1 رمضان

ویکی شیعہ سے
(یکم رمضان المبارک سے رجوع مکرر)
رمضان 1445
ہفتہ
اتوار
پیر
منگل
بدھ
جمعرات
جمعہ
1
2
3
4
5
6
7
8
9

یکم رمضان ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا 237 واں دن ہے۔


یکم رمضان کی دعائیں اور اعمال
پہلی رات کے اعمال
  • صحیفہ سجادیہ کی دعا نمبر 44 کا پڑھنا؛
  • غسل کرنا؛
  • زیارت امام حسین علیہ السلام؛
  • دعائے جوشن کبیر پڑھنا؛
  • اس دعا کا پڑھنا: اللَّهُمَّ رَبَّ شَهْرِ رَمَضَانَ مُنَزِّلَ الْقُرْآنِ هَذَا شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أَنْزَلْتَ فِيهِ الْقُرْآنَ وَ أَنْزَلْتَ فِيهِ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَ الْفُرْقَانِ اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا صِيَامَهُ وَ أَعِنَّا عَلَى قِيَامِهِ اللَّهُمَّ سَلِّمْهُ لَنَا وَ سَلِّمْنَا فِيهِ وَ تَسَلَّمْهُ مِنَّا فِي يُسْرٍ مِنْكَ وَ مُعَافَاةٍ وَ اجْعَلْ فِيمَا تَقْضِي وَ تُقَدِّرُ مِنَ الْأَمْرِ الْمَحْتُومِ وَ فِيمَا تَفْرُقُ مِنَ الْأَمْرِ الْحَكِيمِ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ مِنَ الْقَضَاءِ الَّذِي لا يُرَدُّ وَ لا يُبَدَّلُ أَنْ تَكْتُبَنِي مِنْ حُجَّاجِ بَيْتِكَ الْحَرَامِ الْمَبْرُورِ حَجُّهُمْ الْمَشْكُورِ سَعْيُهُمْ الْمَغْفُورِ ذُنُوبُهُمْ الْمُكَفَّرِ عَنْهُمْ سَيِّئَاتُهُمْ وَ اجْعَلْ فِيمَا تَقْضِي وَ تُقَدِّرُ أَنْ تُطِيلَ لِي فِي عُمْرِي وَ تُوَسِّعَ عَلَيَّ مِنَ الرِّزْقِ الْحَلالِ ترجمہ: اے رمضان المبارک کے کے پروردگار اور اس میں قرآن کو نازل کرنے والے یہ ماہ رمضان ہے جس میں تو نے قرآن کو لوگوں کی رہنمائی اور ہدایت کا تابناک چراغ قرار دیا اور اسے حق اور باطل کے درمیان تمیز کرنے والا قرار دے کر نازل فرمایا۔ خدایا ہمیں اس مہینے میں روزہ رکھنے کے حوالے سے ہماری مدد فرما، اور اسے ہم سے قبول فرما، اور ہمیں اس مہینے میں سالم رکھ اور اسے ہمارے لئے سالم رکھ اور اس میں ہمارے لئے اپنی جانب سے آسانی اور عقافیت عطا فرما اور اپنی قضا و قدر میں محکم امور سے متعلق جو یقینی فیصلے کرتا ہے جو تیری وہ قضا ہے کہ جس میں کسی بھی طرح کی تبدیلی اور پلٹ نہیں ہوتی اس میں میرا نام اپنے بیت الحرام ﴿کعبہ﴾ کے حاجیوں میں لکھ دے کہ جن کا حج تجھے منظور ہے ان کی سعی قبول ہے ان کے گناہ بخشے گئے ہیں اور ان کی خطائیں مٹا دی گئی ہیں نیز اپنی قضائ و قدر میں میری عمر طویل قرار دے جس میں بھلائی اور امن ہو میری روزی میں فراخی دے۔
  • جب ماہ رمضان کا چاند نظر آئے تو صحیفہ سجادیہ کی دعا نمبر43 اور اس دعا کو پڑھیں: رَبّی وَرَبُّک اللّهُ رَبُّ الْعالَمینَ اَللّهُمَّ اَهِلَّهُ عَلَینا بِالاْمْنِ...؛
روز اول کی دعائیں اور اعمال
  • غسل کرنا؛
  • صدقہ دینا؛
  • دو رکعت نماز جس کی رکعت اوّل میں حمد اور اِنّا فَتَحْنا اور دوسری رکعت میں حَمْد کے بعد کوئی بھی سورہ؛
  • طلوع فجر کے بعد یہ دعا پڑھی جائے: اَللّهُمَّ قَدْ حَضَرَ شَهْرُ رَمَضانَ وَقَدِ افْتَرَضْتَ عَلَینا صِیامَهُ وَاَنْزَلْتَ فیهِ الْقُرآنَ هُدی لِلنّاسِ وَبَیناتٍ مِنَ الْهُدی وَالْفُرْقانِ اَللّهُمَّ اَعِنّا عَلی صِیامِهِ وَتَقَبَّلْهُ مِنّا وَتَسَلَّمْهُ مِنّا وَسَلِّمْهُ لَنا فی یسْرٍ مِنَک وَعافِیةٍ اِنَّک عَلی کلِّشَیءٍ قَدیرٌ. ترجمہ: خدايا رمضان کا مہینہ آگیا، اور تو نے اس مہینے میں ہمارے اوپر روزہ واجب کردیا، اور اس میں تو نے قرآن کو لوگوں کی رہنمائی اور ہدایت کا تابناک چراغ قرار دیا اور اسے حق اور باطل کے درمیان تمیز کرنے والا قرار دے کر نازل فرمایا۔ خدایا ہمیں اس مہینے میں روزہ رکھنے کے حوالے سے ہماری مدد فرما، اور اسے ہم سے قبول فرما، اور ہمیں اس مہینے میں سالم رکھ اور اسے ہمارے لئے سالم رکھ اور اس میں ہمارے لئے اپنی جانب سے آسانی اور عقافیت عطا فرما بتحقیق تو ہی ہر چیز پر قادر ہے اے بخشنے والا اور مہربان۔
نماز یں

چار رکعت جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد 15 مرتبہ سورہ توحید؛

دعائیں
اَللّهُمَّ اجْعَلْ صِیامِی فِیهِ صِیامَ الصَّائِمِینَ
وَ قِیامِی فِیهِ قِیامَ الْقَائِمِینَ
وَ نَبِّهْنِی فِیهِ عَنْ نَوْمَةِ الْغَافِلِینَ
وَ هَبْ لِی جُرْمِی فِیهِ یا إِلَهَ الْعَالَمِینَ
وَ اعْفُ عَنِّی یا عَافِیا عَنِ الْمُجْرِمِینَ
خدایا میرا روزہ اس دن میں روزہ داروں کے روزہ کی طرح قرار دے
اور میری نماز ،نماز گزاروں کی نماز کی طرح قرار دے
اور مجھ کو ہوشیار کر دے غافلوں کی نیند سے
اور میرے گناہ کو بخش دے اے عالمین کے معبود
اور مجھ کو معاف کر دے اے گنہگاروں کے معاف کرنے والے ۔