مندرجات کا رخ کریں

صیانۃ ماشطۃ

ویکی شیعہ سے
صیانۃ ماشطۃ
حزقیل (مؤمن آل فرعون) کی زوجہ
کوائف
مشہور اقاربمؤمن آل فرعون(شوہر)
سکونتمصر
علمی معلومات
دیگر معلومات
پیشہفرعون کی بیٹی کی آرائش دہندہ
مرتبطظہور امام زمان(عج) کے وقت رجعت کرنے والی خواتین میں سے ہیں


صِیانَۃ ماشِطَۃ، حزقیل(مؤمن آل فرعون) کی زوجہ تھی، جو اللہ پر ایمان لانے کی وجہ سےبچوں سمیت فرعون کے ہاتھوں قتل ہوئی۔ اسلامی روایات کے مطابق، وہ امام زمانہؑ کے ظہور کے بعد رجعت کرنے والی خواتین میں شامل ہیں۔

بعض روایات کے مطابق صیانۃ ماشطۃ فرعون کی بیٹی کی آرائش دہندہ تھی۔ ایک دن فرعون کی بیٹی کے بال سنوارنے کے دوران اس کی زبان پر اللہ کا نام جاری ہوا۔ فرعون کی بیٹی نے اپنے والد کو بتایا کہ صیانۃ، اللہ پر ایمان رکھتی ہے اور فرعون کو خدا نہیں مانتی۔ یہ سن کر فرعون نے صیانۃ کو خدا پر ایمان سے انکار کرنے کا حکم دیا۔ جب اس نے نہیں مانا، تو فرعون نے اس کے بچوں کو اس کی آنکھوں کے سامنے ایک تانبے کی بھٹی میں ڈال کر جلا دیااور آخرمیں اس نے صیانۃ کو بھی زندہ جلا دیا۔[1]

روایات میں صیانۃ ماشطۃ اور ان کے بچوں کا یوں تذکرہ کیا گیا ہے:

  • رسول اکرمؐ نے معراج کے دوران ایک خوشبو محسوس کی۔ جبرئیلؑ نے بتایا کہ یہ خوشبو صیانۃ ماشطۃ اور ان کے بچوں کی راکھ سے آ رہی ہے۔[2]
  • صیانۃ امام مہدیؑ کے ظہور کے بعد دوبارہ دنیا میں آئیں گی۔ روایات کے مطابق وہ امام کے ظہور کے بعد زخمیوں کے علاج معالجے میں مدد کرے گی۔[3]
  • ابن عباس نے صیانۃ کے آخری فرزند کو گہوارے میں گفتگو کرنے والے چار بچوں میں سے ایک قرار دیا ہے؛ جب فرعون کے حکم پر صیانۃ کے آخری بچے کو تنور میں ڈالنے کی تیاری کی جا رہی تھی، تو اس بچے نے اپنی ماں سے کہا: "ماں! صبر کرو، آپ حق پر ہیں۔"[4]

حوالہ جات

  1. جزائری، النور المبين، 1404ق، ص260؛ مجلسی، بحارالانوار، 1362ش، ج13، ص163؛ مجلسی، حیاۃ القلوب، 1384ش، ج1، ص243۔
  2. مجلسی، بحارالانوار، 1362ش، ج13، ص163۔
  3. طبری، دلائل الامامۃ، 1383ق، ص260؛ محلاتی، ریاحین الشریعۃ، دارالکتب الاسلامیہ، ج5، ص41۔
  4. ثعلبی، قصص الانبیاء، 1414ق، ص188۔

مآخذ

  • ثعلبی، قصص الانبیاء، بیروت، 1414ھ۔
  • جزائری، نعمت اللہ، النور المبين في قصص الأنبياء و المرسلين، مکتبۃ آیت اللہ مرعشی نجفی، 1404ھ۔
  • طبری، محمد بن جریر، دلائل الامامۃ، دارالذخائر المطبوعات، قم، 1383ق/1963ء۔
  • مجلسی، محمدباقر، بحار الانوار، دارالکتب اسلامیۃ، تہران، 1362ہجری شمسی۔
  • مجلسی، محمدباقر، حیاۃ القلوب، قم، سرور، 1384ہجری شمسی۔
  • محلاتی، ذبیح اللہ، ریاحین الشریعہ در ترجمہ بانوان دانشمند شیعہ، دارالکتب الاسلامیہ، تہران۔