مسودہ:ارقم بن ابی ارقم کا گھر
ارقم بن ابی ارقم کا گھر وہ مقام تھا جہاں سے پیغمبر خداؐ نے دعوت اسلام کے ابتدائی دور میں لوگوں کو دین کی تبلیغ کی اور یہیں سے مسلمانوں کو تعلیم دینا شروع کیا۔[1] مسلمان اس گھر میں خفیہ طور پر جمع ہوکر اللہ کی عبادت کرتے تھے[2] یہاں تک کہ ان کی تعداد چالیس تک پہنچ گئی، تب انہوں نے اپنے دین کو آشکار کیا۔[3] یہ گھر مکہ میں صفا کی پہاڑی کے قریب واقع تھا[4] اور دعوت اسلام کے آغاز میں اپنے بنیادی کردار کی وجہ سے "دار الاسلام" کہلاتا تھا۔[5] مکہ کے دور کے واقعات کو سیرت کی کتابوں میں عام طور پر اس گھر سے پہلے یا بعد کے واقعات کے حوالے سے بیان کیا جاتا ہے۔[6]
ارقم نے بعد میں اپنے گھر کو وقف کر دیا تاکہ اس کی خرید و فروش ممکن نہ ہوسکے۔[7] یہاں تک کہ ان کے اپنے بچے بھی اس میں رہنے کے لیے کرایہ ادا کرتے تھے۔[8] بعد میں عباسی خلیفہ منصور عباسی نے ارقم کے بیٹوں کو گھر بیچنے پر مجبور کیا اور اسے اپنے بیٹے مہدی کو تحفے میں دے دیا۔[9] مہدی نے یہ گھر اپنی بیوی خیزران کو دے دیا،[10] جس نے اس کی جگہ ایک مسجد تعمیر کرائی؛[11] اس وجہ سے اسے کچھ عرصے تک "دار الخیزران" کہا جاتا رہا۔[12] سنہ 1375ھ میں سعود بن عبد العزیز کے حکم پر توسیع کے دوران یہ گھر مسجد الحرام کے اندر شامل کر لیا گیا۔[13]
ارقم بن ابی ارقم رسول خداؐ کے صحابی اور ایک روایت کے مطابق ساتویں مسلمان تھے۔[14] انہوں نے غزوہ بدر، غزوہ احد اور دیگر غزوات میں شرکت کی[15] اور معاویہ کے دور میں مدینہ میں وفات پائی۔[16]
حوالہ جات
- ↑ ابنسعد، طبقات الکبری، 1410ھ، ج3، ص183-184۔
- ↑ صالحی دمشقی، سبل الہدی، 1414ھ، ج2، ص319۔
- ↑ ابنقانع بغدادی، معجم الصحابۃ، 1424ھ، ج2، ص449۔
- ↑ ابونعیم اصفہانی، معرفۃ الصحابۃ، 1419ھ، ج1، ص293۔
- ↑ ابنسعد، طبقات الکبری، 1410ھ، ج3، ص183-184۔
- ↑ جعفریان، آثار اسلامی مکہ و مدینہ، 1387شمسی، ص157۔
- ↑ ابنجوزی، المنتظم، 1412ھ، ج5، ص279۔
- ↑ ابنجوزی، المنتظم، 1412ھ، ج5، ص280۔
- ↑ صفدی، الوافی بالوفیات، 1401ھ، ج8، ص363۔
- ↑ ابنجوزی، صفۃ الصفوۃ، 1423ھ، ج1، ص230۔
- ↑ صفدی، الوافی بالوفیات، 1401ھ، ج8، ص363۔
- ↑ ابونعیم اصفہانی، معرفۃ الصحابۃ، 1419ھ، ج1، ص293۔
- ↑ جعفریان، آثار اسلامی مکہ و مدینہ، 1387شمسی، ص157۔
- ↑ ابنحجر عسقلانی، الإصابۃ، 1415ھ، ج1، ص197۔
- ↑ ابنحجر عسقلانی، الإصابۃ، 1415ھ، ج1، ص198۔
- ↑ ابناثیر، اسد الغابۃ، 1409ھ، ج1، ص75۔
مآخذ
- ابناثیر جزری، علی بن محمد، اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ، بیروت، دارالفکر، 1409ھ۔
- ابنجوزی، عبدالرحمن بن علی، المنتظم، محقق: محمد عبدالقادر عطا، مصطفی عبدالقادر عطا، بیروت، دارالکتب العلمیۃ، پہلی اشاعت، 1412ھ۔
- ابنجوزی، عبدالرحمن بن علی، صفۃ الصفوۃ، محقق: ابراہیم محمد رمضان، سعید محمد لحام، بیروت، دارالکتب العلمیۃ، منشورات محمد علی بیضون، 1423ھ۔
- ابنحجر عسقلانی، احمد بن علی، الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ، تحقیق: عادل احمد عبدالموجود، علی محمد معوض، بیروت، دارالکتب العلمیۃ، پہلی اشاعت، 1415ھ۔
- ابنسعد کاتب واقدی، محمد بن سعد، الطبقات الکبری، تحقیق: محمد عبدالقادر عطا، بیروت، دارالکتب العلمیۃ، پہلی اشاعت، 1410ھ۔
- ابنقانع بغدادی، عبدالباقی، معجم الصحابۃ، محقق: خلیل ابراہیم قوتلای، بیروت، دارالفکر، 1424ھ۔
- ابونعیم اصفہانی، معرفۃ الصحابۃ، تحقیق محمدحسن اسماعیل شافعی، بیروت، دارالکتب العلمیۃ، منشورات محمد علی بیضون، 1419ھ۔
- جعفریان، رسول، آثار اسلامی مکہ و مدینہ، تہران، مشعر، 1387ہجری شمسی۔
- صالحی دمشقی، محمد بن یوسف، سبل الہدی و الرشاد فی سیرۃ خیر العباد، بیروت، دارالکتب العلمیۃ، پہلی اشاعت، 1414ھ۔
- صفدی، خلیل بن ایبک، الوافی بالوفیات، محقق: ریتر، ہلموت، بیروت، دار النشر، 1401ھ۔