سید مہدی بن سید دلدار علی نقوی

ویکی شیعہ سے
(سید مہدی سے رجوع مکرر)
سید مہدی بن سید دلدار علی نقوی
کوائف
مکمل نامسید مہدی
تاریخ ولادت1208 ھ
آبائی شہرلکھنؤ
رہائشلکھنؤ
تاریخ وفات1231 ھ
مدفنامام باڑہ غفران مآب
نامور اقرباءسید دلدار علی نقوی
اولادسید ہادی
علمی معلومات
اساتذہسید دلدار علی نقوی
خدمات


سید مہدی بن سید دلدار علی نقوی (1208۔1231 ھ) برصغیر پاک و ہند کے شیعہ عالم دین تھے۔ جوانی کے ایام میں اس دار فانی سے رخصت ہوئے۔

زندگی نامہ

سید مہدی سید دلدار علی نقوی کی ذکور اولاد میں سے چوتھے نمبر پر ہیں۔ آپ کی ولادت 1208 ہجری قمری میں ہندوستان کے شہر لکھنؤ میں ہوئی۔[1] طبیعت کے لحاظ سے نہایت شریف ، عبادت دوست، دقیق النظر، سریع الفہم اور صاحب فضل تھے۔ سید محمد ہادی کو دیئے گئے اجازے سے ظاہر ہوتا ہے آپ نے اپنے والد سے تعلیم حاصل کی۔ آپ کی تصنیفات میں بعض حواشی اور متفرق مسائل کی تحقیقات شامل ہیں۔[2] آپ کی اولاد ذکور میں سید محمد ہادی معروف عمدۃالعلما کا نام مذکور ہے۔[3]

جوانی کے عالم میں مریض ہوئے اور وہی مرض جان لیوا ثابت ہوا۔ 1231 ہجری قمری میں فوت ہو گئے۔ اس وقت ان کا سن تئیس سال تھا۔ انہیں لکھنؤ میں اپنے والد کے امام باڑے میں والد کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

متعلقہ صفحات

حوالہ جات

  1. احمد ہندی،ورثۃ الانبیاء، ص 97۔
  2. احمد ہندی،ورثۃ الانبیاء، ص 98۔
  3. احمد ہندی،ورثۃ الانبیاء، ص 99۔

مآخذ

  • احمد ہندی، ورثہ الانبیاء، مؤسسہ کتاب شناسی شیعہ۔ قم (ایران)