب، ج۴، ص۳۷۹؛ دلائل الامامہ، ص۲۰۹
- ↑ ابن شهر آشوب، مناقب، ۱۳۷۹ق، ج۴، ص۳۷۹.
- ↑ بحار الانوار، ج ۵۰، ص ۷
- ↑ بحار الانوار، ج ۵۰، ص ۱۰
- ↑ الکافی، ج۱، ص۳۲۳، ح۱۴
- ↑ دیکھیں: اثبات الوصیہ للامام علی بن ابی طالب، ص۲۱۶
مآخذ
- ابن شہر آشوب، محمد بن علی، المناقب، علامہ، قم.
- امین، محسن، اعیان الشیعہ، تحقیق حسن امین، دار التعارف للمطبوعات، بیروت.
- طبری، محمد بن جریر، دلائل الامامہ، دار الذخایر، قم.
- طیبی، ناهید، «خوانش و بررسی روایات مربوط به خَیزُران، مادر امام جواد(ع)»، فصلنامه تاریخ اسلام، ش۶۵، بهار ۱۳۹۵ش.
- عاشور، علی، موسوعہ اہل البیت (علیہم السلام)، دار نظیر عبود، بیروت.
- کلینی، محمد بن یعقوب، اصول کافی، ترجمہ مہدی آیت اللہی، جہان آرا، تہران، ۱۳۸۷ ش.
- کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، تصحیح علی اکبر غفاری، دار الکتب الاسلامیہ، تہران.
- مجلسی، محمد باقر، بحار الانوار الجامعہ لدرر اخبار الائمہ الاطہار علیہم السلام، تصحیح جمعی از محققان، *دار احیاء التراث العربی، بیروت.
- مسعودی، علی بن حسین، اثبات الوصیہ للامام علی بن ابی طالب (علیہ السلام)، انصاریان، قم، ۱۳۸۴ ش.